لوڈ ہو رہا ہے... | 🌤 پشاور: 38°C
جابز

ETEA Roll Number Slip Download Guide 2026 — اپنے شناختی کارڈ کے ذریعے سلپ کیسے حاصل کریں؟

کسی بھی سرکاری نوکری کے اعلان کے بعد ہر ادارہ موزوں امیدوار کے انتخاب کے لیے ایک مکمل اور منظم طریقہ کار (Recruitment Process) طے کرتا ہے۔ اس عمل میں امیدوار کو مختلف مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، جن میں آن لائن درخواست جمع کروانا، دستاویزات کی تصدیق، تحریری ٹیسٹ، ٹیسٹ کے لیے ETEA Roll Number Slip Download Guide 2026 کے مطابق رول نمبر سلپ حاصل کرنا، اور آخر میں انٹرویو شامل ہوتے ہیں۔

سب سے پہلے امیدوار متعلقہ اشتہار کے مطابق آن لائن اپلائی کرتا ہے اور اپنی تمام ضروری معلومات اور کاغذات جمع کرواتا ہے۔

اس کے بعد ادارہ امیدواروں کی اسکریننگ کرتا ہے اور اہل امیدواروں کو تحریری ٹیسٹ کے لیے شارٹ لسٹ کیا جاتا ہے۔ اس مرحلے پر رول نمبر سلپ نہایت اہم ہو جاتی ہے، کیونکہ اسی کے ذریعے امیدوار اپنی رول نمبر سلپ حاصل کر کے ٹیسٹ میں شرکت کر سکتا ہے۔

اس مکمل اور آسان گائیڈ میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ اپنے CNIC کے ذریعے ETEA Roll Number Slip 2026 کیسے ڈاؤن لوڈ کریں، اس کے ساتھ ضروری ہدایات، مسائل کے حل اور اہم معلومات بھی شامل ہیں۔

ETEA Roll Number Slip ایک آفیشل دستاویز ہوتی ہے جس میں درج ہوتا ہے:

  • امیدوار کا نام
  • رول نمبر
  • ٹیسٹ کی تاریخ اور وقت
  • ٹیسٹ سینٹر کا مکمل پتہ
  • ضروری ہدایات

بغیر اس سلپ کے آپ کو ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

  • ادارہ: Educational Testing and Evaluation Agency (ETEA KP)
  • سروس: Roll Number Slip Download Online
  • ضروری معلومات: 13 ہندسوں کا CNIC نمبر
  • آفیشل ویب سائٹس:
    • etea.edu.pk
    • etea.online
  • ریلیز ٹائم: ٹیسٹ سے 5–7 دن پہلے

اگر آپ اپنی رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے سادہ سٹیپس فالو کریں:

ETEA Roll Number Slip Download Guide 2026
Step 1: آفیشل ویب سائٹ کھولیں

اپنے موبائل یا کمپیوٹر کے براؤزر میں جائیں اور ETEA کی ویب سائٹ کھولیں:

https://etea.edu.pk

Step 2: Roll Number Slip سیکشن میں جائیں

ہوم پیج پر آپ کو درج ذیل آپشنز نظر آئیں گے:

  • Roll Number Slip
  • Downloads
  • Latest Tests

ان میں سے کسی ایک پر کلک کریں

Step 3: متعلقہ پوسٹ منتخب کریں

اب آپ کے سامنے مختلف جابز اور ٹیسٹس کی لسٹ آئے گی، جیسے:

  • KP Police
  • Health Department
  • Education Department (PST/CT)
  • Forest Guard

جس پوسٹ کے لیے اپلائی کیا ہے، اسے سلیکٹ کریں

Step 4: اپنا CNIC درج کریں

اب ایک فارم کھلے گا:

اپنا 13 ہندسوں کا CNIC نمبر درج کریں
یاد رکھیں: CNIC میں ڈیش (-) استعمال نہ کریں

مثال: 1730112345671

ETEA Roll Number Slip Download Guide 2026  entering CNIC
Step 5: Search / Download پر کلک کریں

Search بٹن دبانے کے بعد:

آپ کی Roll Number Slip سکرین پر ظاہر ہو جائے گی

Step 6: Print یا PDF میں Save کریں
ETEA Roll Number Slip Download Guide 2026  - save as pdf
  • Print بٹن پر کلک کریں
  • یا Save as PDF کر کے موبائل میں محفوظ کریں

بہتر ہے کہ سلپ کا hard copy (پرنٹ) لازمی نکالیں

ٹیسٹ کے دن درج ذیل چیزیں لازمی اپنے ساتھ لے کر جائیں:

  • اصل CNIC (شناختی کارڈ)
  • پرنٹ شدہ Roll Number Slip
  • نیلا یا کالا بال پوائنٹ
  • کلپ بورڈ (اگر ضروری ہو)
  • ماسک (اگر ہدایات میں شامل ہو)

ٹیسٹ سینٹر پر کم از کم 30 منٹ پہلے پہنچیں

  • موبائل فون اکثر سینٹر میں منع ہوتے ہیں
  • دیر سے آنے والوں کو داخلہ نہیں دیا جاتا
  • رول نمبر سلپ پر دی گئی ہدایات لازمی پڑھیں

عام مسائل اور ان کا حل

🔸 مسئلہ: Roll Number Slip نہیں مل رہی

✔️ حل:

  • چیک کریں کہ آپ نے درست CNIC درج کیا ہے
  • کچھ کیسز میں سلپ لیٹ اپلوڈ ہوتی ہے
  • آفیشل ویب سائٹ بار بار چیک کریں

🔸 مسئلہ: CNIC غلط ظاہر ہو رہا ہے

✔️ حل:

  • بغیر ڈیش CNIC درج کریں
  • دوبارہ چیک کریں کہ نمبر درست ہے

🔸 مسئلہ: ویب سائٹ نہیں کھل رہی

✔️ حل:

  • کچھ وقت بعد دوبارہ کوشش کریں
  • انٹرنیٹ کنکشن چیک کریں
  • دوسرے براؤزر میں کھولیں

Q1: ETEA Roll Number Slip کب جاری ہوتی ہے؟

عام طور پر ٹیسٹ سے 5 سے 7 دن پہلے جاری کی جاتی ہے۔

Q2: کیا میں موبائل پر سلپ دکھا سکتا ہوں؟

جی ہاں دیکھا سکتے لیکن بہتر ہے کہ آپ پرنٹ شدہ کاپی ساتھ لے جائیں۔

Q3: اگر CNIC نہ ہو تو کیا کریں؟

CNIC لازمی ہوتا ہے، بغیر اس کے سلپ حاصل نہیں کی جا سکتی۔

Q4: کیا ایک CNIC سے متعدد سلپس نکل سکتی ہیں؟

ہاں، اگر آپ نے مختلف پوسٹس کے لیے اپلائی کیا ہو۔

ETEA Roll Number Slip 2026 ڈاؤن لوڈ کرنا ایک بہت آسان عمل ہے، بس آپ کے پاس درست CNIC ہونا چاہیے۔ اوپر دیے گئے سٹیپس کو فالو کر کے آپ چند منٹوں میں اپنی سلپ حاصل کر سکتے ہیں۔

یاد رکھیں:
بغیر رول نمبر سلپ کے آپ کو ٹیسٹ میں داخلہ نہیں دیا جائے گا، اس لیے اسے وقت پر ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کرنا نہ بھولیں۔

ای ٹی ای اے (ETEA) سے متعلق مزید گائیڈز، جاب اپڈیٹس اور ٹیسٹ تیاری کے لیے KP Updates کو باقاعدگی سے وزٹ کریں اور فالو کریں۔

📤 شیئر کریں: 📱 واٹس ایپ 📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر

Leave a Comment

📊 KP آج — لائیو
Friday، 7 August 2026
اسلامی تاریخ — 2026
🌤️ پشاور
38°C
صاف آسمان، گرم
💵 USD/PKR
278
▲ تازہ
⛽ پیٹرول
248 Rs
▼ فی لیٹر
🥇 سونا
236K
▲ تازہ

📱 واٹس ایپ الرٹ

KP کی تازہ خبریں اور جابز — سیدھے واٹس ایپ پر پائیں

📲 ابھی جوائن کریں
KP Updates