لوڈ ہو رہا ہے... | 🌤 پشاور: 38°C
جابز

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن (KPPSC): مکمل گائیڈ 2026

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن (KPPSC):اگر آپ خیبر پختونخوا میں ہوں یا پاکستان میں کہیں بھی رہتے ہیں تو اعلی سرکاری عہدہ حاصل کرنے کی خواہش ضرور ہوتی ہوگی۔

اگر بات کی جائے خیبر پختونخوا کی  تو یقیناً آپ نے KPPSC (Khyber Pakhtunkhwa Public Service Commission) کا نام ضرور سنا ہوگا۔ ہر سال ہزاروں تعلیم یافتہ امیدوار KPPSC Jobs 2026 سمیت مختلف سرکاری آسامیوں کے لیے درخواست دیتے ہیں، لیکن کامیابی صرف انہی امیدواروں کو ملتی ہے جو درست معلومات اور مؤثر تیاری کے ساتھ امتحان میں شریک ہوتے ہیں۔

اس KPPSC Guide 2026 میں آپ جانیں گے کہ KPPSC کیا ہے، KPPSC Apply Online کیسے کریں، Eligibility Criteria کیا ہے، امتحان کا نصاب، Test Preparation، Interview Process، Roll Number Slip اور Result سمیت ہر وہ معلومات جو ہر امیدوار کو معلوم ہونی چاہیے۔

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن (KPPSC) صوبائی حکومت کا ایک آئینی ادارہ ہے جس کے بنیادی مقاصد میں خیبر پختونخوا کے مختلف سرکاری محکموں میں گریڈ 11 سے گریڈ 19 تک کی آسامیوں پر میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کرنا شامل ہے۔

اس مقصد کیلئے یہ ادارہ مختلف سرکاری محکموں کے لیےاشتہارات جاری کرتا ہے، امیدواروں سے آن لائن درخواستیں وصول کرتا ہے، تحریری امتحانات اور انٹرویوز کا انعقاد کرتا ہے اور میرٹ کے مطابق کامیاب امیدواروں کا انتخاب کرتا ہے۔

What is KPPSC?

یہی وجہ ہے کہ  KPPSC کو خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمت کے حصول کیلئے سب سے معتبر ادارہ سمجھا جاتا ہے۔

ہر آسامی کے لیے اہلیت ضرورت کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے، تاہم عمومی طور پر درج ذیل شرائط ہوتی ہیں۔

تعلیمی قابلیت اسامی کی نوعیت پر منحصر ہوتی ہے۔

  • Bachelor Degree
  • Master’s Degree
  • MPhil
  • Agriculture
  • Forestry
  • Engineering
  • Accounts
  • Law
  • دیگر متعلقہ ڈگریاں

اکثر آسامیوں کے لیے عمر کی حد:

21 سے 32 سال

بعض کیٹیگریز اور سرکاری ملازمین کو عمر میں رعایت بھی دی جاتی ہے۔

امیدوار کے پاس خیبر پختونخوا کا مستقل ڈومیسائل ہونا لازمی ہے۔

آج کل KPPSC Registration کا عمل مکمل طور پہ آن لائن کر دیا گیا ہے، جس سے امیدوار گھر بیٹھے درخواست جمع کر سکتے ہیں۔

سب سے پہلے KPPSC کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں اور نیا اکاؤنٹ بنائیں۔

اگر پہلے سے اکاؤنٹ موجود ہے تو صرف KPPSC Login کریں۔

اگر اکاونٹ بنانے میں کوئی مشکل ہے تو اس ویڈیو لنک سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

KPPSC پہ اکاونٹ بنانا

KPPSC Registration

درخواست جمع کروانے سے پہلے مقررہ فیس ادا کرنا ضروری ہے۔

عام طور پر فیس:

500 روپے

ادائیگی کے ذرائع

  • Easypaisa
  • JazzCash
  • Banking Apps
  • 1Bill

درج ذیل معلومات احتیاط سے درج کریں۔

  • مکمل نام
  • Gender
  • شناختی کارڈ نمبر
  • ڈومیسائل (متعلقہ ضلع)
  • ای میل

یہ معلومات نیا اکونٹ بنانے کیلئے درکار ہوں گی۔

اشتہارمیں دی گئی اپنی آسامی کے مطابق ضروری کوائف فارم میں لکھیں، معلومات کا باریک بینی سے جائزہ لیں اور جب مطمئن ہو جائیں تو درخواست جمع کر دیں۔ کیونکہ   یاد رکھیں، فارم Submit کرنے کے بعدکوئی بھی  تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔

اس لئے بہتر ہے کہ ایک عام پیپر پہ اپنے تمام ضروری کوائف لکھ لیں اور اس کے بعد آن لائن فارم پر کر کے سبمٹ کریں تاکہ غلطی کی کوئی گنجائش نا رہے۔

KPPSC Syllabus آسامی کے مطابق مختلف ہو سکتا ہے، تاہم BPS-14 سے BPS-17 تک کی زیادہ تر آسامیوں کے امتحان میں درج ذیل مضامین شامل ہوتے ہیں۔

  • اسلامیات
  • پاکستان اسٹڈیز
  • Current Affairs
  • Everyday Science
  • English Grammar
  • Basic Mathematics
  • Computer Knowledge
  • جنرل نالج

اس بارے میں مکمل معلومات آپ کو KPPSC کی آفیشل ویب سائٹ پہ بھی مل جائیں گی۔

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن (KPPSC) کے امتحانات کی بہتر اور مؤثر تیاری کے لیے بنیادی معلومات اور اہم نکات درج ذیل ہیں:

KPPSC کے زیادہ تر ٹیسٹ دو اہم مرحلوں پر مشتمل ہوتے ہیں:

  • اسکریننگ ٹیسٹ (MCQs):
    • بیشتر اسامیوں کے لیے 100 نمبروں کا ایم سی کیوز ٹیسٹ ہوتا ہے۔
    • اس میں جنرل نالج، پاکستان اسٹڈیز، اسلامیات، کرنٹ افیئرز، انگریزی اور آپ کے متعلقہ سبجیکٹ (Subject Specific) سے سوالات شامل ہوتے ہیں۔
    • بعض پوسٹس میں منفی مارکنگ (Negative Marking) بھی ہو سکتی ہے، اس لیے ہدایات غور سے پڑھیں۔
  • تحریری امتحان / سبجیکٹ ٹیسٹ (Written Exam):
    • تخصصی اسامیوں (مثلاً لیکچرر یا سبجیکٹ اسپیشلسٹ) کے لیے تفصیلی سبجیکٹ ٹیسٹ ہوتا ہے۔
    • پرووینشل مینجمنٹ سروس (PMS) جیسے امتحانات کے لیے لازمی (Compulsory) اور اختیاری (Optional) مضامین کا مکمل تحریری امتحان ہوتا ہے۔
  • انٹرویو (Interview / Viva Voce):
    • ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کر کے انٹرویو کے لیے بلایا جاتا ہے، جہاں آپ کی شخصیت، کمیونیکیشن اور سبجیکٹ نالج کو پرکھا جاتا ہے۔
  • سلیبس اور پاسٹ پیپرز (Syllabus & Past Papers):
    • سب سے پہلے متعلقہ پوسٹ کا آفیشل سلیبس دیکھیں۔
    • گزشتہ 5 سے 10 سال کے KPPSC کے پاسٹ پیپرز لازمی حل کریں، اس سے پیٹرن اور دہرائے جانے والے سوالات کا اندازہ ہوتا ہے۔

روزانہ

  • اخبار
  • سرکاری ویب سائٹس
  • خیبر پختونخوا کی تازہ خبریں

پڑھنے کی عادت ڈالیں۔

امتحان میں اکثر سوالات خیبر پختونخوا سے متعلق ہوتے ہیں۔

مثلاً

  • اضلاع
  • تاریخی مقامات
  • اسمبلی
  • جغرافیہ
  • اہم شخصیات

اگر آپ

  • Agriculture Officer
  • Lecturer
  • Assistant Director
  • Subject Specialist

وغیرہ کی آسامی کے لیے اپلائی کر رہے ہیں تو متعلقہ مضمون کی HEC منظور شدہ کتابوں سے تیاری کریں۔

تحریری امتحان کے بعد کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جاتا ہے۔

انٹرویو کے دوران عام طور پر درج ذیل چیزیں دیکھی جاتی ہیں۔

  • Communication Skills
  • Subject Knowledge
  • Confidence
  • Current Affairs
  • Personality
KPPSC Interview

تحریری امتحان سے پہلے KPPSC اپنی ویب سائٹ پر Roll Number Slip جاری کرتا ہے۔

Roll Number Slip ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے

  • KPPSC Website پر جائیں۔
  • اپنے اکاؤنٹ میں Login کریں۔
  • Roll Number Slip Download کریں۔

امتحان مکمل ہونے کے بعد KPPSC اپنی آفیشل ویب سائٹ پر Result جاری کرتا ہے۔

Result دیکھنے کے لیے

  • ویب سائٹ کھولیں۔
  • Results سیکشن میں جائیں۔
  • اپنا Roll Number درج کریں۔
  • روزانہ کم از کم 3 سے 4 گھنٹے مطالعہ کریں۔
  • وقت مقرر کر کے Mock Test دیں۔
  • 100 سوالات 90 منٹ میں حل کرنے کی مشق کریں۔
  • اگر امتحان میں Negative Marking ہو تو اندازے سے جواب دینے سے گریز کریں۔
  • روزانہ Current Affairs پڑھیں۔
  • KPPSC Past Papers ضرور حل کریں۔

KPPSC کیا ہے؟

KPPSC خیبر پختونخوا کا آئینی ادارہ ہے جو مختلف سرکاری محکموں میں میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کرتا ہے۔

KPPSC میں Apply کیسے کریں؟

KPPSC کی آفیشل ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بنا کر آن لائن درخواست جمع کروائی جا سکتی ہے۔

KPPSC کی فیس کتنی ہے؟

زیادہ تر آسامیوں کے لیے درخواست فیس تقریباً 500 روپے ہوتی ہے، تاہم ہر اشتہار میں فیس الگ درج ہوتی ہے۔

KPPSC کی عمر کی حد کیا ہے؟

زیادہ تر آسامیوں کے لیے عمر کی حد 21 سے 32 سال ہوتی ہے، جبکہ بعض امیدواروں کو قواعد کے مطابق عمر میں رعایت بھی دی جاتی ہے۔

KPPSC کا Syllabus کہاں سے ملے گا؟

ہر آسامی کا Syllabus متعلقہ اشتہار یا KPPSC کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہوتا ہے۔

اگر آپ KPPSC Jobs 2026 میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو صرف درخواست جمع کرانا کافی نہیں بلکہ KPPSC Syllabus کے مطابق منظم تیاری، KPPSC Test Preparation، Past Papers کی مشق اور وقت کا درست استعمال ہی

KPPSC کی مختلف آسامیوں کی تفصیل جانئے اس آرٹیکل میں

میرٹ پر مبنی نظام کی وجہ سے ہر محنتی امیدوار کے پاس برابر کا موقع موجود ہوتا ہے۔ اگر آپ مستقل مزاجی، درست حکمتِ عملی اور سخت محنت کے ساتھ تیاری کریں تو کامیابی آپ کا مقدر بن سکتی ہے۔

مزید خیبر پختونخوا کی سرکاری نوکریوں، امتحانات اور تعلیمی اپڈیٹس کے لیے ہماری Jobs کیٹیگری ضرور وزٹ کریں۔

📤 شیئر کریں: 📱 واٹس ایپ 📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر
📊 KP آج — لائیو
Friday، 24 July 2026
اسلامی تاریخ — 2026
🌤️ پشاور
38°C
صاف آسمان، گرم
💵 USD/PKR
278
▲ تازہ
⛽ پیٹرول
248 Rs
▼ فی لیٹر
🥇 سونا
236K
▲ تازہ

📱 واٹس ایپ الرٹ

KP کی تازہ خبریں اور جابز — سیدھے واٹس ایپ پر پائیں

📲 ابھی جوائن کریں
KP Updates