لوڈ ہو رہا ہے... | 🌤 پشاور: 38°C
Uncategorized

پشاور کے مسعود خان کا کمال: 808 کلومیٹر کا سفر 9 دن میں مکمل

🔊 یہ خبر سنیں — ElevenLabs آڈیو
پشاور کے مسعود خان کا کمال: 808 کلومیٹر…

پاکستان میں کھیلوں کے میدان میں اکثر کرکٹ، ہاکی اور دیگر روایتی کھیلوں کی خبریں توجہ کا مرکز بنتی ہیں، اور پاکستان کو لوگوں کی اکثریت انہی روایتی کھیلوں کے جنون میں مبتلا نظر آتی ہے، جسکی وجہ سے کچھ غیرروایتی کھیل اس پزیرائی سے محروم رہ جاتے ہیں جو باقی مقبول کھیلوں کے حصے میں آتی ہے۔  

لیکن پھربعض اوقات کوئی ایسا نوجوان سامنے آتا ہے جو اپنی محنت، عزم اور غیر معمولی ہمت اور روایتی کھیلوں سے ہٹ کے پورے ملک کو حیران کر دیتا ہے۔ایسا ہی ایک جوان مسعود خان جو خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے تعلق رکھتا ہے، مسعود خان نے 808 کلومیٹر کا دشوار گزار سفر پیدل اور دوڑ کر صرف 9 دن میں مکمل کر کے ایک منفرد مثال قائم کی۔

پشاور کے مسعود خان کا 808 کلومیٹر

یہ سفر صرف ایک کھیل یا فٹنس چیلنج نہیں تھا بلکہ جسمانی برداشت، ذہنی مضبوطی، نظم و ضبط اور پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کا عملی ثبوت بھی تھا۔ مسعود خان کی اس کامیابی کو نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پورے پاکستان میں سراہا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کے اس غیرمعمولی کارنامے کی خوب تعریف کی گئی۔

مسعود خان کون ہیں؟

مسعود خان پشاور سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان ہیں جنہوں نے کم عمری میں ہی اینڈیورنس یعنی استقامت سے لمبے عرصے تک بغیر تھکے یا ہمت ہارے کسی بھی جسمانی سرگرمی کو انجام دیناـ میں اپنی غیر معمعلی جسمانی صلاحیتوں کی وجہ سے شناخت بنائی۔  

وہ مختلف قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور روس، جاپان، چین سمیت کئی ممالک کے ایتھلیٹس کے ساتھ مقابلہ کر کے متعدد اعزازات اور تمغے اپنے نام کر چکے ہیں۔

مسعود خان کا شمار ان نوجوان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جو محدود وسائل کے باوجود مسلسل محنت، سخت ٹریننگ اور خود اعتمادی کے ذریعے بڑے اہداف حاصل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر ارادہ مضبوط ہو تو مشکلات انسان کے راستے کی رکاوٹ نہیں بنتیں بلکہ کامیابی کی سیڑھی ثابت ہوتی ہیں۔

مسعود خان نے اپنے اس غیرمعمولی مشن کا آغاز 15 مئی 2026 کو پشاور اسپورٹس کمپلیکس سے یہ ہدف بنا کے شروع کیا کہ وہ پشاور سے گلگت بلتستان کے خوبصورت شہر اسکردو تک تقریباً 808 کلومیٹر کا فاصلہ مسلسل دوڑتے اور پیدل چلتے ہوئے طے کریں گے۔

نو دن کی مسلسل جدوجہد کے بعد وہ 23 مئی 2026 کو شام تقریباً 6:30 بجے اسکردو پہنچ گئے اور یوں انہوں نے اپنا مشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔

پشاور سے اسکردو: 808 کلومیٹر کا تاریخی سفر

یہ سفر دنیا کے خوبصورت مگر انتہائی دشوار گزار راستوں میں شمار ہونے والی قراقرم ہائی وے سے گزرا، جہاں بلند پہاڑ، تنگ سڑکیں، موسمی تبدیلیاں اور بلندی کی وجہ سے آکسیجن کی کمی ہر قدم پر ایک نیا امتحان پیش کرتی ہے۔

سفر کی مشکلات:

مسعود خان کے راستے میں کئی بڑے چیلنج موجود تھے، جن کو ڈسکس کرنا ضروری ہے۔:

  • مسلسل پہاڑی چڑھائیاں
  • بلند مقامات پر آکسیجن کی کمی
  • شدید موسمی تبدیلیاں
  • جسمانی تھکن اور پانی کی کمی کا خطرہ
  • طویل فاصلے تک مسلسل پیدل چلنے اور دوڑنے کا دباؤ

یہ تمام عوامل اس سفر کو دنیا کے مشکل ترین اینڈورنس (استقامت) چیلنجز میں شامل کرتے ہیں۔

پاکستان آرمی کی معاونت اور سیکیورٹی انتظامات

اس تاریخی مہم کے دوران پاکستان آرمی نے مسعود خان کو مکمل لاجسٹک سپورٹ فراہم کی۔

سفر کے دوران ان کی سیکیورٹی، راستے کی نگرانی، طبی سہولیات اور دیگر ضروری انتظامات کو یقینی بنایا گیا تاکہ وہ مکمل توجہ کے ساتھ اپنا مشن جاری رکھ سکیں۔

مسعود خان کا اولین منصوبہ یہ تھا کہ اس سفر کو صرف 8 دن میں مکمل کریں۔ تاہم تقریباً 500 کلومیٹر طے کرنے کے بعد ان کے دونوں گھٹنوں میں شدید درد شروع ہو گیا۔ اس کے علاوہ جیسے جیسے وہ شمالی علاقوں کی طرف بڑھتے گئے، بلندی میں اضافہ بھی ان کے لیے ایک بڑا امتحان بنتا گیا۔ ان سب مشکلات کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور ایک اضافی دن لگا کر کامیابی کے ساتھ اپنا ہدف حاصل کر لیا-

808 کلومیٹر کے سفر میں مسعود خان کی خوراک کیا تھی

اتنے طویل فاصلے کی مسلسل دوڑ اور پیدل سفر کے دوران بھاری یا عام کھانا کھانا ہر وقت ممکن نہیں ہوتا، کیونکہ ایسی جسمانی سرگرمی کے دوران ہلکی اور جلد ہضم ہونے والی غذاؤں کو ترجیح دی جاتی ہے تاکہ توانائی برقرار رہے اور معدے پر غیرضروری بوجھ نہ پڑے۔

اسی مقصد کے لیے مسعود خان نے زیادہ تر درج ذیل غذاؤں کا استعمال کیا:

  • Ensure دودھ
  • خشک میوہ جات
  • چاکلیٹ
  • انرجی ڈرنکس

یہ غذائیں جسم کو فوری توانائی فراہم کرنے میں مدد دیتی ہیں، اسی لیے طویل دورانیے کی جسمانی سرگرمیوں اور اینڈورنس چیلنجز میں ایتھلیٹس اکثر ایسی غذاؤں کو اپنی خوراک کا حصہ بناتے ہیں۔

مسعود خان نے اس تاریخی چیلنج کی تیاری کیسے کی

یہ کارنامہ اچانک حاصل نہیں ہوا بلکہ اس کے لیے کئی ماہ کی مسلسل ٹریننگ کی گئی۔

مسعود خان نے اصل سفر سے پہلے دو اہم ٹرائل رنز مکمل کی:

پہلا ٹرائل : پشاور سے نوشہرہ تک کا سفر، جسے انہوں نے تقریباً 3 گھنٹے 30 منٹ میں مکمل کیا۔

دوسرا ٹرائل : پشاور سے صوابی تک کا سفر، جسے انہوں نے تقریباً 7 گھنٹے 30 منٹ میں مکمل کیا۔

ان ٹرائلز نے انہیں جسمانی برداشت، رفتار اور ذہنی تیاری میں بہت مدد دی۔

پہاڑی راستے کے انتخاب کی وجہ:  مسعود خان کے مطابق وہ چاہتے تھے کہ ان کا ریکارڈ صرف فاصلے کی بنیاد پر منفرد نہ ہو بلکہ مشکل ترین راستے کی وجہ سے بھی یاد رکھا جائے۔ اسی مقصد کے تحت انہوں نے ہموار میدانی علاقوں کے بجائے قراقرم ہائی وے اور پہاڑی راستوں کا انتخاب کیا تاکہ ان کا چیلنج پہلے بننے والے روایتی ریکارڈز سے زیادہ مشکل ثابت ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی نوجوانوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ بڑے خواب دیکھنے کے لیے آسان راستہ ضروری نہیں ہوتا۔

اسکردو پہنچنے پر شاندار استقبال

 مسعود خان کا مشن کی تکمیل کے بعد اسکردو پہنچنے پرمقامی انتظامیہ، کھیلوں کے حکام اور شہریوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ سوشل میڈیا پر بھی ان کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہوئیں اور ہزاروں صارفین نے انہیں پاکستان کا فخر قرار دیا۔ کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے بھی اس کامیابی کو نوجوان نسل کے لیے ایک مثبت مثال قرار دیا۔

پاکستانی نوجوانوں کے لیے مسعود خان کا پیغام

مسعود خان کا یہ سفر صرف ایک ریکارڈ نہیں بلکہ یہ ثابت کرتا ہے کہ:

مسلسل محنت کامیابی کی بنیاد ہے 

جسمانی فٹنس کے ساتھ ذہنی مضبوطی بھی ضروری ہے

بڑے اہداف حاصل کرنے کے لیے نظم و ضبط لازمی ہے

مشکلات کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بلکہ امتحان ہوتی ہیں

ان کی کامیابی نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کا بہترین پیغام دیتی ہے۔

کے پی اپڈیٹس کی رائے:

پشاور کے نوجوان ایتھلیٹ مسعود خان نے 808 کلومیٹر کا طویل اور انتہائی دشوار گزار سفر صرف 9 دن میں مکمل کر کے نہ صرف ایک منفرد کارنامہ انجام دیا بلکہ خیبرپختونخوا اور پورے پاکستان کا نام بھی روشن کیا۔

اگر آپ خیبر پختونخوا کے نوجوانوں اور اے آئی کے بارے میں معلومات جاننا چاہتے ہیں تو یہ آرٹیکل آپ کیلئے ہے۔

 ان کا یہ سفر ہمت، صبر، مستقل مزاجی اور محنت کی ایسی مثال ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ باعثِ تحریک رہے گی۔ اگر پاکستان میں نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات، معیاری تربیت اور سرکاری سرپرستی فراہم کی جائے تو مسعود خان جیسے باصلاحیت ایتھلیٹس مستقبل میں عالمی سطح پر ملک کا نام مزید روشن کر سکتے ہیں۔

📤 شیئر کریں: 📱 واٹس ایپ 📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر
📊 KP آج — لائیو
Wednesday، 15 July 2026
اسلامی تاریخ — 2026
🌤️ پشاور
--°C
لوڈ ہو رہا ہے
💵 USD/PKR
278
▲ تازہ
⛽ پیٹرول
248 Rs
فی لیٹر
🥇 سونا
236K
▲ تازہ

📱 واٹس ایپ الرٹ

KP کی تازہ خبریں اور جابز — سیدھے واٹس ایپ پر پائیں

📲 ابھی جوائن کریں