لوڈ ہو رہا ہے... | 🌤 پشاور: 38°C
جابز

KP RETP Online Apply 2026: اہلیت، عمر، Startup Capital اور آن لائن درخواست کا مکمل طریقہ

خیبر پختونخوا رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ حکومتِ خیبر پختونخوا کا ایک اہم اور فلیگ شپ معاشی پراجیکٹ ہے، جو انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ (IFAD) کی مالی و تکنیکی مدد سے صوبے کے دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے شروع کیا گیا ہے، جس کے لیے امیدوار KP RETP Online Apply 2026 کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

اس پراجیکٹ کا کلیدی مقصد اور ہدف دیہی علاقوں کی معیشت کو روایتی زراعت کے دائرے سے نکال کر جدید تکنیکی ہنر، ویلیو چینز اور مائیکرو انٹرپرینیورشپ سے جوڑنا ہے۔

KP RETP Online Apply 2026

اس اہم مقصد کے لئے KP-TEVTA اور RETP نے مل کر تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم (TVET) مکمل کرنے والے نوجوانوں کے لیے ایک خصوصی منصوبہ شروع کیا ہے۔یاد رہے کہ یہ ایک عام داخلہ کورس نہیں ہے، بلکہ ان فارغ التحصیل نوجوانوں کے لیے ایک عملی لانچنگ پیڈ ہے جن کے پاس ڈگری یا ڈپلومہ موجود ہے مگر انہیں ملکی یا غیر ملکی مارکیٹ تک رسائی کے لیے ابتدائی سرمائے یاتجربے کے ساتھ عملی گائیڈ لائن  کی ضرورت ہے۔

خیبر پختونخوا کے ایسے تمام نوجوان جو ٹیکنیکل یاووکیشنل تعلیم (TVET) مکمل کر چکے ہیں، KP RETP Online Apply کے ذریعے بذات خود روزگار اور ملازمت کے مواقعوں کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

حکومتِ خیبر پختونخوا کا یہ پراجیکٹ (RETP) فارغ التحصیل نوجوانوں کو عملی طور پہ معیشت سے جوڑنے کے لیے دو طرح کے اہم مواقع فراہم کر رہا ہے:

  • Startup Capital for Self-Employment: اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے مالی و تکنیکی معاونت۔
  • Job Market Integration / OJT: مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق 6 ماہ کی عملی آن دی جاب ٹریننگ۔

سرکاری پورٹل کے مطابق اس پروگرام میں درخواست دینے والوں کے لیے خیبر پختونخوا کا ڈومیسائل، شناختی کارڈ، متعلقہ تکنیکی ڈگری، ڈپلومہ یا سرٹیفکیٹ اور عمر سمیت مخصوص شرائط عائد  کی گئی ہیں۔

تمام درخواستیں مقررہ اہلیت پہ پورا اترنے والے امیدواروں سے First Come, First Serve بنیاد پر وصول کی جاتی ہیں۔ 

اس پورٹل پہ درخواست دینے سے پہلے امیدواروں کیلئے  اپنی اہلیت  چیک کرنا بہت ضروری ہے۔ اہلیت کیلئے دKP RETP Startup Capitalرج ذیل شرائط پہ پورا اترنا ضروری ہے:

KP REKP RETP Online Apply 2026کی اہلیت
  • امیدوار خیبر پختونخوا کا ڈومیسائل ہولڈر ہو
  • امیدوار کے پاس  CNIC موجود ہو
  • امیدوار کے پاس متعلقہ Degree، Diploma یا Certificate ہونا چاہیے۔
  •  تکنیکی قابلیت کیلئے Engineering، B.Tech، DAE، DIT اور Certificate شامل ہیں۔
  • امیدوار نے اپنی تکنیکی قابلیت 2023 یا اس کے بعد مکمل کی ہو۔
  • مرد امیدواروں کے لیے عمر کی حد 18 سے 29 سال ہے۔
  • خواتین امیدواروں کے لیے عمر کی حد 18 سے 35 سال ہے۔
  • پروگرام میں خواتین کے لیے 50 فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے۔
  • اہل امیدواروں کو درخواستوں کی وصولی کی ترتیب کے مطابق زیرِ غور لایا جائے گا۔ 

اس کےلیے صرف عمر پوری ہونا کافی نہیں بلکہ امیدوار کا ڈومیسائل، شناختی کارڈ اور تکنیکی تعلیم کی شرائط بھی پوری کرنا ضروری ہے۔

KP-RETP شروع کرنے کا بنیادی مقصد ٹیکنیکل اور ووکیشنل (TVET) تعلیم مکمل کرنے والے نوجوانوں کو خود  کفالت و روزگار (Self-Employment) کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس منصوبے کے تحت اہل ہنرمندوں کو “سٹارٹ اپ کیپیٹل” کی صورت میں مالی معاونت دستیاب ہو گی، تاکہ وہ اس کے زریعے اپنی تکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اپنا ذاتی کاروبار شروع کر سکیں۔ 

KP RETP Startup Capital  ابتدائی کاروباری سرمایہ

ایک اہم وضاحت دینا بہت ضروری ہے کہ موجودہ سرکاری پورٹل پر Startup Capital کی کوئی مخصوص رقم کی تفصیل واضح طور پر درج نہیں ہے۔ اس لیے کسی بھی غیر سرکاری پوسٹ یا سوشل میڈیا معلومات کو بنیاد  بنا کے غلط فہمی کا شکار نا بنیں۔

درخواست دینے والے امیدواروں کو چاہیے کہ وہ فارم جمع کرنے سے پہلے اس پروگرام کی تازہ شرائط  کو احتیاط سے چیک کر لیں۔

KP RETP Job Market Integration روزگار کی مارکیٹ میں شمولیت

پروگرام کا دوسرابہت اہم حصہ Job Market Integration/Induction ہے، جس کا بنیادی مقصد تکنیکی تعلیم کو مکمل کرنے والے نوجوانوں کو فیلڈ میں عملی کام  کی تربیت اور ان مہارتوں کو بہتر بنانا ہے۔ 

اس سلسلے میں KP-TEVTA نے صنعتی اداروں، کمپنیوں، SMEs اور Cottage Industries کو بھی پروگرام میں شامل کیا ہے تاکہ TVET پاس آؤٹس کو ان کےمتعلقہ تکنیکی شعبوں میں  بھی عملی تربیت کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

KP RETP Job Market Integration

سرکاری دستاویز کے مطابق اس OJT کا مقصد نوجوانوں کی مہارت اور ملازمت یا ذاتی کاروبار  کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔ 

خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمت اور ETEA پورٹل سے متعلق مکمل رہنمائی یہاں پڑھیں۔

اس پروگرام میں مختلف صنعتی اور کاروباری اداروں کے متعلقہ تکنیکی شعبوں  کو شامل کیا گیا ہے، جن میں تعمیرات، آٹو موبائل، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سروسز، ٹیکسٹائل و فیشن ڈیزائننگ، بیوٹی و پرسنل کیئر، توانائی (انرجی)، ہوٹل مینجمنٹ و سیاحت، خوراک و زرعی کاروبار، مینوفیکچرنگ (پیداواری صنعت)، اور بینکنگ و فنانس سمیت دیگر اہم شعبے شامل ہیں۔

KP-RETP کے تحت آن دی جاب ٹریننگ (OJT) کی تفصیل درج ذیل ہے:

  • ٹریننگ کا دورانیہ: 6 ماہ کی عملی فیلڈ ٹریننگ۔
  • ماہانہ وظیفہ: انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ (IFAD) کی جانب سے ہر ٹرینی کے لیے 15,000 روپے ماہانہ وظیفہ مقرر ہے۔
  • ادائیگی کی شرط: ماہانہ وظیفے کا اجراء تسلی بخش حاضری کے قواعد سے مشروط ہے۔
  • تربیتی ماحول: عملی تربیت متعلقہ انڈسٹری، نجی فرم، مائیکرو و اسمال انٹرپرائزز (SMEs) یا کاٹیج انڈسٹری کے اندر ہی دی جاتی ہے۔
  • نگرانی و جانچ: تربیتی معیار اور نوجوانوں کی پیش رفت کو براہِ راست KP-TEVTA کے تحت مانیٹر کیا جاتا ہے۔
KP REPT OJT

دسمبر 2025 کی جاری کردہ پالیسی دستاویز کے مطابق طریقہ کار میں یہ اہم بہتری کی گئی ہے کہ IFAD کی فنڈڈ مالی معاونت بغیر کسی سفارش براہِ راست ان کارکنوں کو ادا کی جاتی ہے، جبکہ پارٹنر انڈسٹریز صرف فیلڈ اور ورکشاپس کے اندر کام کے عملی وسائل اور سہولیات مہیا کرنے کی پابند ہیں۔

KP RETP میں خواتین کے لیے خصوصی مواقع

KP-RETP میں خواتین کو بھی خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ سرکاری آن لائن پورٹل کے مطابق اس پروگرام میں 50 فیصد نشستیں خواتین امیدواروں کے لیے مختص کی گئی ہیں، جبکہ خواتین امیدواروں کے لیے عمر کی حد بھی مرد امیدواروں کے مقابلے میں زیادہ رکھی گئی ہے۔خواتین کیلئے عمر کی حد  18 سے 35 سال تک ہے، بشرطیکہ وہ باقی اہلیت کی شرائط پہ پورا اترتی ہوں۔

KP RETP میں خواتین کے لیے خصوصی مواقع

یہ شرط ان تمام خواتین کے لیے اہمیت کی حامل ہیں جو اپنی تکنیکی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملازمت، عملی تربیت یا ذاتی کاروبار کے مواقع کی تلاش میں ہیں۔

آن لائن درخواست جمع کرنے سے پہلے امیدوار کو اپنی ذاتی اور تعلیمی معلومات درست اندراج کرنی چاہییں۔ سرکاری پورٹل پر رجسٹریشن کے لئے نام، والد کا نام، تاریخ پیدائش، CNIC، موبائل نمبر، ای میل اور پاس ورڈ جیسی معلومات درج کرنی  ضروری ہیں۔ 

جاب مارکیٹ انٹیگریشن (عملی تربیت) کے لیے اضافی شرائط میں میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بھی شامل ہے، جو مقامی بنیادی مرکزِ صحت (BHU) کے میڈیکل آفیسر سے تصدیق شدہ ہونا چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ والدین یا سرپرست کا باقاعدہ رضامندی فارم  (NOC) بھی لازمی شرائط کا حصہ ہے۔

سرکاری پورٹل کی واضح ہدایات کے مطابق فارم ایک بار جمع (Submit) ہو جائے تو اس میں کسی قسم کی تبدیلی یا تصحیح (Edit) ممکن نہیں رہتی۔

اسلئے درخواست جمع کرنے سے پہلے درج ذیل کوائف کی تسلی ضرور کر لیں:

  • شناختی کارڈ نمبر (CNIC): ہندسوں کی درست ترتیب
  • تاریخِ پیدائش: سرکاری دستاویزات کے عین مطابق
  • موبائل نمبر اور ای میل: فعال اور درست تاکہ ایس ایم ایس یا رابطہ متاثر نہ ہو
  • تعلیمی کوائف: ڈگری، ڈپلومہ اور پاسنگ ایئر کا درست اندراج

KP-RETP کے لیے آن لائن درخواست دینے کا مکمل طریقہ یہ ہے:

مرحلہ 1: سرکاری آن لائن پورٹل کھولیں۔

مرحلہ 2: Sign Up کے ذریعے اپنا اکاؤنٹ بنائیں۔

مرحلہ 3: اپنا نام، والد کا نام، تاریخ پیدائش، CNIC، موبائل نمبر اور ای میل درج کریں۔

مرحلہ 4: پاس ورڈ بنائیں اور رجسٹریشن مکمل کریں۔

مرحلہ 5: اپنے اکاؤنٹ میں Sign In کریں۔

مرحلہ 6: اپنی تعلیمی اور تکنیکی قابلیت سے متعلق مطلوبہ معلومات درج کریں۔

مرحلہ 7: متعلقہ پروگرام کو سلیکٹ کر کے اپنی  درخواست مکمل کریں۔

مرحلہ 8: تمام معلومات دوبارہ چیک کرکے فارم جمع کریں۔

چونکہ سرکاری پورٹل کے مطابق درخواست جمع کرانے کے بعد معلومات میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ممکن نہیں، اس لیے Submit کرنے سے پہلے تمام معلومات کواحتیاط سے چیک کرنا ضروری ہے۔ 

درخواست دینے کے لیے امیدواروں کو صرف سرکاری پورٹل استعمال کرنا چاہیے:

KP-RETP سرکاری آن لائن درخواست پورٹل

KP-TEVTA کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی KP-RETP کے لیے رجسٹریشن اور سائن اپ پورٹل کیلئے رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔ 

یہ منصوبہ صرف روایتی عملی  تربیت تک محدود نہیں بلکہ یہ تکنیکی تعلیم مکمل کرنے والے نوجوانوں کو عملی کام، ذاتی کاروبار اور روزگار کی ملکی و غیر ملکی مارکیٹ سے  بھی جوڑنے پر توجہ دیتا ہے۔

اس کے نمایاں پہلو یہ ہیں:

  • تکنیکی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو عملی تربیت کا موقع
  • ملازمت کے لیے عملی مہارتوں میں بہتری
  • خود روزگار کے لیے Startup Capital کا راستہ
  • صنعتی اداروں کے ساتھ عملی رابطہ
  • 6 ماہ کی On-the-Job Training کا موقع
  • خواتین کے لیے 50 فیصدکوٹہ
  • قومی اور بین الاقوامی سطح پر روزگار یا خود روزگار کی صلاحیت بہتر بنانے کی کوشش 

سرکاری پورٹل کے مطابق یہ اقدام خصوصی طور پر TVET Pass-Outs کے لیے بنایا گیاہے، جس کا بنیادی مقصد فارغ التحصیل نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے کیپیٹل اور پریکٹیکل جاب ٹریننگ (OJT) دینا ہے۔

سادہ الفاظ میں، یہ پروگرام صرف ان افراد کے لیے ہے جو پہلے ہی اپنی تکنیکی یا ووکیشنل تعلیم کے سرٹیفیکیٹ یا ڈپلومہ مکمل کر چکے ہیں۔

لہٰذا جو نوجوان ابھی DAE، DIT یا کسی دوسرے ٹیکنیکل کورس میں نیا داخلہ لینا چاہتے ہیں، وہ اس پورٹل پر اپلائی کرنے پہلے KP-TEVTA کے باقاعدہ داخلہ پروگرامز سے رجوع کریں۔

خیبر پختونخوا کے تمام تکنیکی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو KP-RETP اپنے ہنر کو عملی روزگار یا ذاتی کاروبار میں بدلنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتاہے۔

اس منصوبے کے تحت دیے جانے والے سٹارٹ اپ کیپیٹل اور 6 ماہ کی پریکٹیکل جاب ٹریننگ (OJT) کا مقصد نوجوانوں کو معاشی طور پر خود کفیل بنانا ہے۔

درخواست جمع کروانے سے پہلے درج ذیل امور کا جائزہ ضرور لیں:

  • بنیادی اہلیت: کے پی کا ڈومیسائل، درست شناختی کارڈ، مقررہ عمر اور 2023 یا اس کے بعد کی ٹیکنیکل ڈگری/ڈپلومہ۔
  • اضافی شرائط (OJT کے لیے): بی ایچ یو (BHU) کا میڈیکل سرٹیفکیٹ اور والدین کا رضامندی فارم۔
  • لازمی احتیاط: درخواست کے لیے صرف سرکاری پورٹل استعمال کریں اور فائنل سبمٹ کرنے سے پہلے تمام معلومات کی تسلی کر لیں، کیونکہ بعد میں تبدیلی کی گنجائش نہیں ہوتی۔
📤 شیئر کریں: 📱 واٹس ایپ 📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر

Leave a Comment

📊 KP آج — لائیو
Friday، 4 September 2026
اسلامی تاریخ — 2026
🌤️ پشاور
38°C
صاف آسمان، گرم
💵 USD/PKR
278
▲ تازہ
⛽ پیٹرول
248 Rs
▼ فی لیٹر
🥇 سونا
236K
▲ تازہ

📱 واٹس ایپ الرٹ

KP کی تازہ خبریں اور جابز — سیدھے واٹس ایپ پر پائیں

📲 ابھی جوائن کریں
KP Updates