محفوظ ڈرائیونگ دنیا میں ایک آرٹ کا درجہ رکھتی ہے اور بیشتر ممالک جیسے امریکہ، یورپ اور خلیجی ممالک نے اس کے لیے باقاعدہ اسکولز قائم کر رکھے ہیں جہاں امیدواروں کو روڈ سیفٹی قوانین سکھانے کے بعد عمل ڈرائیونگ ٹریننگ سے گزارا جاتا ہے، جس سے ڈرائیورز میں روڈ سیفٹی کا احساس بہتر ہوتا ہے۔
اسی طرز پر Driving License in Khyber Pakhtunkhwa کے لیے بھی روڈ سیفٹی کا یہی معیار اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ سڑکوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔
اگر بات کریں خیبر پختونخوا کی تویہاں روڈ سیفٹی کے حوالے سے معلومات اور سنجیدگی ناہونے کی وجہ سےحالات خاصے ابتر تھے،لیکن کچھ عرصے سے یہاں بھی اس حوالے سے شعور پیدا ہوتا دیکھائی دے رہا ہے اور اب خیبر پختونخوا حکومت نے بھی اس حوالے سے کافی سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں ۔

اس آرٹیکل میں ہم خیبرپختونخوا میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا مکمل طریقہ، عمر کی شرط، ضروری کاغذات، لرنر پرمٹ، فیس، ڈرائیونگ ٹیسٹ، تجدید، ڈپلیکیٹ لائسنس اور آن لائن سہولیات کے بارے میں تفصیلی معلومات بیان کریں گے۔
خیبر پختونخوا میں لائسنس کے حصول کیلئے ایک باقاعدہ طریقہ کار وضح کیا گیا ہے جس میں امیدوار کی عمر، شناخت، میڈیکل فٹنس اور ڈرائیونگ ٹیسٹ سمیت مختلف مراحل کی تکمیل شامل ہے۔
موٹر سائیکل یا کار کے لیے سب سے پہلے لرنر پرمٹ جاری کیا کا جاتا ہے، جبکہ اسکی مقررہ مدت مکمل ہونے کے بعد ٹریفک سائنز کا تھیوری ٹیسٹ اور اسکے بعد مجوزہ پراسس سے گزرنے کے بعد عملی ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرکے مستقل لائسنس حاصل کیا جا سکتا ہے۔
Driving License in Khyber Pakhtunkhwa کے لیے کہاں اپلائی کریں؟
خیبرپختونخوا میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے درخواست دینے کے بنیادی طریقہ کار میں متعلقہ Driving License Branch سے رجوع کیا جا تا ہے۔
پشاور ٹریفک پولیس کے مطابق learner permit کے لیے درخواست گزار کو لائسنس برانچ میں ذاتی طور پر حاضر ہونا لازمی ہے، جہاں ذاتی و شناختی معلومات درج کرنے اور تصویر لینے کے بعد learner جاری کیا جاتا ہے۔

ٹیکنالوجی کی جدت اختیار کرنے کے بعد خیبرپختونخوا محکمہ ٹرانسپورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس کی مختلف خدمات کو Dastak App کے ذریعے بھی آن لائن درخواست کی سہولت فراہم کر رکھی ہے۔
حکومت کی جاری کردہ معلومات کے مطابق اس ایپ سے learner permit، نیا مستقل لائسنس، موجودہ لائسنس کی تجدید اور duplicate license کے لیے درخواست بھی دی جا سکتی ہے۔
یعنی درخواست گزار اپنی ضرورت کے مطابق:
- متعلقہ لائسنس برانچ جا سکتا ہے۔
- Dastak App کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتا ہے۔
- جہاں آن لائن درخواست کے بعد ٹیسٹ یا تصدیق کے لیے برانچ میں حاضری ضروری ہو، وہاں متعلقہ مرکز جانا ہوگا۔
اہم بات: آن لائن درخواست کی سہولت کا مطلب یہ نہیں کہ ہر مرحلہ گھر بیٹھے مکمل ہو جائے گا۔ مستقل لائسنس کے لیے عملی ڈرائیونگ ٹیسٹ سمیت بعض مراحل میں ذاتی طور پہ حاضرہونا ضروری ہو سکتا ہے۔
KPK Driving License کے لیے عمر اور بنیادی شرائط
عام موٹر سائیکل یا موٹر کار کے learner permit کے لیے درخواست گزار کی عمر کم از کم 18 سال مقرر کی گئی ہے۔ پشاور ٹریفک پولیس کے موجودہ طریقہ کار میں learner permit کے لیے CNIC کی درست معلومات اور مجاز ڈاکٹر کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔
یہ تمام طریقہ کار لائٹ وہیکل گاڑی یا موٹر بائک کیلئے بہان کیا گیا ہیے، تاہم مختلف اقسام کی گاڑیوں، خصوصاً تجارتی اور بھاری گاڑیوں کے لائسنس کے لیے شرائط مختلف ہو جاتی ہیں۔
اس لیے اگر درخواست موٹر سائیکل یا عام موٹر کار کے بجائے LTV، HTV یا PSV کے لیے ہے تو متعلقہ سرکاری قواعد تفصیل سے دیکھنا ضروری ہے۔
KPK Learner Permit کیسے حاصل کریں؟
Learner Permit مستقل لائسنس کے اجراء سے پہلے اولین عملی مرحلہ ہے۔
پشاور ٹریفک پولیس کے مطابق learner permit کے لیے:
- درست CNIC
- کم از کم 18 سال عمر
- مجاز ڈاکٹر کا میڈیکل سرٹیفکیٹ
- مقررہ فیس

جیسی شرائط پوری کرنا ضروری ہیں۔
روایتی طریقہ کار میں درخواست گزار کو لائسنس برانچ میں ذاتی طور پر حاضر ہونے کے بعد اپنی ذاتی معلومات درج کرنے اور تصویر لینے کے بعد learner permit جاری کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب محکمہ ٹرانسپورٹ کی Dastak سروس میں learner permit کے لیے CNIC اور موبائل نمبر سے رجسٹریشن، مطلوبہ معلومات درج کرنے، CNIC اپ لوڈ کرنے اور فیس آن لائن ادا کرنے کا طریقہ دیا گیا ہے۔
اس میں بائیو میٹرک کیلئے نادرا ای-سہولت مرکز جانا لازمی ہوتا ہے، جسکا چالان پیپر دستک ایپ سے معلومات کے اندراج کے بعد جاری ہوتا ہے۔
Learner Permit کے 45 دن کیوں اہم ہیں؟
پشاور ٹریفک پولیس کے موجودہ طریقہ کار کے مطابق learner permit 45 دن بعد mature ہوتا ہے اور اس کے بعد امیدوار مستقل لائسنس کے لیے ٹریفک سائنز کا ٹیسٹ اور فائنل ڈرائیونگ ٹیسٹ دے سکتا ہے۔
اس لیے learner حاصل کرنے کے بعد 45 دن کی مدت کے دوران مناسب ڈرائیونگ پریکٹس کرنا بہتر ہے۔
Driving License Procedure in KPK — مکمل مرحلہ وار طریقہ
خیبرپختونخوا میں عام ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا عمل چند بنیادی مراحل پر مشتمل ہے۔
پہلا مرحلہ: ضروری دستاویزات تیار کریں
درخواست دینے سے پہلے اپنا درست CNIC اور میڈیکل سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔ میڈیکل سرٹیفکیٹ مجاز میڈیکل پریکٹیشنر سے حاصل کیا جانا ضروری ہے جو حکومت سے منظور شدہ ہوں۔
دوسرا مرحلہ: learner permit کے لیے درخواست دیں
لرنر پرمٹ مستقل ڈرائیونگ لائسنس سے پہلےجاری کیا جاتا ہے۔
یہ درخواست متعلقہ لائسنس برانچ میں دی جا سکتی ہے، جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے Dastak App کے ذریعے learner permit کے لیے آن لائن درخواست جمع کروانے کی سہولت بھی فراہم کر رکھی ہے۔
تیسرا مرحلہ: فیس ادا کریں
لرنر پرمٹ کے لیے مقررہ فیس ادا کی جاتی ہے، پشاور ٹریفک پولیس کی موجودہ فہرست میں learner permit کی فیس 1,000 روپے درج ہے۔
چوتھا مرحلہ: learner permit حاصل کریں
درخواست مکمل ہونے کے بعد learner permit جاری کیا جاتا ہے۔ پشاور ٹریفک پولیس کے مطابق learner permit 45 دن بعد mature ہوجاتا ہے۔
پانچواں مرحلہ: ڈرائیونگ کی مشق کریں
ان 45 دنوں کے دوران درخواست گزار کو گاڑی چلانے کی مناسب مشق، ٹریفک قوانین اور ٹریفک سائنز ٹیسٹ کی تیاری کرنی ہوتی ہے ۔
چھٹا مرحلہ: 45 دن مکمل ہونے کے بعد دوبارہ درخواست دیں
لرنر پرمٹ کے اجراء کے 45 دن مکمل ہونے کے بعد امیدوار Driving License Branch سے مستقل لائسنس کے اگلے مرحلے کے لیے متعلقہ دفتر سے رجوع کرتا ہے۔
ساتواں مرحلہ: ٹریفک سائنز کا ٹیسٹ دیں
امیدوار کو ٹریفک سائنز اور سڑک کے بنیادی قوانین سے متعلق ٹیسٹ پاس کرنا ہوتا ہے۔
آٹھواں مرحلہ: عملی ڈرائیونگ ٹیسٹ دیں
ٹریفک سائنز کے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد عملی ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔ امیدوار کو محفوظ اور درست انداز میں گاڑی چلانے کی صلاحیت ثابت کرنا ہوتی ہے۔
نواں مرحلہ: لائسنس کارڈ کی فیس ادا کریں
فائنل روڈ ٹیسٹ کو کامیابی سے پاس کرنے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کارڈ کے اجراء کی مقررہ فیس ادا کی جاتی ہے۔
دسواں مرحلہ: لائسنس حاصل کریں
پشاور ٹریفک پولیس کے مطابق کامیاب امیدوار کو ڈرائیونگ لائسنس کارڈ مقررہ طریقہ کار کے تحت جاری کر دیا جاتا ہے اور موجودہ طریقہ کار میں یہ کارڈ سات دن بعد جاری ہو جاتا ہے۔ لیکن اس میں زیادہ دن بھی لگ سکتے ہیں جس کا انحصار متعلقہ شہر یا انکے دفتر پہ ہوتا ہے۔
ڈرائیونگ لائسنس کے لیے کون سے کاغذات چاہئیں؟
عام موٹر سائیکل یا موٹر کار کے لائسنس کے لیے بنیادی طور پر درج ذیل دستاویزات درکار ہوتی ہیں:
- اصل اور درست CNIC
- میڈیکل سرٹیفکیٹ
- learner permit
- مقررہ فیس کا ثبوت
آن لائن خدمات کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ نے CNIC کی نقل، موجودہ لائسنس، میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ سائز تصاویر جیسی دستاویزات بھی درج کی ہیں، تاہم مطلوبہ دستاویزات سروس کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں۔
اس لیے درخواست دینے سے پہلے متعلقہ سروس کی موجودہ دستاویزات کی فہرست دیکھ لینا بہتر ہے۔
KPK Driving License Fee — موجودہ فیس کتنی ہے؟
پشاور ٹریفک پولیس کی موجودہ فیس فہرست کے مطابق عام موٹر سائیکل، موٹر کار/جیپ اور موٹر سائیکل + موٹر کار کی متعلقہ کیٹیگری کے لیے درج ذیل فیسیں موجود ہیں:
| سروس | فیس |
|---|---|
| Learner Permit | 1,000 روپے |
| Medical | 150 روپے |
| Driving Test / E-Test | 500 روپے |
| Driving License Card | 2,000 روپے |
| Renewal | 2,500 روپے، میعاد ختم ہونے کے ایک ماہ کے اندر |
| Renewal | 5,000 روپے، تین سال بعد |
| Duplicate License | 2,000 روپے |
| International Driving Permit | 10,000 روپے |
فیس میں ردوبدل سرکاری نوٹیفکیشن کے ذریعے ممکن ہے، اس لیے مضمون پڑھنے والے تمام افراد کو درخواست دینے سے پہلے تازہ ترین سرکاری فیس ضرور چیک کرنی چاہیے،اسکا لنک فراہم کر دیا گیا ہے۔
ڈرائیونگ ٹیسٹ کیسے ہوتا ہے؟
مستقل لائسنس کے لیے امیدوار کو صرف کاغذات جمع کروانا کافی نہیں ہوتا بلکہ ٹیسٹ بھی پاس کرنا ہوتا ہے۔

پشاور ٹریفک پولیس کے موجودہ طریقہ کار کے مطابق امیدوار کو:
- ٹریفک سائنز کا ٹیسٹ دینا ہوتا ہے۔
- عملی ڈرائیونگ ٹیسٹ دینا ہوتا ہے۔
- دونوں مراحل کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد لائسنس کارڈ کے لیے فیس ادا کرنا ہوتی ہے۔
ٹریفک سائنز ٹیسٹ کی تیاری
ٹیسٹ سے پہلے درج ذیل موضوعات کی مکمل تیاری کرلیں:
- رفتار کی حد کے سائنز
- نو انٹری اور نو اوورٹیکنگ
- ہسپتال اور اسکول کے سائنز
- یوٹرن اور موڑ کے سائنز
- یک طرفہ اور دو طرفہ ٹریفک
- پارکنگ کے سائنز
- خطرے اور انتباہ کے سائنز
پشاور ٹریفک پولیس کی ویب سائٹ پر ڈرائیونگ لائسنس کے لیے E-Test کی مشق بھی موجود ہے، جس میں ٹریفک سائنز سے متعلق سوالات شامل ہیں۔
عملی ڈرائیونگ ٹیسٹ میں کیا دیکھا جاتا ہے؟
عملی ٹیسٹ کا مقصد یہ جانچنا ہوتا ہے کہ امیدوار گاڑی کو محفوظ اور ذمہ دارانہ طریقے سے چلا سکتا ہے یا نہیں۔
تیاری کے دوران خاص طور پر:
- گاڑی پر کنٹرول
- اشاروں کا درست استعمال
- لین کی پابندی اور مروجہ روڈ سیفٹی کے بعد لین کی تبدیلی
- موڑ کا درست طریقہ
- ریورس ڈرائیونگ
- پارکنگ
- رفتار پر قابو
- ٹریفک سائنز کی پابندی
کی پریکٹس لازمی کریں۔
یہ صرف ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے نہیں بلکہ حقیقی سڑک پر محفوظ ڈرائیونگ کے لیے بھی ان مہارتوں پرعبور ضروری ہے۔
ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل ہو جائیں تو کیا ہوگا؟
اگر امیدوار مقررہ ٹیسٹ پاس نہیں کر پاتا تو اسے متعلقہ لائسنس برانچ سے دوبارہ ٹیسٹ یا اگلے مرحلے کے بارے میں معلومات حاصل کرنی چاہئیں۔
دوبارہ ٹیسٹ کی تاریخ اور کسی اضافی فیس کا طریقہ کار متعلقہ اتھارٹی اور سروس کے مطابق ہو سکتا ہے، اس لیے اس معاملے میں غیر سرکاری معلومات پر انحصار کرنے کے بجائے متعلقہ لائسنس برانچ سے تصدیق بہتر ہے۔
Driving License Renewal in KPK — لائسنس کی تجدید کیسے کریں؟
اگر ڈرائیونگ لائسنس کی میعاد ختم ہو جائے تو اسے تجدید کروانا ضروری ہے۔
خیبرپختونخوا محکمہ ٹرانسپورٹ کے موجودہ آن لائن پورٹل پر Driving License Renewal کی سروس فعال ہے۔
سرکاری پورٹل پہ شہری آن لائن اکاؤنٹ بنا کر شناخت کی تصدیق، مطلوبہ معلومات اور دستاویزات فراہم کرکے تجدید کی درخواست دے سکتے ہیں اور فیس ادا کر سکتے ہیں۔
پشاور ٹریفک پولیس کی موجودہ فیس فہرست کے مطابق عام کیٹیگری کے لیےتجدید کی فیس میعاد ختم ہونے کے عرصے کے مطابق مختلف ہے۔ موجودہ فہرست میں ایک ماہ کے اندر renewal کے لیے 2,500 روپے اور تین سال بعد 5,000 روپے درج ہیں۔
اگر آپ دستک ایپ کے زریعے لائسنس کی ویریفکیشن، تجدید یا ڈپلیکیٹ لائسنس کے اجراء سے متعلق تفصیلات جاننا چاہتے ہیں تو ہمارا ایک مفصل آرٹیکل آپ کیلئے ہے
اس لیے لائسنس کی میعاد ختم ہونے سے پہلے اور غیر ضروری تاخیر سے بچنے کیلئے پہلے ہی تجدید کروا لینی چائیے۔
لائسنس کی تجدید آن لائن کیسے کریں؟
آن لائن تجدید کے لیے خیبرپختونخوا محکمہ ٹرانسپورٹ کے Online Services Portal سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
بنیادی طریقہ یہ ہے:

- آن لائن پورٹل پر اکاؤنٹ رجسٹر کریں۔
- CNIC اور موبائل نمبر سے رجسٹریشن مکمل کریں۔
- اپنی شناخت کی تصدیق مکمل کریں۔
- Driving License Renewal منتخب کریں۔
- مطلوبہ درکار معلومات کا اندراج کریں۔
- ضروری دستاویزات اپ لوڈ کریں۔
- مقررہ فیس ادا کریں۔
- درخواست جمع کریں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق آن لائن شناخت کی تصدیق بائیومیٹرک یا OTP کے ذریعے ہو سکتی ہے اور سروس کے مطابق مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنا پڑ سکتی ہیں۔
ڈرائیونگ لائسنس گم ہو جائے تو کیا کریں؟
اگر اصل ڈرائیونگ لائسنس گم ہو جائے تو duplicate license کے لیے بھی درخواست جمع کروائی جا سکتی ہے۔
پشاور ٹریفک پولیس کے مطابق duplicate license کے لیے:
- درست CNIC
- پولیس اسٹیشن کی روزنامچہ رپورٹ
- مقررہ فیس
- گم ہوئے لائسنس کی کاپی
درکار ہوتی ہے۔ موجودہ فیس فہرست میں duplicate license کی فیس 2,000 روپے درج ہے۔
Dastak App کے ذریعے duplicate license کے لیے درخواست دینے کی سہولت بھی محکمہ ٹرانسپورٹ نے درج کی ہے۔
ڈرائیونگ لائسنس آن لائن کیسے چیک کریں؟
خیبرپختونخوا میں ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تصدیق کی سہولت موجود ہے۔
پشاور ٹریفک پولیس کی e-License سروس میں CNIC نمبر، لائسنس نمبر اور تاریخ پیدائش درج کرکے ڈرائیونگ لائسنس کی الیکٹرانک کاپی حاصل کی جا سکتی ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے صوبے کے تمام اضلاع میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا، تجدید اور تصدیق کے لیے مرکزی ڈیجیٹل نظام کی سہولت فراہم کی ہے،جس میں سر فہرست دستک ایپ، پولیس سہولت مرکز ایپ وغیرہ شامل ہیں۔
Dastak App سے ڈرائیونگ لائسنس کی کون سی سہولیات ملتی ہیں؟
خیبرپختونخوا محکمہ ٹرانسپورٹ کی تازہ معلومات کے مطابق Dastak App کے ذریعے درج ذیل ڈرائیونگ لائسنس کی خدمات دستیاب ہیں:
- Learner Permit کے لیے درخواست
- نیا مستقل ڈرائیونگ لائسنس
- موجودہ لائسنس کی تجدید
- Duplicate License
- درخواست کی صورتحال معلوم کرنا
لرنر لائسنس کی رجسٹریشن کے لیے ایپ میں اپنا شناختی کارڈ اور موبائل نمبر درج کریں، اس کے بعد تمام مطلوبہ معلومات فراہم کرکے اپنے CNIC کی تصویر اپ لوڈ کریں اور فیس کی آن لائن ادائیگی مکمل کریں۔
لرنر پرمٹ کی مقررہ مدت پوری ہونے کے بعد آپ مستقل لائسنس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، تاہم فائنل ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے متعلقہ برانچ جانا لازمی ہے۔
کیا لائسنس کا اجراء مکمل آن لائن ہو سکتا ہے؟
یہ عملی طور پہ ممکن نہیں کیونکہ متعلقہ دفتر جا کے رجسٹریشن اور تصویر کا پراسس مکمل کرنا ضروری ہے جو وہی دفتر وزٹ کرکے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔
آن لائن درخواست، دستاویزات اپ لوڈ کرنے اور فیس ادا کرنے جیسی سہولیات موجود ہیں، لیکن مستقل لائسنس کے لیے عملی ڈرائیونگ ٹیسٹ اور بعض تصدیقی مراحل کے لیے متعلقہ برانچ میں حاضری ضروری ہو سکتی ہے۔
خواتین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس
خیبرپختونخوا میں خواتین بھی مقررہ قانونی شرائط پوری کرکے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتی ہیں۔
عمومی طور پہ عمر کی شرط، شناختی دستاویز، میڈیکل فٹنس، learner permit اور متعلقہ ٹیسٹ شامل ہوتے ہیں۔ خواتین کے لیے بھی محفوظ ڈرائیونگ، ٹریفک قوانین اور سڑک کے بنیادی اصولوں کی مکمل تیاری ضروری ہے۔
ڈرائیونگ لائسنس کی مختلف اقسام
خیبرپختونخوا میں گاڑی کی نوعیت اور استعمال کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کی مختلف کیٹیگریز موجود ہیں۔
عام شہری کے لیے موٹر سائیکل یا موٹر کار/جیپ کا لائسنس بنیادی کیٹیگریز میں شامل ہے، جبکہ تجارتی اور بڑی گاڑیوں کے لیے LTV، HTV اور PSV جیسی کیٹیگریز کے لئے تقاضے الگ ہو سکتے ہیں۔
اگر آپ تجارتی گاڑی یا بھاری گاڑی چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو درخواست دینے سے پہلے متعلقہ کیٹیگری کی عمر، میڈیکل، ٹیسٹ اور دیگر شرائط ضرور چیک کریں۔
انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کیا ہے؟
اگر کوئی بھی شخص اگر بیرون ملک گاڑی چلانے کا ارادہ رکھتا ہے تو وہاں کیلئے International Driving Permitلازمی ہوتاہے۔
پشاور ٹریفک پولیس کے طریقہ کار میں International Driving Permit کے لیے درست ڈرائیونگ لائسنس، CNIC، میڈیکل سرٹیفکیٹ، پاسپورٹ، ویزا اور مقررہ فیس جیسی دستاویزات درج ہیں۔
لائسنس بنوانے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
عام موٹر سائیکل یا موٹر کار کے لائسنس میں learner permit کے بعد کم از کم 45 دن کی مدت اہم ہے، کیونکہ پشاور ٹریفک پولیس کے مطابق learner پرمٹ اس مدت کے بعد mature ہوتا ہے اور پھر مستقل لائسنس کے ٹیسٹ کا مرحلہ آتا ہے۔
اس کے بعد ٹیسٹ اور کارڈ کے اجرا کا وقت درخواست، برانچ اور سروس کے مطابق مختلف ہو سکتا ہے۔ پشاور ٹریفک پولیس کے موجودہ طریقہ کار میں کامیاب امیدوار کے لیے لائسنس کارڈ سات دن بعد حاصل کرنے کا مروجہ طریقہ موجود ہے۔
دوسری جانب، خیبر پختونخوا ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی باضابطہ نوٹیفائیڈ پبلک سروسز میں بعض ایل ٹی وی/ پی ایس وی اور ایچ ٹی وی/ پی ایس وی کے نئے لائسنسوں کے لیے سرکاری طور پر سروس کی فراہمی کا زیادہ سے زیادہ وقت تین دن مقرر کیا گیا ہے۔
ڈرائیونگ لائسنس بنواتے وقت کن غلطیوں سے بچیں؟
درخواست میں معلومات کے اندراج کے وقت چند عام غلطیاں اس پورے عمل کو شکل بنا سکتی ہیں۔
غلط معلومات دینا: CNIC اور درخواست میں موجود معلومات ایک جیسی ہونی چاہئیں۔
غیر مکمل دستاویزات: میڈیکل سرٹیفکیٹ یا ضروری کاغذات مکمل نہ ہونے سے درخواست میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
ٹریفک سائنز کی تیاری نہ کرنا: بہت سے نئے امیدوار صرف عملی ڈرائیونگ پر توجہ دیتے ہیں اور ٹریفک سائنز کو مکمل نظر انداز کر دیتے ہیں۔
لائسنس کی میعاد ختم ہونے دینا: renewal میں تاخیر اضافی فیس کا باعث بن سکتی ہے۔
غیر سرکاری ایجنٹ پر اعتماد کرنا: جہاں سرکاری آن لائن یا برانچ سروس موجود ہو وہاں غیر ضروری طور پر کسی ایجنٹ کو رقم دینا مناسب نہیں۔
تازہ فیس چیک نہ کرنا: سرکاری فیس وقت کے ساتھ تبدیل ہو سکتی ہے، اس لیے ادائیگی سے پہلے موجودہ فیس ضرور دیکھیں۔
ڈرائیونگ لائسنس کے لیے آن لائن درخواست دینے سے پہلے یہ چیک کریں
درخواست جمع کرنے سے پہلے ایک مختصر چیک لسٹ آپ کا وقت بچا سکتی ہے:
- کیا آپ مطلوبہ عمر پوری کرتے ہیں؟
- کیا CNIC درست اور فعال ہے؟
- کیا میڈیکل سرٹیفکیٹ موجود ہے؟
- کیا learner permit کی مدت مکمل ہو چکی ہے؟
- کیا ٹریفک سائنز کی تیاری مکمل ہے؟
- کیا عملی ڈرائیونگ کی مناسب مشق ہے؟
- کیا موجودہ فیس معلوم ہے؟
- کیا مطلوبہ دستاویزات اسکین یا تصویر کی شکل میں تیار ہیں؟
- کیا آپ نے صرف سرکاری ویب سائٹ یا Dastak App استعمال کیا ہے؟
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
خیبرپختونخوا میں ڈرائیونگ لائسنس کے لیے کہاں اپلائی کرنا ہوتا ہے؟
درخواست متعلقہ Driving License Branch میں دی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ KP Transport Department کے مطابق Dastak App کے ذریعے learner permit، نیا مستقل لائسنس، renewal اور duplicate license کے لیے آن لائن درخواست کی سہولت بھی موجود ہے۔
کیا کار کے لائسنس کے لیے عمر 18 سال ہے؟
عام موٹر کار اور موٹر سائیکل کے learner permit کے لیے کم از کم عمر 18 سال ہے۔
learner permit کے کتنے دن بعد مستقل لائسنس کا ٹیسٹ ہوتا ہے؟
پشاور ٹریفک پولیس کے موجودہ طریقہ کار کے مطابق learner permit کے 45 دن بعد مستقل لائسنس کے لیے ٹیسٹ کا مرحلہ آتا ہے۔
Learner Permit کی فیس کتنی ہے؟
موجودہ پشاور ٹریفک پولیس فیس فہرست کے مطابق learner permit کی فیس 1,000 روپے ہے۔
ڈرائیونگ ٹیسٹ کی فیس کتنی ہے؟
موجودہ فیس فہرست کے مطابق Driving Test اور E-Test کی فیس 500 روپے ہے۔
مستقل ڈرائیونگ لائسنس کی فیس کتنی ہے؟
موجودہ فیس فہرست کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کارڈ کی فیس 2,000 روپے ہے۔
لائسنس گم ہو جائے تو کیا کیا جائے؟
لائسنس گم ہونے کی صورت میں روزنامچہ رپورٹ، CNIC اور مقررہ فیس کے ساتھ duplicate license کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔
کیا ڈرائیونگ لائسنس کی renewal آن لائن ہو سکتی ہے؟
جی ہاں، KP Transport Department کے Online Services Portal پر Driving License Renewal کی آن لائن سروس فعال ہے۔
کیا e-License حاصل کیا جا سکتا ہے؟
جی ہاں، پشاور ٹریفک پولیس کی e-License سروس میں CNIC، لائسنس نمبر اور تاریخ پیدائش درج کرکے الیکٹرانک کاپی حاصل کی جا سکتی ہے۔
نتیجہ
خیبرپختونخوا میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ اب روایتی لائسنس برانچ کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل سہولیات کی وجہ سے مزید آسان ہو گیا ہے۔ عام موٹر سائیکل یا موٹر کار کے لیے کم از کم 18 سال عمر، درست CNIC، میڈیکل سرٹیفکیٹ اور learner permit
بنیادی مراحل میں شامل ہیں۔ learner permit کے 45 دن مکمل ہونے کے بعد ٹریفک سائنز اور عملی ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرکے مستقل لائسنس حاصل کیا جا سکتا ہے۔
شہری متعلقہ Driving License Branch سے رجوع کرنے کے علاوہ Dastak App کے ذریعے بھی مختلف خدمات کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ لائسنس کی renewal، duplicate license اور بعض دیگر خدمات بھی آن لائن دستیاب ہیں۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ درخواست دینے سے پہلے تازہ فیس، مطلوبہ دستاویزات اور متعلقہ سروس کا موجودہ طریقہ کار سرکاری ذرائع سے ضرور چیک کریں، کیونکہ فیس اور آن لائن سہولیات میں وقت کے ساتھ تبدیلی ممکن ہے۔