لوڈ ہو رہا ہے... | 🌤 پشاور: 38°C
خیبر پختونخوا

پولیس سہولت مرکز ایپ 2026 — کے پی پولیس کی تمام خدمات اب موبائل پر

Police Sahulat Markaz App 2026: خیبر پختونخوا حکومت پولیس میں جدید اصلاحات  کیلئے کوشاں رہتی ہے تاکہ پولیس کے بارے میں عوام میں موجود  غلط رائے کو تبدیل کیا جا سکے اور اسکو سہی معنی میں ایک فلاحی اور عوام دوست پولیس میں تبدیل کیا جا سکے۔ تاکہ عوام پورے اعتماد کے ساتھ پولیس کو اپنی مدد کیلئے ضرورت کے وقت بلا جھجھک بلا سکے۔

Police Sahulat Markaz App 2026

 اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے پولیس نے عوام کی سہولت اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے “پولیس سہولت مرکز ایپ 2026” کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

یہ اقدام خیبر پختونخوا پولیس کی جاری ڈیجیٹلائزیشن مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد پولیس خدمات کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں تک آسانی سے پہنچانا ہے۔

اس جدید موبائل ایپلی کیشن کا بنیادی مقصد شہریوں کو روایتی تھانہ کلچر سے نجات دلانا اور پولیس کی تمام تر اہم خدمات جیسے Charactor Certificate، FIR، کرائے داری کا اندراج، اور شکایت کا برائے راست اندراج ان کو  گھر بیٹھے ایک کلک پر فراہم کرنا ہے۔

 اب لائنوں میں لگنے اور بار بار کے چکروں سے آزادی حاصل کریں اور ہر خدمت اپنے سمارٹ فون کے ذریعے بروقت اور شفاف انداز میں حاصل کریں۔ چاہے ویزا کے لیے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ (Police Clearance Certificate KP) درکار ہو، نوکری کے لیے کیریکٹر سرٹیفکیٹ، یا پھر ڈرائیونگ لائسنس کا معاملہ، اب سب کچھ موبائل فون سے ہی فوری طور پہ مکمل کیا جا سکتا ہے۔

 اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ یہ ایپ کیا ہے، اس میں کون کون سی سہولیات دستیاب ہیں، اور سرٹیفکیٹ کے لیے اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ کار کیا ہے۔

یہ خیبر پختونخوا پولیس کی آفیشل ایپلی کیشن ہے جو Android اور iOS دونوں پلیٹ فارمز پہ دستیاب ہے۔ اس ایپ کا مقصد پولیس کی انتظامی اور سہولتی خدمات کو ڈیجیٹلائز کرنا ہے تاکہ عام شہری کو تمام خدمات شفاف، محفوظ اور بر وقت میں میسر ہو سکیں۔

Apply Police Clearance Certificate online through Police Sahulat Markaz App

اگر آپ سہولت مرکز ایپ  سے فائدہ اٹھانا چاھتے ہیں  تو سب سے پہلے اس پر اپنا اکاؤنٹ بنانا ضروری ہے۔ اس کے لیے درج ذیل آسان مراحل پر عمل کریں:

سب سے پہلے اپنے موبائل کے Google Play Store (اینڈرائیڈ) یا Apple App Store (آئی فون) سے Sahulat Markaz App ڈاؤن لوڈ کریں اور اسے اوپن کریں۔

ایپ کھلنے کے بعد ہوم اسکرین پر موجود Sign Up یا Register کے بٹن پر ٹیپ کریں۔

رجسٹریشن فارم میں درج ذیل معلومات درست طریقے سے درج کریں:پورا نامقومی شناختی کارڈ (CNIC) نمبرفعال موبائل نمبرضلع اور مکمل پتہ (اگر مطلوب ہو)

اپنے اکاؤنٹ کے لیے ایک مضبوط پاس ورڈ منتخب کریں، پھر اسی پاس ورڈ کو دوبارہ درج کرکے تصدیق کریں۔

آپ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایک OTP (One-Time Password) موصول ہوگا۔ اس کوڈ کو ایپ میں درج کریں اور Verify پر کلک کریں۔

تصدیق مکمل ہونے کے بعد اپنا CNIC یا موبائل نمبر اور پاس ورڈ درج کرکے لاگ ان کریں۔ اب آپ سہولت مرکز ایپ کی مختلف آن لائن سرکاری خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

  • آن لائن ایف آئی آر (Online FIR): کسی بھی واقعے کی رپورٹنگ فوری طور پر آن لائن درج کروائیں۔
  • شکایات پورٹل (PGI Portal): پولیس افسران کے خلاف یا کسی بھی معاملے پر اپنی شکایت براہِ راست انسپکٹر جنرل آف پولیس (IGP) تک پہنچائیں۔
  • پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ (Police Character Certificate online KP): ملازمت یا دیگر مقاصد کے لیے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ اور درخواست کی ٹریکنگ۔
  • پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ (PCC): بیرونِ ملک سفر یا ویزا کے لیے لازمی سرٹیفکیٹ کا حصول۔
  • ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس (Digital Driving License KP): لرنر سرٹیفکیٹ اور ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس اب موبائل میں ہی محفوظ رہے گا۔
  • ٹیننٹ ویریفکیشن (Tenant Verification): کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی سیکیورٹی رجسٹریشن کی سہولت۔
  • تلاشِ گمشدہ (Talash e Gumshuda): گمشدہ افراد یا اشیاء کی تلاش اور ہنگامی رپورٹ کا نظام۔
  • پنک بٹن (Pink Button): خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خصوصی ہنگامی سہولت۔
  • خصوصی سہولیات: خواجہ سرا اور اقلیتی برادری کے لیے مخصوص ہیلپ لائن اور معاونت۔
  • اسپیشل برانچ ویریفکیشن: سرکاری و نجی اداروں کے لیے مختلف قسم کی ویریفکیشن سروسز۔
Police Sahulat Markaz App 2026 Features

بیرونِ ملک ویزا، اسکالرشپ یا ملازمت کے لیے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ سب سے زیادہ مطلوبہ سروس ہے۔ ایپ سے اپلائی کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے:

  1. Police Sahulat Markaz ایپ کھولیں اور “Police Clearance for Visa” کا آپشن منتخب کریں۔
  2. اپنا ضلع اور اس ملک کا نام منتخب کریں جہاں آپ جانا چاہتے ہیں۔
  3. سفر کا مقصد (ملازمت، تعلیم، یا وزٹ) درج کریں۔
  4. اگر کوئی رشتہ دار سرٹیفکیٹ وصول کرے گا، تو اس کی تفصیلات درج کریں۔
  5. تفصیلات محفوظ کرنے پر ایک PSID نمبر جاری ہوگا، جو فیس کی ادائیگی کے لیے ضروری ہے۔
  6. مقررہ فیس اس PSID کے ذریعے آن لائن ادا کریں۔
  7. ویریفکیشن مکمل ہونے کے چند دنوں میں ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ ایپ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے یا قریبی پولیس سہولت مرکز سے اس کی کاپی وصول کی جا سکتی ہے۔
Police Clearance Certificate Approval

خیبر پختونخوا میں پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کی فیس عام طور پر 1000 روپے مقرر ہے، جسے Easypaisa یا دیگر موبائل والٹس کے ذریعے آسانی سے ادا کیا جا سکتا ہے۔ یہ ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ QR کوڈ کے ساتھ جاری ہوتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کیا جاتا ہے، اس لیے اس پر کسی فزیکل مہر (Stamp) کی ضرورت نہیں ہوتی۔

  • وقت کی بچت: تھانے جانے اور لمبی قطاروں میں لگنے سے نجات۔
  • ریل ٹائم ٹریکنگ: اپنی درخواست کی موجودہ حالت (Status) کو موبائل پر لائیو دیکھیں۔
  • آسان رسائی: دور دراز اضلاع کے رہائشیوں کے لیے بھی خدمات تک رسائی انتہائی آسان۔
  • شفافیت: آن لائن محفوظ عمل، جس میں انسانی مداخلت کم سے کم ہے۔
  • اخراجات میں کمی: سفری اخراجات اور اضافی چارجز کی بچت۔

Q1. یہ ایپ کس کے لیے ہے؟

Ans. یہ ایپ خیبر پختونخوا کے تمام رہائشیوں کے لیے ہے جن کے پاس اسمارٹ فون اور درست شناختی کارڈ (CNIC) ہو۔

Q2. کیا ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس اصل لائسنس کے متبادل کے طور پر قبول ہوتا ہے؟

Ans. جی ہاں، ایپ میں محفوظ ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس ٹریفک پولیس کی جانب سے بطورِ اصل لائسنس قبول کیا جاتا ہے اور ضرورت پڑنے پر پیش کیا جا سکتا ہے۔

Q3. پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کتنے دنوں میں ملتا ہے؟

Ans. عمومی طور پر ویریفکیشن مکمل ہونے کے بعد چند دنوں کے اندر سرٹیفکیٹ ایپ میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Q4. کیا یہ ایپ iOS پر بھی دستیاب ہے؟

Ans. جی ہاں، یہ ایپلی کیشن Android اور iOS دونوں صارفین کے لیے بالکل مفت دستیاب ہے۔

نتیجہ (Conclusion)

Police Sahulat Markaz App خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے شہریوں کو ڈیجیٹل سہولیات دینا ایک انتہائی اہم اور بہترین کوشش ہے۔ اس سے نہ صرف عام آدمی کی پولیس خدمات تک رسائی آسان ہوجائے گی، بلکہ وقت اور سفری اخراجات کی بھی بڑی بچت ہوتی ہے۔ اگر آپ خیبر پختونخوا کے رہائشی ہیں تو آج ہی یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور گھر بیٹھے تمام خدمات حاصل کریں۔

📤 شیئر کریں: 📱 واٹس ایپ 📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر
📊 KP آج — لائیو
Saturday، 25 July 2026
اسلامی تاریخ — 2026
🌤️ پشاور
38°C
صاف آسمان، گرم
💵 USD/PKR
278
▲ تازہ
⛽ پیٹرول
248 Rs
▼ فی لیٹر
🥇 سونا
236K
▲ تازہ

📱 واٹس ایپ الرٹ

KP کی تازہ خبریں اور جابز — سیدھے واٹس ایپ پر پائیں

📲 ابھی جوائن کریں
KP Updates