لوڈ ہو رہا ہے... | 🌤 پشاور: 38°C
تعلیم

خیبر پختونخوا کی بہترین یونیورسٹیز اور کالجز 2026

🔊 یہ خبر سنیں — ElevenLabs آڈیو
خیبر پختونخوا کی بہترین یونیورسٹیز اور کالجز 2026

خیبر پختونخوا جو لمبے عرصے تک دہشت گردی کی وجہ سے تعلیم اور انسفراسٹرکچر کی تباہی کا شکار رہا وہاں گزشتہ ایک دہائی کے دوران اعلیٰ تعلیم کے میدان میں نمایاں ترقی دیکھنے کو ملی ہے۔ روایتی کالجوں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ ساتھ بہت سی نئی یونیورسٹیز بھی خصوصی طور پہ قائم ہوئی ہیں، جس سے طلبہ کو انجینئرنگ، طب، سائنس اور سماجی علوم میں معیاری تعلیم کے مواقع میسر آئے ہیں۔

اگر صوبے میں قائم کالجز اور یونیورسٹیوں کے بارے میں لکھا جائے تو اسکے لئے شاید پوری ایک کتاب بھی کافی نہیں ہوگی لیکن ہم خیبر پختونخوا کی بہترین یونیورسٹیز اور کالجز 2026 کی تفصیلی معلومات پہ ایک نظر ڈالتے ہیں۔

خیبر پختونخوا کی بہترین یونیورسٹیز اور کالجز 2026

خیبر پختونخوا کی بہترین یونیورسٹیز اور کالجز 2026 کی تفصیل

1۔ جامعہ پشاور (University of Peshawar)

پشاور کی پہلی اور مادر جامعہ کہلانے والی اور صوبےکی قدیم ترین یونیورسٹی راحت آباد یونیورسٹی روڈ پہ واقع ہے۔ یہ ادارہ ریاضی، ماحولیاتی انجینئرنگ اور ماحولیاتی سائنسز میں اپنی مضبوط ساکھ رکھتا ہے اور سول سروس کی تیاری کے لیے بھی روایتی طور پر ترجیحی انتخاب سمجھا جاتا ہے۔

2۔ غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ (GIKI)

غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ جو 1993کو ضلع صوابی کے علاقے ٹوپی میں بنایا گیا اب پاکستان کے انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے میدان میں سب سے معتبر اداروں میں شمار ہوتا ہے۔ یہاں کمپیوٹر سائنس، الیکٹریکل انجینئرنگ اور مکینیکل انجینئرنگ کے شعبے اپنا امتیاز رکھتے ہیں۔

3۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، پشاور (UET Peshawar)

سرکاری تعلیمی اداروں میں یہ سستی اور معیاری انجینئرنگ تعلیم کے لیے صوبے کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے۔ سول انجینئرنگ اس کا نمایاں ترین شعبہ ہے، جبکہ میکاٹرونکس اور مائننگ انجینئرنگ میں بھی اسے خصوصی مہارت حاصل ہے۔ حال ہی میں جلوزئی کیمپس کی توسیع سے کمپیوٹنگ شعبوں میں داخلوں کی گنجائش بھی بڑھی ہے۔

یہ بھی یونیورسٹی روڈ راحت آباد میں واقع ہے

4۔ خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU)

صوبے کی واحد سرکاری میڈیکل یونیورسٹی کا درجہ رکھنے والا یہ ادارہ 2007 میں بنایا گیا جو اب تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی نگرانی کرتا ہے۔ یہاں MBBS اور BDS کے علاوہ نرسنگ اور فزیکل تھراپی جیسے الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے شعبے بھی نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

5۔ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان (AWKUM)

تحقیقی میدان میں غیر معمولی ترقی کی وجہ سے AWKUM نے حالیہ برسوں میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے۔ یہ 2009 میں خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں بنائی گئی جو کیمیائی سائنسز، بایوٹیکنالوجی اور فزکس کے شعبوں میں یہ یونیورسٹی نمایاں تحقیقی مقالے شائع کر رہی ہے۔

یونیورسٹی آف سوات

سوات ڈویژن کے طلبہ کے لیے یہ سرکاری یونیورسٹی جولائی 2010 میں بنائی گئی جو مقامی سطح پر معیاری اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے والا اہم ادارہ ہے، جس میں سماجی علوم سے لے کر سائنسی مضامین تک متنوع پروگرام دستیاب ہیں۔

اس کا مین کیمپس مینگورہ سے تقریبا 20کلو میٹر کے فاصلے پہ واقع ہے۔

یونیورسٹی آف چترال

چترال اور اس کے گردونواح کے طلبہ کے لیے یہ ادارہ 2017 میں قائم کیا گیا جو طلبا کیلئے اعلیٰ تعلیم تک رسائی کو آسان بناتا ہے، خاص طور پر ان طلبہ کے لیے جن کے لیے پشاور یا دیگر بڑے شہروں کاسفر مشکل ہوتا ہے۔

دیگر اہم سرکاری یونیورسٹیز کی فہرست۔

یونیورسٹی آف ایگریکلچر پشاور کو صوبے کی پہلی زرعی ہونیورسٹی کا درجہ حاصل ہے جو با قاعدہ طور پہ 1957 میں بطور کالج قائم ہوئی اور 1981 میں اسکو خود مختار یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا۔ اس کا بنیادی مقصد زراعت لائیو سٹاک ویٹرنری سائنسز اور دیہی ترقیکے شعبے میں اعلی تعلیم ہافتہ افراد پیدا کرنا اور ملکی غذائی ضروریات ک پورا کرنے کیلئےجدید تحقیق کا اہتمام کرنا ہے۔

کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 2001 میں بنائی گئی جو مقامی طلبا کے اعلی تعلیم کے انکے خواب کو پورا کرنے کا سبب بنی جو دور دراز کے شہروں میں بھاری فیسوں اور یاسٹل کو افرڈ نہیں کر سکتے تھے

۔  شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی سابق وازیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کے نام سے منسوب یہ یونیورسٹی صدارتی احکامات پہ 2009 میں قائم کی گئی جو شیرینگل دیر بالا میں واقع ہی اور ویاں کے مقامی طلبا کو اعلی تعلیم فراہم کرنے کا بڑا زریعہ ہے

۔ یونیورسٹی آف صوابی جو 2012 میں قائم کی گئی جو معیاری تعلیم اور تحقیق کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، اسکےاہم تعلیمی شعبوں میںزراعت کمپیوٹر سائنس مائکرو بیالوجی فارمیسی قانون مینیجمنٹ سائنسزاور ہیومینیٹیز شامل ہیں۔

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں 2005 میں قائم ہوئی جس کا ۔ مقصدسائنس تیکنالوجی اور جدید تحقیق میں نوجوانوں کا کردار یقینی بنانا ہے۔اہم شعبوں میں بنیادی سائنسز، انجینئرنگ، الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور مینیجمنٹ شامل ہیں۔

۔ ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنیادی طور پہ 2008 میں ہزارہ یونیورسٹی کے سب کیمپس پہ مشتمل تھی جسکو 2025 میں با قاعدیہ طور پہ ایک آزاد یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا۔

یونیورسٹی آف ملاکنڈ دریائے سوات کے کنارے خیبر پختونخوا کے ضلع چکدرہ لوئر دیر میں 2001 میں قائم کی گئی اس میں 25 سے زیادی ڈیپارٹمنٹ ہیں جہاں آرٹس، سوشل سائنسز، کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر انجینئرنگ، بزنس مینجمنٹ، فارمیسی، اور بائیولوجیکل سائنسز جیسے مختلف میدانوں میں انڈرگریجویٹ (BS) اور پوسٹ گریجویٹ (MS/PhD) ڈگری پروگرامز کروائے جاتے ہیں

ہری پور یونیورسٹی پہلے پہل پشاور ہونیورسٹی کا ہزارہ ڈیویژن کا ایک کیمپس تھا جو 2008 میں قائم کیا گیا جس کو بعد میں 2012 میں باقاعدہ طور پہیونیورسٹی کا درجہ دیا گیا جو اب ہزارہ ڈیویژن کا ایک اہم تعلیمی ادارہ بن چکی ہے۔

یونیورسٹی آف بونیر خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کے علاقے سواری کے پیر بابا روڈ پہ خان عبدالولی خان یونیورسٹی کے سب کیمپس کے طور پہ 2012 میں قائم ہوئی جسکو باضابطہ طور پہ 2017 میں خیبر پختونخوا کی حکومت یونیورسٹی کا درجہ دیاجس کے اہم شعبوں میں کمپیوٹر سائنس اور ینفارمیشن ٹیکنالوجی،بزنس مینیجمنٹ، زوالوجی، باٹنی، کیمسٹری، معاشیات اور پولیٹیکل سائنسز شامل ہیں-

ویمن یونیورسٹی صوابی ضلع صوابی میں خواتین کی واحد اور قابل اعتماد یونیورسٹی جس کا قیام 2014 میں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے ہوا تھا جسے بعد میں خیبر پختونخوا حکومت نے باقاعدہ یونورسٹی کا درجہ دے دیا تھا۔اس میں انڈر اور پوسٹ گریجیویشن کے مختلف پروگرامز شامل ہیں۔

ویمن ئونیورسٹی مردان ضلع مردان اور اسکے مضافات میں خواتین کی اعلی تعلیم کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے2016 میں اس ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا- اہم شعبہ جات میں کمپیوٹر سائنس، نفسیات (Psychology)، انگریزی، اسلامک اسٹڈیز، اور بزنس ایڈمنسٹریشن شامل ہیں۔

پشاور کے نمایاں کالجز (میٹرک کے بعد انٹرمیڈیٹ تعلیم)

اسلامیہ کالج پشاور: صوبہ پختونخوا کا ایک تاریخی، تعلیمی اور ثقافتی ورثہ کی بنیاد 1913 میں برصغیر کی نامور شخصیت صاحبزادہ عبدالقیوم اور سر جارج روس کیپل نے رکھی جس کا مقصد خیبر پختونخوا کے مسلمانوں کو جدید انگریزی رلوم سے روشناس کروانا تھا۔اس ادارے کو 2008 میں یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا۔

گورنمنٹ کالج پشاور:اس کالج کا شمار پشاور کے قدیم ترین، معتبر، اور تاریخی علمی اداروں میں ہوتا ہے۔ جس کا قیام1934 میںایڈورڈ کالج کےمتبادل کے طور پہ کیا گیا۔قیامِ پاکستان سے بھی پہلے کا یہ ادارہ پچھلی نو دہائیوں سے خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کی علمی پیاس بجھا رہا ہے۔

ایڈورڈز کالج پشاور: خیبر پختونخوا کے اولین اور تاریخی کالجز میں شمار ہونے والا ادارہ جس کوچرچ مشنری سوسائٹی کے زیر اہتمام برٹش دور کے ایک فوجی افسر ہربرٹ ایڈورڈز کے نام پہ 1900 میں قائم کیا گیا۔ اس کا شمار صوبے کے سب سے پہلے ہائیر ایجوکیشن کے ادارے میں ہوتا ہے۔اس ادارے سے نامور سیاستدان، بیوروکریٹس، ججز، کھلاڑی اور فنکار دیے ہیں۔ برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار (یوسف خان)، سابق وزیرِ اعظم پاکستان ملک معراج خالد، اور نامور پشتو شاعر غنی خان بھی تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔

گورنمنٹ فرنٹیئر کالج فار ویمن 1950 میں قائم خیبر پختونخوا میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم کے لیے قائم کردہ قدیم ترین اور سب سے معتبر سرکاری اداروں میں سے ایک ہے۔ پشاور کے قلب میں واقع یہ کالج گزشتہ کئی دہائیوں سے صوبے کی خواتین کواپنی پیشہ ورانہ مہارت سے اعلی تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہا ہے اور

اپنی شاندار تعلیمی تاریخ کی وجہ سے اسے خواتین کا “اسلامیہ کالج” بھی سمجھا جاتا ہے۔

پشاور ماڈل ڈگری کالج: صوبے کے مشہور تعلیمی نیٹ ورک “سٹی یونیورسٹی اور ایڈوکیٹ گروپ آف انسٹی ٹیوشنز” کا ایک انتہائی اہم اور ممتاز حصہ ہے- یہ پرائیویٹ سیکٹر میں اپنے بہترین تعلیمی معیار، شاندار بورڈ پوزیشنز اور سخت نظم و ضبط کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

داخلے کے لیے عمومی طریقہ کار اور اہلیت

۔ سرکاری کالجز اور یونیورسٹیز: زیادہ تر سرکاری ادارے میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دیتے ہیں۔ اس کے لیے متعلقہ بورڈ کے نتائج اور بعض اوقات انٹری ٹیسٹ (جیسے ETEA) کے مارکس درکار ہوتے ہیں۔

۔ نجی اداروں کے لیے: نجی تعلیمی ادارے عام طور پر اپنا داخلہ عمل خود طے کرتے ہیں۔ داخلے کی تفصیلات کے لیے ان کی متعلقہ ویب سائٹ یا کیمپس سے براہ راست رابطہ کرنا ضروری ہے۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQs)

سوال: KPK میں انجینئرنگ کے لیے بہترین یونیورسٹی کون سی ہے؟

جواب: ٹیکنیکل اور انجینئرنگ کی تعلیم کے لیے GIKI اور UET پشاور صوبے کی سب سے معتبر اور بہترین یونیورسٹیز سمجھی جاتی ہیں۔

سوال: میڈیکل تعلیم کے لیے کون سا ادارہ بہترین ہے؟

جواب: خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) صوبے میں میڈیکل تعلیم کی مرکزی نگران اتھارٹی ہے اور قومی سطح پر بھی نمایاں مقام رکھتی ہے۔

سوال: کیا سوات یا چترال کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لیے پشاور جانا ضروری ہے؟

جواب: جی نہیں، اب یونیورسٹی آف سوات اور یونیورسٹی آف چترال جیسے مقامی اور معیاری ادارے انہی علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

سوال: داخلہ ٹیسٹ (ETEA) کیا ہے اور یہ کیوں ضروری ہے؟

جواب: ETEA (ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن اتھارٹی) خیبر پختونخوا کی تعلیمی جانچ اتھارٹی ہے جو انجینئرنگ اور میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ منعقد کرتی ہے۔ زیادہ تر سرکاری اداروں میں داخلہ اسی ٹیسٹ کے نتائج پر منحصر ہوتا ہے۔

مزید مفید گائیڈز | KP Updates

اگر آپ کم سرمایہ میں کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں تو ہماری درج ذیل گائیڈز بھی ضرور پڑھیں

اہم نوٹ: یونیورسٹیز کی رینکنگ اور پروگرامز وقت کے ساتھ تبدیل ہو سکتے ہیں، اس لیے داخلے سے پہلے متعلقہ ادارے کی آفیشل ویب سائٹ سے تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کریں۔ یہ معلومات عوامی ذرائع کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہیں۔

📤 شیئر کریں: 📱 واٹس ایپ 📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر
📊 KP آج — لائیو
Wednesday، 8 July 2026
اسلامی تاریخ — 2026
🌤️ پشاور
--°C
لوڈ ہو رہا ہے
💵 USD/PKR
278
▲ تازہ
⛽ پیٹرول
248 Rs
فی لیٹر
🥇 سونا
236K
▲ تازہ

📱 واٹس ایپ الرٹ

KP کی تازہ خبریں اور جابز — سیدھے واٹس ایپ پر پائیں

📲 ابھی جوائن کریں