ملک کے اکثر شہروں کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی کافی والدین مالی مشکلات کی وجہ سے اپنے بچوں اور پھر بطور خاص اپنی بچیوں کو تعلیم کی فراہمی سے قاصر ہیں۔ بڑھتی مہنگائی ناکافی مالی وسائل اور مہنگی فیسیں اسکی عام وجہ ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت تعلیم کے فروغ بالخصوص طالبات کو بلا تعطل تعلیم فراہم کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، ان میں سے ایک Insaaf Female Education Card بھی شامل ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے سرکاری خواتین کالجز میں زیر تعلیم طالبات کو تعلیمی اخراجات میں مدد فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم بلا تعطل جاری رکھ سکیں۔

یہ منصوبہ بطور خاص ان خاندانوں کے لیے اہم ہے جہاں بیٹی کی کالج کی تعلیم کو مالی مشکلات کی وجہ سے جاری رکھنا ایک اضافی بوجھ سمجھا جاتا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ تعلیم تک رسائی صرف مالی حالات کی وجہ سے محدود نہیں ہونی چاہیے اور ایسی خواتین کو بھی آگے بڑھنے کے برابر مواقع ملنے چاہئیں۔
Insaaf Female Education Card کیا ہے؟
انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ خیبرپختونخوا حکومت کا ایسا تعلیمی پروگرام ہے جس کا مقصد مالی مشکلات کا شکار طالبات کو مالی مدد فراہم کرکے ان کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنا ہے۔
اس پروگرام کا آغاز 2025 میں کیا گیا اور اس کے تحت سرکاری شعبے کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طالبات کو فیس کے حوالے سے سہولت دی جا رہی ہے۔ اس پروگرام کو صرف طالبات تک محدود نہیں رکھا گیا بلکہ اسی اقدام کے تحت یتیم طلبہ کے لیے بھی تعلیمی معاونت شامل کی گئی ہے۔
نومبر 2025 میں اس پروگرام کا باقاعدہ افتتاح فرنٹیئر ویمن کالج پشاور میں کیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت 55 ہزار سے زائد طالبات کو مفت تعلیم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
کتنی طالبات انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ سے فائدہ اٹھا رہی ہیں؟
دستیاب سرکاری معلومات کے مطابق اس پروگرام کے تحت 55 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

دسمبر 2025 میں خیبرپختونخوا کے محکمہ اعلیٰ تعلیم کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ انصاف فیمیل و یتیم ایجوکیشن کارڈ کے تحت 55 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات فائدہ اٹھاچکے ہیں۔ اسی بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ محکمہ خزانہ کی جانب سے پروگرام کے لیے 325 ملین روپے کے فنڈز جاری کیے گئے تھے۔
پہلے مرحلے کے جاری کردہ اعداد و شمار میں طالبات کے ساتھ یتیم طلبہ کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ ایک تفصیلی رپورٹ کے مطابق نومبر 2025 تک تقریباً 54 ہزار سے زائد طالبات اور یتیم طلبہ اس پروگرام کے ابتدائی دائرے میں شامل تھے۔
Insaaf Female Education Card کتنے اضلاع میں ہے؟
حکومت کی جاری کردہ تازہ معلومات کے مطابق انصاف فیمیل اور یتیم ایجوکیشن کارڈ کا دائرہ کار 30 اضلاع تک پھیل چکا ہے۔
طالبات کے لیے یہ سہولت تمام سرکاری خواتین کالجز میں دستیاب ہے، جبکہ یتیم طلبہ کے لیے سرکاری مردانہ کالجز بھی اب اس پروگرام کی کوریج میں شامل ہیں۔
اس کا فائدہ خاص طور پر ان علاقوں کی طالبات کو ہو سکتا ہے جہاں خاندانوں کے لیے کالج کی فیس اور دیگر تعلیمی اخراجات برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے۔
مالی سال 2025-26 کے لیے کتنی رقم مختص کی گئی؟
انصاف فیمیل اور یتیم ایجوکیشن کارڈ کے لیے مالی سال 2025-26 میں 325 ملین روپے مختص کیے گئے۔
جاری کردہ تازہ حکومتی معلومات کے مطابق اس رقم میں سے 118.37 ملین روپے کے اخراجات رپورٹ کیے گئے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پروگرام کے لیے مختص رقم میں سے قابل ذکر حصہ طالبات اور مستحق طلبہ کی تعلیمی معاونت پر استعمال کیا گیا۔
دسمبر 2025 میں محکمہ اعلیٰ تعلیم نے بھی 325 ملین روپے کے فنڈز جاری ہونے کی تصدیق کی تھی۔
Female Education Card KPK 2026: پروگرام کے لیے 325 ملین روپے
اس منصوبے کے تحت مالی معاونت کو اگلے مالی سال میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
تازہ حکومتی معلومات کے مطابق مالی سال 2026-27 کے لیے بھی 325 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت پروگرام کو جاری رکھنے اور طالبات و یتیم طلبہ کو تعلیمی سہولت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
KPK Female Students Education Support کیوں اہم ہے؟
پاکستان کے اکثرخاندانوں میں بیٹیوں کی تعلیم کے حوالے سے سب سے بڑا مسئلہ فیس، کتابوں، سفری اخراجات اور دیگر تعلیمی ضروریات کا خرچ ہوتا ہے۔ خاص طور پر کم آمدنی والے خاندانوں میں طالبات کے لیے میٹرک کے بعد کالج کی تعلیم جاری رکھنا ایک مشکل فیصلہ بن جاتا ہے۔

ایسی صورت میں اگر طالبہ کو متعلقہ سرکاری ادارے میں مالی مدد مل جائے تو اس کے لیے تعلیم جاری رکھنے میں آسانی ہو جاتی ہے۔
انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ کا طلبہ کو بنیادی فائدہ یہی ہے کہ یہ مالی وسائل کی کمی کوتعلیم کے حصول میں رکاوٹ نہیں بننے دیتا اور وہ اپنا فوکس صرف تعلیم پہ رکھ سکتے ہیں۔
KPK Government Education Card: سرکاری خواتین کالجز کی طالبات کے لیے سہولت
اس پروگرام کی نمایاں بات یہ ہے کہ طالبات کے لیے اس کی سہولت متعلقہ سرکاری خواتین کالجز میں با آسانی دستیاب ہے۔ اس سے ان طالبات کو فائدہ مل سکتا ہے جو نجی کالجز کی زیادہ فیس ادا کرنے سے قاصر ہیں لیکن اپنا تعلیمی سفر جاری رکھنا چاہتی ہیں۔
حکومتی معلومات کے مطابق یہ پروگرام صرف بڑے شہروں تک محدود رکھنے کے بجائے اس کا دائرہ 30 مختلف اضلاع تک پھیلایا گیاہے۔
Insaf Female Education Card Eligibility کیا ہے؟
انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کے سرکاری شعبے کے کالجز میں زیرِ تعلیم طالبات کو فیس کی ادائیگی میں سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ سرکاری معلومات کے مطابق پروگرام کا بنیادی ہدف انٹرمیڈیٹ لیول کی طالبات ہیں جو سرکاری کالجز میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔
بنیادی اہلیت
اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے لیے بنیادی طور پر:
- طالبہ کا خیبرپختونخوا کے سرکاری کالج میں داخلہ ہونا ضروری ہے۔
- طالبہ انٹرمیڈیٹ لیول پر زیرِ تعلیم ہو۔
- طالبہ کا داخلہ متعلقہ سرکاری کالج کے ریکارڈ میں باقاعدہ موجود ہو۔
- طالبات کے لیے یہ سہولت سرکاری خواتین کالجز میں فراہم کی جا رہی ہے۔
- فیس معافی کے لیے طالبہ کا نام کالج کی جانب سے تیار کی جانے والی مستحق طلبہ کی فہرست میں شامل ہونا ضروری ہے۔
- پروگرام مرحلہ وار نافذ کیا جا رہا ہے، اس لیے اہلیت اور فیس معافی کا اطلاق متعلقہ کالج اور حکومت کی موجودہ ہدایات کے مطابق ہوگا۔
یتیم طلبہ کے لیے بھی تعلیمی مدد
انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ کے ساتھ یتیم ایجوکیشن کارڈ بھی پروگرام کا حصہ ہے۔
حکومت نے صوبے کے یتیم طلبہ کے لیے بھی اعلیٰ تعلیم کا راستہ آسان بنانے کا اعلان کیا ہے۔ نومبر 2025 میں پروگرام کے افتتاح کے موقع پر واضح کیا گیا کہ MDCAT پاس کرنے والے یتیم طلبہ کو مفت اعلیٰ تعلیم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
تاکہ ایسے طلبہ جو اپنی محنت اور قابلیت کے باوجود مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم چھوڑنے پہ مجبور ہوتے ہیں کو اپنی اعلی تعلیم جاری رکھنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
حکومت براہ راست طالبات کو رقم دیتی ہے؟
دستیاب معلومات کے مطابق پروگرام کا طریقہ کار عام نقد وظائف سے قدرےمختلف ہے۔ رپورٹس کے مطابق طالبات کے اہل ہونے کی تصدیق کے بعد تعلیمی اداروں کو انکی متعلقہ فیس کی رقم کی ادا کی جاتی ہے،یعنی نقد رقم کے بجائے متعلقہ کالجز کو براہراست فیس ادا کر دی جاتی ہے۔
یہ طریقہ اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ مالی معاونت براہ راست طالبہ کی تعلیم سے منسلک رہتی ہے۔
پروگرام کا مقصد صرف فیس میں مدد نہیں
انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ کا بنیادی مقصد صرف فیس کو کم کرنا نہیں بلکہ طالبات کے تعلیمی تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔
اگرکوئی طالبہ مالی مشکلات کی وجہ سے کالج میں داخلہ نہیں لے پاتی یا ادھورا چھوڑ دیتی ہے تو اس کا اثر صرف اس کی موجودہ تعلیم پر نہیں بلکہ اس کے مستقبل کے روزگار، مالی خودمختاری اور خاندان میں اس کے کردار پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔
اس کے مقابلے میں اگر وہ اپنی تعلیم مکمل کر کےآگے چل کر استاد، ڈاکٹر، انجینئر، محقق، سرکاری افسر، کاروباری شخصیت یا کسی دوسرے شعبے میں کام کر کے صوبے اور خاندان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے۔
اسی لیے لڑکیوں کی تعلیم میں سرمایہ کاری کا فائدہ صرف ایک طالبہ تک محدود نہیں رہتا بلکہ اس کے پورے خاندان اور معاشرے تک پہنچتا ہے۔
عمران خان کے مساوی تعلیمی مواقع کے وژن سے تعلق
خیبرپختونخوا حکومت اس پروگرام کو خواتین اور یتیم طلبہ کے لیے مساوی تعلیمی مواقع فراہم کرنے کی جناب عمران خان کی فلاحی ریاست پالیسی کا حصہ قرار دے رہی ہے۔
جس میں ہر طالب علم کو تعلیم حاصل کرنے یا مالی مشکلات کے باوجود اپنی تعلیم جاری رکھنے کے برابر مواقع ملنے چاہئیں،اسی سوچ کے تحت اس پروگرام کا اجراٗ کیا گیا۔
مستقبل میں پروگرام کو مستقل بنانے کی کوشش
صوبائی حکومت کے مطابق مستقبل میں انصاف فیمیل اور یتیم ایجوکیشن کارڈ کو قانون سازی کے ذریعے ایک مستقل پروگرام بنانے کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔

اگر یہ پروگرام مستقبل میں مستقل بنیادوں پر جاری ہو جاتا ہے تو آنے والے سالوں میں بہت سے ضرورتمند طالبات اور مستحق طلبہ اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔
طالبات اور والدین کے لیے اہم بات
انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ سے فائدہ اٹھانے کی خواہش مند طالبات اور والدین کو اپنے متعلقہ خواتین کالج سے پروگرام کی موجودہ اہلیت اور طریقہ کار کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ عمومی طور پہ طلبہ کا انٹر میڈیٹ میں زیر تعلیم اور سرکاری کالج میں داخلہ بنیادی اہلیت میں شامل ہے۔
اگر طالبات یا والدین دیگر سرکاری اسکالرشپس اور تعلیمی وظائف کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہماری خیبر پختونخوا اور پاکستان میں طلبہ کے لیے سکالرشپس 2026 کی مکمل گائیڈ ضرور پڑھیں۔
اس کیلئے صوبائی حکومت متعلقہ کالج کی پرنسپلز کو مستحق طلبہ کی لسٹ بھیجنے کی ہدایات جاری کرتی ہے جس پہ عمل کرتے ہوئے وہ لسٹیں حکومت کو بھیجی جاتی ہیں جسکے بعد ان طالبات کی فیس مکمل طور پہ معاف کی جاتی ہے یا مطلوبہ فیس کیلئے چیک جاری کیے جاتے ہیں۔
نتیجہ:
انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ خیبرپختونخوا میں طالبات کی تعلیم جاری رکھنے کے حوالے سے حکومت کا ایک فلاحی اور اہم منصوبہ ہے۔ 2025 میں اس پروگرام کےافتتاح کے بعد 55 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کو مالی فائدہ پہنچایا گیا، اوراس کا دائرہ کار تقریبا 30 اضلاع تک ہے، جبکہ اس میں صرف سرکاری خواتین کالجز کوہی شامل کیا گیا ہے۔
مالی سال 2025-26میں 118.37 ملین روپے کے اخراجات بارے رپورٹ جاری کی گئی۔ جبکہ 2026-27 کے لیے 325 ملین روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی۔
کسی بھی معاشرے کی ترقی میں تعلیم یافتہ بیٹی، ماں کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ جب ایک بیٹی تعلیم حاصل کرتی ہے تو اس کا فائدہ صرف اسے نہیں بلکہ پورے خاندان کو ہوتا ہے۔ اسی لیے مالی مشکلات کی وجہ سے کسی باصلاحیت طالبہ کی تعلیم رکنے کے بجائے اسے آگے بڑھنے کا موقع دینا ایک مثبت قدم ہے۔
خیبرپختونخوا میں انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ اسی مقصد کے تحت طالبات کے لیے تعلیم کا سفر جاری رکھنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔