لوڈ ہو رہا ہے... | 🌤 پشاور: 38°C
خیبر پختونخوا

KPK E-Fard Portal 2026 آن لائن فرد کیسے حاصل کریں؟

پاکستان اور خیبر پختونخوا میں زمین  کی خرید و فروخت عمومی طور پہ پٹوار خانے کے ذریعے ہوتی ہے جو نئی ٹیکنالوجی کی ترقی سے پہلے مکمل طور پہ ایک کاغذی طریقہ کار سے مکمل ہوتی تھی۔ اکثر ریکارڈ میں ٹیمپر نگ کر کے لوگوں کی زمین و جائداد پہ قبضہ اور فراڈ  عام تھا، جو کچہری کے چکروں اور مقدمہ بازی کے طویل عمل سے اصل حقدار فوت بھی ہو جاتاتھا۔

گزشتہ کچھ عرصے سے خیبر پختونخوا حکومت بہت سی سرکاری خدمات کو ڈیجیٹل کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو یہ خدمات گھر بیٹھے اور با آسانی میسر ہو سکیں۔ اسی سلسلے کو بڑھاتے ہوئے اب صوبائی حکومت نے زمین کے ریکارڈ سے متعلق تمام  خدمات کو ڈیجیٹل بنانے کے تحت شہریوں کے لیے KPK E-Fard Portal 2026 متعارف کرایا گیا ہے۔

KPK E-Fard Portal 2026

جہاں ملکیتی ریکارڈ تلاش کرکے الیکٹرانک فرد کے لیے درخواست بھی دی جا سکتی ہے اور متعلقہ فیص کی ادائیگی اورفرد کی تصدیق  کے بعد e-Fard کو PDF فارمیٹ میں حاصل اور  ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ یہ نظام خیبر پختونخوا بورڈ آف ریونیو کے ڈیجیٹل پراپرٹی ریکارڈ سسٹم کا حصہ ہے۔

اس نئے نظام کا بنیادی مقصد زمین کے ریکارڈ سے متعلق تمام خدمات کی رسائی کو زیادہ آسان اور ڈیجیٹل بنانا ہے تاکہ شہری روایتی طریقے کے تحت پٹوارخانے یا دفاتر کے چکر لگانے کے بجائے  اس سہولت کے ذریعے آنلائن اپنی ملکیتی زمین کی معلومات تک رسائی حاصل کر سکیں۔

یہ بنیادی طور پہ خیبر پختونخوا بورڈ آف ریونیو کا ڈیجیٹل پراپرٹی ریکارڈ کے اجراٗ کا نظام ہے۔ سرکاری معلومات کے مطابق اسکے زریعے شہری اکاؤنٹ بنا کر اپنی بائیومیٹرک تصدیق مکمل کر کے ملکیتی ریکارڈ تلاش کرکے e-Fard کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں زمین کے ریکارڈ، فرد، انتقال اور دیگر متعلقہ خدمات کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے ہماری Zama Zameen KPK مکمل گائیڈ بھی پڑھیں

اس کا مطلب اس نظام میں e-Fard کی درخواست، ادائیگی کی نگرانی اور ڈیجیٹل فرد کو PDF کی صورت میں حاصل کرنے کی سہولت شامل ہے۔

KPK E-Fard سسٹم شہریوں کو اپنی زمین کے ڈیجیٹل ملکیتی ریکارڈ کی مدد سے فرد حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

پورٹل پر شہری:

  •  اپنا اکاؤنٹ رجسٹر کر سکتے ہیں۔
  •  بائیومیٹرک تصدیق کے لیے Tracking ID حاصل کر سکتے ہیں۔
  •  NADRA e-Sahulat کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق کر سکتے ہیں۔
  •  اپنے ملکیتی ریکارڈ کو تلاش کر سکتے ہیں۔
  •  درست ملکیتی ریکارڈ منتخب کر سکتے ہیں۔
  • PSID کے ذریعے مقررہ فیس ادا کر سکتے ہیں۔
  •  ادائیگی کی تصدیق کے بعد e-Fard PDF میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

آن لائن e-Fard کے لیے اکاؤنٹ کی رجسٹریشن کیلئے سرکاری پورٹل پر شہری کو اپنی بنیادی ذاتی معلوماتکا اندراج کرنا ہوتا ہے، جن میں:

  • مکمل  نام شناختی کارڈ کے مطابق
  •  والد کا نام
  •  CNIC نمبر
  • ذاتی موبائل نمبر جو زیر استعمال ہو
  •  ای میل ایڈریس

شامل ہیں۔

ان تمام معلومات کو درست طور پہ درج کرنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ بعد میں ملکیتی ریکارڈ  کی تلاش کیلئے سسٹم رجسٹرڈ نام، والد کے نام اور CNIC کی بنیاد پر ریکارڈ کی بنیاد پہ ہوتی ہے۔

اگر آپ پہلی بار KPK E-Fard Portal استعمال کر رہے ہیں تو آپ کیلئے درج ذیل مراحل مکمل کرنےضروری ہونگے۔

E Fard Khyber Pakhtunkhwa Registration

سب سے پہلے آفیشل e-Fard پورٹل کھولیں اوراپنا نیا اکاؤنٹ رجسٹر کریں۔ رجسٹریشن کے لئے  اپنامکمل نام، والد کا نام، CNIC، موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس کا اندراج  درست  ہونا ضروری ہے۔

غلط نام یا شناختی معلومات کے اندراج سے زمین کا ریکارڈ تلاش کرنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اکاؤنٹ بنانے کے بعد نادرا بائیومیٹرک تصدیق کے لیے ایک ٹریکنگ آئی ڈی (Biometric Tracking ID) حاصل کر لیں۔جو پھر کسی بھی قریبی نادرا ای-سہولت مرکز پر بائیومیٹرک تصدیق کے لیے درکار ہوتی ہے۔

Biometric ٹریکنگ آئی ڈی حاصل کرنے کے بعداپنے قریبی نادرا ای سہولت ( e-Sahulat Center) مرکز تشریف لے جائیں۔ وہاں پورٹل سے حاصل کردہ Tracking ID کی مدد سے اپنی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل مکمل کریں۔

 خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیجیٹائزڈ فرد کے اجرا کومزید  آسان بنانے کے لیے نادرا ای-سہولت (NADRA e-Sahulat) کا نظام متعارف کیاہے۔

جو مارچ 2026 کے سرکاری ضابطہ اخلاق (SOP) کے تحت، ای-سہولت کے ذریعے جاری کی جانے والی ڈیجیٹائزڈ فرد دراصل ایل آر ایم آئی ایس (LRMIS) میں موجود تازہ ترین پیریوڈک لینڈ ریکارڈ   Periodic Land Record کا مصدقہ ڈیجیٹل اخراج ہے۔

نادرا ای-سہولت مرکز سے بائیومیٹرک تصدیق مکمل کرنے کے بعد دوبارہ اپنے KP E-Fard Portal اکاؤنٹ میں لاگ اِن کریں۔ جہاں اس بات کی تصدیق کرلیں کہ آپ کی بائیومیٹرک حیثیت کامیابی سے پورٹل پہ اپ ڈیٹ ہو چکی ہے۔

اس تصدیق کے بعد e-Fard کے لیے درخواست دینے کا عمل آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

اپنے اکاؤنٹ پہ لاگ ان کرنے کے بعد ڈیش بورڈ میں جا کر نئی e-Fard درخواست کیلئے اپلائی کریں۔درخواست کے دوران سسٹم آپ کے ملکیتی ریکارڈ کو تلاش کرنے کے لیے رجسٹریشن کیلئے فراہم کردہ متعلقہ معلومات استعمال کرتا ہے۔

پورٹل پر ملکیتی ریکارڈ تلاش کرنے کے لیے عام طور پہ رجسٹرڈ کردہ نام، والد کا نام اور CNIC استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر یہ معلومات ملکیتی زمین کے ریکارڈ سے مطابقت رکھتی ہوں تو سسٹم متعلقہ ملکیتی ریکارڈ تلاش کرکے دکھادے گا۔

اپنی زمین کا ملکیتی ریکارڈ تلاش کریں

حاصل شدہ نتائج میں جو ریکارڈ  ظاہر ہو اسکو احتیاط سے چیک کریں، متعلقہ ملکیت کا درست ریکارڈ منتخب کریں اور e-Fard کی درخواست آگے بڑھائیں۔

اگر ایک سے زیادہ ریکارڈ دیکھائی دیں تو  صرف اپنے درست ریکارڈ کا انتخاب کریں، یہ مرحلہ بطور خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ غلط ملکیتی ریکارڈ منتخب کرنے سے درخواست میں مسائل  کا سامنا ہو سکتا ہے۔

درخواست کے بعد سسٹم کے ذریعے Payment Slip ID (PSID) حاصل کریں۔ حکومت کی مقررکردہ کی ادائیگی  مختلف دستیاب ڈیجیٹل ذرائع سے ادا کی جا سکتی ہے، ان میں:

  •  ATM
  •  موبائل بینکنگ
  •  Easypaisa
  • JazzCash
  •  UPaisa
  •  Internet Banking

وغیرہ شامل ہیں۔

 PSID بنائیں اور فیس ادا کریں

فیس کی شرح وقت کے ساتھ تبدیل ہو سکتی ہے، اس لیے ادائیگی سے پہلے پورٹل پر ظاہر ہونے والی موجودہ رقم کو ہی حتمی سمجھیں۔

کامیاب ادائیگی اور تصدیق کے بعد اپنے KPK E-Fard Portal اکاؤنٹ میں لاگ ان کر کے واپس ڈیش بورڈ میں جائیں۔ وہاں سے ڈیجیٹل e-Fard کو PDF فارمیٹ میں حاصل اور ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

خیبر پختونخوا میں زمین کے ریکارڈ سے متعلق ڈیجیٹل سہولت صرف آن لائن پورٹل تک محدود نہیں ہے۔

KP Digital Fard & Nadra E Sahulat Markaz

محکمہ ریونیو اینڈ اسٹیٹ نے مارچ 2026 میں نادرا ای-سہولت کے ذریعے ڈیجیٹائزڈ فرد جاری کرنے کی باقاعدہ ایس او پی (SOP) جاری کیا تھا۔ اس ضابطہ اخلاق کے تحت جاری کردہ فرد، کمپیوٹرائزڈ سسٹم (LRMIS) میں محفوظ تازہ ترین پیریوڈک لینڈ ریکارڈ کا مصدقہ ڈیجیٹل اخراج ہے، جس کے اجرا کے لیے جامع قانونی، تکنیکی اور انتظامی طریقہ کار وضع کر دیا گیا ہے۔

اس لئے بجائے آن لائن  KP E-Fard Portal  اور نادرا ای-سہولت مراکز کو الگ الگ نظام سمجھنے کے، ایک ہی وسیع ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ سسٹم کے دو باہم مربوط ذرائع کے طور پر دیکھنا چاہیے۔

موجودہ KP E-Fard Portal کسی بھی شہری کوگھر  بیٹھے آن لائن درخواست دینے اور ادائیگی مکمل ہونے کے بعد e-Fard کو PDF کی شکل میں ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

البتہ پورٹل کو پہلی مرتبہ استعمال کرنے والے شہری کے لیے NADRA e-Sahulat مرکز پہ بائیومیٹرک تصدیق مکمل کرنا ضروری ہے۔

Online Fard KPK

پورٹل کے موجودہ طریقہ کار کے مطابق شہری پہلے ٹریکنگ آئی ڈی (Tracking ID) حاصل کرتا ہے، جس کے بعد نادرا ای-سہولت سے بائیومیٹرک تصدیق اور پھر آن لائن ای-فرد کی درخواست جمع کرائی جاتی ہے۔

e-Fard کے لیے اپلائی کرتے وقت  چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے:

  • نام اور CNIC کا درست اندراج ہو۔
  • نام، والد کا نام اور CNIC وہی درج کریں جو سرکاری لینڈ ریکارڈ میں موجود معلومات سے مطابقت رکھتے ہوں۔
  • ملکیتی ریکارڈ احتیاط سے منتخب کریں۔

اگر تلاش کے نتیجے میں متعدد ریکارڈ سامنے آئیں تو درخواست جمع کرنے سے پہلے متعلقہ ملکیتی ریکارڈ کی معلومات احتیاط سے چیک کریں۔

زمین کے ریکارڈ اور e-Fard سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے غیر سرکاری ویب سائٹس، سوشل میڈیا پوسٹس یا مشکوک لنکس پر اپنی CNIC اور ذاتی معلومات درج نہ کریں۔ بلکہ ہمیشہ سرکاری Revenue & Estate Department یا سرکاری e-Fard نظام پہ بھروسہ کریں۔

PSID اور ادائیگی کی رسید یا اس کا ریکارڈ محفوظ رکھنا ضروری ہے  تاکہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں ادائیگی کی تفصیل اور ثبوت دستیاب ہو۔

e-Fard زمین کے سرکاری ڈیجیٹل ریکارڈ سے متعلق ایک اہم دستاویز ہے، لیکن زمین خریدتے وقت صرف فرد پر انحصار کرنا درست نہیں۔

کیونکہ اگر آپ زمین خرید رہے ہیں تو ملکیتی ریکارڈ کے ساتھ ساتھ متعلقہ انتقال، رجسٹری، قبضہ، حصے، زمین کی حدود اور کسی ممکنہ تنازع یا عدالتی معاملے کی بھی مناسب تصدیق بہت ضروری ہے۔

خیبر پختونخوا کا لینڈ ریکارڈ سسٹم فرد کے اجرا، اراضی کا انتقال (Mutation) اور غلط ریکارڈ کی درستی جیسی سہولیات فراہم کرتا ہے، جبکہ سروس ڈیلیوری سینٹرز (SDCs) بھی زمین کے ریکارڈ سے متعلق مختلف امور کی انجام دہی کے لیے فعال ہیں۔

اگر e-Fard میں زمین کا ریکارڈ ظاہر نہ ہو تو کیا کریں؟

اگر نام، والد کا نام اور CNIC کے درست اندراج کے باوجود ملکیتی ریکارڈ سامنے نہیں آتا تو پہلے اپنی درج کردہ معلومات دوبارہ چیک کریں۔ اگر تمام معلومات کے  درست ہونے کے باوجودبھی  مسئلہ برقرار رہے تو متعلقہ محکمہ مال یا Service Delivery Center سے رابطہ کرنا زیادہ مناسب ہے۔ 

کیونکہ اس کی ممکنہ وجوہات میں متعلقہ ریکارڈ کا ڈیجیٹل نظام اپڈیٹ نا ہونا، معلومات میں فرق کا ہونا یا ریکارڈ میں کسی اصلاح کی ضرورت ہونا شامل ہے۔

محکمہ ریونیو اینڈ اسٹیٹ کے مطابق، سروس ڈیلیوری سینٹرز (SDCs) کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ، فرد کے اجرا اور اراضی سے متعلق دیگر تمام سہولیات کو فراہم کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

KPK  E-Fard Portal کیا ہے؟

یہ خیبر پختونخوا بورڈ آف ریونیو کا ڈیجیٹل پراپرٹی ریکارڈ جاری کرنے کا نظام ہے، جس کے ذریعے شہری e-Fard کی درخواست کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں اور فیس ادائیگی کی تصدیق کے بعد اسے PDF میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

کیا e-Fard کے لیے NADRA بائیومیٹرک ضروری ہے؟

آفیشل  e-Fard پورٹل کے طریقہ کار کے مطابق اکاؤنٹ رجسٹر  کرنےکے بعد Biometric Tracking ID تیار کرکے NADRA e-Sahulat مرکز پر بائیومیٹرک تصدیق کیلئے جانا ہوتا ہے۔

e-Fard کی فیس کیسے ادا کی جاتی ہے؟

پورٹل پر PSID حاصل کرنے کے بعد دستیاب ڈیجیٹل ادائیگی ذرائع، جیسے ATM، موبائل بینکنگ، Easypaisa، JazzCash، UPaisa یا Internet Banking کے استعمال سے مقررہ فیس ادا کی جا سکتی ہے۔

e-Fard کس فارمیٹ میں ملتی ہے؟

فیس ادائیگی کی کامیاب تصدیق کے بعد e-Fard کو پورٹل پہ اپنے اکاونٹ کے ڈیش بورڈ سے PDF فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

اگر میرا ریکارڈ آن لائن نہ ملے تو کیا کروں؟

سب سے پہل مکمل نام، والد کا نام اور CNIC کی معلومات دوبارہ احتیاط سے چیک کریں۔ اگر پھر بھی ریکارڈ نہ ملے تو متعلقہ Service Delivery Center یا محکمہ مال سے رہنمائی کیلئے رابطہ کریں۔

کیا e-Fard زمین خریدنے کے لیے کافی ہے؟

e-Fard ملکیتی ریکارڈ کی اہم دستاویز ہے، لیکن زمین خریدنے کیلئے صرف فرد پر انحصار  کرنادانشمندی نہیں۔ متعلقہ انتقال، رجسٹری، قبضہ، حصے اور دیگر قانونی معاملات کی بھی تصدیق ضروری ہے۔

سرکاری KP E-Fard Portal

خیبر پختونخوا کے شہریوں کو e-Fard کے لیے آفیشل  KP E-Fard Portal استعمال کرنا چائیے۔ اور کسی غیر سرکاری ویب سائٹ یا مشکوک لنک پر CNIC، موبائل نمبر یا دیگر ذاتی معلومات درج کرنے سے مالی نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔

خیبر پختونخوا کا قائم کردہ ای-فرد پورٹل زمین کے ملکیتی ریکارڈ تک رسائی کو آسان اور شفاف بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

 اس نظام کے ذریعے شہری اب پٹوار خانوں کے چکر لگائے بغیر گھر بیٹھے پورٹل پر اپنا اکاؤنٹ بنا کر بائیومیٹرک ٹریکنگ آئی ڈی حاصل کر سکتے ہیں۔

 اس کے بعد اپنے قریبی نادرا ای-سہولت مرکز سے بائیومیٹرک کی تصدیق کے بعد پورٹل پر اپنا ریکارڈ تلاش کیا جاتا ہے اور چند ہی منٹوں میں ای-فرد کے لیے آن لائن درخواست جمع کر دی جاتی ہے۔

اس کے بعد PSID کے ذریعے مقررہ فیس کی ادائیگی ہوتی ہے اور ادائیگی کی تصدیق پہ e-Fard کو PDF فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

البتہ زمین کی خرید و فروخت جیسے اہم معاملے میں e-Fard کے ساتھ دیگر متعلقہ ریکارڈ اور دیگر قانونی پہلوؤں کی بھی مکمل تصدیق ضروری ہے۔ 

خیبر پختونخوا ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی ڈیجیٹل اصلاحات کے تحت آن لائن فرد، CLRMIS اور دیگر اراضی خدمات کو مزید آسان، شفاف اور تیز رفتار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ شہریوں کو گھر بیٹھے لینڈ ریکارڈ کی بلا تعطل سہولت حاصل ہو سکے۔

KPUpdates.pk اپنے قارئین کو مشورہ ہے کہ زمین کے ریکارڈ سےکا  متعلق کسی بھی حساس کارروائی کے لیے صرف سرکاری ذرائع اور متعلقہ  محکمہ مال کی تصدیق شدہ معلومات پر اعتماد کریں۔تاکہ کسی بھی فراڈ یا قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

📤 شیئر کریں: 📱 واٹس ایپ 📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر

Leave a Comment

📊 KP آج — لائیو
Friday، 9 October 2026
اسلامی تاریخ — 2026
🌤️ پشاور
38°C
صاف آسمان، گرم
💵 USD/PKR
278
▲ تازہ
⛽ پیٹرول
248 Rs
▼ فی لیٹر
🥇 سونا
236K
▲ تازہ

📱 واٹس ایپ الرٹ

KP کی تازہ خبریں اور جابز — سیدھے واٹس ایپ پر پائیں

📲 ابھی جوائن کریں
KP Updates