لوڈ ہو رہا ہے... | 🌤 پشاور: 38°C
خیبر پختونخوا

KP E License Online Verification 2026: Driving License Verification، Status Check، Renewal اور Dastak App کا مکمل طریقہ

آج کے ڈیجیٹل دور میں جہاں دنیا بہت تیزی سے آن لائن سسٹمز کی طرف بڑھ رہی ہے، تاکہ نا صرف عوام کو سہولت دے سکیں بلکہ اپنے سٹاف کیلئے بھی کام میں آسانی فراہم کر سکیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بھی اپنے شہریوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی سہولت کے لیے KP E License Online Verification کا ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ جو میرے خیال میں بہت ضروری تھا اوربہت پہلے اٹھانا چائیے تھا۔

خیبر پختونخواحکومت نے اب شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق یا درخواست کا اسٹیٹس معلوم کرنے کے لیے دفاتر کے چکر لگانے سے نجات دلاتے ہوئے ایک آن لائن پلیٹ فارم بنا دیا ہے۔

اس پلیٹ فارم eCitizen KP کے ذریعے یہ تمام سہولیات اب گھر بیٹھے چند کلکس میں دستیاب ہیں۔ یہ نہ صرف وقت کی بچت کرتا ہے بلکہ ایک شفاف اور جدید نظام کی طرف بھی اشارہ ہے۔

eCitizen KP دراصل خیبر پختونخوا حکومت کا ایک جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو شہریوں کو سرکاری خدمات آن لائن فراہم کرنے کے مقصد سے بنایا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ کے لیے متعارف کرائی گئی دیگر سروسز میں Dastak App بھی شامل ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری خدمات گھر بیٹھے حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

یہ پلیٹ فارم بطور خاص طور پر ان لوگوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو:

  • فوری اور درست معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں-
  • دفاتر جانے سے بچنا چاہتے ہیں
  • وقت بچانا چاہتے ہیں
eCitizen KP: KP E License Online  Verification

یہ جدید سسٹم KPITB (خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ) کے تحت بنایا گیا ہے، جو صوبے میں ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے کام کرنے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

کئی مواقع پر شہریوں کو اپنے driving license کی تصدیق یا electronic copy کی ضرورت پڑ سکتی ہے، مثلاً:

  • نوکری کے لیے درخواست دیتے وقت
  • گاڑی خریدنے یا بیچنے کے دوران
  • ٹریفک پولیس چیکنگ میں
  • بیرون ملک سفر یا دستاویزات کی تیاری میں

پہلے یہ عمل کافی مشکل اور طوالت پہ مبنی تھا، مگر ڈیجیٹل پلیٹ فارم kpk license verification سے اب یہ کام چند سیکنڈز میں مکمل ہو جاتا ہے۔

Khyber Pakhtunkhwa driving license online check

اگر آپ driving license verification kpk کا طریقہ جاننا چاہتے ہیں اور اپنا لائسنس ویریفائی کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل آسان مراحل پر عمل کریں

مرحلہ 1: Official eCitizen KP Portalکی آفیشل ویب سائٹ کھولیں

مرحلہ 2: Verify Your License منتخب کریں

Portal پر Verify Your License کے option پر کلک کریں۔

مرحلہ 3: Document/License Number درج کریں

اپنا متعلقہ Driving License Number یا Document Number درج کریں۔

مرحلہ 4: CNIC درج کریں

اپنا CNIC Number بغیر ڈیش کے درج کریں۔

مثال:

3520212345678

مرحلہ 5: Verify License پر کلک کریں

تمام معلومات درج کرنے کے بعد Verify License کے button پر کلک کریں۔

اگر ریکارڈ دستیاب ہو تو آپ کے license سے متعلق verification information ظاہر ہو جائے گی۔

eCitizen KP Online Driving License Verification Portal Desktop Interface

اگر آپ نے نیا لائسنس اپلائی کیا ہے یا کوئی اور درخواست دی ہے تو آپ kpk driving license check کے ذریعے اس کا اسٹیٹس بھی آسانی سے معلوم کر سکتے ہیں:

مرحلہ 1: Official eCitizen/Dastak portal کھولیں۔

مرحلہ 2: Track Your Application section میں جائیں۔

مرحلہ 3: اپنا Tracking / Application ID درج کریں۔

مرحلہ 4: اپنا CNIC Number بغیر ڈیش کے درج کریں۔

مرحلہ 5: Track Application پر کلک کریں۔

-آپ کو فوراً معلوم ہو جائے گا کہ آپ کی درخواست کس مرحلے میں ہے

eCitizen KP Online Driving License Verification Portal Desktop Interface

اگر آپ کمرشل گاڑیوں یا پبلک ٹرانسپورٹ (LTV / HTV / PSV) کے لائسنس کی تصدیق کرنا چاہتے ہیں تو kpk transport driving license check online کی سہولت کے ذریعے باآسانی مندرجہ ذیل طریقے سے چیک کر سکتے ہیں:

  • مرحلہ 1: پورٹل پر جا کر ٹرانسپورٹ / کمرشل لائسنس کیٹیگری منتخب کریں۔
  • مرحلہ 2: ڈرائیور کا قومی شناختی کارڈ (CNIC) اور لائسنس نمبر درج کریں۔
  • مرحلہ 3: سرچ کے بٹن پر کلک کر کے لائسنس کی میعاد، روٹ پرمٹ کی مطابقت اور تصدیقی ریکارڈ حاصل کریں۔

KPK Driving License Renewal Online — ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید

اگر آپ کے لائسنس کی میعاد ختم ہو چکی ہے تو اب دفاتر میں قطاروں میں لگے بغیر kpk driving license renewal online سروس کے ذریعے گھر بیٹھے تجدید کی جا سکتی ہے:

  • مرحلہ 1: eCitizen KP پورٹل پر “License Renewal” کا آپشن منتخب کریں۔
  • مرحلہ 2: موجودہ لائسنس نمبر اور ضروری کوائف درج کریں۔
  • مرحلہ 3: مطلوبہ دستاویزات اور میڈیکل فٹنس فارم (اگر لاگو ہو) اپلوڈ کریں۔
  • مرحلہ 4: آن لائن چالان کے ذریعے فیس ادا کریں، جس کے بعد آپ کی تجدید کی درخواست پروسیس ہو جائے گی۔

خیبرپختونخوا میں شہریوں کے لیے Driving License Online Apply کرنے کا عمل مزید آسان اور ڈیجیٹل بنا دیا گیا ہے۔ حکومت خیبرپختونخوا کے Dastak App کے ذریعے شہری گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق مختلف خدمات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

KPITB کے مطابق Dastak ایک citizen-centric mobile application ہے جس کے ذریعے صوبے میں مختلف سرکاری خدمات کو ڈیجیٹل انداز میں فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ Traffic Police Department کی Learner، Driving License اور International Driving License سمیت متعدد خدمات بھی اس ecosystem میں شامل ہیں۔

تازہ معلومات کے مطابق شہری Dastak App کے ذریعے:

  • LTV Driving License
  • HTV Driving License
  • PSV Commercial Driving License

کے لیے نئی درخواست، renewal اور duplicate license سے متعلق خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

خیبر پختونخوا ٹریفک پولیس LTV، HTV اور PSV ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء اور تجدید باقاعدگی سے کرتی ہے۔

Dastak App کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دیتے وقت شہریوں کو مرحلہ وار طریقہ کار مکمل کرنا ہوگا۔

1۔ Dastak App پر درخواست دیں

سب سے پہلے Dastak App میں داخل ہو کر متعلقہ Driving License Service منتخب کریں اور مطلوبہ معلومات درج کریں۔

2۔ ذاتی معلومات درج کریں

درخواست کے دوران نام، CNIC اور دیگر مطلوبہ معلومات درج کریں۔ درخواست جمع کرنے سے پہلے تمام معلومات درست ہونے کی تصدیق ضرور کریں۔

3۔ NADRA بائیومیٹرک تصدیق مکمل کریں

درخواست کے بعد بائیومیٹرک تصدیق کا مرحلہ مکمل کرنا ہوگا۔ یہ تصدیق NADRA Pak ID App یا قریبی NADRA e-Sahulat Centre کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

4۔ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس ادا کریں

بائیومیٹرک تصدیق کے بعد متعلقہ مقررہ فیس ادا کرنا ہوگی۔ آن لائن ادائیگی کے ذریعے فیس جمع کرانے سے شہریوں کو دفتر جا کر نقد رقم جمع کرانے کی ضرورت کم ہو جاتی ہے۔

5۔ طبی معائنہ مکمل کریں

جہاں طبی معائنہ ضروری ہو، وہاں درخواست دہندہ کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق Medical Appointment مکمل کرنا ہوگا۔

6۔ متعلقہ لائسنسنگ اتھارٹی سے منظوری

تمام مطلوبہ مراحل مکمل ہونے کے بعد درخواست متعلقہ Motor Licensing Authority (MLA) کی منظوری کے لیے بھیجی جائے گی۔

منظوری کے بعد ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

منظوری کے بعد شہری Electronic Driving License (E-DL) حاصل کر سکتے ہیں۔ خیبرپختونخوا Traffic Police کے سرکاری eLicense پورٹل پر بھی شہری اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی الیکٹرانک کاپی حاصل کر سکتے ہیں۔

اس کے لیے CNIC، License Number اور Date of Birth درج کرنا ہوتا ہے۔

اس سہولت کے ذریعے شہری اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی ڈیجیٹل کاپی تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

حکومت کی جانب سے تازہ ترین فراہم کردہ معلومات کے مطابق منظوری اور متعلقہ مراحل مکمل ہونے کے بعد اصل فزیکل اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس کارڈ تقریباً 3 سے 5 دن کے اندر فراہم کیا جا سکتا ہے۔

تاہم Traffic Department کی مقررہ سروس مدت کے مطابق بعض LTV، HTV اور PSV ڈرائیونگ لائسنس خدمات کے لیے 3 دن تک کا وقت درج ہے۔ اس لیے اصل فراہمی کا وقت متعلقہ سروس اور درخواست کی کارروائی کے مطابق مختلف ہو سکتا ہے۔

نئے ڈیجیٹل طریقہ کار کا مقصد شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے عمل کو زیادہ:

  • آسان
  • تیز
  • شفاف
  • قابلِ نگرانی
  • شہری دوست

بنانا ہے۔

آن لائن درخواست، بائیومیٹرک تصدیق، آن لائن فیس ادائیگی اور الیکٹرانک لائسنس جیسی سہولیات کے ذریعے کاغذی کارروائی اور غیر ضروری دفتری چکروں کو کافی حد تک کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق صوبے میں ڈرائیونگ لائسنس کے نظام میں درخواست، فیس ادائیگی، تصویر، فنگر پرنٹس، لرنر پرمٹ، طبی معائنہ اور ڈرائیونگ ٹیسٹ کے نتائج سمیت مختلف مراحل کو خودکار نظام کے ذریعے مکمل کیا جاتا ہے۔

Driving License کے لیے درخواست دینے سے پہلے امیدوار کو اپنی متعلقہ کیٹیگری، مطلوبہ دستاویزات، طبی ضروریات، فیس اور اہلیت کی شرائط ضرور چیک کرنی چاہئیں، کیونکہ LTV، HTV اور PSV کی شرائط ایک جیسی نہیں ہوتیں۔

  •  24/7 دستیابی: یہ سروس کسی بھی وقت استعمال کی جا سکتی ہے، چاہے دن ہو یا رات
  • گھر بیٹھے سہولت: آپ کو کسی دفتر جانے یا لائن میں لگنے کی ضرورت نہیں
  • محفوظ نظام: آپ کی ذاتی معلومات مکمل طور پر محفوظ رہتی ہیں
  • تیز رفتار سروس: چند کلکس میں مکمل عمل
  • موبائل فرینڈلی: آپ اسے موبائل، لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر پر آسانی سے استعمال کر سکتے ہیں

eCitizen KP نا صرف ایک سہولت ہے بلکہ شہریوں کیلئے ایک بہت بڑی تبدیلی بھی ہے:

  • وقت کی بچت
  • اخراجات میں کمی
  • کرپشن میں کمی
  • شفاف نظام
  • عوامی اعتماد میں اضافہ

یہ تمام فوائد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ حکومت عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے میں سنجیدہ ہے۔

یہ پلیٹ فارم خاص طور پر درج ذیل افراد کے لیے فائدہ مند ہے:

  • طلباء
  • ڈرائیورز
  • سرکاری و نجی ملازمین
  • وہ افراد جو نیا لائسنس بنوا رہے ہیں
  • وہ لوگ جو اپنے کاغذات ویریفائی کرنا چاہتے ہیں

مسئلہ: لائسنس ویریفائی نہیں ہو رہا۔

✔ حل: نمبر صحیح درج کریں اور CNIC بغیر ڈیش لکھیں۔

مسئلہ: Application نمبر نہیں مل رہا۔

✔ حل: اپنی رسید یا SMS چیک کریں۔

مسئلہ: ویب سائٹ سست ہے۔

حل: کچھ دیر بعد دوبارہ کوشش کریں۔

eCitizen KP دراصل صوبائی حکومت کے اس وژن کا حصہ ہے جس کے تحت پاکستان کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے۔ KP E License Online Verification جیسی جدید سہولیات نہ صرف شہریوں کے لیے آسانی پیدا کرتی ہیں بلکہ حکومتی اداروں کی کارکردگی اور شفافیت کو بھی بہتر بناتی ہیں۔

مزید معلومات اور سروس استعمال کرنے کے لیے وزٹ کریں:
 ecitizen.kp.gov.pk

eCitizen KP ایک جدید اور قابل تعریف اقدام ہے جس نے kp driving license verification اور دیگر ڈیجیٹل سہولیات کو خیبر پختونخوا کے شہریوں کے لیے انتہائی آسان بنا دیا ہے۔

یہ سسٹم نہ صرف وقت بچاتا ہے بلکہ ایک شفاف اور مؤثر حکومتی نظام کی بنیاد بھی رکھتا ہے۔

امید کرتے ہیں کہ اس سے شہریوں کو گھر بیٹھے سرکاری خدمات میسر ہوں گی جو صوبے کی ناصرف ترقی کا باعث ہونگی بلکہ حوکمت کو بھی اس سے اچھا رینیو ملے گا جو وہ اپنے اخراجات کیلئے اور صوبے کی ترقی کیلئے استعمال کر سکیں گے۔

📤 شیئر کریں: 📱 واٹس ایپ 📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر

1 thought on “KP E License Online Verification 2026: Driving License Verification، Status Check، Renewal اور Dastak App کا مکمل طریقہ”

Leave a Comment

📊 KP آج — لائیو
Thursday، 10 September 2026
اسلامی تاریخ — 2026
🌤️ پشاور
38°C
صاف آسمان، گرم
💵 USD/PKR
278
▲ تازہ
⛽ پیٹرول
248 Rs
▼ فی لیٹر
🥇 سونا
236K
▲ تازہ

📱 واٹس ایپ الرٹ

KP کی تازہ خبریں اور جابز — سیدھے واٹس ایپ پر پائیں

📲 ابھی جوائن کریں
KP Updates