لوڈ ہو رہا ہے... | 🌤 پشاور: 38°C
تعلیم

خیبر پختونخوا میں 9th اور 10th کے نتائج اناونس، آن لائن رزلٹ چیک کرنے کا طریقہ، SMS، گزٹ اور تمام بورڈز کی تفصیلات

خیبر پختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز کے تحت سالانہ نہم (9th) اور دسویں (10th) جماعت کے امتحانات 2026 میں شرکت کرنے والے لاکھوں طلبہ و طالبات ان دنوں اپنے نتائج (KPK Matric Result 2026) کا بے چینی سے انتظار کر رہے تھے۔

خوش خبری یہ ہے کہ اس بار بھی پشاور اور ایبٹ آباد بورڈز نے سب سے پہلے میدان مارتے ہوئے اپنے نتائج جاری کر دیے ہیں، جبکہ باقی بورڈز کے پیپروں کی جانچ پڑتال، مارکنگ، رزلٹ کی تیاری اور تصدیقی مراحل تاحال جاری ہیں۔

KPK Matric Result 2026

اگر آپ نے خیبر پختونخوا کےمندرجہ ذیل کسی بھی بورڈ سے میٹرک یا نہم کا امتحان دیا ہے۔

BISE Peshawar، Mardan، Swat، Abbottabad، Kohat، Bannu، Malakand یا Dera  Ismail Khan (DI Khan)

 تو اس آرٹیکل میں آپ کو رزلٹ کی متوقع تاریخ، پوزیشن ہولڈرز کی معلومات، آن لائن رزلٹ چیک کرنے کے تمام طریقے، SMS سروس، گزٹ (Gazette)، مارک شیٹ، ری چیکنگ، سپلیمنٹری امتحانات اور تمام بورڈز کی آفیشل ویب سائٹس کی مکمل معلومات ایک ہی جگہ پر مل جائیں گی۔

اب تک کی کنفرم اطلاعات کے مطابق پشاور اور ایبٹ آباد بوردز 4 اگست کو اپنے اپنے نتائج جاری کر چکے ہیں۔ کوہاٹ اور ملاکنڈ سوات بوردز مورخہ 5 اگست کو اپنے نتائج جاری کریں گے جبکہ بنوں اور مردان بورڈز نے مورخہ 6 اگست کو اعلان کیا ہوا ہے۔ صرف ڈی آئی خان بورڈ کا متوقع ہے جسکی کنفرمیشن کے بعد یہاں تمام معلومات اپڈیٹ کر دی جائیں گی۔

خیبر پختونخوا کے درج ذیل تمام بورڈز سے تقریبا سب بورڈز کے نتائج جاری ہو چکے ہیں جنکی لسٹ درج زیل ہے:

  • BISE Peshawar 4 اگست
  • BISE Mardan 6 اگست
  • BISE Swat 5 اگست
  • BISE Abbottabad 4 اگست
  • BISE Kohat 5 اگست
  • BISE Bannu 6 اگست
  • BISE Malakand 6 اگست

رزلٹ کے دن لاکھوں طلباء ایک ہی وقت میں ویب سائٹس وزٹ کرتے ہیں، جس کی وجہ سے بعض اوقات سرور سست یا عارضی طور پر بند ہو جاتے ہیں۔ اسی لیے بہتر ہے کہ آپ رزلٹ چیک کرنے کے تمام طریقے پہلے سے جان لیں۔

How to Check KPK Matric Result 2026 Online?

یہ سب سے آسان اور زیادہ استعمال ہونے والا طریقہ ہے۔

طریقہ کار:
  1. اپنے متعلقہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ کھولیں۔
  2. Results یا Matric Result 2026 والے سیکشن میں جائیں۔
  3. اپنا درست Roll Number درج کریں۔
  4. Search یا Submit پر کلک کریں۔
  5. چند سیکنڈ میں آپ کا مکمل رزلٹ کارڈ سکرین پر ظاہر ہو جائے گا۔
  6. آپ رزلٹ کو PDF میں محفوظ یا پرنٹ بھی کر سکتے ہیں۔ (یہ آپشن ویب سائٹ پہ ڈیپینڈ کرتا ہے)

بعض اوقات بورڈز رول نمبر کے ساتھ ساتھ نام (Name) کے ذریعے بھی رزلٹ سرچ کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

اگر آپ کو اپنا رول نمبر یاد نہ ہو تو:

  • اپنا پورا نام درج کریں۔
  • والد کا نام منتخب کریں۔
  • متعلقہ ریکارڈ سے اپنا رزلٹ دیکھیں۔

نوٹ: تمام بورڈز میں یہ سہولت دستیاب ہونا ضروری نہیں۔ اور زیادہ تر رول نمبر پہ ہی رزلٹ شو کرتے ہیں۔

اگر انٹرنیٹ دستیاب نہ ہو یا ویب سائٹ اوپن نہ ہو رہی ہو تو SMS کے ذریعے بھی رزلٹ معلوم کیا جا سکتا ہے۔

  • موبائل کا Message کھولیں۔
  • اپنا Roll Number لکھیں۔
  • اپنے متعلقہ بورڈ کے SMS کوڈ پر بھیج دیں۔
  • چند لمحوں میں آپ کے حاصل کردہ نمبرز SMS کے ذریعے موصول ہو جائیں گے۔
Check  KPK  Result  by  SMS

تمام بورڈز کے ایس ایم ایس کوڈز:

BISE Peshawar: Type your Roll Number and send to 9818.

BISE Mardan: Send your Roll Number to 8583.

BISE Swat: Send your Roll Number to 8333.

BISE Abbottabad: Send your Roll Number to 9810.

BISE Kohat: Send your Roll Number to 9817.

BISE Bannu: Send your Roll Number to 9812.

BISE D.I. Khan: Send your Roll Number to 9815.

BISE Malakand: Send your Roll Number to 8582.

نوٹ:  یہ کوڈز تصدیق کے بعد لکھے گئے لیکن یہ مختلف ہو سکتے ہیں، اس لیے رزلٹ والے دن اپنے متعلقہ بورڈ کا آفیشل SMS کوڈ ضرور چیک کریں۔

اگر آپ کسی پورے اسکول، کالج، ضلع یا تحصیل کا رزلٹ ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں تو Result Gazette بہترین ذریعہ ہے۔

رزلٹ کے اعلان کے فوراً بعد:

  • Gazette PDF جاری کر دی جاتی ہے۔
  • اس میں تمام امیدواروں کے نتائج شامل ہوتے ہیں۔
  • آپ رول نمبر یا نام کے ذریعے آف لائن سرچ بھی کر سکتے ہیں۔

اس آرٹیکل میں رزلٹ جاری ہوتے ہی KPK Matric Result Gazette 2026 PDF شامل کر دیا جائے گا۔

پشاور بورڈ کلاس 9 کا رزلٹ گزٹ: Click Here

پشاور بورڈ کلاس 10 کا رزلٹ گزٹ: Click Here

ایبٹ آباد بورڈ کلاس 9 کا رزلٹ گزٹ: Click Here

ایبٹ آباد بورڈ کلاس 10 کا رزلٹ گزٹ: Click Here

اگر آپ ایک ہی پیج پہ تمام بورڈز کا رزلٹ دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ پیج بطور خاص آپ لوگوں کیلئے بناہا گیا ہے تاکہ آپ ایک ہی جگہ آسانی سے نتائج دیکھ سکیں۔

2026خیبر پختونخوا بورڈز رزلٹ

تمام تعلیمی بورڈز رزلٹ کے اعلان سے تقریباً ایک دن قبل موزیشن پولڈرز کے نام جاری کرتے ہیں جو بالترتیب:

  • پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے نام جاری کرتے ہیں۔
  • حاصل کردہ نمبرز اور سکول کی تفصیلات بھی شائع کی جاتی ہیں۔
  • بعض بورڈز ان طلباء کو اعزازی تقریب میں انعامات اور اسناد بھی دیتے ہیں۔

پوزیشن ہولڈرز کی مکمل لسٹ جاری ہوتے ہی اسی پیج پر شامل کر دی جائے گی۔

Position Holders students

آن لائن رزلٹ صرف ابتدائی معلومات فراہم کرتا ہے جبکہ اصل Detailed Marks Certificate (DMC) یا Result Card چند روز بعد متعلقہ اسکول یا بورڈ کے ذریعے جاری کیا جاتا ہے۔

اس میں درج ذیل معلومات شامل ہوتی ہیں:

  • طالب علم کا نام
  • رول نمبر
  • والد کا نام
  • رجسٹریشن نمبر
  • مضامین کے حاصل کردہ نمبر
  • کل نمبر
  • گریڈ
  • فیصد (Percentage)
  • رزلٹ اسٹیٹس (Pass/Fail)

اگر کسی طالب علم کو اپنے حاصل کردہ نمبروں پر اعتراض ہو تو وہ بورڈز کی مقررہ مدت کے اندر:

  • Paper Rechecking
  • Re-totaling
  • Recounting

کے لیے آن لائن یا بورڈ آفس میں درخواست دے سکتا ہے۔

ہر بورڈ اپنی مقررہ فیس اور آخری تاریخ کے مطابق درخواستیں وصول کرتا ہے۔

جو طلباء کسی ایک یا زیادہ مضامین میں کامیاب نہ ہو سکیں، وہ:

  • Second Annual Examination
  • Supplementary Examination

میں دوبارہ امتحان دے سکتے ہیں۔

ان امتحانات کا شیڈول متعلقہ بورڈ بعد میں جاری کرتا ہے۔

تعلیمی بورڈآفیشل ویب سائٹ
BISE Peshawarwww.bisep.edu.pk
BISE Mardanwww.bisemdn.edu.pk
BISE Swatwww.bisess.edu.pk
BISE Abbottabadwww.biseatd.edu.pk
BISE Kohatwww.bisekt.edu.pk
BISE Bannuwww.biseb.edu.pk
BISE Malakandwww.bisemalakand.edu.pk
BISE Dera Ismail Khanwww.bisedik.edu.pk

KPK Matric Result 2026 کب آئے گا؟

توقع ہے کہ میٹرک اور نہم کے نتائج 25 سے 30 جولائی 2026 کے درمیان جاری کیے جائیں گے۔

کیا تمام بورڈز ایک ہی دن رزلٹ جاری کریں گے؟

زیادہ تر مواقع پر خیبر پختونخوا کے تمام بورڈز ایک ہی تاریخ یا ایک دو (زیادہ بھی ہو سکتے) دنوں میں نتائج جاری کرتے ہیں، تاہم حتمی فیصلہ ہر بورڈ خود کرتا ہے۔

کیا SMS سے رزلٹ چیک کیا جا سکتا ہے؟

جی ہاں، ہر بورڈ اپنے مخصوص SMS کوڈ (اوپر شئیر کر دئے گئے) کے ذریعے رزلٹ معلوم کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

کیا گزٹ بھی جاری ہوگی؟

جی ہاں، تمام بوردز اپنے رزلٹ کے اعلان کے فوراً بعد Gazette PDF جاری کر دیتے ہیں۔

اگر ویب سائٹ نہ کھلے تو کیا کریں؟

رزلٹ والے دن زیادہ رش کی وجہ سے ویب سائٹس عارضی طور پر سست ہو سکتی ہیں۔ ایسی صورت میں:

  • چند منٹ بعد دوبارہ کوشش کریں۔
  • SMS سروس استعمال کریں۔
  • Gazette PDF سے بھی رزلٹ چیک کیا جا سکتا ہے۔

یہ آرٹیکل مسلسل اپڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ جیسے ہی خیبر پختونخوا کے کسی بھی تعلیمی بورڈ کی جانب سے Result Date، Official Notification، Position Holders List، SMS Codes، Gazette PDF یا دیگر اہم معلومات جاری ہوں گی، انہیں فوری طور پر اسی صفحے پر شامل کر دیا جائے گا۔

لہٰذا اس پیج کو Bookmark کر لیں اور تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے روزانہ وزٹ کرتے رہیں۔ اگر آپ کا کسی بھی بورڈ کے رزلٹ سے متعلق کوئی سوال ہو تو نیچے کمنٹ سیکشن میں ضرور پوچھیں، ہماری ٹیم آپ کی رہنمائی کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔

📤 شیئر کریں: 📱 واٹس ایپ 📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر

1 thought on “خیبر پختونخوا میں 9th اور 10th کے نتائج اناونس، آن لائن رزلٹ چیک کرنے کا طریقہ، SMS، گزٹ اور تمام بورڈز کی تفصیلات”

Leave a Comment

📊 KP آج — لائیو
Monday، 14 September 2026
اسلامی تاریخ — 2026
🌤️ پشاور
38°C
صاف آسمان، گرم
💵 USD/PKR
278
▲ تازہ
⛽ پیٹرول
248 Rs
▼ فی لیٹر
🥇 سونا
236K
▲ تازہ

📱 واٹس ایپ الرٹ

KP کی تازہ خبریں اور جابز — سیدھے واٹس ایپ پر پائیں

📲 ابھی جوائن کریں
KP Updates