لوڈ ہو رہا ہے... | 🌤 پشاور: 38°C
اوور سیز پاکستانی

MOFA Digital Attestation Pakistan: آن لائن طریقہ، فیس اور مکمل رہنمائی

اگر آپ اعلی تعلیم، پرکشش ملازمت، فیملی کیلئے ویزا، یا پھر کاروبار اور امیگریشن کے سلسلے میں بیرونِ ملک جانے کا پلان بنا رہے ہیں، تو اس کیلئے تمام دستاویزات متعلقہ اداروں کے بعد وزارتِ خارجہ سے بھی اسکی تصدیق ایک ناگزیر مرحلہ ہوتا ہے۔

اب اس پورے عمل کو انتہائی آسان اور تیز رفتار بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے MOFA Digital Attestation Pakistan کا جدید نظام متعارف کروا دیا گیا ہے۔

 بطور خاص خلیجی (گلف) ممالک جہاں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد روزگار اور کاروبار کے سلسلے میں قیام پزیر ہے، ان کیلئے  پروفیشنل ویزوں کے اجراء کیلئے ڈگری اور دیگر اسناد کی تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔

MOFA Digital Attestation Pakistan

 یہ  نیا آنلائن سسٹم ایسے تمام شہریوں کو روایتی طور پہ  دفاتر کے چکروں اور طویل قطاروں کی مشقت سے بچاتے ہوئے اب گھر بیٹھے تصدیق کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اگرچہ پاکستان میں وزارتِ خارجہ  نے دستاویزات کی تصدیق اور اپوسٹیل (ایک بین الاقوامی تصدیقی سند جو دستاویزات کو سفارت خانے کی تصدیق کے بغیر معاہدے میں شامل دیگر ممالک میں قانونی طور پر قابلِ قبول بناتی ہے) کے لیے جدید ڈیجیٹل پورٹل قائم کیا ہے، جہاں آن لائن رجسٹریشن، کاغذات جمع کروانے اور ٹریکنگ جیسی سہولیات دستیاب ہیں۔

 تاہم یہ بات ذہن نشین ر ہے کہ ہر قسم کی دستاویز کی مکمل طور پر گھر بیٹھے تصدیق ممکن نہیں۔ کیونکہ دستاویز کی نوعیت، متعلقہ ملک کے قانونی تقاضوں یا بائیو میٹرک تصدیق کیلئے متعلقہ درخواست گزار کو اصل دستاویزات کے ساتھ مقررہ تاریخ اور وقت پر وزارتِ خارجہ کے دفتر یا مجاز کاؤنٹر پر ذاتی طور پہ حاضری ضروری ہو سکتی ہے۔

اس لیے آن لائن درخواست جمع کروانے کے بعد جو بھی ہدایات موصول ہوں انکو بغور دیکھنا چاہیے تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال یا پریشانی سے بچا جا سکے۔

اس گائیڈ میں آپ یہ  جان سکیں گے کہ وزارتِ خارجہ کی تصدیق کیلئے آن لائن درخواست کیسے دی جاتی ہے، کون سی دستاویزات کی تصدیق ہو سکتی ہے، اس کیلئے  سرکاری فیس کیا ہے اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔

وزارتِ خارجہ (Ministry of Foreign Affairs — MOFA) پاکستان میں جاری کردہ کسی بھی سرکاری، تعلیمی یا نجی دستاویزات کو بیرونِ ملک قانونی طور پر قابلِ قبول بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

عام طور پہ دنیا بھر کی یونیورسٹیاں، غیر ملکی سفارت خانے، امیگریشن ادارے اور سرکاری محکمے ویزا کے اجرا، ملازمت اور تعلیمی داخلوں سے پہلے متعلقہ کاغذات کی وزارتِ خارجہ سے تصدیق کو ایک لازمی قانونی تقاضا قرار دیتے ہیں۔

مثال کے طور پر:

  • تعلیمی دستاویزات: میٹرک، انٹرمیڈیٹ، یونیورسٹی ڈگریاں اور ٹرانسکرپٹس۔
  • ذاتی دستاویزات: پیدائش کا سرٹیفکیٹ، نکاح نامہ، میرج رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، طلاق سرٹیفکیٹ اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ۔
  • قانونی دستاویزات: پاور آف اٹارنی، حلف نامے اور سرپرستی سے متعلق اسناد۔
  • تجارتی دستاویزات: کمپنی کے قانونی کاغذات، کاروباری معاہدے اور متعلقہ سرٹیفکیٹس۔

نوٹ: تمام دستاویزات کی تصدیق  کے لیے شرائط مختلف ہوتی ہیں۔جیسے بعض دستاویزات کی پہلے متعلقہ ادارے، مثلاً ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC)، انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (IBCC) یا کسی مجاز رجسٹریشن اتھارٹی سے تصدیق لازمی ہوتی ہے۔

MOFA  پورٹل پر درخواست دینے سے پہلے یہ طےکرنا ضروری ہے کہ آپ کو عام دستاویزات کی تصدیق درکار ہے یا اپوسٹیل۔ کیونکہ دونوں کے طریقۂ کار اور تقاضوں میں فرق ہو تا ہے۔

MOFA Attestation Online Application

روایتی طور پہ عام دستاویزات کی تصدیق کروانی ہو یا اپوسٹیل Apostille کا حصول، اس کیلئے ہمیشہ وزارتِ خارجہ (MOFA) کے آفیشل پورٹلز ہی کا انتخاب کریں۔

اس مقصد کیلئے وزارت نے پورٹل پہ دو مرکزی طریقے، روایتی تصدیق کے لیے MOFA Attestation Portal اور معاہدے کے تحت آنے والے ممالک کے لیے MOFA Apostille Portal فراہم کیے ہیں۔

تمام درخواست گزاروں کو جلد بازی کے بجائے پورٹل پر دستیاب سہولیات اور اپنی دستاویز کی مخصوص نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے درست کیٹیگری اور درخواست کا متعلقہ راستہ منتخب کرنا چاہئے، تاکہ انکی درخواست بغیر کسی رکاوٹ کے پروسس ہو سکے۔

اگر آپ نئے درخواست گزار ہیں تو پہلے متعلقہ پورٹل پر اپنا اکاؤنٹ رجسٹر کریں۔ رجسٹریشن کے عمل میں مکمل اور  درست نام، ای میل ایڈریس اور مطلوبہ شناختی معلومات کا اندراج کریں۔

اپوسٹیل کے لیے جاری کردہ ہدایات کے مطابق شناختی کارڈ کی دونوں سائیڈز کی نقول بھی درکار ہو تی ہیں۔

نوٹ: نام، شناختی کارڈ اور دستاویز پر درج شدہ معلومات میں مطابقت ہونا ضروری ہے۔ اسلئے درخواست جمع کروانے سے پہلے تمام معلومات احتیاط سے چیک کریں۔

اپنی ضرورت کے حساب سے ذاتی، تعلیمی، قانونی یا تجارتی دستاویز کی متعلقہ کیٹیگری کا انتخاب کریں۔ اس کے بعد تمام مطلوبہ معلومات درج کریں اور درکار ضروری دستاویزات بھی منسلک کریں۔

اکثر دستاویز ات کے لیے HEC، IBCC، نادرا یا کسی دوسرے مجاز ادارے کی پیشگی تصدیق ضروری  ہوتی ہے اس لئے پہلے یہ مرحلہ مکمل کر لیں۔

درخواست جمع کروانے کے بعد اپنی ای میل باقاعدگی سے چیک کریں۔ کیونکہ وزارتِ خارجہ کی جاری کردہ اپوسٹیل ہدایات کے مطابق درخواست کی منظوری، مزید کارروائی، چالان یا اضافی دستاویزات سے متعلق تمام معلومات ای میل کے ذریعے بھیجی جاتی ہیں۔

درخواست کی منظوری کے بعدفیس چالان جاری کیا جاتا ہےجس پر درج رقم اور ادائیگی کے طریقے کے مطابق فیس ادا کی جاتی ہے۔

اہم نوٹ: وزارتِ خارجہ کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق اپوسٹیل کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا نظام نافذ العمل ہے، جس کے تحت درخواست گزار کا مقررہ تاریخ اور وقت پر اصل دستاویزات کے ہمراہ  متعلقہ دفتر جانا ضروری ہو سکتا ہے۔ 

اسلئے صرف آن لائن درخواست جمع کروانے کو ہی حتمی تصدیق نہ سمجھیں، بلکہ وزارت کی جانب سے جاری کردہ شیڈول اور ہدایات کے مطابق ہی بقیہ کاغذی کارروائی مکمل کی جاتی ہے۔

درخواست کی نوعیت کے مطابق اپنی تصدیق شدہ دستاویز مقررہ طریقہ کار کے تحت وصول کی جا سکتی ہے۔

اگر آپ کو الیکٹرانک اپوسٹیل (e-Apostille) یا ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے تو اسے وزارتِ خارجہ کی آفیشل اور آن لائن ویریفکیشن سروس کے ذریعے باآسانی چیک اور اسکی تصدیق کی جا سکتی ہے۔ 

دستاویز وصول ہوتے ہی اس پر درج اپنا نام، شناختی کوائف، تاریخ اور دیگر تمام تفصیلات لازمی چیک کر لیں کہ یہ درست ہیں تاکہ بعد میں کسی بھی قسم کی دفتری یا قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اپوسٹیل فیس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

دستاویز کی قسمفیس
ذاتی دستاویزات3,000 روپے
قانونی دستاویزات4,500 روپے
تعلیمی دستاویزات3,000 روپے
تجارتی دستاویزات12,000 روپے
تجربے کا سرٹیفکیٹ3,000 روپے

یہ نرخ وزارتِ خارجہ کے سرکاری صفحے پر شائع کردہ اپوسٹیل فیس شیڈول کے مطابق ہیں۔

MOFA Attestation Fee

  درخواست دینے سے پہلے MOFA کی تازہ ترین ہدایات ضرور دیکھیں، کیونکہ فیس، ادائیگی کے طریقے یا سروس کے تقاضوں میں تبدیلی ممکن ہے۔

یہ بات بھی یاد رکھیں کہ دستاویز کی قسم، متعلقہ ادارے کی پیشگی تصدیق، کورئیر یا دیگر متعلقہ خدمات کی نوعیت کی وجہ سے مجموعی خرچ مختلف ہو سکتا ہے۔

اپوسٹیل دراصل ایک باضابطہ سرکاری تصدیقی عمل ہے، جو کسی بھی دستاویز پر موجود مجاز اتھارٹی کے دستخط، سرکاری مہر اور جاری کنندہ ادارے کی قانونی حیثیت کی توثیق کرتا ہے۔ 

یہ قانونی طریقہ کار ان ممالک میں دستاویزات کے بغیر کسی رکاوٹ استعمال کو ممکن بناتا ہے جو ہیگ اپوسٹیل کنونشن (Hague Apostille Convention) کے فریم ورک کے پابند ہیں۔ 

Pakistan Apostille Certificate

کسی بھی دستاویز کے لیے اپوسٹیل کی ضرورت کا انحصار مکمل طور پہ اس بات پر ہوتا ہے کہ وہ کس ملک میں استعمال ہوگی، دستاویز کی نوعیت کیا ہے، اور وصول کنندہ ادارے کے مطلوبہ قانونی تقاضے کیا ہیں۔

مثلاً بیرونِ ملک ملازمت کے لیے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ، اعلیٰ تعلیم کے لیے تعلیمی ڈگریاں، اور فیملی ویزا کے لیے نادرا کا جاری کردہ نکاح نامہ (MRC) لازمی طلب کیا جا سکتا ہے۔ 

چونکہ ہر ملک اور ہر بین الاقوامی ادارے کے قانونی تقاضے مختلف ہوتے ہیں، اس لیے کسی بھی دستاویز پر کارروائی شروع کرنے سے قبل مطلوبہ ملک کے سفارت خانے یا امیگریشن کی جاری کردہ باضابطہ گائیڈ لائنز ضرور چیک کر لیں۔

اپوسٹیل کی تصدیق کے لیے سرکاری MOFA Apostille Portal اور الیکٹرانک یا کاغذی اپوسٹیل کی ویریفکیشن سروس استعمال کی جا سکتی ہے۔

اگر آپ  پہلے سے تصدیق شدہ اپوسٹیل حاصل کر چکے ہیں تو اس کی تصدیق کے لیے وزارتِ خارجہ کی سرکاری ویریفکیشن سروس استعمال کرسکتے ہیں۔

عام طور پر اس کیلئے درج ذیل معلومات درکار ہو سکتی ہیں:

  • اپوسٹیل نمبر یا متعلقہ ریفرنس نمبر۔
  • سرٹیفکیٹ کے اجرا کی تاریخ۔
  • پورٹل پر طلب کردہ دیگر تفصیلات۔

ویریفکیشن کے لیے وزارتِ خارجہ کا آفیشل اپوسٹیل تصدیقی پورٹل وزٹ کریں اور دستاویز پر موجود مطلوبہ معلومات (جیسے ایپلیکیشن یا ٹریکنگ نمبر) درج کریں۔ 

MOFA Document Verification

اگر سسٹم میں متعلقہ ریکارڈ ظاہر نہ ہو رہا ہو یا فراہم کردہ تفصیلات میں کوئی تضاد پایا جائے تو فوری طور پر وزارتِ خارجہ کے متعلقہ شعبے سےرابطہ کریں۔

کسی بھی غیر مصدقہ پی ڈی ایف فائل یا محض تصویر پر انحصار کر کے دستاویز کے اصلی ہونے کا حتمی فیصلہ نا کریں، کیونکہ تصدیق صرف سرکاری ڈیٹا بیس کی توثیق کے بعد ہی معتبر مانی جاتی ہے۔

متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، برطانیہ اور دیگر ممالک میں قیام پزیر پاکستانیوں کے لیے دستاویزات کی تصدیق اکثر ویزا، ملازمت یا خاندانی معاملات کا اہم جزو ہوتی ہے۔

پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا طریقہ

درخواست جمع کروانے سے پہلے درج ذیل ضروری باتوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے :

  1. متعلقہ ملک کی شرائط معلوم کریں: متعلقہ سفارت خانے، ویزا سینٹر یا مجاز سرکاری ادارے سے پہلے ہی یہ واضح کر لیں کہ آیا ان کے ہاں روایتی تصدیق (General Attestation)، اپوسٹیل (Apostille) یا بعد ازاں مزید قونصلر تصدیق (Consular Legalization) درکار ہے۔
  2. اصل دستاویز محفوظ رکھیں: جہاں اصل دستاویز پیش کرنے کی شرط ہو، وہاں صرف اسکین کاپی اپ لوڈ کرنا کافی نہیں ہوگا۔
  3. پیشگی تصدیق مکمل کریں: تعلیمی یا دیگر دستاویزات کے لیے متعلقہ ادارے کی مطلوبہ  تصدیق پہلے  سےکروالیں۔
  4. ای میل اور اپائنٹمنٹ کی نگرانی کریں: منظوری، چالان اور مقررہ تاریخ سے متعلق موصول  پیغامات کو نظرانداز نہ کریں۔
  5. ایجنٹ کے غیر مصدقہ دعووں سے بچیں: سرکاری فیس اور طریقۂ کار صرف متعلق آفیشل پورٹل سے ہی معلوم کریں۔
بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم رہنمائی

اگر آپ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی دستاویزات استعمال کرنا چاہتے ہیں تو یہ بھی دیکھیں کہ پاکستانی وزارتِ خارجہ کی تصدیق کے بعد متعلقہ اماراتی ادارے یا سفارتی مشن کی مزید تصدیق درکار ہے یا نہیں۔

کیا MOFA کی تمام دستاویزات کی تصدیق گھر بیٹھے ہو سکتی ہے؟

یہ تمام خدمات کے لیے  درست نہیں۔ بعض مراحل آن لائن مکمل کیے جا سکتے ہیں، لیکن اپوسٹیل کے موجودہ طریقۂ کار میں درخواست کے بعد مقررہ تاریخ پر دفتر جانے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

کیا اپوسٹیل اور عام اٹیسٹیشن ایک ہی چیز ہیں؟

دونوں مختلف دستاویزات کی تصدیق سے متعلق ہیں، لیکن ان کا مقصد اور طریقۂ کار مختلف ہو تا ہے۔ آپ کے لیے کون سی سروس ضروری ہے، اس کا فیصلہ منزل کے ملک اور متعلقہ ادارے کی شرائط کے مطابق کریں۔

کیا تعلیمی ڈگری براہِ راست MOFA سے تصدیق ہو سکتی ہے؟

 تعلیمی دستاویزات کے لیے پہلے HEC یا IBCC سمیت متعلقہ مجاز ادارے کی تصدیق درکار ہو تی ہے۔ درخواست دینے سے پہلے دستاویز کی قسم کے مطابق سرکاری شرائط چیک کریں۔

اپوسٹیل کی فیس کتنی ہے؟

سرکاری ویب سائٹ پر شائع کردہ فیس شیڈول کے مطابق تجربے، ذاتی اور تعلیمی دستاویزات کے لیے 3,000 روپے، قانونی دستاویزات کے لیے 4,500 روپے اور تجارتی دستاویزات کے لیے 12,000 روپے فی دستاویز درج ہیں۔

تازہ ترین فیس درخواست دینے سے پہلے سرکاری ویب سائٹ سے تصدیق کریں۔

اپوسٹیل سرٹیفکیٹ کی اصلیت کیسے چیک کی جا سکتی ہے؟

وزارتِ خارجہ کی سرکاری ویریفکیشن سروس پر اپوسٹیل نمبر اور اجرا کی تاریخ سمیت مطلوبہ معلومات درج کرکے تصدیق کی جا سکتی ہے۔

درخواست مسترد ہونے کی صورت میں کیا کریں؟

اپنے ای میل اور پورٹل پر دی گئی ہدایات دیکھیں۔ اگر مزید دستاویزات، درست معلومات یا پیشگی تصدیق درکار ہو تو متعلقہ خامی دور کرکے وزارتِ خارجہ کی ہدایات کے مطابق عمل کریں۔

MOFA کی ڈیجیٹل سہولیات نے دستاویزات کی تصدیق کے عمل میں آن لائن رجسٹریشن، درخواست کی نگرانی اور الیکٹرانک ویریفکیشن جیسے اہم پہلوؤں کو بہتر بنایا گیا ہے۔

  تاہم، درخواست گزاروں کو عام اٹیسٹیشن اور اپوسٹیل میں فرق سمجھنا، درست دستاویزات جمع کروانا، سرکاری فیس کی تصدیق کرنا اور جہاں ضروری ہو مقررہ اپائنٹمنٹ پر دفتر جانا چاہیے۔

بیرونِ ملک تعلیم، ملازمت یا فیملی ویزا کے لیے درخواست دینے سے پہلے وزارتِ خارجہ کی تازہ ترین ہدایات اور متعلقہ ملک کی شرائط پڑھنا وقت اور اخراجات بچانے کا بہتر طریقہ ہے۔

📤 شیئر کریں: 📱 واٹس ایپ 📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر

Leave a Comment

📊 KP آج — لائیو
Monday، 19 October 2026
اسلامی تاریخ — 2026
🌤️ پشاور
38°C
صاف آسمان، گرم
💵 USD/PKR
278
▲ تازہ
⛽ پیٹرول
248 Rs
▼ فی لیٹر
🥇 سونا
236K
▲ تازہ

📱 واٹس ایپ الرٹ

KP کی تازہ خبریں اور جابز — سیدھے واٹس ایپ پر پائیں

📲 ابھی جوائن کریں
KP Updates