لوڈ ہو رہا ہے... | 🌤 پشاور: 38°C
خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں Vehicle Fitness Certificate کا نظام مکمل ڈیجیٹل، آن لائن ادائیگی بھی ممکن

خیبر پختونخوا حکومت ہر گزرتے دن کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کو اپنے محکموں میں نافذ کر رہی ہے تاکہ  شہریوں کو سہولت کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکمے پہ بھی ورک لوڈ کو کم کیا جا سکے اور ٹیکنالوجی کی جدت کے ثمرات نا صرف عوام بلکہ سٹاف تک بھی پہنچ سکیں۔ 

اسی جدت کو اپناتے ہوئے اب محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ نے گاڑیوں سے متعلق خدمات کو ڈیجیٹل بنانے کے عمل میں ایک اور اہم پیش رفت کی ہے۔ سرکاری طور پر جاری کردہ بیان کے مطابق Vehicle Fitness Certificate کا نظام اب مکمل طور پر ڈیجیٹلائز طور پہ فراہم کر دیا گیا ہے۔

Vehicle Fitness Certificate

اس نئے نظام کے تحت فٹنس سرٹیفکیٹ کے عمل میں اب کاغذی فائلوں کی ضرورت ختم ہو جائے گی اور شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں سے بھی نجات ملے گی، جبکہ اس سلسلے کی تمام ادائیگیاں بھی آن لائن کر دی گئی ہیں۔

یہ انقلابی اقدام محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ، حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے اٹھایا گیا ہے۔ سرکاری جاری کردہ بیان میں ڈائریکٹوریٹ جنرل اطلاعات و تعلقاتِ عامہ، خیبر پختونخوا اور پی ایم آر یو (PMRU) خیبر پختونخوا بھی متعلقہ اداروں میں شامل ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ سے متعلق معلومات اور آن لائن ٹرانسپورٹ خدمات بھی دستیاب ہیں۔

گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ کسی بھی ٹرانسپورٹ نظام میں ایک اہم دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے، خصوصاً کمرشل اور پبلک ٹرانسپورٹ سے وابستہ گاڑیوں کے لیے یہ اور بھی اہمیت اختیار کر جاتا ہے۔

فٹنس سے متعلق ریکارڈ اس بات کی تصدیق کے لیے بھی اہم ہوتا ہے کہ متعلقہ گاڑی مقررہ اسٹینڈرڈ کے مطابق فٹنس کے عمل سے گزر چکی ہے۔

 KPK Vehicle Fitness Certificate

حکومتی جاری کردہ اعلان کے مطابق نیا نظام ڈیجیٹل ہونے کے ساتھ محفوظ بھی ہے، جبکہ اس میں فیس کی ادائیگی بھی آن لائن ہو سکتی ہے۔

نئے نظام میں فٹنس سرٹیفکیٹ کے روایتی طریقہ کار کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے منسلک کیا گیا ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق اس تبدیلی کے اہم نکات یہ ہیں:

  • فٹنس سرٹیفکیٹ کا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے۔
  • کاغذی فائلوں کی ضرورت ختم کر دی گئی ہے۔
  • عوام کے غیر ضروری دفتری چکروں میں کمی آئے گی۔
  • فیس کی ادائیگی آن لائن کی جا سکتی ہے۔
  • فٹنس سرٹیفکیٹ کا نظام ڈیجیٹل اور محفوظ بنایا گیا ہے۔

یہ سہولت خاص طور پر گاڑی مالکان اور ٹرانسپورٹرز کے لیے اہم ہے جن کے لئے فٹنس سرٹیفکیٹ  حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔

خیبر پختونخوا ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ صوبے میں ٹرانسپورٹ سے متعلق تمام انتظامی اور عوامی خدمات کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ محکمہ کی سرکاری ویب سائٹ پر مختلف آن لائن ٹرانسپورٹ خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

ان میں گاڑیوں اور ٹرانسپورٹ سے متعلق متعدد سہولیات جیسے گاڑی کی انسپیکشن، وہیکل ایمیشن (Vehicle Emission)، روٹ پرمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق سروسز شامل ہیں۔

محکمہ کی آن لائن سروسز میں گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ سے متعلق معلومات اور تصدیق کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

فٹنس سرٹیفکیٹ کے روایتی طریقہ کار میں گاڑی کی دستاویزات اور دفتری کارروائی کے باعث شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کا کافی وقت  لگ جاتا تھا۔  اب ڈیجیٹل نظام کے بعد یہ عمل آن لائن پلیٹ فارم سے منسلک ہو گیا ہے۔

 سرکاری بیان کے مطابق اب فٹنس سرٹیفکیٹ کے لیے کاغذی فائلوں کی ضرورت نہیں رہے گی اور شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں سے بھی نجات ملے گی۔  یہ  تبدیلی فٹنس سرٹیفکیٹ سے متعلق کارروائی کو زیادہ آسان اور منظم بنانے میں خاصی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

نئے نظام کے تحت گاڑیوں کے فٹنس ریکارڈ  کی آن لائن تصدیق بھی ایک اہم سہولت بن چکی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے آن لائن پلیٹ فارم پر فٹنس سرٹیفکیٹ سے متعلق ویریفکیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ 

Online Vehicle Verification

آن لائن ویریفکیشن کے ذریعے گاڑی سے متعلق دستیاب فٹنس معلومات کی ڈیجیٹل طریقے سے جانچ کی جا سکتی ہے۔ اس سے کاغذی ریکارڈ پر انحصار کم کرنے اور متعلقہ معلومات تک رسائی کومزید  آسان بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

تاہم گاڑی کی فٹنس، معائنہ اور دیگر قانونی تقاضوں کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کے نافذ العمل قواعد اور تازہ ترین جاری کردہ سرکاری ہدایات کو ہی حتمی سمجھا جانا چاہئیے۔

محفوظ ڈیجیٹل نظام

آفیشل بیان میں فٹنس سرٹیفکیٹ کے نئے نظام کوزیادہ محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل نظام میں ریکارڈ کو الیکٹرانک شکل میں منظم کرنے سے معلومات کو محفوظ رکھنے، تلاش کرنے اور ضرورت کے مطابق تصدیق کرنے کے عمل میں بہتری لائی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں مختلف سرکاری خدمات کو آن لائن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے عوام تک پہنچانے کا عمل جاری ہے۔

شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے یا دیگر ٹرانسپورٹ خدمات کے حصول کے لیے صرف سرکاری ذرائع کو استعمال کریں۔ غیر مصدقہ ویب سائٹس، جعلی لنکس یا غیر سرکاری ایجنٹس کے ساتھ ذاتی معلومات اور ادائیگی کی تفصیلات شیئر کرنے سے گریز کیا جائے۔

خیبر پختونخوا میں مختلف سرکاریمحکموں بشمول محکمہ ٹرانسپورٹ کی خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل مختلف شعبوں تک پھیلایا جا رہا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر متعدد آن لائن خدمات موجود ہیں، جبکہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے نظام کو مکمل ڈیجیٹل بنانا اسی عمل میں ایک نمایاں اضافہ ہے۔

Digital Transport Services

ڈیجیٹل خدمات کا مقصد شہریوں کو روایتی دفتری طریقہ کار کے بجائے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے بھر بیٹھے مختلف خدمات اور سہولیات تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔

فٹنس سرٹیفکیٹ کے نظام میں بھی اسی اصول کے تحت کاغذی فائلوں اور غیر ضروری دفتری کارروائی کو کم کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔

فٹنس سرٹیفکیٹ کے نئے ڈیجیٹل نظام میں فیس کی آن لائن ادائیگی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ جسکے بعد فیس کی ادائیگی کیلئے بینکوں میں دھکے کھانے کی تکلیف سے بچا جا سکتا ہے اور کسی بھی آنلائن پیمنٹ چینل کو استعمال کرتے ہوئے متعلقہ فیس کی ادائیگی کی جا سکتی ہے۔

Online Fee Payment

فٹنس سرٹیفکیٹ کی فیس، گاڑی کی مختلف اقسام کے لحاظ مختلف ہو سکتی ہے اسلئے محکمہ کے آنلائن پورٹل پہ درج فیس کی معلومات ادائیگی سے پہلے چیک کرنی ضروری ہیں، یہ فیس اور دیگر شرائط وقت کے ساتھ تبدیل ہو سکتی ہیں ۔

فٹنس سرٹیفکیٹ کے نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے بعد ٹرانسپورٹرز کے لیے روزمرہ انتظامی امورکافی آسان ہونے کی توقع ہے۔

بطور خاص ایسے ٹرانسپورٹرز جن کے پاس زیادہ  گاڑیاں ہیں،اور انکی فٹنس سے متعلق تمام ریکارڈ کو ڈیجیٹل نظام میں منظم کرنا زیادہ آسان ہوجاتاہے۔ آن لائن ادائیگی اور ڈیجیٹل ریکارڈ کی سہولت میسر ہونے سے وقت کی خاصی بچت ممکن ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ گاڑی کی فٹنس سے متعلق معلومات کی آن لائن تصدیق دستیاب ہونے سےٹرانسپورٹرز کیلئے  ریکارڈ کی تصدیق کاعمل اور بھی زیادہ آسان ہو جاتا ہے۔

گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کے اس  ڈیجیٹل نظام سے فائدہ اٹھانے والے شہری ہمیشہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے آفیشل پلیٹ فارم پہ دستیاب  تازہ ترین معلومات  چیک کریں۔

خاص طور پر فیس، درخواست کے طریقہ کار، مطلوبہ درکار معلومات، گاڑی کے معائنے اور دیگر شرائط سے متعلق کسی بھی تفصیل کی تصدیق سرکاری ذرائع سے ہونی ضروری ہے تاکہ کسی بھی بھی قسم کی تاخیر یا درخواست کی ریجیکشن سے بچا جا سکے۔

اسکے علاوہ کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ یا مشکوک لنک پر شناختی معلومات، گاڑی کی تفصیلات یا اپنی بینکنگ معلومات فراہم نا کریں، تاکہ کسی بھی قسم کے مالیاتی فراڈ سے بچا جا سکے۔

خیبر پختونخوا میں Vehicle Fitness Certificate کے نظام کو مکمل ڈیجیٹل بنانا ٹرانسپورٹ کی خدمات کو جدید بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

حکومتی اعلان کے مطابق اب فٹنس سرٹیفکیٹ کے نظام میں اب  کاغذی فائلوں کی ضرورت نہیں رہے گی، شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں سے نجات ملے گی اور فیس کی ادائیگی بھی آن لائن کی جا سکے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ نظام کو مکمل طور پہ  ڈیجیٹل اور محفوظ بھی قرار دیا گیا ہے۔

یہ اقدام گاڑی مالکان اور ٹرانسپورٹرز کے لیے فٹنس سے متعلق خدمات تک رسائی کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ صوبے میں موجود سرکاری ٹرانسپورٹ خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو مزید آگے بڑھاتا ہے۔

یہ نظام صوبے کی مجموعی ترقی اور شہریوں کو گھر بیٹھے سرکاری خدمات کی فراہمی کی ترویج میں بھی اہم کردار ادا کرےگا۔ 

📤 شیئر کریں: 📱 واٹس ایپ 📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر

Leave a Comment

📊 KP آج — لائیو
Friday، 18 September 2026
اسلامی تاریخ — 2026
🌤️ پشاور
38°C
صاف آسمان، گرم
💵 USD/PKR
278
▲ تازہ
⛽ پیٹرول
248 Rs
▼ فی لیٹر
🥇 سونا
236K
▲ تازہ

📱 واٹس ایپ الرٹ

KP کی تازہ خبریں اور جابز — سیدھے واٹس ایپ پر پائیں

📲 ابھی جوائن کریں
KP Updates