لوڈ ہو رہا ہے... | 🌤 پشاور: 38°C
خیبر پختونخوا

Abbotabad 702 Kanal Park: ایبٹ آباد کا جدید ترین فیملی تفریحی منصوبہ

ایبٹ آباد خیبر پختونخوا کے بڑے اور اہم شہروں میں ہوتا ہے، اس کی سب سے اہم خاصیت سیاحت کیلئے ایک جنت نظیر کا مقام رکھتی ہے اور ہر سال سیزن میں نا صرف اندرون ملک بلکہ بین الاقوامی سیاح بھی ایک بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

  خیبر پختونخوا سیٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ (KPCIP) کے تحت شہریوں کیلئے ایک شاندار اور جدید پارک  Abbotabad 702 Kanal Park تعمیر  کر رہی ہے۔  تیار کیا جانے والا یہ منصوبہ ایبٹ آباد میں ایک وسیع، سرسبز اور جدید تفریحی مقام فراہم کرے گا، اس کا اصل نام شیروان ایڈوینچر فیملی پارک رکھا گیا ہے، جہاں خاندانوں، بچوں اور نوجوانوں کے لیے مختلف تفریحی اور صحت مند سرگرمیوں کے مواقع دستیاب ہوں گے۔

Abbotabad 702 Kanal Park

حکومت اس  کو عنقریب شہریوں کے لیے کھولنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔  KPCIP کی  تازہ اپڈیٹ کے مطابق پارک کی تیاری میں ماحولیاتی پائیداری کو بھی خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

یہ منصوبہ سرکاری دستاویزات میں Sherwan Adventure Family Park, Abbottabad کے نام سے شامل ہے اور KPCIP کے Urban/Green Space Initiatives کا حصہ ہے۔ منصوبے کے بنیادی تصور میں ایبٹ آباد کے قدرتی ماحول سے ہم آہنگ ایک ایسا تفریحی مقام تیار کرنا شامل ہے جہاں شہری کھلی فضا اور تازہ ہوا میں وقت گزار سکیں اور مختلف جسمانی و تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوں۔

منصوبے کی دستیاب معلومات کے مطابق پارک میں کرکٹ گراؤنڈ، واکنگ ٹریکس، ٹریلز، سیڑھیاں، راک کلائمبنگ اور زِپ لائن جیسی سہولیات شامل کی گئی ہیں۔ خاندانوں کے لیے باربی کیو اور پارکنگ ایریاز کے ساتھ عوامی واش رومز، ٹک شاپس، کیوسکس اور الیکٹرک کارز جیسی سہولیات بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔

Abbotabad 702 Kanal Park میں کیا خاص ہوگا؟

Abbottabad Park 2026 کے حوالے سے تازہ ترین اپڈیٹ میں بتایا گیا ہے کہ جدید پارک کوتکمیل کے بعد عنقریب شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ ایبٹ آباد جیسے شہر میں جہاں قدرتی حسن پہلے ہی نمایاں ہے، ایک منظم اور جدید عوامی پارک شہریوں اور سیاحوں دونوں کے لیے اضافی کشش پیدا کر سکتا ہے۔ پارک کے فعال ہونے کے بعد مقامی خاندانوں کو شہر ہی میں تفریح کے مزید مواقع ملنے کی توقع ہے۔

Sherwan Adventure Family Park کی منصوبہ بندی روایتی پارک سے کچھ مختلف انداز میں کی گئی ہے۔ یہاں بچوں اور خاندانوں کے لیے تفریحی مقامات کے ساتھ نوجوانوں اور دیگر شہریوں کے لیے جسمانی سرگرمیوں اور ایڈونچر کے مواقع بھی رکھے گئے ہیں۔

Sherwan Adventure Family Park میں تفریح اور ایڈونچر سہولیات

منصوبے کی ستیاب رپورٹ کے مطابق سہولیات میں کرکٹ گراؤنڈ، واکنگ ٹریکس، قدرتی ٹریلز، راک کلائمبنگ اور زِپ لائن  جو تقریبا 1،250 فٹ لمبی ہے بھی شامل ہیں۔ 

یہ تمام سہولیات پارک کو صرف بیٹھنے یا سیر کرنے کی جگہ کے بجائے ایک ایسے تفریحی مقام میں تبدیل کرتی ہیں جہاں مختلف عمر کے افراد اپنی دلچسپی کے مطابق مختلف سرگرمیاں اختیار کر سکتے ہیں۔

KPCIP کے تحت تیار ہونے والے اس منصوبے کی ایک نمایاں خصوصیت اس کا ماحولیاتی پہلو ہے۔KPCIP کی  تازہ معلومات کے مطابق پارک کی تعمیر کے دوران ایک بھی درخت نہیں کاٹا گیا جبکہ مزید 5,000 پودے لگانے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

یہ اقدام ایبٹ آباد کے قدرتی اور سرسبز ماحول کے تحفظ کے حوالے سے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ منصوبے کا مقصد شہری سہولیات میں اضافہ کرتے ہوئے گرین اسپیس کو بھی برقرار رکھنا ہے، تاکہ تفریحی مقام کی ترقی شہر کے قدرتی حسن کے ساتھ ہم آہنگ رہے۔

KPCIP کے تحت ماحول دوست منصوبہ

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جاری کردہ معلومات کے مطابق KPCIP خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں شہری سہولیات، گرین انفراسٹرکچر اور شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے شروع کیے گئے منصوبوں میں سے ایک ہے۔

ایبٹ آباد کی آبادی اور شہری سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ ایسے عوامی مقامات کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی  جہاں لوگ ٹریفک اور شہری مصروفیات سے دور کھلی فضا میں وقت گزار سکیں۔

خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں میں بھی شہریوں کے لیے پارکس اور گرین اسپیسز کو بہتر بنانے کے منصوبوں پر کام جاری ہے، جس کی ایک مثال 34 پارکس کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ ہے۔

ایک منظم طریقے سے تیار کیا گیا یہ پارک بچوں کے کھیل، نوجوانوں کی جسمانی سرگرمیوں، بزرگوں کی واک اور خاندانوں کی تفریح کے لیے ایک مشترکہ جگہ فراہم کر سکتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ منصوبہ شہر کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ عوامی صحت اور معیارِ زندگی کے حوالے سے بھی اہمیت رکھتا ہے۔

ایبٹ آباد میں بڑے تفریحی پارک کی ضرورت کیوں تھی؟

شیروان ایڈونچر فیملی پارک (Sherwan Adventure Family Park) خیبر پختونخوا سٹیز امپروومنٹ پروجیکٹ (KPCIP) کے تحت ایبٹ آباد کے  Lot-1 کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس لاٹ میں پارک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ایبٹ آباد کے اولڈ سٹی سینٹر (Old City Centre) کی پیڈسٹرینائزیشن (پیدل چلنے والوں کے لیے راستوں کی بحالی و تزئین) بھی شامل ہے۔

منصوبے کے ریکارڈ اور لاگت کے درست اعداد و شمار کی تفصیل درج ذیل ہے:

  • معاہدے کی تاریخ: ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق KPCIP کے اس Lot-1 کا باقاعدہ معاہدہ 30 جون 2022 کو درج کیا گیا۔
  • شیروان ایڈونچر فیملی پارک کی تخمینی لاگت: 2023 کی رپورٹنگ کے مطابق صرف شیروان ایڈونچر فیملی پارک کے حصے کی تخمینی لاگت تقریباً 808 ملین روپے (80.8 کروڑ روپے) بتائی گئی تھی۔
  • مجموعی لاگت کا فرق: بعد کے دفتری و منصوبہ جاتی ریکارڈ میں پورے Lot-1 کی مجموعی لاگت الگ سے درج ہے۔ لہٰذا شیروان پارک کی انفرادی لاگت کو پورے Lot-1 کے مجموعی فنڈز کے مساوی قرار دینا درست نہیں ہے، کیونکہ Lot-1 میں شہری مرکز کی اپ گریڈیشن کے دیگر منصوبے بھی شامل ہیں۔

یہ تفریق رپورٹنگ اور دستاویزی ریکارڈ میں مالیاتی شفافیت کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔

منصوبے کو ابتدائی ٹائم لائن کے مطابق مکمل ہونے میں تاخیر سے ناکامی کا سامنا رہا۔ KPCIP کی مئی 2025 کی پیش رفت رپورٹ میں Lot-1 کے لیے مقررہ پیش رفت 100 فیصد کے مقابلے میں حقیقی پیش رفت 65.10 فیصد ظاہر کی گئی تھی۔

تعمیر میں تاخیر کے بعد اب صورتحال کیا ہے؟

تاہم 2026 کی تازہ اپڈیٹ میں پارک کو شہریوں کے لیے عنقریب کھولنے کی بات کی گئی ہے۔جس کا مطلب  کہ منصوبہ اب عوامی افتتاح اور آپریشنل مرحلے کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، تاہم باقاعدہ افتتاح کی حتمی تاریخ کا سرکاری اعلان عنقریب متوقع ہے۔

نئے زیر تعمیر پارک سے ایبٹ آباد کی تفریحی اور سیاحتی سرگرمیوں میں کافی اضافے کی توقع ہے۔ شہر میں آنے والے سیاحوں کے لیےبھی یہ فیملی پارک اضافی تفریحی مقام بن سکتا ہے، جبکہ مقامی سطح پر  کاروبار اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔

KPCIP نے بھی اس   پارک کے حوالے اپنی رپورٹ میں سیاحت کے فروغ، روزگار کے نئے مواقع، عوامی صحت  کی بہتری اور تفریح کو ممکنہ فوائد میں شامل کیا ہے۔

اگر پارک کی دیکھ بھال، سیکیورٹی اور سہولیات کو مؤثر انداز میں برقرار رکھا گیا تو یہ مستقبل میں ایبٹ آباد کے نمایاں عوامی مقامات میں شامل ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین دستیاب اپڈیٹ کے مطابق پارک کو عنقریب شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا، تاہم اس وقت تک افتتاح کی کوئی حتمی تاریخ، داخلہ فیس یا باقاعدہ اوقاتِ کار سرکاری طور پر واضح نہیں کیے گئے۔

 افتتاح کے بعد داخلہ، پارکنگ، اوقاتِ کار اور مختلف تفریحی سہولیات کے بارے میں مزید معلومات سامنے آنے کی توقع ہے۔

ایبٹ آباد میں تیار کیا جانے والا یہ جدید پارک شہر کے لیے ایک اہم شہری اور تفریحی منصوبہ ہے۔ Sherwan Adventure Family Park کے نام سے KPCIP کے تحت شامل اس منصوبے میں کھیل، واک، ایڈونچر اور فیملی تفریح کے لیے مختلف سہولیات شامل کی گئی ہیں۔

اس منصوبے کی خاص بات اس کا سبز اور ماحول دوست ڈیزائن بھی ہے۔ KPCIP کے مطابق تعمیر کے دوران درختوں کی کٹائی سے مکمل گریز کیا گیا جبکہ اس میں مزید 5,000 پودے لگانے کا منصوبہ ہے۔

تازہ اپڈیٹ کے مطابق پارک جلد شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ حتمی افتتاحی تاریخ اور عوام کے لیے دیگر تفصیلات سامنے آتے ہی اسی آرٹیکل میں اپڈیٹ کر دی جائیں گی۔

📤 شیئر کریں: 📱 واٹس ایپ 📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر

Leave a Comment

📊 KP آج — لائیو
Saturday، 29 August 2026
اسلامی تاریخ — 2026
🌤️ پشاور
38°C
صاف آسمان، گرم
💵 USD/PKR
278
▲ تازہ
⛽ پیٹرول
248 Rs
▼ فی لیٹر
🥇 سونا
236K
▲ تازہ

📱 واٹس ایپ الرٹ

KP کی تازہ خبریں اور جابز — سیدھے واٹس ایپ پر پائیں

📲 ابھی جوائن کریں
KP Updates