لوڈ ہو رہا ہے... | 🌤 پشاور: 38°C
جابز

خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمت اور ETEA آن لائن پورٹل: درخواست سے نتائج تک مکمل گائیڈ

خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمت اور ETEA آن لائن پورٹل: اچھی تعلیم حاصل کرنا ہر باصلاحیت نوجوان کا خواب ہوتا ہے، اور اس مقصد کے لیے وہ دن رات محنت کرتے ہیں۔ تاہم، تعلیم مکمل کرنے کے بعد ایک باوقار اور مستحکم ملازمت کو حاصل کرنا اس سے بھی بڑا خواب بن جاتا ہے۔ اگر بات کی جائے خیبر پختونخوا کی، تو یہاں کے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی پہلی ترجیح ایک پائیدار اور باوقار سرکاری ملازمت کا حصول ہوتا ہے۔ 

خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کے مختلف محکموں، جیسے محکمہ تعلیم، پولیس، صحت، آبپاشی، محکمہ مال اور دیگر اداروں میں میرٹ پر بھرتیوں کے لیے زیادہ تر اسکریننگ ٹیسٹ ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن ایجنسی (ETEA) کے ذریعے منعقد کیے جاتے ہیں۔

اگر آپ  ایک مستحکم، باوقار اور اچھی تنخواہ والی سرکاری نوکری تلاش میں ہیں، تو ETEA کے آن لائن پورٹل اور درخواست کے مکمل طریقۂ کار سے آگاہی ضروری  ہے۔ اس مفصل گائیڈ میں ہم نئی نوکریوں، آن لائن اپلائی، فیس جمع کروانے، رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور ٹیسٹ کی تیاری سے متعلق تمام اہم معلومات آسان انداز میں پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن ایجنسی (ETEA) خیبر پختونخوا کا ایک معتبر اور خودمختار ادارہ ہے، جس کو سرکاری محکموں میں بھرتیوں اور مختلف تعلیمی اداروں کے داخلہ ٹیسٹ شفاف انداز میں منعقد کرنے لئے قائم کیا گیا۔

Online Apply for ETEA Test

اس کےجدید آن لائن پورٹل کی بدولت امیدوار گھر بیٹھے درخواست جمع کروا سکتے ہیں، فیس ادا کر سکتے ہیں، رول نمبر سلپ حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے نتائج بھی آن لائن دیکھ سکتے ہیں، جس سے بھرتی کا عمل پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیز، شفاف اور آسان ہو گیا ہے۔

ای ٹی ای اے مختلف سرکاری محکموں میں BS-07 سے BS-16 تک متعدد آسامیوں کے لیے اسکریننگ ٹیسٹ منعقد کرتا ہے، جن میں شامل ہیں:

  • محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم
  • خیبر پختونخوا پولیس
  • محکمہ صحت
  • بورڈ آف ریونیو
  • ریسکیو 1122
  • محکمہ جنگلات
  • کمیونیکیشن اینڈ ورکس (C&W)
  • دیگر صوبائی محکمے

اب امیدواروں کو بینک کی کسی برانچ میں جاکر لمبی قطاروں میں کھڑے رہنے کی ضرورت نہیں رہی۔ اسکے آن لائن پورٹل پہ چالان فارم جنریٹ ہونے کے بعد فیس 1Bill کے ذریعے JazzCash، Easypaisa یا کسی بھی بینک کی موبائل ایپ سے آسانی سے ادا کی جا سکتی ہے۔

ادائیگی مکمل ہونے کے بعد چند منٹ یا بعض اوقات کچھ گھنٹوں میں پورٹل پر درخواست کا اسٹیٹس Paid ظاہر ہو جاتا ہے۔

رول نمبر سلپ کا اجرا

تمام امیدواروں کی درخواستوں کی جانچ مکمل ہونے کے بعد، ٹیسٹ کی تاریخ سے چند روز قبل رول نمبر سلپ جاری کی جاتی ہے اور اکثر امیدواروں کو SMS کے ذریعے بھی اطلاع دی جاتی ہے۔

رول نمبر سلپ حاصل کرنے کے لیے:

  • Roll Number Slip سیکشن میں جائیں۔
  • اپنا CNIC نمبر بغیر ڈیش کے درج کریں۔
  • سلپ ڈاؤن لوڈ کریں اور اس کا پرنٹ ضرور ساتھ رکھیں۔

ETEA کے زیادہ تر ٹیسٹ MCQs پر مشتمل ہوتے ہیں۔ کامیابی کے امکانات بڑھانے کے لیے درج ذیل نکات پر عمل کریں۔

  • KPK Textbook Board کی متعلقہ کتابوں کا مکمل مطالعہ کریں۔
  • گزشتہ سالوں کے Past Papers ضرور حل کریں۔
  • وقت کی منصوبہ بندی پر خصوصی توجہ دیں۔
  • اگر متعلقہ ٹیسٹ میں Negative Marking ہو تو صرف انہی سوالات کے جواب دیں جن پر آپ کو اعتماد ہو۔
ETEA Test Preparation

اگر آپ ETEA کے ذریعے آنے والی سرکاری نوکریوں کے لیے تیاری کر رہے ہیں، تو صرف جنرل نالج پر انحصار کرنا مناسب نہیں ، بلکہ کچھ معیاری گائیڈ بکس، نصابی کتب اور گزشتہ سالوں کے MCQs کی مشق ضرور کریں۔ 

اگرچہ ETEA کی کوئی آفیشل گائیڈ بک موجود نہیں، تاہم امیدوار عام طور پر درج ذیل کتابوں سے تیاری کرتے ہیں۔

Dogar Publishers مختلف آسامیوں کے مطابق الگ الگ گائیڈز شائع کرتے ہیں، مثلاً:

  • ETEA Constable Recruitment Guide
  • ETEA School Teachers Guide
  • ETEA School Leader Guide

ان کتابوں میں عموماً درج ذیل مضامین شامل ہوتے ہیں:

  • English
  • General Knowledge
  • Pakistan Studies
  • Islamiat
  • Everyday Science
  • Mathematics
  • Intelligence (IQ)
  • Current Affairs
  • Solved MCQs
  • Model Papers

Caravan کی جنرل نالج اور MCQs کتابیں بھی ETEA، PPSC، FPSC اور NTS جیسے امتحانات کی تیاری کے لیے کافی مقبول ہیں۔

ان میں خصوصاً یہ موضوعات اچھی طرح کور کیے جاتے ہیں:

  • Pakistan Affairs
  • Current Affairs
  • Islamiat
  • English Vocabulary
  • General Science
  • Computer Basics
  • Mathematics

اگر آپ BS-14 سے BS-17 کی آسامیوں یا زیادہ مسابقتی ٹیسٹ کی تیاری کر رہے ہیں تو JWT کی MCQs اور General Science & Ability کتابیں بھی مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔


  • KPK Textbook Board کی کلاس 4 سے 10 تک کی کتابیں
  • English Grammar
  • Mathematics
  • General Science
  • Urdu
  • Islamiat
  • Pakistan Studies
  • Pedagogy / Educational Psychology

“خیبر پختونخوا میں جدید تعلیمی اصلاحات اور ڈیجیٹل ایجوکیشن”

اگر آپ درج ذیل آسامیوں کے لیے درخواست دے رہے ہیں:

  • KP Police Constable
  • ASI
  • Junior Clerk
  • Patwari
  • Health Department
  • Rescue 1122

تو تیاری کا زیادہ فوکس ان موضوعات پر رکھیں:

  • English
  • Mathematics
  • General Knowledge
  • Current Affairs
  • Pakistan Affairs
  • Islamiat
  • Computer Basics
  • Intelligence (IQ)

،بہترین نتائج کے لیے تیاری کے دوران درج ذیل باتوں کا لازمی خیال رکھیں

  • گزشتہ سالوں کے ETEA MCQs
  • روزانہ کم از کم 100 MCQs کی مشق
  • پاکستان اور خیبر پختونخوا کے موجودہ حالات (Current Affairs)
  • متعلقہ پوسٹ کا سلیبس اور اشتہار
  • ETEA کی جانب سے جاری کردہ Content Weightage
ETEA

تحریری ٹیسٹ کے بعد ETEA عموماً اپنی ویب سائٹ پر Answer Key اور نتائج جاری کر دیتا ہے۔ اگر کسی امیدوار کو اپنے رزلٹ پہ اعتراض ہو تو وہ متعین کردہ  طریقہ کار کے مطابق درخواست جمع کروا سکتا ہے۔

اس کے بعد متعلقہ محکمہ ETEA اسکور، تعلیمی قابلیت اور دیگر شرائط کی بنیاد پر میرٹ لسٹ تیار کرتا ہے، جس کے بعد اہل امیدواروں کو انٹرویو، دستاویزات کی تصدیق اور دیگر مراحل کے لیے بلایا جاتا ہے۔

نتائج اور میرٹ لسٹ
  • آخری تاریخ کا انتظار کرنے کے بجائے جلد درخواست جمع کروادینی چائیے۔
  • تمام معلومات، خصوصاً نام، والد کا نام اور CNIC نمبر بالکل درست درج کریں۔
  • فیس رسید، درخواست فارم اور رول نمبر سلپ محفوظ رکھیں۔
  • ٹیسٹ کے دن اصل CNIC اور پرنٹ شدہ رول نمبر سلپ ساتھ لانا لازمی ہے۔
📤 شیئر کریں: 📱 واٹس ایپ 📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر
📊 KP آج — لائیو
Tuesday، 21 July 2026
اسلامی تاریخ — 2026
🌤️ پشاور
38°C
صاف آسمان، گرم
💵 USD/PKR
278
▲ تازہ
⛽ پیٹرول
248 Rs
▼ فی لیٹر
🥇 سونا
236K
▲ تازہ

📱 واٹس ایپ الرٹ

KP کی تازہ خبریں اور جابز — سیدھے واٹس ایپ پر پائیں

📲 ابھی جوائن کریں
KP Updates