خیبر پختونخوا کے بہت سے شہری اکثر روزگار اور تعلیم کے سلسلے میں بیرون ملک روانہ ہوتے ہیں جبکہ ایک بڑی تعداد بیرون ملک قیام پذیر ہے۔ ایسے تمام شہری جو بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں، انہیں شناختی کارڈ، نائیکوپ اور شناختی دستاویزات کی تیاری کے لیے NADRA and passport Offices in KPK 2026 کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ تمام مراحل بروقت اور باآسانی مکمل ہو سکیں۔
شناختی کارڈ، اسمارٹ شناختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC)، پاسپورٹ اور ای پاسپورٹ جیسی اہم دستاویزات کے لیے شہریوں کو اکثر دفتر کا پتہ، فیس، مطلوبہ کاغذات، اوقاتِ کار اور درخواست دینے کے طریقہ کار کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس مکمل گائیڈ میں خیبر پختونخوا کے شہریوں کے لیے NADRA offices in KPK، پاسپورٹ دفاتر، NADRA فیس 2026، پاسپورٹ فیس 2026، مطلوبہ دستاویزات، درخواست کا طریقہ، PakID موبائل ایپ اور Passport Fee Asaan سمیت اہم معلومات ایک جگہ فراہم کی گئی ہیں۔
اہم نوٹ: سرکاری دفاتر کے پتے، اوقاتِ کار، دستیاب سروسز اور فیس میں وقت کے ساتھ تبدیلی ہو سکتی ہے۔ اسلئے کسی بھی دفتر جانے سے پہلے تازہ اوقات کار کی معلومات لازمی لے لیں۔
NADRA and passport Offices in KPK 2026: خیبر پختونخوا میں دستیاب اہم خدمات
پاکستان سمیت پورے خیبر پختونخوا میں نادرا شناختی دستاویزات سے متعلق مختلف خدمات فراہم کرتا ہے۔ ان میں بنیادی طور پر درج ذیل خدمات شامل ہیں:
- نیا CNIC
- CNIC کی تجدید
- CNIC میں ترمیم
- ڈپلیکیٹ CNIC
- اسمارٹ NIC
- ب فارم یا Child Registration Certificate (CRC)
- Family Registration Certificate (FRC)
- NICOP
- POC
- شناختی دستاویزات کی بعض آن لائن خدمات
- شناختی کارڈ کی درخواست اور اسٹیٹس ٹریکنگ
نادرا کے اعداد شمار کےمطابق ملک بھر میں اس وقت 963 Inland Registration Centres، 14 Mega Centres اور 234 Mobile Registration Vans موجود ہیں، جبکہ شہری سرکاری Find a NADRA Service Centre سہولت کے ذریعے اپنے قریب ترین مرکز تلاش کر سکتے ہیں۔
NADRA Offices in KPK: اپنے قریبی نادرہ سینٹر کا پتہ معلوم کرنے کا طریقہ
خیبر پختونخوا میں مختلف اضلاع اور تحصیل سطح پہ نادرا کے دفاتر موجود ہیں۔ چونکہ دفاتر کے پتےاور اوقات کار مختلف وجوہات کی بناء پہ تبدیل ہو سکتے ہیں، اپنے قریبی نادرا سینٹر کا پتہ معلوم کرنے کے لیے NADRA کی آفیشل ویب سائٹ یا ہیلپ لائن 1777 سے تازہ معلومات حاصل کریں۔

نادرا سینٹرز کے علاوہ آپ اپنے قریبی ای سہولت سینٹر سے بھی یوٹیلیٹی بل، بائیومیٹرک اور دیگر فیسیں جمع کروا سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا NADRA e Sahulat KPK 2026 Complete Guide کا آرٹیکل دیکھیں۔
NADRA Office جانے سے پہلے مطلوبہ دستاویزات (Required Documents) کی تفصیل
نادرا سینٹر جانے سے پہلے اپنی سروس کی ضرورت کے مطابق اصل دستاویزات اور ان کی نقول ساتھ رکھنا بہتر ہے۔
1. New CNIC Requirements (نئے شناختی کارڈ کے لیے)
18 سال یا اس سے زیادہ عمر میں پہلی مرتبہ CNIC بنوانے کے لیے نادرا کے مطابق عام طور پر والدین یا خونی رشتہ دار کی شناختی معلومات/تصدیق اور کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفکیٹ یا متعلقہ قانونی دستاویز درکار ہو سکتی ہے۔
پہلی مرتبہ CNIC کے لیے والدین یا خونی رشتہ دار کی بائیومیٹرک تصدیق بھی درکار ہو سکتی ہے۔ بعض صورتوں میں نادرا اضافی دستاویزات یا تصدیق طلب کر سکتا ہے۔
2. CNIC Renewal Requirements (تجدید کے لیے)
عام طور پر:
- اصل پرانا CNIC
- درخواست گزار کی بائیومیٹرک تصدیق
- اگر معلومات میں تبدیلی بھی کرنی ہو تو متعلقہ ثبوت
- بچے کا تعلیمی سرٹیفیکیٹ
3. CNIC Modification Requirements (ترمیم کے لیے)
اگر نام، ازدواجی حیثیت، پتے یا کسی دوسرے ریکارڈ میں تبدیلی کرنی ہو تو متعلقہ دستاویزات ساتھ لے جانا ضروری ہے۔
مثلاً ازدواجی حیثیت کی تبدیلی کے لیے نکاح نامہ یا متعلقہ سرکاری دستاویز طلب کی جا سکتی ہے۔ ان میں شوہر کا اصل شناختی کارڈ ہا کاپی بھی ضروری ہوتی ہے۔
4. B-Form / CRC Requirements (بچے کے ب فارم کے لیے)
بچے کا Computerized Birth Certificate اور والدین کی شناختی دستاویزات عام طور پر اہم ہوتی ہیں۔ مخصوص کیس میں نادرا اضافی دستاویزات طلب کر سکتا ہے۔
5. FRC Requirements (فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ)
Family Registration Certificate خاندان کے ریکارڈ سے متعلق سرٹیفکیٹ ہے۔ اسے دستیاب صورت میں PakID کے ذریعے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
NADRA Fee Structure 2026: CNIC، Smart Card، B-Form اور FRC کی موجودہ فیس
NADRA کے موجودہ فیس سٹرکچر کے مطابق CNIC، Smart NIC، CRC، FRC اور Cancellation Certificate کی فیس سروس اور Priority کے حساب سے مختلف ہے۔ درخواست جمع کرواتے وقت Normal، Urgent یا Executive category منتخب کی جا سکتی ہے۔

1. CNIC Fee 2026
| سروس | نارمل | ارجنٹ | ایگزیکٹو |
|---|---|---|---|
| نیا CNIC | مفت — 15 دن | 1,150 روپے — 12 دن | 2,150 روپے — 6 دن |
| CNIC Modification | 400 روپے — 15 دن | 1,150 روپے — 12 دن | 2,150 روپے — 6 دن |
| Duplicate CNIC | 400 روپے — 15 دن | 1,150 روپے — 12 دن | 2,150 روپے — 6 دن |
| CNIC Renewal | 400 روپے — 15 دن | 1,150 روپے — 12 دن | 2,150 روپے — 6 دن |
2. Smart NIC Fee 2026
| سروس | نارمل | ارجنٹ | ایگزیکٹو |
|---|---|---|---|
| New Smart NIC | 750 روپے — 31 دن | 1,500 روپے — 23 دن | 2,500 روپے — 9 دن |
| Smart NIC Modification | 750 روپے — 31 دن | 1,500 روپے — 23 دن | 2,500 روپے — 9 دن |
| Smart NIC Duplicate | 750 روپے — 31 دن | 1,500 روپے — 23 دن | 2,500 روپے — 9 دن |
| Smart NIC Renewal | 750 روپے — 31 دن | 1,500 روپے — 23 دن | 2,500 روپے — 9 دن |
3. B-Form / CRC Fee 2026
نادرا کی موجودہ فیس اسٹرکچر کے مطابق CRC (Child Registration Certificate) کی تمام categories کے لیے فیس درج ذیل ہے:
| سروس | نارمل | ارجنٹ | ایگزیکٹو |
|---|---|---|---|
| CRC / B-Form — تمام کیٹیگریز | 50 روپے — 7 دن | — | 500 روپے — 1 دن |
4. FRC Fee 2026
Family Registration Certificate (FRC) کی فیس خاندان کی category کے مطابق مختلف ہے:
| FRC کی قسم | نارمل | ارجنٹ | ایگزیکٹو |
|---|---|---|---|
| FRC — Alpha / Beta / Gamma Family | — | — | 1,000 روپے — 1 دن |
| FRC — Both | — | — | 2,000 روپے — 1 دن |
5. Death Cancellation Certificate Fee
وفات کی صورت میں CNIC/CRC Cancellation کے لیے نادرا کی موجودہ فیس اسٹرکچر کے مطابق:
| سروس | نارمل | ارجنٹ | ایگزیکٹو |
|---|---|---|---|
| CNIC/CRC Cancellation due to Death | مفت — 1 دن | — | — |
اہم نوٹ: اوپر دی گئی فیس اور Processing Timeline نادرا کی فراہم کردہ موجودہ Fee Structure کے مطابق ہیں۔ فیس یا processing time میں حالات کے مطابق تبدیلی ہو سکتی ہے، اسلئے اپلائی کرتے وقت تازہ معلومات ضرور حاصل کریں۔
NADRA Center پر شناختی کارڈ بنوانے کا مرحلہ وار طریقہ کار
نادرا سینٹر پر عام طور پر درخواست کا عمل درج ذیل مراحل سے گزرتا ہے:
1. ٹوکن حاصل کریں
متعلقہ سروس منتخب کرکے نادرا سینٹر سے ٹوکن حاصل کریں، اگر گھر بیٹھے آنلائن درخواست دینا چاہتے ہیں تو نادرا کی آفیشل ایپ پاک آئی ڈی کے زریعے درخواست دی جا سکتی ہے۔ پاک آئی ڈی پہ ایک تفصیلی آرٹیکل کل تک اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔
2. تصویر اور بائیومیٹرک
ٹوکن کے بعد باری آنے پہ درخواست گزار کی تصویر، انگلیوں کے نشانات اور دیگر ضروری بائیومیٹرک معلومات نادرا سٹاف کی طرف سے حاصل کی جاتی ہیں۔
3. معلومات کی انٹری
نادرا کا نمائندہ آپ کی ذاتی معلومات سسٹم میں درج کرتا ہے۔
4. ڈیٹا چیک کریں
فارم پر درج نام، والد کا نام، تاریخ پیدائش، پتہ اور دیگر معلومات کو اچھی طرح چیک کریں۔
دستخط یا تصدیق سے پہلے غلطی ضرور درست کروائیں،
5. تصدیق اور انٹرویو
سترہ گریڈ آفیسر سے موجودہ طریقہ کار کے مطابق فارم کی تصدیق لازمی ہے۔ تصدیق کے بعد وہ فارم دوبارہ نادرا آفس کو جمع کروانا ہوتا ہے۔انٹرویو کی نوبت بہت خاص کیسز میں ہو سکتی ہے جو شاذ و نادر پیش آتی ہے۔
6. رسید حاصل کریں
درخواست مکمل ہونے کے بعد رسید یا Tracking ID حاصل کریں۔ اسی کے ذریعے درخواست کی پیش رفت معلوم کی جا سکتی ہے۔

نادرا کی PakID Mobile App شہریوں کے لیے ایک اہم ڈیجیٹل سہولت ہے۔ اس کے ذریعے اہل درخواست گزار گھر سے مختلف شناختی خدمات کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
PakID Mobile App: نادرا کی آن لائن خدمات گھر بیٹھے حاصل کریں
PakID کے ذریعے دستیاب خدمات میں CNIC Renewal، Modification، Reprint/Lost اور NICOP کی مختلف خدمات شامل ہیں۔ نادرا کے مطابق ایپ میں بائیومیٹرک تصدیق، لائیو تصویر، دستاویزات اپ لوڈ، ڈیجیٹل دستخط، آن لائن ادائیگی اور Application Tracking جیسی سہولیات بھی موجود ہیں۔
اہم بات: پہلی مرتبہ CNIC کے بعض کیسز مکمل طور پر آن لائن ختم نہیں ہوتے۔ نادرا کے مطابق ایسے کیس میں درخواست والد والدہ یا انکی غیر موجودگی میں بھائی یا بہن جنکا پہلے سے شناختی کارڈ بنا ہو وہ پاک آئی ڈی سے درخواست دینے کے اہل ہیں، لیکن باقی تصدیقی مراحل اور بائیو میٹرک مکمل کرنے کے لیے درخواست گزار اوراور اسکے سرپرست کو نادرا سینٹر جانا پڑ سکتا ہے۔
Passport Offices in KPK: خیبر پختونخوا کے تمام پاسپورٹ دفاتر کی لسٹ
خیبر پختونخوا میں ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس (DGI&P) کے تحت مختلف Regional Passport Offices (RPOs)، Passport Offices، Executive Passport Office (EPO) اور Passport Processing Counters (PPCs) موجود ہیں۔ اس لیے درخواست دینے سے پہلے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ آپ کے قریب کون سا دفتر موجود ہے اور وہاں کون سی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ DGI&P کی سرکاری فہرست میں خیبر پختونخوا کو Sub Zone 1 اور Sub Zone 2 میں تقسیم کیا گیا ہے۔

Passport Offices in KPK Sub Zone 1
| شہر / علاقہ | پاسپورٹ دفتر / سہولت |
|---|---|
| پشاور | Regional Passport Office, Peshawar |
| پشاور | Executive Passport Office (EPO), Peshawar |
| ایبٹ آباد | Regional Passport Office, Abbottabad |
| بٹ خیلہ | Passport Office, Batkhela |
| چارسدہ | Passport Office, Charsadda |
| چترال | Passport Office, Chitral |
| داسو | Passport Office, Dassu |
| ہری پور | Passport Office, Haripur |
| مانسہرہ | Passport Office, Mansehra |
| مردان | Regional Passport Office, Mardan |
| نوشہرہ | Passport Office, Nowshera |
| صوابی | Passport Office, Swabi |
| بٹگرام | Passport Office, Battagram |
| بونیر | Passport Office, Buner |
| شانگلہ | Passport Office, Shangla |
| سوات | Regional Passport Office, Swat |
| تیمَرگرہ | Passport Office, Timergarah |
| اپر دیر | Passport Office, Upper Dir |
Passport Processing Counters (Sub Zone 1)
- شیر گڑھ (Sher Garh)
- شیرنگل (Shringal)
- چکدرہ (Chakdara)
- خوازہ خیلہ (Khawaza Khela)
یہ locations DGI&P کی سرکاری فہرست میں Sub Zone 1 کے تحت درج ہیں۔
Passport Offices in KPK Sub Zone 2
| شہر / علاقہ | پاسپورٹ دفتر / سہولت |
|---|---|
| ڈی آئی خان | Regional Passport Office, D.I. Khan |
| لکی مروت | Passport Office, Lakki Marwat |
| ٹانک | Passport Office, Tank |
| بنوں | Regional Passport Office, Bannu |
| وانا | Passport Office, Wana |
| میران شاہ | Passport Office, Miranshah |
| سڈہ | Passport Office, Sadda |
| پارچنار | Passport Office, Parachinar |
| کرک | Passport Office, Karak |
| ہنگو | Passport Office, Hangu |
| اورکزئی | Passport Office, Orakzai |
| کوہاٹ | Regional Passport Office, Kohat |
| خار، باجوڑ | Passport Office, Khar Bajaur |
| خیبر | Passport Office, Khyber |
| غلنئی، مہمند | Passport Office, Ghalanai |
یہ تمام locations DGI&P کی KPK Sub Zone 2 کی فہرست میں شامل ہیں۔
KPK Passport Processing Counters (PPCs) List
Regional Passport Offices کے علاوہ بعض علاقوں میں Passport Processing Counters (PPCs) بھی قائم کیے گئے ہیں۔ DGI&P کی موجودہ فہرست کے مطابق KPK میں درج ذیل PPCs شامل ہیں:
| مقام | سہولت |
|---|---|
| خوازہ خیلہ، سوات | Passport Processing Counter |
| چکدرہ، لوئر دیر | Passport Processing Counter |
| شرینگل، اپر دیر | Passport Processing Counter |
| شیر گڑھ، تخت بھائی / مردان | Passport Processing Counter |
| پٹن، لوئر کوہستان | Passport Processing Counter |
اہم نوٹ: Passport Office، Regional Passport Office، Executive Passport Office اور Passport Processing Counter ایک ہی category نہیں ہیں۔ اس لیے کسی بھی location پر جانے سے پہلے DGI&P کی تازہ سرکاری معلومات سے وہاں دستیاب service اور office status verify کریں۔
KPK Passport Office Timings & Helpline Numbers
عمومی طور پہ پاسپورٹ آفسز پیر تا جمعرات صبح 9:00 سے دوپہر 2:00 تک کھلے ہوتے ہیں ، جبکہ جمعہ کے دن یہ صبح 9:00 سے دوپہر 12:30 تک اور پھر نماز جمعہ کی بریک کے بعد 3 بجے تک کھلے ہوتے ہیں۔
پاسپورٹ دفاتر کے اوقات میں سرکاری سطح پر تبدیلی یا مقامی انتظامی تبدیلی ممکن ہے۔ اس لیے پرانے اوقات کو حتمی سمجھنے کے بجائے روانگی سے پہلے متعلقہ دفتر یا DGI&P کی تازہ معلومات چیک کرنا بہتر ہے۔
DGI&P کی مرکزی ہیلپ لائن پیر تا جمعہ صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک دستیاب ہے:
DGI&P Helpline & Contact Info
- National UAN Helpline: 051-111-344-777 (پیر تا جمعہ: 8:30 AM تا 4:30 PM)
- KPK Zone-1 Office (Peshawar): 091-9217616
- Peshawar Mega Centre: +92 91 5702419
- Peshawar Executive Passport Office: +92 91 5703350
- Official Email: info@dgip.gov.pk
Passport Fee 2026: مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ (MRP) کا موجودہ فیس اسٹرکچر
DGI&P کی موجودہ سرکاری فیس کے مطابق Machine Readable Passport (MRP) کی فیس درج ذیل ہے۔

36 صفحات کا عام پاسپورٹ
| میعاد | نارمل | ارجنٹ | فاسٹ ٹریک |
|---|---|---|---|
| 5 سال | 4,500 روپے | 7,500 روپے | 12,500 روپے |
| 10 سال | 6,700 روپے | 11,200 روپے | 16,200 روپے |
72 صفحات کا پاسپورٹ
| میعاد | نارمل | ارجنٹ | فاسٹ ٹریک |
|---|---|---|---|
| 5 سال | 8,200 روپے | 13,500 روپے | 18,500 روپے |
| 10 سال | 12,400 روپے | 20,200 روپے | 25,200 روپے |
100 صفحات کا پاسپورٹ
| میعاد | نارمل | ارجنٹ | فاسٹ ٹریک |
|---|---|---|---|
| 5 سال | 9,000 روپے | 18,000 روپے | 23,000 روپے |
| 10 سال | 13,500 روپے | 27,000 روپے | 32,000 روپے |
MRP Passport Delivery Timeline
فاسٹ ٹریک (Fast Track): 2 کاری دن (ملک کے 47 اہم شہروں میں دستیاب)
- نارمل (Normal): 21 کاری دن (Working days)
- ارجنٹ (Urgent): 5 کاری دن
- فاسٹ ٹریک (Fast Track): 2 کاری دن
نوٹ: فاسٹ ٹریک سروس فی الوقت ملک کے 47 اہم شہروں میں دستیاب ہے۔
e-Passport Fee Structure 2026 (ای پاسپورٹ فیس)
پاکستان میں e-Passport کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ محکمہ پاسپورٹ کے مطابق 16 اگست 2023 سے e-Passport کی سہولت ملک بھر کے field offices میں دستیاب ہے۔
36 صفحات کا e-Passport
| میعاد | نارمل | ارجنٹ |
|---|---|---|
| 5 سال | 9,000 روپے | 15,000 روپے |
| 10 سال | 13,500 روپے | 22,500 روپے |
72 صفحات کا e-Passport
| میعاد | نارمل | ارجنٹ |
|---|---|---|
| 5 سال | 16,500 روپے | 27,000 روپے |
| 10 سال | 24,750 روپے | 40,500 روپے |
اہم: e-Passport کے لیے Fast Track delivery دستیاب نہیں ہے۔
پاسپورٹ بنوانے کے لیے ضروری دستاویزات (Passport Requirements)
18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے:
بالغ پاکستانی شہری کے لیے عام طور پر:
- اصل CNIC یا Smart CNIC
- CNIC کی فوٹو کاپی
- پرانا پاسپورٹ، اگر Renewal ہو
- Passport Fee کی ادائیگی کا ثبوت
- سرکاری ملازم کی صورت میں متعلقہ NOC، جہاں لازم ہو
- کیس کے مطابق اضافی دستاویزات
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس (DGI&P) مختلف پاسپورٹ درخواستوں کے لیے مخصوص ضروری دستاویزات (Requirements) فراہم کرتا ہے۔ اس لیے کسی بھی پیچیدہ یا غیر معمولی کیس کی صورت میں متعلقہ سرکاری گائیڈ لائنز کا مطالعہ کرنا ضروری ہے، یا پہلے پاسپورٹ آفس کا دورہ کر کے تمام معلومات حاصل کریں اور اس کے بعد ہی درخواست دیں۔
18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے
عام طور پر:
- اصل B-Form/CRC
- والدین کے اصل CNIC
- والدین کی موجودگی یا متعلقہ قانونی سرپرستی کی دستاویزات
- فیس ادائیگی کا ثبوت
- پہلے پاسپورٹ کی صورت میں سابقہ پاسپورٹ، اگر موجود ہو
بچوں کے پاسپورٹ سے متعلق مخصوص صورت حال میں DGI&P کی تازہ دستاویزات کی جو ضروری ہوں کی معلومات لازمی حاصل کریں۔
Passport Application Process: پاسپورٹ آفس میں درخواست دینے کا مکمل طریقہ
پاسپورٹ بنوانے کا عمومی عمل درج ذیل ہے:
مرحلہ 1: Passport Fee ادا کریں
درخواست سے پہلے متعلقہ پاسپورٹ کیٹیگری کے مطابق فیس ادا کریں۔
مرحلہ 2: Passport Fee Asaan استعمال کریں
DGI&P کے مطابق پاسپورٹ فیس Asaan Mobile App یا e-Payment Web Portal کے ذریعے فیس ادا کی جا سکتی ہے۔ فیس ادائیگی کے لیے 1-Link ممبر بینک، ATM، آنلائن بینکنگ، JazzCash اور Easypaisa جیسے طریقے بھی دستیاب ہیں۔
مرحلہ 3: دفتر پہنچیں
اصل دستاویزات اور payment confirmation/PSID اپنے ساتھ رکھیں۔
مرحلہ 4: Customer Service اور Token
دستاویزات کی ابتدائی جانچ کے بعد ٹوکن جاری کیا جاتا ہے۔
مرحلہ 5: تصویر اور بائیومیٹرک
تصویر، fingerprints اور دیگر ضروری ڈیٹا حاصل کیا جاتا ہے۔
مرحلہ 6: Data Entry
آپ کی ذاتی معلومات سسٹم میں درج کی جاتی ہیں۔
مرحلہ 7: Data Verification
درج کی گئی معلومات کا فارم آپکو دیا جاتا ہے جسکو تسلی سے صحیح چیک کریں۔ نام، تاریخ پیدائش اور دیگر تفصیلات میں غلطی ہونے کی صورت میں فوراً نشاندہی کریں۔
مرحلہ 8: Assistant Director کے سامنے پیشی
آپکی طرف سے فارم کی تصدیق کے بعد کیس Assistant Director کے پاس verification اور approval کے لیے جاتا ہے۔ اس میں آپکو پیش ہونا ہوتا ہے۔ Assistant Director کچھ فارمل سوالات کرتا ہے جنکے جوابات کے بعد وہ فارم پہ دستخط کر دیتا ہے، اس سے آپکی پاسپورٹ کی درخواست مکمل ہو جاتی ہے۔
مرحلہ 9: Tracking
درخواست مکمل ہونے کے بعد پاسپورٹ کی processing اور dispatch status کو track کیا جا سکتا ہے۔
Passport Fee Asaan کیا ہے؟
Passport Fee Asaan محکمہ امیگریشن کی e-Payment سہولت ہے جس کے ذریعے شہری پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کے لیے آن لائن طریقہ استعمال کر سکتے ہیں۔
- 1-Link member banks
- ATM
- Internet Banking
- JazzCash
- Easypaisa
- Sadapay
- Nayapay
- Zindagi App
- HBL Connect
اور کچھ دیگر پلیٹ فارمز شامل ہیں۔
DGI&P کے مطابق ادائیگی کے بعد آپکو رسید یا کنفرمیشن اور PSID کی تفصیلات محفوظ رکھنی چاہئیں۔ آن لائن ادائیگی کی صورت میں payment status بھی چیک کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان پاسپورٹ آن لائن ٹریک کیسے کریں؟
پاسپورٹ کی درخواست کے دوران اپنا درست موبائل نمبر اور ای میل فراہم کرنا مفید ہے۔ DGI&P کے مطابق passport status کے لیے SMS/Email Rabta سروس بھی موجود ہے اور dispatch کے وقت applicant کو اطلاع دی جا سکتی ہے۔
پاسپورٹ کے معاملے میں اپنا:
- Tracking information
- PSID/payment record
- CNIC
- Application details
محفوظ رکھیں۔
NADRA اور Passport Office جانے سے پہلے یہ Checklist دیکھیں
- اصل CNIC یا B-Form ساتھ رکھیں۔
- مطلوبہ دستاویزات کی فوٹو کاپیاں رکھیں۔
- Passport Fee یا NADRA Fee کی درست category منتخب کریں۔
- Payment receipt/PSID محفوظ کریں۔
- نام اور تاریخ پیدائش کی سپیلنگ لازمی چیک کریں، تاکہ کسی غلطی کا امکان نا رہے۔
- موبائل نمبر درست فراہم کریں۔
- پاسپورٹ Renewal کی صورت میں پرانا پاسپورٹ ساتھ رکھیں۔
- سرکاری ملازم ہیں تو ضرورت کے مطابق NOC ساتھ رکھیں۔
- دفتر جانے سے پہلے تازہ اوقات کار اور ایڈریس لازمی چیک کریں۔
- کسی بھی غیر ضروری ایجنٹ یا غیر سرکاری ویب سائٹ سے محتاط رہیں، اور ہمیشہ سرکاری معلومات کے مطابق اپنی ادائیگی کریں۔
NADRA اور Passport Office کا فرق
بہت سے شہری دونوں اداروں کو ایک ہی سمجھ لیتے ہیں، حالانکہ دونوں کا کام مختلف ہے۔
| ادارہ | بنیادی کام |
|---|---|
| NADRA | CNIC، Smart NIC، CRC/B-Form، FRC، NICOP وغیرہ |
| DGI&P | پاکستانی پاسپورٹ، MRP، e-Passport اور متعلقہ پاسپورٹ خدمات |
یعنی اگر آپ کو CNIC یا ب فارم بنوانا ہے تو NADRA سے رجوع کریں، جبکہ پاسپورٹ کے لیے Directorate General of Immigration & Passports کے متعلقہ دفتر سے رابطہ کریں۔
خیبر پختونخوا کے شہریوں کے لیے اہم سرکاری لنکس
NADRA
Passport
DGI&P Official Passport Information
Regional Passport Offices List
Passport Fee Asaan / e-Payment
NADRA اور پاسپورٹ کے لیے اہم ہیلپ لائن نمبرز
NADRA Helpline
1777
NADRA کی آفیشل ویب سائٹ پر 1777 کے علاوہ مرکزی فون نمبر بھی درج ہے۔
DGI&P Passport Helpline
051-111-344-777
DGI&P کے مطابق ہیلپ لائن پیر تا جمعہ صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک دستیاب ہے۔
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
خیبر پختونخوا میں NADRA کا سب سے قریبی دفتر کیسے تلاش کریں؟
نادرا کی آفیشل ہیلپ لائن 1777 کا آپشن استعمال کریں۔یا اپنے علاقے میں موجود نادرا دفتر سے باقی سینٹرز کی معلومات حاصل کریں۔
کیا CNIC گھر بیٹھے Renew ہو سکتا ہے؟
جی ہاں، اہل CNIC Renewal، Modification اور Reprint کی بعض درخواستیں PakID Mobile App کے ذریعے دی جا سکتی ہیں۔ تاہم بعض کیسز میں بائیومیٹرک یا دیگر مراحل کے لیے نادرا سینٹر جانا ضروری ہو سکتا ہے۔
36 صفحات کے عام پاسپورٹ کی فیس کتنی ہے؟
5 سالہ 36 صفحات کے MRP کی نارمل فیس 4,500 روپے جبکہ ارجنٹ فیس 7,500 روپے ہے۔ Fast Track فیس 12,500 روپے ہے۔
36 صفحات کے e-Passport کی فیس کتنی ہے؟
5 سالہ e-Passport کی نارمل فیس 9,000 روپے اور ارجنٹ فیس 15,000 روپے ہے۔ 10 سالہ e-Passport کی نارمل فیس 13,500 روپے اور ارجنٹ فیس 22,500 روپے ہے۔
کیا e-Passport کے لیے Fast Track سروس دستیاب ہے؟
نہیں۔ DGI&P کے مطابق e-Passport کے لیے Fast Track delivery دستیاب نہیں ہے۔
NADRA کا نیا Smart CNIC کتنے کا ہے؟
موجودہ سرکاری فیس کے مطابق New Smart NIC کی نارمل فیس 750 روپے، ارجنٹ 1,500 روپے اور ایگزیکٹو 2,500 روپے ہے۔
ب فارم کی فیس کتنی ہے؟
NADRA کی موجودہ فیس لسٹ کے مطابق CRC/ب فارم کی نارمل فیس 50 روپے اور ایگزیکٹو فیس 500 روپے ہے۔
نتیجہ
خیبر پختونخوا کے شہریوں کے لیے شناختی کارڈ (CNIC)، اسمارٹ کارڈ، ب فارم، FRC اور پاسپورٹ سے متعلق تمام بنیادی معلومات اب آن لائن دستیاب ہیں۔ وقت کی بچت کے لیے نادرہ کی PakID App اور Service Center Locator کا استعمال کیا جا سکتا ہے، جبکہ پاسپورٹ کی فیس کی آسان اور باہدف ادائیگی کے لیے Passport Fee Asaan پورٹل کی سہولت بھی موجود ہے۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ فیس، دفتر کا پتہ، اوقاتِ کار اور دستیاب سروسز کو جانے سے پہلے سرکاری ویب سائٹ سے دوبارہ verify کریں۔ خاص طور پر NADRA کے سینٹرز اور پاسپورٹ دفاتر کی مقامی سہولیات اور اوقات میں تبدیلی ممکن ہے۔
یہ گائیڈ خیبر پختونخوا کے شہریوں کو NADRA offices in KPK، KPK passport offices، NADRA fee 2026 اور Passport fee 2026 سے متعلق بنیادی اور عملی معلومات ایک جگہ فراہم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔