لوڈ ہو رہا ہے... | 🌤 پشاور: 38°C
خیبر پختونخوا

KP Police Character Certificate 2026 – خیبر پختونخوا پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا مکمل طریقہ

پاکستان بھر اور بالخصوص خیبر پختونخوا میں کسی بھی سرکاری اور بعض اوقات نجی جابز کے لیے KP Police Character Certificate 2026 ایک اہم سرکاری دستاویز ہے، جو کسی شخص کے پولیس ریکارڈ اور کردار کی درست تصدیق کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ ملازمت کے حصول کے وقت متعلقہ محکمے یا نجی کمپنی کی جانب سے اس کی فراہمی لازمی قرار دی جاتی ہے۔

روایتی طریقہ کار میں اسکے لئے تھانوں کے بے بنیاد چکر، رشوت کی ڈیمانڈ اور مختلف طریقوں سے شہریوں کا ستانا ایک معمول تھا۔ یہ سرٹیفکیٹ ملازمت، بیرون ملک سفر، ویزا، تعلیم، امیگریشن اور دیگر ایسے معاملات میں درکار ہو سکتا ہے جہاں پولیس کلیئرنس یا ویریفکیشن ضروری ہو۔

KP Police Character Certificate 2026

ٹیکنالوجی کی ترقی کے بعد اب خیبر پختونخوا پولیس نے شہریوں کے لیے پولیس سے متعلق مختلف خدمات کو Police Sahulat Markaz اور اس کی موبائل ایپ کے ذریعے رسائی آسان بنانے کی کوشش کی ہے۔ موجودہ Police Sahulat Markaz App میں Police Character Certificate اور Visa کے لیے Police Clearance Certificate الگ الگ services کے طور پر موجود ہونے کے علاوہ Learner Permit, ڈپلیکیٹ لائسنس  اور دیگر مختلف خدمات دستیاب ہیں۔ 

اس گائیڈ میں KP Police Character Certificate 2026 کے لیے مطلوبہ دستاویزات، فیس، آن لائن درخواست، پولیس ویریفکیشن، پراسیسنگ ٹائم اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم معلومات آپ سے شئیر کر رہے ہیں۔ جو امید ہے کہ آپ لوگوں کیلئے مفید ثابت ہوں گی۔

KP Police Character Certificate 2026 کیا ہے؟

Police Character Certificate یا Police Clearance سے مراد ایسا سرٹیفکیٹ ہے جو متعلقہ پولیس ریکارڈ کی بنیاد پر درخواست گزار کی criminal history کی صورتحال ظاہر کرتا ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ Police Clearance Certificate کا مطلب لازماً یہ نہیں کہ کسی شخص کی پوری زندگی میں کبھی کوئی مقدمہ یا criminal record نہیں رہا۔ KP Right to Public Services Commission کے مطابق سرٹیفکیٹ میں موجودہ معلومات، سابقہ ریکارڈ یا کوئی record نہ ہونے کی صورتحال سامنے آ سکتی ہے۔

KP Police Character Certificate کن کاموں کے لیے استعمال ہوتا ہے؟

یہ سرٹیفکیٹ مختلف مقاصد کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے، مثلاً:

  • بیرون ملک ملازمت
  • ویزا اور امیگریشن
  • بیرون ملک تعلیم
  • بعض سرکاری یا نجی ملازمتیں
  • غیر ملکی اداروں کی verification requirements
  • ایسے معاملات جہاں پولیس clearance یا character verification ضروری ہو

اگر سرٹیفکیٹ کسی سفارت خانے، یونیورسٹی یا غیر ملکی ادارے کے لیے چاہیے تو درخواست دینے سے پہلے اس ادارے کی مخصوص requirements ضرور چیک کریں۔

KP Police Character Certificate 2026 کی فیس کتنی ہے؟

Police Sahulat Markaz کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کے 8 اپریل 2025 کے Home & Tribal Affairs Department notification میں مختلف پولیس services کے rates مقرر کیے گئے تھے۔

دستیاب نوٹیفیکیشن کے مطابق:

سروسفیس
Police Character CertificateRs. 1,000
Police Clearance Certificate from AbroadRs. 3,000
Police Clearance for VisaRs. 2,000
Domestic Servants Antecedents VerificationRs. 500
Commercial Tenant RegistrationRs. 3,000
Domestic Tenant RegistrationRs. 2,000

اس نوٹیفیکیشن میں فیس کے علاوہ کئی دوسری Police Sahulat Markaz services کو فری بھی فراہم کیا گیا ہے۔

اہم: فیس وقت کے ساتھ تبدیل ہو سکتی ہے، اس لیے online application یا Police Sahulat Markaz پر ادائیگی سے پہلے موجودہ فیس کی رقم ضرور چیک کرلیں۔ یہ درخواست فارم فل کرنے کے بعد آپ کو ایپ میں ہی کنفرم ہو جائے گی۔

KP Police Character Certificate کے لیے ضروری دستاویزات

KP Police کی آفیشل ہدایات کے مطابق Police Clearance Certificate کے لیے بنیادی طور پر درج ذیل دستاویزات درکار ہیں:

  • متعلقہ شخص کے شناختی کارڈ کی حالیہ کاپی
  • بیرون ملک استعمال کے لیے حالیہ پاسپورٹ کی کاپی
  • 2 حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر
  • اسٹامپ پیپر پر تحریر شدہ اور اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ 10 نکاتی بیانِ حلفی۔

KP Police کی ہدایات میں ان تمام ضروری دستاویزات کا ذکر موجود ہے۔

اگر درخواست کی نوعیت کے مطابق مزید دستاویزات درکار ہوں گی تو متعلقہ تھانے یا Police Sahulat Markaz اضافی کاغذات طلب کر سکتا ہے۔

KP Police Character Certificate 2026 - Necessary Documents

بیرون ملک استعمال کے لیے اضافی احتیاط

اگر  سرٹیفیکیٹ ویزا یا immigration کے لیے استعمال ہونا ہے تو  پاسپورٹ کی درست اور حالیہ کاپی ضرور پاس رکھیں۔ بعض ادارے certificate کے ساتھ مخصوص format، validity period یا اضافی attestation بھی طلب کر سکتے ہیں۔

Police Sahulat Markaz سے Character Certificate کیسے حاصل کریں؟

روایتی طریقہ کار میں درخواست گزار کو متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ذریعے ویریفیکیشن کا یہ عمل مکمل کرنا پڑتا تھا۔ KP Police نے اب شہری سہولت کے لیے Police Sahulat Markaz اور digital services بھی فراہم کی ہیں۔

بالمشافہ درخواست کے لیے عمومی طریقہ یہ ہے:

1۔ متعلقہ Police Sahulat Markaz جائیں

اپنے ضلع میں دستیاب Police Sahulat Markaz پر جائیں اور Character Certificate کے لیے درخواست دینے کی ہدایت حاصل کریں۔

2۔ مطلوبہ دستاویزات جمع کروائیں

CNIC، تصاویر، پاسپورٹ اور دیگرضروری دستاویزات فراہم کریں۔ اگر affidavit درکار ہو تو اسے بھی مقررہ طریقے کے مطابق جمع کروائیں۔

3۔ درخواست اور معلومات کی جانچ

آپ کی فراہم کردہ معلومات اور متعلقہ پولیس ریکارڈ کی verification کی جاتی ہے۔

4۔ پولیس ریکارڈ کی verification

متعلقہ پولیس حکام درخواست گزار کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرتے ہیں۔ اگر verification کے لیے ایک سے زیادہ علاقوں یا پولیس اسٹیشنز سے معلومات درکار ہوں تو یہ  پراسس مزید وقت لے سکتا ہے۔

5۔ مقررہ فیس ادا کریں

متعلقہ سروس کی موجودہ فیس ادا کریں اور payment receipt محفوظ رکھیں۔ (فیس کی تفصیلات اوپر بیان کی گئی ہیں)

6۔ Certificate حاصل کریں

Verification مکمل ہونے کے بعد مقررہ طریقہ کار کے مطابق سرٹیفیکیٹ جاری کیا جاتا ہے۔

KP Police Character Certificate Online Apply کیسے کریں؟

KP Police کی Police Sahulat Markaz App شہریوں کوپولیس کے حوالے سے مختلف خدمات کے لیے آنلائن درخواست کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

مزید تفصیلات: پولیس سہولت مرکز ایپ کے ذریعے آن لائن درخواست(پولیس سہولت مرکز ایپ)

سرکاری ذرائع کے مطابق اس میں Police Character Certificate اور Police Clearance Certificate (For Visa) دونوں کی الگ الگ سروسز موجود ہیں۔

آن لائن درخواست کا طریقہ

مرحلہ 1: Police Sahulat Markaz App انسٹال کریں۔

مرحلہ 2: اپنا account/registration مکمل کریں۔

مرحلہ 3: مطلوبہ معلومات درج کریں، ان معلومات میں آپکا پورا نام، موبائل نمبر کی تفصیل، شناختی کارڈ نمبر، موجودہ اور مستقل پتہ وغیرہ درج کرنا ہوتا ہے۔ اور پروفائل میں آپ سے تحصیل اور ضلع کی تفصیل، شناختی کارٖڈ کے اجرا اور ایکسپائری کی تفصیل، پروفائل امیج، شناختی کارڈ کی فرنٹ اور بیک کی تصویر وغیرہ مانگی جاتی ہے جسکے بعد آپ کا پروفائل مکمل ہو جاتا ہے۔

KP Police Character Certificate 2026 how to apply

یاد رہے کی کسی بھی سروس کے حصول کیلئے آپکے پروفائل کا مکمل ہونا بہت ضروری ہے اسکے بغیر آپ کسی بھی سروس کیلئے اپلائی نہیں کر سکتے۔

مرحلہ 4: اپنی مطلوبہ دستاویزات جنکی تفصیل اوپر بیان ہو چکی ہے کو اپلوڈ  کریں۔

مرحلہ 5: Police Character Certificate کی سروس کو منتخب کریں۔

مرحلہ 6: درخواست میں مطلوبہ معلومات درج کریں اور درخواست کو submit کریں۔

مرحلہ 7: متعلقہ سروس کیلئے فیس کی ادائیگی کیلئے سسٹم جنریٹڈ PSID (Payment Slip Identification) نمبر ملتا ہے جس کیلئے  ادائیگی پھر Easypaisa, Jazzcash,یا دیگر موبائل والٹس کے ساتھ ساتھ بینک کی ایپس کے ذریعے بھی کی جا سکتی ہے۔ 

مرحلہ 8: application/PSIDاپنا  محفوظ کریں تاکہ بعد میں درخواست کا سٹیٹس  کیا جا سکے۔

خیبر پختونخوا پولیس کی Police Sahulat Markaz App  کے آفیشل documentation کے مطابق ایپ کا مقصد پولیس کی متعلقہ خدمات کو تیز رفتار، محفوظ اور paperless طریقے سے فراہم کرنا ہے۔

Character Certificate اور Visa Clearance میں کیا فرق ہے؟

یہ فرق درخواست دیتے وقت خاص طور پر سمجھنا ضروری ہے۔

Police Character Certificate:
عام طور پر پاکستان کے اندرتصدیق کے لیے استعمال ہونے والی سروس ہے۔

Police Clearance Certificate for Visa:
بیرون ملک سفر یا visa-related verification کے لیے مخصوص سروس ہے۔

KP Police کی موجودہ Police Sahulat Markaz App دونوں سروسز کو الگ آپشن کے طور پر ظاہر کرتی ہے۔

اسی طرح Police Clearance Certificate from Abroad بیرون ملک موجود پاکستانی شہریوں کے لیے الگ کیٹیگری ہے، جس کی جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں الگ فیس مقرر کی گئی۔

Police Character Certificate کتنے دن میں ملتا ہے؟

KP Right to Public Services Commission کی آفیشل معلومات کے مطابق Police Clearance Certificate کے روایتی طریقہ کار میں درخواست گزار کو دن کے اندر  متعلقہ سرٹیفیکیٹ DPO Office سے حاصل کرنے کا طریقہ درج ہے۔

اس طریقہ کار میں application، CNIC، passport اور تصاویر جمع کروانے، نزدیکی تھانے سے verification، inquiry اور SHO clearance کے مراحل شامل ہیں۔

تاہم online Police Sahulat Markaz application کے لیے ہر case میں یہی مدت مختص  نہیں کی جا سکتی۔  یہ Verification کی نوعیت، record اور متعلقہ district کے مطابق مطلوبہ وقت مختلف ہو سکتا ہے۔

اگر CNIC پر ایک سے زیادہ پتے ہوں تو کیا ہوگا؟

Police verification کے دوران درخواست گزار کے متعلقہ مستقل اور موجودہ پتہ اور police record کی جانچ کی جا سکتی ہے۔

اگر ویریفیکیشن  کے لیے مختلف پولیس اسٹیشنز سے معلومات درکار ہوں تو درخواست مکمل ہونے میں اضافی وقت لگ سکتا ہے۔

اس لیے درخواست جمع کرواتے وقت CNIC، مستقل اور موجودہ رہائش سے متعلق مکمل معلومات درست فراہم کرنا ضروری ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی Police Clearance کیسے حاصل کریں؟

KP Police نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے Police Clearance Certificate from Abroad کو الگ سروس کے طور پر رکھا ہے۔

8 اپریل 2025 کے نوٹیفیکیشن میں اس سروس کی fee Rs. 3,000 مقرر کی گئی تھی۔

KP Police Character Certificate 2026 for overseas Pakistanies

KP Police کی آفیشل ہدایات میں بیرون ملک موجود درخواست گزار کے لیے passport کی کاپی سمیت مخصوص دستاویزات کا ذکر موجود ہے۔

بیرون ملک موجود درخواست گزار کو درخواست submit کرنے سے پہلے موجودہ Police Sahulat Markaz طریقہ کار ضرور چیک کرنا چاہیے کیونکہ  بیرون ملک سے درخواست کا طریقہ پاکستان میں موجود Certificate سے مختلف ہو سکتا ہے۔

کیا Police Character Certificate کا مطلب No Criminal Record ہے؟

ضروری نہیں۔

پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کسی شخص کے متعلق پولیس ریکارڈ کی موجودہ صورتحال کو ظاہر کرتا ہے۔ خیبر پختونخوا رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن واضح کرتا ہے کہ یہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ درخواست دہندہ کی پوری زندگی کا کبھی کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں رہا۔

اس لیے اس سرٹیفیکیٹ کو “Lifetime No Criminal Record Certificate” سمجھنا درست نہیں ہوگا۔

درخواست دیتے وقت اہم احتیاطیں

  • CNIC کی معلومات درست درج کریں۔
  • اپنا موجودہ اور متعلقہ مستقل پتہ درست فراہم کریں۔
  • بیرون ملک استعمال کے لیے پاسپورٹ کی درست معلومات درج کریں۔
  • Character Certificate اور Visa Clearance میں صحیح سروس منتخب کریں۔
  • فیس ادائیگی کی receipt یا transaction کی تفصیل اپنے پاس محفوظ رکھیں۔
  • application/reference number محفوظ رکھیں۔
  • غیر سرکاری ایجنٹس کو غیر ضروری اضافی رقم نہ دیں۔
  • سرٹیفیکیٹ جاری ہونے کے بعد نام، اسمیں اپنا CNIC اور پاسپورٹ کی تفصیلات احتیاط سے چیک کریں۔
  • اگر سرٹیفیکیٹ کسی ایمبیسی یا foreign institution کے لیے ہے تو اس کیلئے درکار اضافی دستاویزات کی معلومات  پہلے سے پتہ کر لیں۔

KP Police Character Certificate 2026 — مختصر معلومات

معلوماتتفصیل
سروسKP Police Character Certificate
متعلقہ ادارہKhyber Pakhtunkhwa Police
سہولتPolice Sahulat Markaz / Police Sahulat Markaz App
Character Certificate feeRs. 1,000*
Visa Clearance feeRs. 2,000*
Abroad Clearance feeRs. 3,000*
بنیادی documentsCNIC، 2 تصاویر، ضرورت کے مطابق passport اور affidavit
Verificationمتعلقہ پولیس ریکارڈ کی جانچ
Notified traditional processing7 working days
Online servicePolice Sahulat Markaz App

*یہ fees 8 اپریل 2025 کے Home & Tribal Affairs Department notification کے مطابق ہیں؛ درخواست کے وقت موجودہ fee ضرور verify کریں۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

KP Police Character Certificate کی فیس کتنی ہے؟

8 اپریل 2025 کے جاری کردہ سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق Police Character Certificate کی فیس Rs. 1,000 ہے۔ Police Clearance for Visa کی فیس Rs. 2,000 اور Police Clearance from Abroad کی فیس Rs. 3,000 مقرر کی گئی۔

کیا KP Police Character Certificate آن لائن اپلائی کیا جا سکتا ہے؟

جی ہاں، کے پی پولیس کی پولیس سہولت مرکز ایپ میں پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کے لیے ڈیجیٹل درخواست کی سہولت موجود ہے۔

Police Character Certificate کتنے دن میں ملتا ہے؟

خیبر پختونخوا رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کے نوٹیفائیڈ طریقہ کار کے مطابق پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے روایتی طریقہ کار (ٹScript/Traditional Process) کے لیے 7 دفتری ایام (Working Days) کا وقت درج ہے۔

کیا Character Certificate اور Visa Clearance ایک ہی چیز ہیں؟

نہیں۔ کے پی پولیس کی پولیس سہولت مرکز ایپ میں دونوں الگ خدمات (سروسز) ہیں۔ کریکٹر سرٹیفکیٹ مقامی تصدیق کے لیے جبکہ ویزا کلیئرنس بیرونِ ملک سفر یا ویزا کی تصدیق کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

بیرون ملک پاکستانی کے لیے کون سی service ہے؟

بیرون ملک موجود پاکستانیوں کے لیے Police Clearance Certificate from Abroad الگ سروس ہے۔ 2025 کے نوٹیفیکیشن میں اس کی fee Rs. 3,000 مقرر کی گئی۔

سرکاری اور قابلِ اعتماد حوالہ جات

  • خیبر پختونخوا پولیس: پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کی سرکاری ہدایات اور مطلوبہ دستاویزات۔
  • پولیس سہولت مرکز ایپ: کے پی پولیس کی آفیشل ڈیجیٹل ایپلیکیشن اور دستیاب پولیس خدمات۔
  • خیبر پختونخوا رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن: پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کا طریقہ کار اور 7 دفتری ایام کا نوٹیفائیڈ سروس کا وقت۔
  • محکمہ داخلہ و قبائلی امور، حکومتِ خیبر پختونخوا: 8 اپریل 2025 کا پولیس سہولت مرکز سروسز اور فیس کے ڈھانچے سے متعلق نوٹیفکیشن۔

آخری اپڈیٹ

پولیس سروسز، فیس اور آن لائن طریقہ کار میں وقت کے ساتھ تبدیلی آ سکتی ہے۔ اس لیے درخواست جمع کروانے سے پہلے کے پی پولیس کے آفیشل پلیٹ فارم یا پولیس سہولت مرکز ایپ میں موجود تازہ ترین معلومات سے فیس اور درکار ضروری شرائط کی لازمی تصدیق (Verify) کر لیں۔

📤 شیئر کریں: 📱 واٹس ایپ 📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر

Leave a Comment

📊 KP آج — لائیو
Saturday، 22 August 2026
اسلامی تاریخ — 2026
🌤️ پشاور
38°C
صاف آسمان، گرم
💵 USD/PKR
278
▲ تازہ
⛽ پیٹرول
248 Rs
▼ فی لیٹر
🥇 سونا
236K
▲ تازہ

📱 واٹس ایپ الرٹ

KP کی تازہ خبریں اور جابز — سیدھے واٹس ایپ پر پائیں

📲 ابھی جوائن کریں
KP Updates