PESCO یعنی پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی خیبر پختونخوا میں بجلی کی ڈسٹری بیوشن کی ایک اہaم اور کلیدی کمپنی کے طور پہ جانی جاتی ہے، جو صوبائی حکومت کے تحت آپریٹ کرتی ہے۔ جیسے باقی سرکاری ادارے ٹیکنالوجی کی جدت کو اپنا کر عوام کو بہت سی خدمات گھر بیٹھے حاصل کرنے کی سہولت دے رہے ویسے ہی پیسکو بھی اس جدت کو اپنا رہی۔

حال ہی میں پیسکو نے اس حوالے سے PESCO Jobs 2026 کے تحت مختلف آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے جس میں بطور خاص آئی ٹی پروفیشنلز کے لیے مختلف شعبوں میں مواقع جاری کیے گئے ہیں۔
امیدوار اپنی تعلیمی قابلیت اور تجربے کے مطابق Systems، Networks، ERP، Database، IT Operations اور IT Security سمیت مختلف شعبوں میں درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔
ان بھرتیوں کیلئے امیدوار کو صرف ڈگری کی بنیاد پر درخواست دینے کے بجائے متعلقہ پوسٹ کے لیے مطلوبہ تجربے کی شرط بھی ضرور دیکھنی چائیے، کیونکہ Assistant Manager کی آسامیوں کے لیے کم از کم دو سال جبکہ Deputy Manager کی مخصوص پوسٹس کے لیے پانچ سال کا متعلقہ تجربہ درکار ہے۔
کرنے کا طریقہ PESCO Jobs 2026 Apply Online
PESCO کی ان آسامیوں کے لیے درخواستیں ETEA کے ذریعے آن لائن طلب کی گئی ہیں۔ اشتہار میں دی گئی درخواست کے طریقہ کار کے مطابق امیدوار کو پہلے ETEA کی ویب سائٹ پر جا کر اپنا پروفائل بنانا ہو گا اور اس کے بعدمتعلقہ پوسٹ کے لیے آن لائن درخواست جمع کروانی ہوگی۔

درخواست کے بعد امیدوار کے لیے ایک Prescribed Online Deposit Slip عرف عام میں چلان تیار ہوگا، جس میں امیدوار کا ٹوکن نمبر، پروجیکٹ کوڈ اور دیگر ضروری معلومات شامل ہوں گی۔
امیدوار کو اس ڈپازٹ سلپ کے ذریعے مقررہ ٹیسٹ فیس Easypaisa App، Easypaisa Agent یا UBL Bank کی کسی بھی متعلقہ برانچ کے ذریعے جمع کرانی ہوگی۔
فیس کی ادائیگی کے بعد اصل ڈپازٹ سلپ امیدوار کو اپنے پاس محفوظ رکھنی ہے، اور کسی غیر متعلقہ شخص سے شئیر کرنے سے اجتناب کرنا چائیے۔
اگر آپ ETEA پہ پروفائل بنانے اور اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ جاننا چاہتے ہیں تو یہ آرٹیکل آپ کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
ETEA PESCO Jobs 2026
امیدواروں کو آن لائن درخواست جمع کرتے وقت اپنی تعلیمی اور دیگر دستاویزات PESCO یا ETEA کے دفتر میں جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
اشتہار کے مطابق امیدواروں کو اسکریننگ ٹیسٹ کے لیے عارضی طور پر ان کی فراہم کردہ معلومات اور اسناد کی بنیاد پر اہل قرار دیا جائے گا۔ بعد کے مرحلے میں شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں سے ضروری یا اصل دستاویزات طلب کی جا سکتی ہیں۔
اس لیے آن لائن فارم بھرتے وقت اپنی تعلیمی قابلیت، تجربہ اور ذاتی معلومات مکمل طور پہ درست درج کرنا ضروری ہے۔
PESCO IT Jobs 2026 کی اہم تاریخیں
اشتہار کے مطابق آن لائن درخواستوں کی دستیابی 17 ستمبر 2026 سے شروع ہوئی، جبکہ

اپلائی کی آخری تاریخ 7 اکتوبر 2026 درج ہے۔
اس لیے اہل امیدواروں کے پاس درخواست جمع کرانے کے لیے مقررہ آخری تاریخ تک وقت موجود ہے۔ آخری دن کا انتظار کرنے کے بجائے درخواست اور فیس کی ادائیگی پہلے مکمل کرنا بہتر ہے تاکہ تکنیکی یا ادائیگی سے متعلق کسی مسئلے کی صورت میں وقت دستیاب ہو۔
PESCO میں بھرتی کیلئے کوٹہ
اشتہار میں ان آسامیوں کے لیے اوپن میرٹکے تحت مختلف پوسٹس پر ایک یا دو نشستیں رکھی گئی ہیں۔ جبکہ کچھ آسامیوں کیلئے Open Merit 1 جبکہ دو نشستوں والی پوسٹس پر Open Merit 2 درج ہے۔
Age Relaxation کا کیا اصول ہے؟
اشتہار کے شرائط و ضوابط کے مطابق عمومی عمر کی حد کے علاوہ متعلقہ سرکاری قواعد کے تحت مخصوص امیدواروں کے لیے عمر میں رعایت کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔
اشتہار میں درج فہرست ذاتوں (شیڈولڈ کاسٹس) اور بدھ مت کے پیروکاروں کے لیے عمر میں 3 سال، جبکہ کم از کم دو سالہ سرکاری ملازمت مکمل کرنے والے ملازمین کے لیے 10 سال تک کی رعایت کا ذکر موجود ہے۔
تاہم امیدواروں کو درخواست دینے سے پہلاپنی متعلقہ آسامی کیلئے لاگو عمر کی رعایت سے متعلق قواعد ضرور دیکھنے چاہئیں۔
ملازمت کی Terms and Conditions
پیسکو (PESCO) کے اشتہار میں واضح طور پر درج ہے کہ یہ بھرتی یکمشت تنخواہ کے پیکیج (Lump Sum Pay Package) کی بنیاد پر معاہدے (کانٹریکٹ) کے تحت ہوگی، اور مستقبل میں ملازمت مستقل (ریگولرائز) کیے جانے کی کوئی ضمانت نہیں ہوگی۔
دیگر اہم شرائط میں شامل ہیں:
- امیدوار کا مطلوبہ تعلیمی معیار پر پورا اترنا ضروری ہے۔
- نامکمل درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔
- مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں زیرِ غور نہیں لائی جائیں گی۔
- جعلی دستاویزات یا غلط معلومات فراہم کرنے کی صورت میں امیدوار کو کسی بھی مرحلے پر نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔
- صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔
- اصل تعلیمی اور دیگر ضروری دستاویزات انٹرویو کے وقت پیش کرنا ضروری ہوں گی۔
- غیر ملکی ڈگری کی صورت میں HEC سے حاصل کردہ مساوی سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا۔
PESCO کسی بھی مرحلے پر بھرتی کا عمل منسوخ یا آسامیوں کی تعداد میں کمی یا اضافہ کرنے کا حق رکھتا ہے۔
امیدواروں کے لیے اہم ہدایات
درخواست جمع کراتے وقت امیدوار کو اپنی تمام متعلقہ معلومات خاص طور پر نام، شناختی کارڈ نمبر، تعلیمی قابلیت اور تجربے کی تفصیلات احتیاط سے درج کرنی چاہئیے۔
آن لائن درخواست مکمل کرنے کے بعد ڈیپازٹ سلپ کو محفوظ رکھیں۔ ٹیسٹ فیس جمع کرانے کے بعد بینک یا ادائیگی کی رسید بھی سنبھال کر رکھنا ضروری ہے۔
اسکریننگ ٹیسٹ کے لیے امیدواروں کو رول نمبر سلپ ETEA کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کرنا ہوگی۔ اشتہار کے مطابق ٹیسٹ کی تاریخ، وقت اور مقام بھی اسی رول نمبر سلپ پر درج ہو گا۔
PESCO Jobs 2026 کے لیے کون درخواست دے سکتا ہے؟
یہ بھرتیاں بنیادی طور پر ان امیدواروں کے لیےجاری کی گئی ہیں جو آئی ٹی (IT)، کمپیوٹر سائنس، سافٹ ویئر انجینئرنگ یا کمپیوٹر انجینئرنگ جیسے شعبوں میں 16 سالہ تعلیم مکمل کر چکے ہوں اور مطلوبہ شعبے میں متعلقہ تجربہ بھی رکھتے ہوں۔

بالخصوص سسٹمز، نیٹ ورکس، ای آر پی (ERP)، ڈیٹا بیس، آئی ٹی آپریشنز، آئی ٹی سیکیورٹی اور بزنس انٹیلی جنس (BI) کے شعبوں میں متعلقہ تجربہ رکھنے والے امیدوار مختلف آسامیوں کے لیے اپنی اہلیت کا جائزہ لے سکتے ہیں۔
خلاصہ
ادارہ: Peshawar Electric Supply Company (PESCO)
کل آسامیاں: 13
اہم شعبہ: Information Technology
تعلیمی قابلیت: کم از کم 16 سالہ متعلقہ تعلیم
اسسٹنٹ مینیجر عمر: 21 تا 33 سال
ڈپٹی مینیجر عمر: زیادہ سے زیادہ 40 سال
اسسٹنٹ مینیجر تجربہ: کم از کم 2 سال
ڈپٹی مینیجر تجربہ: کم از کم 5 سال
درخواست جمع کروانے کا ذریعہ: ETEA
درخواست شروع ہونے کی تاریخ: 17 ستمبر 2026
آخری تاریخ: 7 اکتوبر 2026
ملازمت کی نوعیت: Contract / Lump Sum Pay Package
اہم نوٹ: یہ معلومات فراہم کردہ PESCO بھرتی اشتہار کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہیں۔ امیدوار درخواست جمع کرانے سے پہلے ETEA پر جاری اصل اشتہار، اہلیت اور تازہ ترین ہدایات ضرور دیکھیں۔