لوڈ ہو رہا ہے... | 🌤 پشاور: 38°C
صحت

صحت کارڈ پلس منظور شدہ ہسپتالوں کی لسٹ 2026 – ضلع وار مکمل گائیڈ

🔊 یہ خبر سنیں — ElevenLabs آڈیو
صحت کارڈ پلس منظور شدہ ہسپتالوں کی لسٹ…

صحت کارڈ پلس منظور شدہ ہسپتالوں کی لسٹ 2026: خیبر پختونخوا حکومت کا ‘صحت کارڈ پلس’ (Sehat Card Plus) پروگرام صوبے کے لاکھوں خاندانوں کے لیے صحت کی سہولیات تک آسان رسائی کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے۔ اس منصوبے کے تحت مستحق شہری، سرکاری اور حکومت سے منظور شدہ نجی ہسپتالوں میں مختلف نوعیت کا لاکھوں روپے تک کا علاج بالکل مفت حاصل کر رہے ہیں۔

صحت کارڈ پلس منظور شدہ ہسپتالوں کی لسٹ 2026

اس منصوبے کے تحت مستحق شہری سرکاری اور حکومت سے منظور شدہ نجی ہسپتالوں میں مختلف نوعیت کے لاکھوں روپے تک کا علاج مفت حاصل کررہے ہیں۔

سال 2026 میں حکومت نے صحت کارڈ پلس کے پینل میں شامل متعدد ہسپتالوں کی فہرست کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کچھ نئے ہسپتال شامل کیے ہیں اور بعض ہسپتالوں یا کلینکس کو مختلف وجوہات کی بنا پر پینل سے خارج بھی کیا گیا ہے۔ اسی لیے علاج کروانے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کے ضلع میں کون سا ہسپتال صحت کارڈ پلس کے تحت خدمات فراہم کر رہا ہے۔

اس آرٹیکل میں آپ کو ضلع وار منظور شدہ ہسپتالوں کی فہرست، اہلیت چیک کرنے کا طریقہ، ضروری دستاویزات، صحت کارڈ سے ملنے والی سہولیات اور اہم سوالات کے جواب ایک ہی جگہ مل جائیں گے۔

صحت کارڈ پلس خیبر پختونخوا حکومت کا ایک فلاحی منصوبہ ہے جس کو صوبے کے شہریوں کو معیاری طبی سہولیات مفت فراہم کرنے کیلئے شروع کیا گیا ہے۔

اس پروگرام کے ذریعے کوئی مریض شہری حکومت سے منظور شدہ سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مختلف بیماریوں، سرجری، ایمرجنسی، زچگی اور دیگر اہم طبی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

صحت کارڈ پلس کے تحت مختلف طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، جن میں شامل ہیں:

  • جنرل سرجری
  • امراض قلب کا علاج
  • کینسر کے منتخب علاج
  • گردوں کے امراض
  • ڈائلیسس
  • زچگی اور گائنی کی خدمات
  • حادثات اور ایمرجنسی علاج
  • بچوں کی بعض پیچیدہ بیماریوں کا علاج
  • دیگر مخصوص طبی سہولیات جو پینل ہسپتال فراہم کرتے ہیں

ہر علاج کی منظوری صحت کارڈ کی پالیسی اور متعلقہ ہسپتال کے مطابق دی جاتی ہے۔

صحت کارڈ پلس منظور شدہ ہسپتالوں کی لسٹ 2026:

اگر آپ صحت کارڈ پلس کیلئے اپنی اہلیت جاننا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ انتہائی آسان ہے۔

  1. اپنے موبائل کا میسج (SMS) آپشن کھولیں۔
  2. اپنا 13 ہندسوں پر مشتمل قومی شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے لکھیں۔
  3. یہ میسج 8500 پر بھیج دیں۔
  4. چند لمحوں میں آپ کو جواب موصول ہو جائے گا جس میں آپ کی اہلیت اور موجودہ اسٹیٹس درج ہوگا۔

یہ طریقہ سب سے آسان اور تیز سمجھا جاتا ہے۔

KPK Sehat Card Plus Eligibility Check by SMS

ذیل میں خیبر پختونخوا (KPK) کے تمام اضلاع کے منظور شدہ ہسپتالوں کی مکمل اور تازہ ترین لسٹ دی گئی ہے۔ آپ کی سہولت کے لیے ہم نے پوری فہرست کو ضلع وار ترتیب دے دیا ہے۔ اپنے قریبی ہسپتال کی تفصیلات دیکھنے کے لیے اپنے ضلع کے نام پر کلک کریں، جس سے اس ضلع کے تمام فعال (Empaneled) سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے نام آپ کے سامنے کھل جائیں گے۔

نمبر شمار صوبہ ضلع ہسپتال کا نام نوعیت اسٹیٹس
1 کے پی (KP) ایبٹ آباد ایبٹ آباد انٹرنیشنل ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
2 کے پی (KP) ایبٹ آباد ایوب ٹیچنگ ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
3 کے پی (KP) ایبٹ آباد بی بی ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
4 کے پی (KP) ایبٹ آباد انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن، اونکولوجی اینڈ ریڈیو تھراپی (INOR) سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
5 کے پی (KP) ایبٹ آباد بی بی ایس ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
6 کے پی (KP) ایبٹ آباد جناح انٹرنیشنل ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
7 کے پی (KP) ایبٹ آباد شاہینہ جمیل ہسپتال نجی ہسپتال ❌ معطل (Depaneled)

نمبر شمار صوبہ ضلع ہسپتال کا نام نوعیت اسٹیٹس
1 کے پی (KP) باجوڑ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
2 کے پی (KP) باجوڑ مدینہ میڈیکل سینٹر نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
3 کے پی (KP) باجوڑ نور میڈیکل کمپلیکس اینڈ میٹرنٹی ہوم نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
4 کے پی (KP) باجوڑ شفا سرجیکل کمپلیکس نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)

نمبر شمار صوبہ ضلع ہسپتال کا نام نوعیت اسٹیٹس
1 کے پی (KP) بنوں الفلاح میڈیکل اینڈ سرجیکل سینٹر نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
2 کے پی (KP) بنوں بنوں انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن، اونکولوجی اینڈ ریڈیو تھراپی (BINOR) سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
3 کے پی (KP) بنوں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
4 کے پی (KP) بنوں خلیفہ گل نواز ٹیچنگ ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
5 کے پی (KP) بنوں شفا میڈیکل اینڈ سرجیکل سینٹر نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
6 کے پی (KP) بنوں ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)

نمبر شمار صوبہ ضلع ہسپتال کا نام نوعیت اسٹیٹس
1 کے پی (KP) بٹگرام الرحیم سرجیکل ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
2 کے پی (KP) بٹگرام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
3 کے پی (KP) بٹگرام فیضان میڈیکل کمپلیکس نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
4 کے پی (KP) بٹگرام زین جنرل اینڈ سرجیکل ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)

نمبر شمار صوبہ ضلع ہسپتال کا نام نوعیت اسٹیٹس
1 کے پی (KP) بونیر المدینہ ہسپتال، چغرزئی نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
2 کے پی (KP) بونیر الخدمت ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
3 کے پی (KP) بونیر بونیر میڈیکل سینٹر نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
4 کے پی (KP) بونیر بونیر میڈیکل کمپلیکس نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
5 کے پی (KP) بونیر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال، ڈگر سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
6 کے پی (KP) بونیر کلثوم نیشنل ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
7 کے پی (KP) بونیر ظفر صفانی ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)

نمبر شمار صوبہ ضلع ہسپتال کا نام نوعیت اسٹیٹس
1 کے پی (KP) چارسدہ الخدمت ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
2 کے پی (KP) چارسدہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
3 کے پی (KP) چارسدہ قادر جنرل ہسپتال نجی ہسپتال 🟠 معطل (Suspended)
4 کے پی (KP) چارسدہ تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال شبقدر سرکاری ہسپتال 🔵 جاری ہے (In Process)
5 کے پی (KP) چارسدہ تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال تنگی سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
6 کے پی (KP) چارسدہ ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
7 کے پی (KP) چارسدہ ضیاء میڈیکل کمپلیکس اینڈ جنرل ہسپتال نجی ہسپتال ❌ معطل (Depaneled)

نمبر شمار صوبہ ضلع ہسپتال کا نام نوعیت اسٹیٹس
1 کے پی (KP) چترال آغا خان میڈیکل سینٹر (بونی میڈیکل سینٹر) سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
2 کے پی (KP) چترال چترال اسکاؤٹس ایف سی (فرنٹیئر کور) ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
3 کے پی (KP) چترال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
4 کے پی (KP) چترال آر ایچ سی شاگرام (RHC Shagram) سرکاری ہسپتال 🟠 معطل (Suspended)

نمبر شمار صوبہ ضلع ہسپتال کا نام نوعیت اسٹیٹس
1 کے پی (KP) ڈیرہ اسماعیل خان ڈی آئی خان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ ریڈیو تھراپی (DINAR) سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
2 کے پی (KP) ڈیرہ اسماعیل خان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
3 کے پی (KP) ڈیرہ اسماعیل خان مصباح انٹرنیشنل ہسپتال نجی ہسپتال 🟠 معطل (Suspended)
4 کے پی (KP) ڈیرہ اسماعیل خان مفتی محمود میڈیکل کمپلیکس سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
5 کے پی (KP) ڈیرہ اسماعیل خان سمینا انٹرنیشنل ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
6 کے پی (KP) ڈیرہ اسماعیل خان ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)

نمبر شمار صوبہ ضلع ہسپتال کا نام نوعیت اسٹیٹس
1 کے پی (KP) ہنگو ہنگو میڈیکل کمپلیکس نجی ہسپتال 🔵 جاری ہے (In Process)

نمبر شمار صوبہ ضلع ہسپتال کا نام نوعیت اسٹیٹس
1 کے پی (KP) ہری پور عبدالقیوم میموریل ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
2 کے پی (KP) ہری پور علامہ اقبال ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
3 کے پی (KP) ہری پور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال اینڈ ٹروما سینٹر سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
4 کے پی (KP) ہری پور ہری پور انٹرنیشنل ہسپتال نجی ہسپتال 🟠 معطل (Suspended)
5 کے پی (KP) ہری پور مہر جنرل ہسپتال نجی ہسپتال 🟠 معطل (Suspended)

نمبر شمار صوبہ ضلع ہسپتال کا نام نوعیت اسٹیٹس
1 کے پی (KP) کرک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
2 کے پی (KP) کرک اتحاد میڈیکل اینڈ ڈائگناسٹک کمپلیکس، امبیری کلے نجی ہسپتال 🟠 معطل (Suspended)
3 کے پی (KP) کرک کرک میڈیکل سینٹر نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
4 کے پی (KP) کرک رحمانیہ سرجیکل سینٹر نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
5 کے پی (KP) کرک تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
6 کے پی (KP) کرک ٹائپ سی ہسپتال (ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال) سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)

نمبر شمار صوبہ ضلع ہسپتال کا نام نوعیت اسٹیٹس
1 کے پی (KP) خیبر ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
2 کے پی (KP) خیبر کیٹگری-ڈی ہسپتال بازار زاخہ خیل پی پی پی ہسپتال (PPP) 🟢 بحال (Empaneled)
3 کے پی (KP) خیبر فیصل میڈیکل کمپلیکس نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
4 کے پی (KP) خیبر فرنٹیئر کور (FC) ٹیچنگ ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
5 کے پی (KP) خیبر خیبر جنرل ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
6 کے پی (KP) خیبر ٹائپ ڈی ہسپتال، جمرود سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)

نمبر شمار صوبہ ضلع ہسپتال کا نام نوعیت اسٹیٹس
1 کے پی (KP) کوہاٹ الخدمت نسیم میموریل ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
2 کے پی (KP) کوہاٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال کے ڈی اے (KDA) سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
3 کے پی (KP) کوہاٹ لیاقت میموریل ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
4 کے پی (KP) کوہاٹ ساؤتھ ویسٹ ہیلتھ کمپلیکس کوہاٹ نجی ہسپتال ❌ معطل (Depaneled)

نمبر شمار صوبہ ضلع ہسپتال کا نام نوعیت اسٹیٹس
1 کے پی (KP) کوہستان کوہستان میڈیکل اینڈ سرجیکل کمپلیکس نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
2 کے پی (KP) کوہستان شفا میڈیکل کمپلیکس نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)

نمبر شمار صوبہ ضلع ہسپتال کا نام نوعیت اسٹیٹس
1 کے پی (KP) لکی مروت سٹی ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
2 کے پی (KP) لکی مروت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
3 کے پی (KP) لکی مروت تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال، سرائے نورنگ سرکاری ہسپتال 🔵 جاری ہے (In process)

نمبر شمار صوبہ ضلع ہسپتال کا نام نوعیت اسٹیٹس
1 کے پی (KP) لوئر دیر الائیڈ ہیلتھ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
2 کے پی (KP) لوئر دیر بادشاہ میڈیکل سینٹر نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
3 کے پی (KP) لوئر دیر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال، تیمرگرہ سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
4 کے پی (KP) لوئر دیر ڈاکٹرز ہسپتال، تیمرگرہ نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
5 کے پی (KP) لوئر دیر مسرت شوکت ہسپتال، تیمرگرہ نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
6 کے پی (KP) لوئر دیر رحمان جنرل ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
7 کے پی (KP) لوئر دیر شاہد حسین آرتھوپیڈک ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
8 کے پی (KP) لوئر دیر تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال کیٹگری بی، چکدرہ سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)

نمبر شمار صوبہ ضلع ہسپتال کا نام نوعیت اسٹیٹس
1 کے پی (KP) مالاکنڈ بہادر خان روزے خان ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
2 کے پی (KP) مالاکنڈ بات خیلہ انٹرنیشنل ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
3 کے پی (KP) مالاکنڈ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال، بات خیلہ سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
4 کے پی (KP) مالاکنڈ گلرنگ انٹرنیشنل ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
5 کے پی (KP) مالاکنڈ تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال، درگئی سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)

نمبر شمار صوبہ ضلع ہسپتال کا نام نوعیت اسٹیٹس
1 کے پی (KP) مانسہرہ کنگ عبداللہ ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
2 کے پی (KP) مانسہرہ مانسہرہ میڈیکل کمپلیکس نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
3 کے پی (KP) مانسہرہ محبوب آئی اینڈ چیریٹی ہسپتال نجی ہسپتال ❌ معطل (Depaneled)
4 کے پی (KP) مانسہرہ تاج میڈیکل اینڈ سرجیکل سینٹر اینڈ میٹرنٹی ہوم نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)

نمبر شمار صوبہ ضلع ہسپتال کا نام نوعیت اسٹیٹس
1 کے پی (KP) مردان اکبر میڈیکل کمپلیکس نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
2 کے پی (KP) مردان الخدمت مشعل میڈیکل کمپلیکس نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
3 کے پی (KP) مردان سٹی ہسپتال چارگلی، رستم نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
4 کے پی (KP) مردان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
5 کے پی (KP) مردان ڈاکٹر ساجدہ اسلام جنرل ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
6 کے پی (KP) مردان لنڈ خوڑ میڈیکل سینٹر نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
7 کے پی (KP) مردان مردان میڈیکل کمپلیکس (MMC) سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
8 کے پی (KP) مردان راشد میڈیکل اینڈ لیپروسکوپی سینٹر نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
9 کے پی (KP) مردان سعید میڈیکل کمپلیکس، گڑھی کپورہ نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
10 کے پی (KP) مردان تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال، تخت بھائی سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
11 کے پی (KP) مردان ضیاء درمان ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)

نمبر شمار صوبہ ضلع ہسپتال کا نام نوعیت اسٹیٹس
1 کے پی (KP) مہمند ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)

نمبر شمار صوبہ ضلع ہسپتال کا نام نوعیت اسٹیٹس
1 کے پی (KP) شمالی وزیرستان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال، میران شاہ ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)

نمبر شمار صوبہ ضلع ہسپتال کا نام نوعیت اسٹیٹس
1 کے پی (KP) نوشہرہ ہیلتھ کیئر ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
2 کے پی (KP) نوشہرہ مکہ میڈیکل سینٹر نجی ہسپتال 🟠 معطل (Suspended)
3 کے پی (KP) نوشہرہ میاں راشد حسین شہید میموریل ہسپتال، پبی سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
4 کے پی (KP) نوشہرہ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)

نمبر شمار صوبہ ضلع ہسپتال کا نام نوعیت اسٹیٹس
1 کے پی (KP) اورکزئی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال، مشتی میلہ (پی پی پی ہسپتال) سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
2 کے پی (KP) اورکزئی تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال، غلجو سرکاری ہسپتال ❌ معطل (Depaneled)

نمبر شمار صوبہ ضلع ہسپتال کا نام نوعیت اسٹیٹس
1 کے پی (KP) پشاور برنز اینڈ ٹروما سینٹر سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
2 کے پی (KP) پشاور فوجی فاؤنڈیشن – کارڈیک فیملی پرائیویٹ لمیٹڈ نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
3 کے پی (KP) پشاور نصیر اللہ بابر میموریل ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
4 کے پی (KP) پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
5 کے پی (KP) پشاور ہیلتھ نیٹ ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
6 کے پی (KP) پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز (IKD) سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
7 کے پی (KP) پشاور انسٹی ٹیوٹ آف ریڈیو تھراپی اینڈ نیوکلیئر میڈیسن (IRNUM) سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
8 کے پی (KP) پشاور جناح ٹیچنگ ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
9 کے پی (KP) پشاور خیبر میڈیکل کمپلیکس (KMC) نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
10 کے پی (KP) پشاور خیبر ٹیچنگ ہسپتال (KTH) سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
11 کے پی (KP) پشاور کویت ٹیچنگ ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
12 کے پی (KP) پشاور لیڈی ریڈنگ ٹیچنگ ہسپتال (LRH) سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
13 کے پی (KP) پشاور ایم ایم سی جنرل ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
14 کے پی (KP) پشاور مولوی امیر شاہ میموریل ہسپتال سرکاری ہسپتال 🔵 جاری ہے (In Process)
15 کے پی (KP) پشاور نصیر ٹیچنگ ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
16 کے پی (KP) پشاور پیرپلیجک سینٹر پشاور نجی ہسپتال 🔵 جاری ہے (In Process)
17 کے پی (KP) پشاور پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (PIC) سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
18 کے پی (KP) پشاور پشاور انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (PIMS) نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
19 کے پی (KP) پشاور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پروستھیٹک اینڈ آرتھوٹکس (PIPOS) نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
20 کے پی (KP) پشاور پرائم ٹیچنگ ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
21 کے پی (KP) پشاور رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (RMI) نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
22 کے پی (KP) پشاور رضوان میڈیکل سینٹر اینڈ جنرل ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)

نمبر شمار صوبہ ضلع ہسپتال کا نام نوعیت اسٹیٹس
1 کے پی (KP) شانگلہ بشام میڈیکل کمپلیکس نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
2 کے پی (KP) شانگلہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
3 کے پی (KP) شانگلہ منصور ڈاکٹرز ہسپتال نجی ہسپتال 🟠 معطل (Suspended)
4 کے پی (KP) شانگلہ پورن میڈیکل کمپلیکس نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
5 کے پی (KP) شانگلہ شانگلہ میڈیکل کمپلیکس نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
6 کے پی (KP) شانگلہ شفا میڈیکل کمپلیکس پورن نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
7 کے پی (KP) شانگلہ تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال، پورن سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)

نمبر شمار صوبہ ضلع ہسپتال کا نام نوعیت اسٹیٹس
1 کے پی (KP) صوابی اکاخیل میڈیکل کمپلیکس نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
2 کے پی (KP) صوابی الخدمت فرزانہ شاہ نواز ہسپتال علام آباد نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
3 کے پی (KP) صوابی باچا خان میڈیکل کمپلیکس سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
4 کے پی (KP) صوابی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
5 کے پی (KP) صوابی خیبر میڈیکل سینٹر نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
6 کے پی (KP) صوابی مہابن میڈیکل اینڈ ریسرچ ہسپتال، ٹوپی نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
7 کے پی (KP) صوابی مروہ میڈیکل کمپلیکس، رازڑ نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
8 کے پی (KP) صوابی تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال، چھوٹا لاہور سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
9 کے پی (KP) صوابی تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال، ٹوپی سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)

نمبر شمار صوبہ ضلع ہسپتال کا نام نوعیت اسٹیٹس
1 کے پی (KP) سوات انور ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
2 کے پی (KP) سوات ڈاکٹرز انٹرنیشنل ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
3 کے پی (KP) سوات امداد میڈیکل کمپلیکس، مدین نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
4 کے پی (KP) سوات اسماعیل میڈیکل کمپلیکس، مٹہ نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
5 کے پی (KP) سوات جلیل انٹرنیشنل ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
6 کے پی (KP) سوات کنگز انٹرنیشنل ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
7 کے پی (KP) سوات لقمان انٹرنیشنل ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
8 کے پی (KP) سوات میانگل عبدالحق جہانزیب کڈنی ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
9 کے پی (KP) سوات رائل امپیریل ہسپتال نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
10 کے پی (KP) سوات سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتالز سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
11 کے پی (KP) سوات سیدو ٹروما ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
12 کے پی (KP) سوات سلمان ٹیچنگ ہسپتال، خوازہ خیلہ نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
13 کے پی (KP) سوات شفا ہسپتال، سیدو شریف نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
14 کے پی (KP) سوات صحت ہسپتال، مٹہ نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
15 کے پی (KP) سوات سکندر میڈیکل انفرمری، مٹہ نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
16 کے پی (KP) سوات سوات انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (SIMS) نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
17 کے پی (KP) سوات سوات انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن، اونکولوجی اینڈ ریڈیو تھراپی (SINOR) سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
18 کے پی (KP) سوات سوات میڈیکل کمپلیکس نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
19 کے پی (KP) سوات تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال، کبل سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
20 کے پی (KP) سوات تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال، مٹہ سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)

نمبر شمار صوبہ ضلع ہسپتال کا نام نوعیت اسٹیٹس
1 کے پی (KP) ٹانک احمد رحمان ہسپتال نجی ہسپتال 🟠 معطل (Suspended)
2 کے پی (KP) ٹانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)

نمبر شمار صوبہ ضلع ہسپتال کا نام نوعیت اسٹیٹس
1 کے پی (KP) اپرا دیر امین سرجیکل سینٹر اینڈ میٹرنٹی ہوم سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
2 کے پی (KP) اپرا دیر عطا حسین ہسپتال، شرینگل نجی ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
3 کے پی (KP) اپرا دیر کیٹگری-سی ہسپتال واڑی سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)
4 کے پی (KP) اپرا دیر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال سرکاری ہسپتال 🟢 بحال (Empaneled)

اہم نوٹ: حکومت وقتاً فوقتاً صحت کارڈ پلس کے پینل میں تبدیلی کرتی رہتی ہے۔ اس لیے علاج کے لیے جانےسے پہلے متعلقہ ہسپتال یا سرکاری ذرائع سے تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کریں۔

صحت کارڈ کو استعمال کرتے ہوئے کسی پریشانی سے بچنے کیلئے چند ضروری باتوں کا خیال رکھنا آپ کیلئے ضروری ہے۔ جن پہ عمل کر کے آپ خود کو غیر ضروری پریشانی اور پیسوں کے ضیاع سے بچا سکتے ہیں۔

  • پہلے اپنی اہلیت ضرور چیک کریں۔
  • صرف منظور شدہ پینل ہسپتال جائیں۔
  • اصل شناختی کارڈ اپنے ساتھ رکھیں۔
  • اگر مریض بچہ ہے تو اس کا ب فارم لازمی ساتھ لے جائیں۔
  • اگر کسی دوسرے ضلع میں علاج کروانا چاہتے ہیں تو پہلے متعلقہ ہسپتال سے معلومات حاصل کر لیں۔

خود ہسپتال جا رہے یا کوئی مریض لے کے جا نا ہے، جانے سے پہلے درج ذیل دستاویزات ضرور ساتھ رکھیں۔

  • مریض کا اصل قومی شناختی کارڈ
  • 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے نادرا کا ب فارم
  • خاندان کے سربراہ کا شناختی کارڈ (جہاں ضرورت ہو)
  • متعلقہ طبی رپورٹس اور پرانے ریکارڈ (اگر موجود ہوں)

بعض افراد لا علمی اور معمولی غلطیوں کی وجہ سے علاج میں تاخیر کا شکار ہو جاتے ہیں۔

عام غلطیوں میں شامل ہیں:

  • غیر منظور شدہ ہسپتال جانا
  • شناختی کارڈ ساتھ نہ لے جانا
  • اہلیت چیک کیے بغیر ہسپتال پہنچ جانا
  • پرانی ہسپتال لسٹ پر اعتماد کرنا
  • رجسٹریشن کے وقت غلط معلومات فراہم کرنا

کیا صحت کارڈ پر نجی ہسپتال میں بھی علاج ہو سکتا ہے؟

جی ہاں، اگر نجی ہسپتال حکومت کے منظور شدہ پینل میں شامل ہو تو وہاں بھی مفت علاج کروایا جا سکتا ہے۔

کیا ہر بیماری کا علاج صحت کارڈ پر ہوتا ہے؟

نہیں، صرف وہ بیماریاں اور طبی خدمات شامل ہوتی ہیں جو صحت کارڈ پلس پالیسی کے تحت منظور شدہ ہوں

اگر میرا ضلع لسٹ میں موجود نہ ہو تو کیا کروں؟

آپ اپنے قریبی ضلعی ہسپتال یا صحت کارڈ ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کریں، کیونکہ ہسپتالوں کی فہرست وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ ہوتی رہتی ہے۔

کیا دوسرے ضلع کے منظور شدہ ہسپتال میں بھی علاج ممکن ہے؟

بہت سے معاملات میں یہ ممکن ہوتا ہے، تاہم علاج سے پہلے متعلقہ ہسپتال سے تصدیق ضرور کر لیں۔

اہم مشورہ

صحت کارڈ پلس ایک اہم عوامی فلاحی منصوبہ ہے، لیکن اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ صرف تازہ ترین منظور شدہ ہسپتالوں کی فہرست اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ معلومات پر اعتماد کریں۔

اگر آپ صحت کے بارے میں سنجیدہ ہیں تو جانئے خیبر پختونخوا حکومت کی صحت پالیسی کے بارے میں

خیبر پختونخوا ہیلتھ پالیسی 2026

کسی بھی آپریشن، ایمرجنسی یا بڑے علاج سے پہلے متعلقہ ہسپتال سے معلومات کر کے تصدیق کر لینا بہتر رہتا ہے۔

خلاصہ

صحت کارڈ پلس 2026 خیبر پختونخوا کے شہریوں کے لیے مفت اور معیاری علاج کی سہولت فراہم کرنے والا ایک اہم منصوبہ ہے۔ اگر آپ یا آپ کے خاندان کا کوئی فرد اس پروگرام سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو سب سے پہلے اپنی اہلیت چیک کریں،

صرف منظور شدہ ہسپتال کا انتخاب کریں اور ضروری دستاویزات کے ساتھ ہسپتال جائیں۔ اس طرح آپ بغیر کسی اضافی مالی بوجھ کے علاج کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

📤 شیئر کریں: 📱 واٹس ایپ 📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر
📊 KP آج — لائیو
Saturday، 18 July 2026
اسلامی تاریخ — 2026
🌤️ پشاور
38°C
صاف آسمان، گرم
💵 USD/PKR
278
▲ تازہ
⛽ پیٹرول
248 Rs
▼ فی لیٹر
🥇 سونا
236K
▲ تازہ

📱 واٹس ایپ الرٹ

KP کی تازہ خبریں اور جابز — سیدھے واٹس ایپ پر پائیں

📲 ابھی جوائن کریں
KP Updates