لوڈ ہو رہا ہے... | 🌤 پشاور: 38°C
خیبر پختونخوا

Birth Registration Certificate in KPK 2026: پیدائش کا سرٹیفکیٹ بنانے کا مکمل طریقہ

کسی بھی بچے کی پیدائش پہ خوشی کا سہی اندازہ صرف اس کے والدین ہی لگا سکتے ہیں۔لیکن اس خوشی کے ساتھ ہی ان والدین پر ایک اہم ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے، جو اپنے بچے کی قانونی شناخت کا بروقت اندراج کروانا ہے۔ اس حوالے سے تمام والدین کے لیے Birth Registration Certificate in KPK 2026 بنوانا صرف ایک رسمی سی کاغذی کارروائی نہیں، بلکہ بچے کے محفوظ مستقبل، تعلیمی سفر اور شہری حقوق کے تحفظ کی جانب پہلا اور ناگزیر مرحلہ ہے۔

بچے کی پیدائش کے بعد اس کا اندراج متعلقہ ضلع کی مقامی کونسل میں کروانا لازمی ہے تاکہ بچے کادرست سرکاری ریکارڈ قائم ہو سکے۔ یہی ریکارڈ مستقبل میں اس بچے کے تعلیمی سفر، شناختی دستاویزات اور دیگر سرکاری معاملات میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Birth Registration Certificate in KPK 2026

خیبر پختونخوا میں  پیدائش کی رجسٹریشن کی ذمہ داری متعلقہ Village Council یا Neighbourhood Council کے پاس ہے۔عمومی طور یہ تمام دفاتر یونین کونسل کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔

صوبائی محکمہ بلدیات کے مطابق  پیدائش کے اندراج اور سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لیے متعلقہ کونسل کے سیکریٹری سے اس سلسلے میں  رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

آج کے اس مضمون میں آپ جانیں گے کہ خیبر پختونخوا میں پیدائش کا سرٹیفکیٹ کہاں سے بنتا ہے، درخواست جمع کروانے کا طریقہ کار کیا ہے، کون سی دستاویزات ضروری ہیں، فیس کی ادائیگی کتنی ہے اور نئے پیدا ہونے والے بچے کا NADRA  فارم  ب کیسے بنایا جا سکتا ہے۔

اس کو سادہ الفاظ میں بیان کیا جائے تو اسکا مطلب بچے کی پیدائش کا سرکاری ریکارڈ میں اندراج کروانا ہے۔ اس ریکارڈ میں بچے کا نام، تاریخ پیدائش، جائے پیدائش اور والدین سے متعلق ضروری معلومات شامل ہوتی ہیں۔

رجسٹریشن کی تکمیل پہ اسکی مقامی کونسل  پیدائش سرٹیفکیٹ کا اجراء کرتی ہے۔ جو بعد ازاں بچے کے دیگر شناختی ریکارڈ اور دستاویزات کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔

یہ بات سمجھ لیں  کہ مقامی کونسل کا  پیدائشی سرٹیفیکیٹ اور NADRA کا Child Registration Certificate (CRC)، جسے  عرف عام میں  فارم ب کہا جاتا ہے، دو الگ الگ دستاویزات ہیں۔

خیبر پختونخوا میں پیدائش کے اندراج کے لیے متعلقہ Village Council یا Neighbourhood Council کے دفتر سے رابطہ کیا جاتا ہے۔

درخواست جمع کروانے سے پہلے ان باتوں کی تصدیق لازمی  کر لیں:

  • آپ کی مقامی اور متعلقہ یونین کونسل کون سی ہے؟
  • پیدائش کے اندراج کے لیے درخواست کس افسر یا سیکریٹری کو دینی ہے؟
  • درخواست کیلئے درکار دستاویزات کیا ہیں؟
  • سرٹیفکیٹ کے اجرا کی موجودہ فیس اور مقررہ مدت کیا ہے؟

حکومتی معلومات کے مطابق پیدائش کے اندراج اور سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لیے متعلقہ سیکریٹری یونین کونسل نامزد افسر ہے۔

سرکاری ویب سائٹ: https://www.lgkp.gov.pk/

پیدائش کے سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دیتے وقت عام طور پر درج ذیل معلومات اور دستاویزات کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اصل مطلوبہ فہرست متعلقہ کونسل سے چیک کرنا بہتر ہے، خصوصاً اگر بچے کی رجسٹریشن تاخیر سے کروائی جا رہی ہو۔

Birth Certificate Requirements Pakistan
  1. والد کا درست شناختی کارڈ نمبر اور نقل۔
  2. والدہ کا شناختی کارڈ نمبر اور نقل۔
  3. بچے کی پیدائش سے متعلق ہسپتال کی دستاویز، پیدائش کی پرچی یا دستیاب متعلقہ طبی ریکارڈ۔
  4. بچے کا نام، جنس اور تاریخ  پیدائش۔
  5. جائے پیدائش اور رہائشی پتے کی معلومات۔
  6. متعلقہ کونسل کا مقررہ درخواست فارم۔
  7. تاخیر سے رجسٹریشن کی صورت میں اضافی ثبوت یا حلف نامہ، اگر متعلقہ قواعد کے تحت ضروری ہو۔

یاد رہے کہ والدین کا شناختی ریکارڈ بچے کے متعلقہ ریکارڈ میں موجود معلومات کا باہمی مطابقت رکھنا بھی اہم ہے۔

مرحلہ 1: متعلقہ کونسل کا دفتر معلوم کریں

سب سے پہلے اپنے علاقے کی Village Council یا Neighbourhood Council کو چیک کر کے کنفرم کریں۔جو مقامی بلدیاتی دفتر سے با آسانی معلوم کیا جا سکتا ہے۔

محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا کی آفیشل ویب سائٹ سے  پیدائش کی رجسٹریشن کے لیے CRVS Form B-1 ڈاون لوڈ کریں۔

فارم حاصل کرنے کے لیے سرکاری لنک کھولیں:

https://www.lgkp.gov.pk/pages/forms

ویب سائٹ پر Birth Registration Form (Union / VC / NC Council) تلاش کریں۔ اگر آن لائن فارم ڈاؤن لوڈ کرنے میں مسئلہ ہو تو متعلقہ کونسل کے دفتر سے بھی فارم حاصل کرنے کے بارے میں رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Birth Registration Certificate in KPK

فارم میں بچے کا مکمل نام، تاریخ پیدائش، جائے پیدائش، جنس، والدین کے نام اور  دیگر مطلوبہ معلومات احتیاط سے درج کریں۔

نوٹ: بچے کے نام کے ہجے اور تاریخ پیدائش بہت احتیاط سے درج کریں، کیونکہ کسی غلطی کی صورت میں ریکارڈ کی درستگی کے لیے درکار کارروائی طوالت اختیار کر جاتی ہے۔

درخواست کے ساتھ والدین کے شناختی کارڈز کی نقول اور پیدائش کا دستیاب ثبوت منسلک کریں۔ اگر اضافی دستاویزات طلب کرنے کی صورت میں وہ بھی فراہم کریں۔

مکمل درخواست متعلقہ کونسل کے سیکریٹری کے پاس جمع کروائیں۔ درخواست جمع کروا کے رسید، ڈائری نمبر یا کوئی ایسا  ثبوت ضرور حاصل کریں جو بعد میں درخواست کی پیروی میں کام آ سکے۔

درخواست جمع کرواتے  سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لیے مقررہ فیس کے بارے میں کنفرم کرکے اسکی ادائیگی کریں اور اسکی رسید اپنے پاس محفوظ رکھیں۔

اگر تمام دستاویزات اور  درخواست مکمل اور درست ہو تو عام طور پہ حکومت کی جانب سے 2 دن کا وقت مقرر ہے جو حالات کے حساب سے بدل سکتا ہے۔

سرٹیفکیٹ کے اجراء پر بچے کا نام، والدین کے نام، تاریخ پیدائش اور دیگر معلومات اچھی طرح چیک کرلیں۔تاکہ کسی بھی غلطی کی صورت میں متعلقہ کونسل سے اسکی اصلاح کی جا سکے۔

پیدائش کے اندراج (رجسٹریشن) اور باقاعدہ سرٹیفکیٹ کے اجرا کی فیس کے درمیان فرق کو سمجھنا انتہائی ضروری ہے۔ 

خیبر پختونخوا کے قواعد برائے اندراج و تصدیقِ پیدائش، اموات، نکاح و طلاق 2021 (KP Registration and Certification Rules 2021) کے جاری شیڈول میں درج  فیس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

KPK Birth Certificate Fee
سروسدرج شدہ فیس
نئی پیدائش کی رجسٹریشنصفر روپے
تاخیر سے پیدائش کی رجسٹریشنصفر روپے
سرٹیفکیٹ کا اجرا100 روپے
ڈپلیکیٹ سرٹیفکیٹ150 روپے
سرٹیفکیٹ میں اصلاح200 روپے
فوری اجرا300 روپے

اہم وضاحت: یہ رقم 2021 کے قواعد میں درج فیس کے مطابق ہے۔ موجودہ فیس بھی تقریبا یہی ہے لیکن حکومت کی تبدیلی یا مروجہ طریقہ کار کی تبدیلی کی وجہ سے اس میں کمی بیشی ممکن ہے اسلئے درخواست جمع کرواتے وقت اس بارے میں تازہ معلومات لازمی حاصل کر لیں۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ بلدیات کی آفیشل سروس ویب سائٹ پر پیدائش کی رجسٹریشن اور سرٹیفکیٹ کے اجرا کا وقت دو دن درج ہے۔

تاہم، صوبائی قواعد اور Right to Public Services کے تحت مختلف ادوار یا درخواستوں کی اقسام کے لیے مدت تبدیل ہو سکتی ہے۔ تاخیر سے رجسٹریشن، نامکمل دستاویزات یا اضافی تصدیق کی صورت میں اس کا دورانیہ بڑھ سکتا ہے۔

درخواست جمع کرواتےوقت متعلقہ کونسل سے اپنی درخواست کی تکمیل کی مدت کے بارے میں چیک کر لیں۔

اگر بچے کی پیدائش کے فوراً بعد رجسٹریشن نہیں کروائی گئی تو بھی تاخیر سے متعلقہ کونسل سے رابطہ کرکے رجسٹریشن کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔ تاہم، اس صورت میں اضافی دستاویزات یا تصدیق درکار ہو سکتی ہے۔

Late Birth Registration in KPK

اس صورت میں درج ذیل اقدامات کریں:

  1. متعلقہ کونسل کے سیکریٹری سے رابطہ کریں۔
  2. پیدائش کی تاریخ اور اندراج میں تاخیر کی وجہ بتائیں اگر ضرورت ہو۔
  3. والدین کے شناختی کارڈ اور پیدائش کا دستیاب ثبوت فراہم کریں۔
  4. یہ بھی چیک کرنا ضروری ہے کہ کوئی اضافی حلف نامہ، گواہ، طبی ریکارڈ یا دستاویز درکار ہے یا نہیں۔
  5. اگر درخواست کی منظوری کے دوران کسی مجاز افسر کی توثیق یا مزید قانونی کارروائی درکار ہو، تو متعلقہ یونین/ویلج کونسل سے تحریری رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

یہ بات یاد رکھنا ضروری ہے  کہ پیدائش کی رجسٹریشن کا طریقہ کارسب کے لیے یکساں نہیں ہوتا۔ نوزائیدہ بچے کی بروقت رجسٹریشن اور کئی سال کی تاخیر کے بعد بنوائے جانے والے سرٹیفکیٹ کے قواعد، دستاویزات اور قانونی تقاضے مختلف ہو سکتے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ بلدیات کی ویب سائٹ پر پیدائش کی رجسٹریشن کا فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت موجود ہے۔ لیکن یہ پورا عمل  گھر بیٹھے مکمل نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست کی وصولی، اصل دستاویزات کی تصدیق، ریکارڈ کا اندراج اور سرٹیفکیٹ کا اجرا متعلقہ کونسل کے مروجہ طریقۂ کار کے مطابق مکمل کیا جاتا ہے۔

لہٰذا، آن لائن فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد متعلقہ دفتر سے رہنمائی حاصل کر لیں کہ درخواست آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہے یا دفتر جانا ضروری ہے۔

نوٹ: فلحال مقامی یا ضلعی سطح پہ آنلائن سرٹیفیکیٹ کا حصول ممکن نہیں ہاں فارم ب کیلئے نادرا نے باقاعدہ طریقہ کار وضح کیا ہوا ہے جو اسکی پاک آئی ڈی ایپ کی صورت میں دستیاب ہے۔

بچے کی پیدائش کا سرٹیفکیٹ اور NADRA کا فارم ب ایک دوسرے سے متعلق لیکن الگ دستاویزات ہیں۔

پیدائش کی رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ کے حصول کے بعد بچے کے Child Registration Certificate (CRC) یا فارم ب کے لیے NADRA کے مقررہ طریقۂ کار کے مطابق درخواست دی جاتی ہے۔

NADRA B Form Apply

عمومی طور پر :

  1. بچے کا پیدائش کا سرٹیفکیٹ اور والدین کے شناختی کارڈ و نقول ۔
  2. NADRA کی متعلقہ سروس یا رجسٹریشن سینٹر سے موجودہ طریقہ کار  معلوم کریں۔
  3. بچے کی رجسٹریشن کے لیے درخواست جمع کروائیں۔
  4. مطلوبہ تصدیق اور بائیومیٹرک کارروائی، جہاں لاگو ہو، مکمل کریں۔
  5. درخواست کی رسید اور مقررہ وصولی کے طریقے کے مطابق ب فارم حاصل کریں۔

 فارم ب کی فیس، بچے کی موجودگی اور والدین کی تصدیق سے متعلق شرائط درخواست کی نوعیت اور نافذ العمل NADRA پالیسی کے چیک کرنا بہتر ہے۔

NADRA کی رجسٹریشن سروسز، متعلقہ دفاتر اور دستیاب سہولیات کی مزید معلومات کے لیے ہماری گائیڈ [NADRA and Passport Offices in KPK 2026] پڑھیں۔

اگر آپ کی درخواست  مکمل اور درست ہونے کے باوجود مقررہ مدت میں کارروائی مکمل نہ ہو یا بلاوجہ درخواست مستردہو جائے تو پہلے متعلقہ سیکریٹری سے درخواست کی موجودہ صورتِ حال اور تاخیر کی وجوہات معلوم کریں۔

محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق، پیدائش کے اندراج سے متعلق کوئی بھی اپیل دائر کرنے کی مجاز اتھارٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ (Assistant Director Local Government) ہے۔

 اس کے علاوہ اگر سروس کی فراہمی میں غیر ضروری تاخیر یا بلا جواز انکار کا مسئلہ درپیش ہو، تو اس کی شکایت خیبر پختونخوا رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن (KP RTS Commission) کو بھی درج کروائی جا سکتی ہے۔

شکایت کے اندراج کے وقت اپنی درخواست کی رسید، جمع کروائی گئی دستاویزات اور متعلقہ دفتر سے موصول ہونے والی تحریری معلومات محفوظ رکھیں۔

  • بچے کی پیدائش کے بعد فوری طور پہ رجسٹریشن کروائیں۔
  • نام، تاریخ پیدائش اور والدین کے کوائف درج کرتے وقت احتیاط برتیں اور کسی بھی غلطی سے بچیں۔
  • اصل دستاویزات کے ساتھ نقول بھی تیار رکھیں۔
  • درخواست جمع کروانے کی رسیدضرور حاصل کریں۔
  • فیس کی ادائیگی صرف مجاز دفتر میں کرکے اسکی رسید لازمی حاصل کریں۔
  • غیر سرکاری ویب سائٹس سے موجود فیس یا طریقۂ کار کو حتمی سمجھنے کے بجائے اپنے متعلقہ کونسل سے تصدیق کرلیں۔
  • سرٹیفکیٹ کے حصول کے بعد اس کی تمام معلومات اچھی طرح چیک کریں اورتمام نقول محفوظ رکھیں۔

1. خیبر پختونخوا میں Birth Certificate کہاں سے بنتا ہے؟

متعلقہ Village Council یا Neighbourhood Council کے دفتر سے رابطہ کرکے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ کیونکہ  پیدائش کی رجسٹریشن کی ذمہ داری متعلقہ مقامی کونسل کی ہوتی ہے۔

2. Birth Certificate بنوانے کے لیے کون سی دستاویزات ضروری ہیں؟

عام طریقہ کار کے مطابق والدین کے شناختی کارڈ، پیدائش کا دستیاب ثبوت اور متعلقہ درخواست فارم درکار ہوتے ہیں۔ مزید معلومات متعلقہ یونین کونسل سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

3. کیا Birth Certificate مفت بنتا ہے؟

2021 کے صوبائی قواعد کے شیڈول میں نئی اور تاخیر سے ہونے والی رجسٹریشن کی فیس صفر روپے درج ہے، جبکہ سرٹیفکیٹ کے اجرا کی فیس 100 روپے مقرر ہے۔ 

4. کیا کئی سال پرانے پیدائشی ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ بن سکتا ہے؟

تاخیر سے رجسٹریشن کے لیے متعلقہ کونسل کو درخواست دی جا سکتی ہے۔ اس کے لئے اضافی دستاویزات، تصدیق یا دیگر قانونی تقاضے لاگو ہو سکتے ہیں۔

5. کیا Birth Certificate اور ب فارم ایک ہی چیز ہیں؟

نہیں۔ Birth Certificate مقامی کونسل کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے، جبکہ فارم ب NADRA کا Child Registration Certificate ہے۔دونوں کے حصول کا طریقہ کار مختلف ہے۔

6. کیا Birth Certificate گھر بیٹھے آن لائن بن سکتا ہے؟

سرکاری ویب سائٹ پر پیدائش کی رجسٹریشن کا فارم ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے، لیکن مکمل آن لائن درخواست اور اجرا کی دستیابی فلحال دستیاب نہیں۔

نتیجہ

خیبر پختونخوا میں بچے کی پیدائش کا سرٹیفکیٹ بنوانے کا پہلامرحلہ متعلقہ Village Council یا Neighbourhood Council میں پیدائش کی رجسٹریشن ہے۔

 درخواست فارم، والدین کے شناختی کارڈ اور پیدائش کے دستیاب ثبوت کے ساتھ درخواست جمع کروائیں، فیس، اسکی ادائیگی اور اجراء کی مقررہ مدت کی تصدیق کریں اور سرٹیفکیٹ ملنے پر تمام معلومات چیک کریں۔

سرکاری فارم اور تازہ معلومات کے لیے محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا کی ویب سائٹ KP Updates کے قارئین کے لیے مفید ذریعہ ہے۔ اس کے بعد بچے کے NADRA ب فارم کے لیے متعلقہ NADRA طریقۂ کار پر عمل کریں۔

مزید معلومات کے لیے:  KP Updates پر خیبر پختونخوا کی سرکاری خدمات، دستاویزات اور شہری سہولتوں سے متعلق رہنمائی پڑھتے رہیں

📤 شیئر کریں: 📱 واٹس ایپ 📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر

Leave a Comment

📊 KP آج — لائیو
Friday، 23 October 2026
اسلامی تاریخ — 2026
🌤️ پشاور
38°C
صاف آسمان، گرم
💵 USD/PKR
278
▲ تازہ
⛽ پیٹرول
248 Rs
▼ فی لیٹر
🥇 سونا
236K
▲ تازہ

📱 واٹس ایپ الرٹ

KP کی تازہ خبریں اور جابز — سیدھے واٹس ایپ پر پائیں

📲 ابھی جوائن کریں
KP Updates