لوڈ ہو رہا ہے... | 🌤 پشاور: 38°C
خیبر پختونخوا

KPK Online Vehicle Registration 2026 نئی اور استعمال شدہ گاڑی کی خریداری، رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس کی مکمل گائیڈ

کسی بھی ملک میں ذاتی سواری ہر بندے کا ایک خواب ہوتا ہے، چاہے وہ موٹر بائیک ہو یا موٹر کار۔ پاکستان اور خیبر پختونخوا میں متوسط طبقہ ایک بڑی اکثریت میں شامل ہے جو موجودہ معاشی ابتری کی وجہ سے مزید گراوٹ کا شکار ہے ۔ ایسے میں ان افراد کیلئے  گاڑی یا موٹر بائیک کی خرید خاصی اہمیت کی حامل ہو جاتی ہے۔ کیونکہ مارکیٹ میں اس حوالے سے فراڈ عام ہے۔

چونکہ یہ ویب سائٹ بطور خاص خیبر پختونخوا کے حوالے سے مختلف موضوعات پہ معلومات فراہم کرتی ہے، اس لیے نئی یا پرانی گاڑی کی خریداری کے وقت ہر شہری کیلئے تمام قانونی تقاضوں کو سمجھنا ناگزیر ہے۔ محکمہ ایکسائز کے تحت KPK Online Vehicle Registration 2026 کے نظام نے رجسٹریشن، فیسوں کی ادائیگی اور بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کو خاصا آسان بنا دیا ہے۔ 

Online Vehicle Registration 2026

تاہم گاڑی اپنے نام منتقل کرانے سے پہلے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ پرانے مالک سے کون سی دستاویزات لینی ہیں، آن لائن پورٹل پر فیس اور ٹوکن ٹیکس کو کیسےسمجھنا ہے، اور ملکیت کی قانونی منتقلی کے دوران کن مراحل سے گزرنا پڑسکتا ہے۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ویب سائٹ پر گاڑیوں کی معلومات، موٹر وہیکل ٹیکس اور رجسٹریشن فیس کیلکولیٹر موجود ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے آن لائن سروسز پورٹل پر بھی نئی گاڑی کی رجسٹریشن کی سہولت درج ہے۔

سب سے پہلے ان دونوں معاملات کا فرق سمجھ لیں:

  • نئی گاڑی کی رجسٹریشن: جب آپ نئی، غیر رجسٹرڈ گاڑی یا موٹر سائیکل خریدتے ہیں تو اسے پہلی مرتبہ متعلقہ محکمہ میں رجسٹر کرانا ضروری ہوتا ہے۔
  • استعمال شدہ گاڑی کی ملکیت کی منتقلی: اگر گاڑی پہلے سے رجسٹرڈ ہے تو خریدار کو اس کی ملکیت قانونی طور پہ اپنے نام منتقل کرانی پڑتی ہے۔ اسے عام طور پر ٹرانسفر آف اونرشپ کہا جاتا ہے۔
  • گاڑی کی ویریفکیشن: اس میں گاڑی کے موجودہ سرکاری ریکارڈ اور رجسٹریشن سے متعلق  تمام تفصیلات چیک کی جاتی ہیں۔ تاہم صرف ویریفکیشن سے گاڑی خریدار کے نام منتقل نہیں ہوتی۔
  • ٹوکن ٹیکس: یہ گاڑی پر لاگو موٹر وہیکل ٹیکس ہے، جس کی شرح اور ادائیگی کا طریقہ گاڑی کی قسم اور متعلقہ قواعد کے مطابق ادا کرنا ہوتا ہے۔

لہٰذا نئی گاڑی خریدنے والے کو اس کی پہلی رجسٹریشن کا طریقہ اپنانا چاہیے، جبکہ استعمال شدہ گاڑی خریدنے والے کو دستاویزات کی جانچ کے بعد ملکیت کی منتقلی مکمل کرانی چاہیے۔

استعمال شدہ گاڑی خریدتے وقت صرف گاڑی دیکھ کر یا فروخت کنندہ کو رقم دے کر سودا فائنل نا کریں۔ پہلے اس کی ملکیت، رجسٹریشن اور ٹیکس کا قانونی ریکارڈ اچھی طرح چیک کریں۔

استعمال شدہ گاڑی یا موٹر سائیکل خریدتے وقت ضروری کاغذات

گاڑی کی رجسٹریشن کی تفصیلات، رجسٹرڈ مالک کا نام، رجسٹریشن نمبر اور چیسز نمبر لازمی دیکھیں۔ اگر اصل فائل یا دیگر دستاویزات بھی جاری ہوئی ہوں تو وہ بھی ضرور حاصل کریں۔

گاڑی کے مالک کی شناختی معلومات اور کار کے رجسٹریشن ریکارڈ میں درج  تفصیلات کا موازنہ کریں۔ اگر دونوں یکساں ہوں تو اپنا سودا فائنل کر لیں ورنہ کینسل کرنا بہتر ہے۔

گاڑی کی اصل قیمت، فروخت کی تاریخ، خریدار اور فروخت کنندہ کی مکمل تفصیلات کے ساتھ تحریری معاہدہ یا رسید لازمی حاصل کریں۔

اس بات کی تصدیقی ضروری ہے کہ گاڑی پر کوئی بقایا ٹیکس، جرمانہ یا دوسری واجب الادا رقم تو نہیں۔ اگر تھے تو اس حوالے سے متعلقہ ادائیگی کی رسیدیں بھی چیک کریں۔

اگر گاڑی بیرون ملک سے درآمد شدہ ہے تو اسکی کسٹم کلیئرنس، امپورٹ اور دیگر متعلقہ دستاویزات کی تصدیق کریں۔ اگر گاڑی لیز یا فنانسنگ پر ہے تو متعلقہ بینک یا ادارے کی کلیئرنس بھی حاصل کریں۔

5 things to check before purchase of used car
  1. گاڑی کے رجسٹریشن نمبر کی محکمہ ایکسائز کے سرکاری آن لائن ریکارڈ سے تصدیق کریں۔
  2. انجن اور چیسز نمبر کا گاڑی کے اصل نمبروں اور دستاویزات سے موازنہ کریں۔
  3. اس بات کی بھی تصدیق کریں کہ فروخت کنندہ قانونی مالک ہے یا اسے فروخت کرنے کا صرف اختیار حاصل ہے۔
  4. ٹوکن ٹیکس اور دوسرے واجبات کی حیثیت چیک کرنا بھی لازمی امر ہے۔
  5. ملکیت کی منتقلی کا طریقہ، متعلقہ فیس اور بائیومیٹرک یا شناختی تصدیق سے متعلق تمام معلومات۔

KPK Vehicle Verification Online — گاڑی کی آن لائن تصدیق کا طریقہ

آئیے اب جانتے ہیں کہ گاڑی کی منتقلی کیلئے کیا ضروری مراحل ہو سکتے ہیں؛

  • خریدار کا اصل قومی شناختی کارڈ اور اسکی نقل۔
  • فروخت کنندہ کے شناختی کارڈ کی نقل۔
  • گاڑی کا اصل رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، اسمارٹ کارڈ یا رجسٹریشن بک۔
  • محکمہ کی مقررکردہ ٹرانسفر درخواست یا فارم۔
  • خرید و فروخت کا ثبوت اور متعلقہ دستخط۔
  • ٹوکن ٹیکس اور دیگر واجبات کی ادائیگی کا ثبوت۔
  • بائیومیٹرک یا متبادل شناختی تصدیق، جہاں موجودہ قواعد کے تحت لازم ہو۔
  • لیز یا فنانسنگ والی گاڑی کے لیے متعلقہ بینک یا ادارے کی کلیئرنس

خیبر پختونخوا میں استعمال شدہ گاڑی  کی خریداری کے بعداس شہری  کو گاڑی کی ملکیت قانونی طور پہ اپنے نام منتقل کرانے کے لیے متعلقہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں درخواست اور مطلوبہ دستاویزات جمع کرانی ہوتی ہیں۔

 ان میں خریدار اور فروخت کنندہ کے شناختی کارڈز، گاڑی کی اصل رجسٹریشن بک یا اسمارٹ کارڈ، گاڑی کی خرید و فروخت کا ثبوت اور اس پہ قابلِ اطلاق ٹیکس و فیس کی ادائیگی شامل ہو تی ہے۔

محکمہ دستاویزات اور گاڑی کے ریکارڈ کی تصدیق کے بعد ملکیت کی منتقلی مکمل کی جاتی ہے۔

بائیومیٹرک تصدیق: خیبر پختونخوا کے محکمہ ایکسائز نے 25 دسمبر 2025 کو گاڑی کی ملکیت کی منتقلی میں نادرا بائیومیٹرک تصدیق سے متعلق رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

اس لیے ہر منتقلی کے لیے بائیومیٹرک کو لازمی قرار دینے کے بجائے، متعلقہ گاڑی پر لاگو موجودہ سرکاری ہدایات کے مطابق عمل کریں۔

آن لائن ملکیت کی منتقلی: خیبر پختونخوا حکومت کے تحت آئی ٹی بورڈ نے کار اور موٹر سائیکل ملکیت کی  قانونی منتقلی کے لیے محکمہ ایکسائز کا ڈیجیٹل نظام متعارف کروایا گیا ہے۔

شہری Dastak App کے ذریعے ملکیت کی منتقلی کی درخواست، مقررہ فیس کی ادائیگی اور درخواست کی پیش رفت سے متعلق سہولیات استعمال کر سکتے ہیں۔

Vehicle Registration Fee in KPK — رجسٹریشن فیس اور دیگر اخراجات

فرض کریں آپکی گاڑی کی قیمت 14 لاکھ روپے ہو، تومحکمہ ایکسائز کے سرکاری ٹیکس کیلکولیٹر کے مطابق، فائلر کے لیے رجسٹریشن اور متعلقہ ٹیکس و چارجز کا تخمینہ درج ذیل ہے:

فیس یا ٹیکس کی مدرقم
رجسٹریشن فیس (Registration Fee)14,000 روپے
ٹوکن ٹیکس (1 اکتوبر تا 31 دسمبر 2026)125 روپے
انکم ٹیکس (Income Tax)3,500 روپے
ایڈوانس ودہولڈنگ ٹیکس10,000 روپے
میڈیم نمبر پلیٹ کے چارجز1,422 روپے
کل واجبات29,047 روپے

یہ تخمینہ 14 لاکھ روپے کی گاڑی اور کیلکولیٹر میں منتخب کردہ فائلر کی حیثیت کے مطابق ہے۔

اس میں رجسٹریشن فیس 14,000 روپے ہے، جبکہ باقی رقم ٹوکن ٹیکس، انکم ٹیکس، ایڈوانس ودہولڈنگ ٹیکس اور نمبر پلیٹ کے چارجز پر مشتمل ہے۔ 

گاڑی کی قیمت، انجن کی گنجائش، ٹیکس دہندہ کی حیثیت اور متعلقہ مدت تبدیل ہونے سے کل رقم بھی بدل سکتی ہے۔ ادائیگی سے پہلے سرکاری چالان پر حتمی رقم کی تصدیق کریں۔

مزید تفصیلات کیلئے آپ یہ کیلکولیٹر خود بھی ٹرائی کر سکتے ہیں جہاں آپ اپنی گاڑی کی اصل قیمت گاڑی کی قسم اور ماڈل کے حساب سے اپنا اصل ٹیکس جان سکتے ہیں۔

اگر گاڑی پہلے سے محکمہ ایکسائز میں رجسٹرڈ ہے تو دوبارہ نئی رجسٹریشن کے بجائے ملکیت کی منتقلی کا عمل ہوتا ہے۔

مرحلہ 1: گاڑی اور دستاویزات کی تصدیق کریں

گاڑی کااصل رجسٹریشن ریکارڈ، اصل رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، مالک کاشناختی کارڈ اورمتعلقہ ٹیکس کی تفصیلات چیک کرنا ضروری ہیں۔ اگر گاڑی پر قرض، لیز یا کوئی قانونی پابندی ہو تو منتقلی سے پہلے اس کی حیثیت واضح طور پہ تصدیق کر لیں۔

محکمہ کی مجوزہ ہدایات کے مطابق گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کی درخواست اور مطلوبہ دستاویزات کیلئے عام طور پر درج ذیل چیزیں درکار ہو سکتی ہیں:

  • خریدار اور فروخت کنندہ کے شناختی کارڈ کی نقول۔
  • اصل رجسٹریشن سرٹیفکیٹ یا اسمارٹ کارڈ۔
  • خرید و فروخت کا معاہدہ یا ٹرانسفر سے متعلق فارم۔
  • گاڑی کے ٹوکن ٹیکس اور دیگر واجبات کی ادائیگی کا ثبوت۔
  • بائیومیٹرک یا شناختی تصدیق، جہاں لازم ہو۔
  • مقررہ ٹرانسفر فیس کی رسید۔
  • فنانس یا لیز والی گاڑی کی صورت میں متعلقہ ادارے کی کلیئرنس، جہاں ضروری ہو۔

عام حالات میں خرید و فروخت کے تمام مجوزہ کیسز میں خریدار اور بیچنے والے دونوں کی نادرا بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہے۔

البتہ اگر رجسٹرڈ مالک وفات پا چکا ہو تو ڈیتھ اور جانشینی سرٹیفکیٹ، مالک کے بیرونِ ملک ہونے پر سفارت خانے کا تصدیق شدہ مختار نامہ، فنگر پرنٹس فیل ہونے پر نادرا فیلئر سرٹیفکیٹ مع حلف نامہ، اور بینک، کمپنی یا سرکاری نیلامی کی گاڑیوں میں متعلقہ ادارے کے آفیشل لیٹرز کی بنیاد پر بائیو میٹرک سے رعایت مل جاتی ہے۔

محکمہ ایکسائز  کی جانب سے وضح کرتے طریقہ کار کے تحت  قابلِ اطلاق ٹرانسفر فیس، ٹیکس یا بقایا جات ادا کریں۔ اور  ہر ادائیگی کی رسید محفوظ رکھیں۔

تمام کارروائی مکمل ہونے کے بعد نئے مالک کے نام رجسٹریشن ریکارڈ، اسمارٹ کارڈ یا متعلقہ سرٹیفکیٹ کی تصدیق چیک کریں۔ 

نئی، غیر رجسٹرڈ گاڑی خریدنے کے بعد رجسٹریشن کے لیے عام طور پر درج ذیل دستاویزات تیار رکھنی چاہییں:

  • مالک کے قومی شناختی کارڈ کی نقل۔
  • مجاز ڈیلر یا مینوفیکچرر کی سیلز انوائس۔
  • سیلز سرٹیفکیٹ۔
  • گاڑی کا انجن نمبر، چیسز نمبر اور ماڈل کی تفصیلات۔
  • رجسٹریشن کی درخواست اور متعلقہ فارم۔
  • مقررہ رجسٹریشن فیس اور ٹیکس کی ادائیگی کا ثبوت۔
  • انشورنس سرٹیفکیٹ، اگر متعلقہ طریقۂ کار میں مطلوب ہو۔
  • درآمد شدہ گاڑی کے لیے کسٹم کلیئرنس اور درآمدی دستاویزات۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے آن لائن سروسز پورٹل پر گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے ضروری دستاویزات کے طور پہ مالک کے شناختی کارڈ، ڈیلر کی سیلز انوائس، فارم A اور B، ٹیکس رسید اور انشورنس سرٹیفکیٹ درج ہیں۔ 

محکمہ ٹرانسپورٹ کےآن لائن سروسز پورٹل پر جائیں اگر پہلی بار استعمال کر ہے تو اکاونٹ کی ضرورت ہوگی۔

KPK Vehicle Registration Online

پورٹل پر شناختی کارڈ اور موبائل نمبر کے ذریعے اکاؤنٹ بنائیں۔ پورٹل کی ہدایات کے مطابق OTP یا دیگر ضروری شناختی تصدیق مکمل کریں اور لاگ ان کریں۔

گاڑی کی قسم، مالک کی معلومات، انجن اور چیسز نمبر، خریداری کی قیمت اور تاریخ سمیت مطلوبہ تفصیلات کا اندراج کریں۔ تمام معلومات اصل دستاویزات کے مطابق ہونی چاہییں۔

سیلز انوائس، سیلز سرٹیفکیٹ، شناختی کارڈ اور پورٹل پر طلب کی گئی دوسری دستاویزات اپ لوڈ کریں۔

پورٹل یا محکمہ ایکسائز کے ٹیکس کیلکولیٹر سے واجبات کا تخمینہ حاصل کریں۔ حتمی رقم سرکاری چالان یا پورٹل پر ظاہر ہونے والی رقم کے مطابق ادا کریں۔

اگر آن لائن ادائیگی کی سہولت دستیاب موجود ہو تو پورٹل پروضح کردہ طریقے سے رقم ادا کریں۔ درخواست کا ریفرنس نمبر اور رسید دونوں میں محفوظ کریں۔

محکمہ ایکسائز  کی ہدایات کے مطابق اگر اصل دستاویزات، گاڑی کے معائنے یا متعلقہ دفتر میں حاضری کی ضرورت ہو تو وہ عمل بھی مکمل کرلیں۔

اس کی تکمیل کے بعد رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، نمبر پلیٹ اور متعلقہ ریکارڈ کے اجرا کی تصدیق کریں۔

محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کی سرکاری ویب سائٹ پر نئی گاڑی کی رجسٹریشن فیس کی درج ذیل شرحیں موجود ہیں۔

گاڑی کی قسمدرج شدہ رجسٹریشن فیس
موٹر سائیکل اور اسکوٹرگاڑی کی قیمت کا 1%
1300 سی سی تک کار، جیپ اور وینگاڑی کی قیمت کا 1%
1300 سے 2500 سی سی تک کار وغیرہگاڑی کی قیمت کا 2%
2500 سی سی سے زیادہ کار وغیرہگاڑی کی قیمت کا 4%
مخصوص تجارتی گاڑیاںگاڑی کی قیمت کا 1%
ٹریکٹر1,000 روپے
Vehicle Registration Fee in KPK

اسکی مکمل وضاحت اوپر بیان ہو چکی ہے پھر بھی آپکی  آسانی کیلئے  لنک مہیا کر دیا گیا ہے جہاں آپ تفصیلی طور پہ متعلقہ فیس کی تفصیل دیکھ سکتے ہیں۔

محکمہ ایکسائز کی جاری کردہ فیس کیلئے لنک 

محکمہ کی ویب سائٹ پر درج  چارجز کے مطابق:

                             گاڑی کی قسم   درج شدہ پیکیج قیمت
کار، وین اور چھوٹی پک اپ    1,215 روپے
ٹرک، بس، کوچ اور ٹریکٹر1,587 روپے
موٹر سائیکل، اسکوٹر اور رکشہ892 روپے

ان پیکیجز میں نمبر پلیٹ، رجسٹریشن بک، تیسری نمبر پلیٹ اور اسکیننگ و آرکائیونگ کے متعلقہ چارجز درج ہیں۔ 

گاڑی کی خریداری اور رجسٹریشن کے  لئے  گاڑیوں پر انکم ٹیکس قانون کے تحت ایڈوانس ودہولڈنگ ٹیکس بھی لاگو ہوتا ہے۔اس کی رقم انجن کی گنجائش، گاڑی کی قیمت، ٹیکس دہندہ کی حیثیت (فائلر یا نان فائلز) اور متعلقہ وفاقی قواعد کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے۔

یہ ٹیکس رجسٹریشن فیس سے الگ ہے۔ اس لیے صرف گاڑی کی قیمت کا ایک فیصد معلوم کر کے مکمل خرچ کا اندازہ نہیں لگانا چاہیے۔

حساب لگانے کے لیے محکمہ ایکسائز کا آفیشل ٹیکس کیلکولیٹر ہی استعمال کریں۔ جسکی تفصیل اس آرٹیکل میں بیان ہو چکی ہے۔

اس میں خریداری کی قیمت، تاریخ، انجن کی گنجائش، ضلع، فائلر یا نان فائلر کی حیثیت اور مینوفیکچرر یا درآمد کنندہ کی جانب سے ایڈوانس ٹیکس وصول کیے جانے کی معلومات درج کرنا ہوتی ہیں۔

ٹوکن ٹیکس صوبائی ٹیکس قواعد کے مطابق گاڑی کے استعمال پر لاگو ہوتا ہے، جس کی رقم اور ادائیگی کی مدت گاڑی کی قسم کے حساب سے مختلف ہوتی ہے۔

KP Token Tax Online Payment

خیبر پختونخوا کے موٹر وہیکل ٹیکس شیڈول کے تحت موٹر سائیکل اور اسکوٹر پر 1,000 روپے لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس درج ہے، جبکہ کاروں کا ٹیکس انجن پاور (سی سی) کے حساب سے سالانہ یا ایک مشت وصول کیا جاتا ہے۔

کسی بھی غلط فہمی سے بچنے کے لیے ادائیگی سے قبل موجودہ سرکاری چالان یا پورٹل سے فیس کی تصدیق ضرور کر لیں۔

محکمہ ایکسائز کی جاری کردہ  معلومات کے مطابق، ملک میں مجاز مینوفیکچرر سے خریدی گئی یا درآمد شدہ گاڑی کی خریداری یا درآمد کے بعد 60 دن میں رجسٹر نا کرانے پر جرمانے کی شق موجود ہے۔

 محکمہ کی ویب سائٹ پر درج جدول میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی مختلف انجن گنجائش کے مطابق جرمانے الگ درج ہیں۔ اسلئے اپنی گاڑی کی قسم اور تاخیر کے دورانیے کے مطابق موجودہ جرمانے کی تصدیق محکمہ ایکسائز سے کریں۔

کیا نئی گاڑی کی رجسٹریشن گھر بیٹھے ہو سکتی ہے؟

محکمہ ٹرانسپورٹ کے آن لائن پورٹل پر نئی گاڑی کی رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے۔ تاہم، دستاویزات کی جانچ، معائنہ یا سرٹیفکیٹ اور نمبر پلیٹ کے اجرا کے لیے اضافی کارروائی درکار ہو سکتی ہے۔ جس کیلئے متعلقہ دفاتر کا وزٹ ضروری ہو جاتا ہے۔

استعمال شدہ گاڑی خریدنے کے بعد کیا کرنا ضروری ہے؟

سب سے پہلے رجسٹریشن کا مصدقہ ریکارڈ، اصل دستاویزات، انجن اور چیسز نمبر، ٹوکن ٹیکس اور فروخت کنندہ کی شناخت کی تصدیق کریں۔ اس کے بعد ملکیت کی منتقلی کی درخواست، مطلوبہ تصدیق اور فیس کی ادائیگی مکمل کریں۔

کیا گاڑی کی ویریفکیشن سے ملکیت میرے نام ہو جاتی ہے؟

نہیں۔ ویریفکیشن صرف موجودہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال ہے، جبکہ ملکیت کی منتقلی ایک الگ قانونی کارروائی ہے۔

موٹر سائیکل کی رجسٹریشن فیس کتنی ہے؟

محکمہ ایکسائز کی شائع شدہ شرح کے مطابق نئی موٹر سائیکل کی بنیادی رجسٹریشن فیس گاڑی کی قیمت کا 1 فیصد ہے۔ نمبر پلیٹ، رجسٹریشن بک اور دیگر قابلِ اطلاق اخراجات الگ ہو سکتے ہیں۔

گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کا مکمل خرچ کیسے معلوم کریں؟

محکمہ ایکسائز کے ٹیکس کیلکولیٹر سے تخمینہ حاصل کریں اور حتمی رقم سرکاری چالان سے معلوم کریں۔ رجسٹریشن فیس، ایڈوانس ٹیکس، نمبر پلیٹ اور ٹوکن ٹیکس کو الگ الگ سمجھنا ضروری ہے۔

خیبر پختونخوا میں نئی یا استعمال شدہ گاڑی  کی خریداری کے وقت یہ بات اہمیت رکھتی ہے کہ خریداری کے کاغذات مکمل ہوں، گاڑی کا ریکارڈ درست ہو اور ملکیت کی منتقلی یا نئی رجسٹریشن سے متعلقہ سرکاری طریقۂ کار کے مطابق مکمل کی جائے۔

 رجسٹریشن فیس، ٹوکن ٹیکس اور ایڈوانس ٹیکس تینوں کی الگ مدات ( شرح) مقرر کی گئی  ہیں، اس لیے صرف ایک فیس کی شرح دیکھ کر مجموعی خرچ کا اندازہلگانا درست عمل نہیں۔

مختصر یہ کہ آن لائن سروسز پہ دستیاب معلومات حاصل کریں، ادائیگی کی رسید محفوظ رکھیں اور جہاں پورٹل پر مکمل کارروائی کے حوالے سے معلومات دستیاب نا ہوں تو وہاں محکمہ ایکسائز سے رہنمائی لیں۔ اس طرح آپ غیر ضروری اخراجات، نامکمل کاغذات اور رجسٹریشن میں تاخیر سے بچ سکتے ہیں۔

📤 شیئر کریں: 📱 واٹس ایپ 📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر

Leave a Comment

📊 KP آج — لائیو
Sunday، 11 October 2026
اسلامی تاریخ — 2026
🌤️ پشاور
38°C
صاف آسمان، گرم
💵 USD/PKR
278
▲ تازہ
⛽ پیٹرول
248 Rs
▼ فی لیٹر
🥇 سونا
236K
▲ تازہ

📱 واٹس ایپ الرٹ

KP کی تازہ خبریں اور جابز — سیدھے واٹس ایپ پر پائیں

📲 ابھی جوائن کریں
KP Updates