لوڈ ہو رہا ہے... | 🌤 پشاور: 38°C
خیبر پختونخوا

KPK Online Vehicle Verification: MTMIS اور Zama KP سے گاڑی کا ریکارڈ آنلائن چیک کرنے کا مکمل طریقہ

روز مرہ زندگی میں گاڑی ہر فرد کی ایک ضرورت کا روپ اختیار کر چکی ہے لیکن نئی گاڑی خریدنا ہر کوئی افورڈ نہیں کر سکتا چاہے بینک سے لون کی صورت میں ہی کیوں نا ہو۔ ایسے میں استعمال شدہ گاڑیاں بہت اہمیت اختیار کر چکی ہیں اور پاکستان میں یہ باقاعدہ ایک انڈسٹری بن چکی ہے۔

جہاں استعمال شدہ گاڑیاں متوسط طبقے کیلئے ایک بہت بڑی سہولت ہیں، وہیں اس کی خرید و فروخت کے دوران فراڈ بھی عام ہو چکا ہے اور متعدد اس میں لوگ اپنی جمع پونجی لٹا چکے ہیں۔ ایسے تمام مالی و قانونی نقصانات سے بچنے کا بہترین حل KPK Online Vehicle Verification کا نظام ہے، جس کے ذریعے خریدار سودا فائنل کرنے سے پہلے گاڑی کی ملکیت، چوری اور ٹیکس ریکارڈ کی گھر بیٹھے باآسانی مکمل تصدیق کر سکتے ہیں۔

KPK Online Vehicle Verification

 خیبر پختونخوا میں بھی اگر استعمال شدہ گاڑی یا موٹر سائیکل خریدنی ہو تو اسکی صرف ظاہری حالت چیک کرنا یا رجسٹریشن بک پر بھروسا کرنا کافی نہیں رہا۔ بلکہ آن لائن سسٹم سے تصدیق کر کے خریدار متعلقہ گاڑی کی اصل شناخت، اسکا سرکاری رجسٹریشن ریکارڈ اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی جیسی تفصیلات کی حتمی خریداری طے کرنے سے پہلے ہی جانچ سکتا ہے۔

اس سے کسی بھی مشکوک گاڑی یا فراڈ پر مبنی سودے کا خطرہ کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی آفیشل ویب سائٹ پر گاڑیوں کے آن لائن ریکارڈ اور تصدیق کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جبکہ اس عمل کو عوام کے لیے مزید آسان اور پورٹیبل بنانے کے لیے “Zama KP” موبائل ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے تاکہ شہریوں کو گاڑیوں اور ٹیکس سے متعلق تمام ضروری خدمات اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے ایک کلک پر میسر ہوں ۔

کوئی بھی استعمال شدہ گاڑی خریدتے وقت سب سے بڑا خدشہ یہ ہوتا ہے کہ خریدار کو سرکاری ریکارڈ کے برعکس غلط یا گمراہ کن معلومات فراہم کی جائیں۔

مثال کے طور پہ گاڑی کی موجودہ نمبر پلیٹ کسی دوسری گاڑی کے ریکارڈ سے منسلک ہو سکتی ہے، ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی سے متعلق جھوٹ بولا جا سکتا ہے، یا فروخت کرنے والا درحقیقت اصل مالک نا ہونے کے باوجود جعلی کاغذات سے خود کو مالک ظاہر کر کے سودا کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔

مختصر یہ کہ آن لائن تصدیق کا بنیادی مقصد یہ ہوتاہے کہ خریدار گاڑی کی خڈیل فائنل کرنے سے پہلے سرکاری ریکارڈ سے اسکی معلومات کا موازنہ کر سکے۔

خاص طور پر گاڑی خریدنے سے پہلے یہ تین چیزیں الگ الگ چیک کرنا بہتر ہے:

  • گاڑی کا رجسٹریشن نمبر
  • گاڑی کی رجسٹریشن سے متعلق سرکاری معلومات
  • فروخت کنندہ کی جانب سے فراہم کردہ دستاویزات اور شناخت

اگر آن لائن ریکارڈ اور اصل کاغذات میں نمایاں فرق ہو تو سودا آگے بڑھانے کے بجائے پہلے متعلقہ ایکسائز دفتر سے اسکی تصدیق بہتر ہے۔

خیبر پختونخوا میں عام طور پہ گاڑیوں کی آن لائن تصدیق کا نظام کو MTMIS (Motor Transport Management  Information System) کہتے ہیں۔ تاہم، محکمہ ایکسائز کی موجودہ آفیشل ویب سائٹ پر یہ ڈیجیٹل سروس شہریوں کے لیے Online Vehicle Info اور Vehicle Verification کے ٹائٹل سے فراہم کی گئی ہے، جہاں رجسٹریشن نمبر کے اندراج سے گاڑی کی مکمل تفصیلات چیک کی جا سکتی ہیں۔۔

MTMIS (Motor Transport Management  Information System)

سب سے پہلے خیبر پختونخوا ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی آفیشل ویب سائٹ کھولیں۔

اس کے بعد ہوم پیج پر دیے گئے “E-Services” (ای سروسز) سیکشن میں جا کر “Vehicle Verification” یا “Online Vehicle Info” کے آپشن پر کلک کریں۔

گاڑی کے رجسٹریشن نمبر کا اندراج بالکل اسی فارمیٹ میں کریں جیسے سرکاری ریکارڈ یا رجسٹریشن کارڈ پر درج ہے۔ 

حروف (Alphabets)، ہندسوں (Numbers) اور ڈیش یا اسپیس کی معمولی سی غلطی سے بھی سسٹم میں ریکارڈ  کی تلاش میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لیے سرچ کا بٹن دبانے سے پہلے نمبر اور اس کی ترتیب کو احتیاط سے دوبارہ ضرور چیک کر لیں۔

تصدیق کےبعد  گاڑی کی دستیاب معلومات کو غور سے دیکھیں۔ اس کا بنیادی مقصد صرف رجسٹریشن نمبر کو پورٹل پہ دستیابی نہیں، بلکہ اس بات کی تصدیق  بھی کرنا ہے کہ آن لائن ریکارڈ میں موجود معلومات اس گاڑی سے متعلق اور فراہم کردہ دستاویزات سے بھی مطابقت رکھتی ہیں ۔

جیسے گاڑی کی قسم، رجسٹریشن کی معلومات اور ٹیکس کی صورتِ حال جیسی دستیاب تفصیلات کا موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ اس پورے عمل کا سب سے اہم مرحلہ ہے کہ آن لائن ریکارڈ کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد اس کا گاڑی کے اصل کاغذات اور گاڑی پر کندہ شناختی نمبرز (chases) کے ساتھ باریک بینی سے موازنہ کیا جائے۔

اگر آن لائن ڈیٹا، رجسٹریشن دستاویزات اور گاڑی کی فزیکل شناخت (چیسس یا انجن نمبر) کے درمیان معلولی سا بھی تضاد پایا جائے، تو فروخت کنندہ کی محض زبانی تسلی یا وضاحت پر ہرگز بھروسا نہ کریں اور سودا کرنے سے مکمل گریز کریں۔

Zama KP ایپ خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی متعلقہ خدمات کو ڈیجیٹل اور پیپر لیس بنانے کے لیے لانچ کیا ہے۔

اس موبائل ایپ کے زریعے گاڑیوں کی آن لائن تصدیق، رجسٹریشن کی تفصیلی معلومات، سالانہ ٹوکن ٹیکس کی جانچ اور بقایا واجبات کی ادائیگی جیسی تمام بنیادی سہولتیں ایک ہی پلیٹ فارم پر فراہم کی گئی ہیں۔

پولیس سہولت مرکز ایپ 2026 کے پی کی دیگر آن لائن سرکاری خدمات بھی دیکھیں۔

ایپ کو براہ راست محکمہ ایکسائز کے مرکزی موٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم (MTMIS) کے ساتھ بھی مربوط (انٹیگریٹ) کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کے استعمال سے شہری کسی بھی وقت اور کہیں بھی اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے گاڑی کا مکمل ریکارڈ چیک کر سکتے ہیں اور ٹیکس سے متعلق تمام امور کی بروقت تصدیق کی جا سکتی ہے۔

اگر آپ یہ ایپ پہلی بار استعمال کر رہے ہیں تو گاڑیوں اور ایکسائز سے متعلق آن لائن سہولتوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے صارف کو ایپ میں پہلےاپنا اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ رجسٹریشن کا بنیادی عمل موبائل نمبر کی تصدیق پر مبنی ہے۔

Zama KP App Registration
1۔ Zama KP App انسٹال کریں

اپنے موبائل فون میں Zama KP App انسٹال کریں۔ ایپ حاصل کرتے وقت سرکاری یا معتبر ایپ اسٹور(Google Play Store or Apply App Store) کو ترجیح دیں اور غیر معروف ویب سائٹس سے APK ٹائپ فائلز ڈاؤن لوڈ کرنے سے گریز کریں۔

2۔ Sign Up یا Registration منتخب کریں

ایپ کھولنے کے بعد نئے صارف کے لیے موجود Sign Up یا Registration کا اختیار منتخب کریں۔ اس کے بعد رجسٹریشن فارم میں درکار مطلوبہ معلومات کا اندراج کریں۔

اپنا فعال موبائل نمبر درج کریں، کیونکہ رجسٹریشن کی تصدیق کے لیے موبائل پر OTP موصول ہوگا۔

موبائل پہ موصول ہونے والا OTP ایپ میں درج کریں۔ درست کوڈ داخل ہونے پر موبائل نمبر کی تصدیق مکمل ہو جائے گی۔

اہم: OTP کسی دوسرے شخص کے ساتھ شیئر نہ کریں، چاہے وہ خود کو محکمہ ایکسائز کا نمائندہ ہی کیوں نہ بتائے۔

رجسٹریشن کے اگلے مرحلے میں ایپ میں مطلوبہ بنیادی معلوماتدرج کرکے  ایپ کا پاس ورڈ یا PIN ایسا سیٹ کریں جو کسی اور شخص کیلئے قابل رسائی نا ہو۔

رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد اپنے تصدیق شدہ موبائل نمبر اور مقرر کردہ لاگ اِن معلومات کے ذریعے ایپ میں  لاگ ان کریں۔

اس کے بعد ایکسائز اور موٹر وہیکل سے متعلق دستیاب خدمات میں جا کر Vehicle Verification یا گاڑی کی معلومات سے متعلق آپشن کا انتخاب کریں۔

رجسٹریشن میں مسئلہ ہو تو کیا کریں؟

اگر OTP موصول نا ہو، یاموبائل نمبر کے اندراج میں مسئلہ ہو، یا اکاؤنٹ کی رجسٹریشن میں کوئی تکنیکی رکاوٹ پیش آئے، تو غیر سرکاری ویب سائٹس یا سوشل میڈیا پر موجود نامعلوم افراد کے مشوروں پر عمل کرنے کے بجائے احتیاط کریں۔

 اپنے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ ایپ میں موجود تازہ ترین آفیشل گائیڈ لائنز پڑھیں، یا براہ راست محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا کے آفیشل ہیلپ لائن اور مستند ذرائع سے ہی رہنمائی حاصل کریں۔

نوٹ: یہ ایپ اور اس میں مختلف فیچرز موبائل فون کے ماڈل یا سافٹ وئیر ورژن کے مطابق مختلف ہو سکتے ہیں اسلئے اس حوالے سے تازہ معلومات کو پہلے چیک کر لیں۔

دونوں پلیٹ فارمز کا بنیادی مقصد شہری کو گاڑی کے سرکاری ریکارڈ تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے، لیکن ان کے استعمال کا طریقہ یکسر مختلف ہے۔

آن لائن ایکسائز پورٹل : اس پلیٹ فارم سےبطور خاص کمپیوٹر یا موبائل براؤزر کے ذریعے گاڑی کا ریکارڈ دیکھنا زیادہ آسان ہے۔

Zama KP یہ ایک موبائل ایپ ہے جہاں ایکسائز سے متعلق مختلف خدمات کو ایک جگہ فراہم کیا گیا ہے، جس میں گاڑی کی تصدیق ، ٹوکن ٹیکس اور دیگر واجبات سے متعلق ضروری سہولیات بھی شامل ہیں۔

مختصر یہ کہ اگر آپ صرف گاڑی کا ریکارڈ چیک کرنا چاہتے ہیں تو سرکاری آن لائن پورٹل کافی ہے، جبکہ ایکسائز کی متعدد خدمات استعمال کرنے والے شہریوں کے لیے موبائل ایپ زیادہ موزوں ہو سکتی ہے۔

ہرگز نہیں۔ آن لائن تصدیق کا عمل ایک بنیادی اور ضروری قدم ضرور ہے، لیکن یہ کسی بھی صورت گاڑی کے مکینیکل معائنے، دستاویزات کی چھان بین اور بائیو میٹرک ٹرانسفر کا متبادل نہیں ہو سکتا۔ 

اس لیے خریداری سے قبل کسی اچھے مکینک سے گاڑی کا فزیکل معائنہ لازمی کروائیں اور اگر ہو سکے تو گاڑی کی مکمل انسپیکشن رپورٹ کسی مستند ورک شاپ یا کمپنی سے حاصل کریں، ایکسائز آفس سے اصل فائل اور سمارٹ کارڈ کی تصدیق کریں، اور اوپن لیٹر پر گاڑی لینے کے بجائے فوری طور پر اپنے نام پرمنتقلی کو قانونی طور پہ مکمل کروائیں۔

 استعمال شدہ گاڑی کی خریداری سے پہلے آن لائن ریکارڈ کے ساتھ درج ذیل چیزیں بھی چیک کریں:

فروخت کنندہ سے اصل رجسٹریشن بک یا متعلقہ اصل دستاویزات  حاصل کر کے چیک کریں، صرف تصویر، فوٹو کاپی یا واٹس ایپ پر بھیجی گئی دستاویز پر ہرگز انحصار نا کریں۔

گاڑی پر موجود چیسز اور انجن نمبر کا متعلقہ دستاویزات میں موجود نمبرز کے ساتھ موازنہ کریں۔ اگر نمبر مٹا ہوا، تبدیل شدہ، غیر واضح یا مشکوک محسوس ہو تو اس معاملہ کی مزید جانچ پڑتال کے بغیر آگے نا بڑھائیں۔

یہ دیکھنا بھی بہت ضروری ہے کہ گاڑی فروخت کرنے والا شخص واقعی سرکاری ریکارڈ کے مطابق اس کا اصل مالک ہے یا وہ قانونی طور پر اسے فروخت کرنے کی مجاز اتھارٹی رکھتا ہے۔ 

مارکیٹ میں اکثر یہ کہہ کے گاڑی فروخت کیلئے پیش کی جاتی ہے کہ یہ گاڑی بھائی، دوست یا کسی قریبی رشتہ دار کے نام پر ہے۔

جو محض زبانی دعویٰ کی بنیاد پہ کبھی بھی ملکیت کا قانونی ثبوت نہیں بنتا، اس لیے جب تک اصل مالک خود موقع پہ موجود نا ہو یا اس کی تصدیق شدہ پاور آف اٹارنی اور بائیو میٹرک تصدیق دستیاب نا ہو، سودا فائنل کرنے سے گریز کریں۔

گاڑی کے سالانہ ٹوکن ٹیکس اور دیگر سرکاری واجبات کی تفصیلات کو لازمی چیک کروائیں۔ خیبر پختونخوا محکمہ ایکسائز تمام شہریوں کو موٹر وہیکل ٹیکس سے متعلق معلومات کی آن لائن تصدیق کی مکمل سہولت فراہم کرتا ہے۔

 اس لیے اگر فروخت کنندہ یہ دعویٰ بھی کرے کہ گاڑی کے تمام ٹیکس ادا شدہ ہیں، تب بھی محض اس کی بات پر یقین کرنے کے بجائے اس سے اسکی رسید طلب کریں یا دستیاب سرکاری ریکارڈ سے خود تسلی کر لیں تاکہ بعد میں جرمانے یا بقایاجات کا بوجھ آپ کی جیب پر نہ پڑے۔

اگر گاڑی کی شناخت، دستاویزات یا ملکیت کے حوالے سے کوئی غیر معمولی بات سامنے آئے تو خریداری کو کینسل کرنا بہتر ہے۔

آن لائن ریکارڈ میں کسی گاڑی کا اندراج ہونا بذاتِ خود ہر قسم کے قانونی یا مکینیکل مسئلے سے مکمل کلیئرنس نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

یہ صورتحال نظر انداز کرنے کے قابل نہیں۔ مثال کے طور پہ اگر نمبر پلیٹ پر موجود رجسٹریشن نمبر فروخت کنندہ کی دستاویزات میں معلومات سے مختلف ہو تو پہلے متعلقہ ایکسائز حکام سے اسکی تصدیق کریں۔

Vehicle Documents and Identification

اسی طرح اگر یہ بھی کہا جائے کہ “آن لائن ریکارڈ پرانا ہے” تو بھی بغیر سرکاری تصدیق کے اس بات کو درست تصور نا کریں۔

محکمہ ایکسائز کا آن لائن نظام ریکارڈ دیکھنے کے لیے ہے؛ ریکارڈ میں باقاعدہ تبدیلی، درستگی یا ملکیت کی منتقلی کے لیے متعلقہ قانونی اور محکمانہ طریقۂ کار مکمل کرنا ضروری ہوتا ہے۔

کسی بھی استعمال شدہ گاڑی کے معاملے میں درج ذیل علامات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے:

  • فروخت کنندہ آن لائن تصدیق کروانے سے گریز کرے۔
  • اصل کاغذات دکھانے کے بجائے صرف تصاویر فراہم کرے۔
  • گاڑی کے چیسز یا انجن نمبر کو دیکھنے نا دے۔
  • آن لائن ریکارڈ اور کاغذات میں واضح فرق ہو۔
  • مالک اور فروخت کنندہ مختلف ہوں اور ملکیت کی واضح دستاویز بھی موجود نا ہو۔
  • قیمت مارکیٹ کے مقابلے میں غیر معمولی طور پر کم ہو اور فوری ادائیگی کا دباؤ ڈالا جائے۔
  • فروخت کنندہ کہے کہ “پہلے رقم دیں، بعد میں کاغذات مکمل کر لیں گے۔”
  • گاڑی کسی دوسرے شخص کے نام ہو اور فروخت کنندہ منتقلی کے بارے میں واضح جواب نا دے سکے۔
Fraud Prevention Before Purchase

ایسی صورت میں صرف کم قیمت دیکھ کر فیصلہ کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

اگر آن لائن ریکارڈ گاڑی اور دستاویزات سے مطابقت رکھتا ہے تو اگلا مرحلہ گاڑی کا مکمل معائنہ اور قانونی ملکیت کی منتقلی ہے۔

خریدار کو سودا مکمل کرنے سے پہلے:

  1. گاڑی کا آن لائن ریکارڈ چیک کرنا چاہیے۔
  2. اصل دستاویزات دیکھنی چاہییں۔
  3. چیسز اور انجن نمبر ملانا چاہیے۔
  4. فروخت کنندہ کی شناخت کی تصدیق کرنی چاہیے۔
  5. ٹوکن ٹیکس اور دستیاب واجبات دیکھنے چاہییں۔
  6. گاڑی کا مکینیکل معائنہ کروانا چاہیے۔
  7. ملکیت کی منتقلی کا قانونی عمل مکمل کرنا چاہیے۔

اس ترتیب سے چلنے پہ  خریدار کو نا صرف گاڑی کی ظاہری حالت بلکہ اس کے ریکارڈ، ملکیت اور قانونی حیثیت کو بھی جانچنے کا موقع ملتا ہے۔

اس کا سادہ جواب ہے نہیں، نمبر پلیٹ صرف ابتدائی تلاش کا ایک ذریعہ ہے۔ ایک ذمہ دار خریدار کو نمبر پلیٹ کے ساتھ ساتھ گاڑی کے اصل شناختی نمبرز، رجسٹریشن دستاویزات اور اصل مالک کی شناخت بھی دیکھنی چاہیے۔

خاص طور پر مہنگی گاڑی خریدتے وقت آن لائن تصدیق کے ساتھ مکینیکل اور قانونی تصدیق کو نظر انداز کرنا بہتر عمل نہیں۔

 گاڑی کے ڈیجیٹل رجسٹریشن اور تصدیقی نظام کا بنیادی فائدہ یہ ہے کہ شہری کو ابتدائی معلومات کے حصول کیلئے دفتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہتی۔

 خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے موٹر وہیکل رجسٹریشن نظام کو مرکزی ڈیٹا بیس کے ساتھ مربوط کرنے کا اصل مقصد بھی گاڑیوں کے ریکارڈ اور خدمات کو زیادہ منظم اور قابلِ رسائی بنانا ہے۔

محکمہ ایکسائز کی موجودہ ویب سائٹ پر Online Vehicle Info موجود ہے، جبکہ Zama KP کو شہریوں کے لیے گاڑیوں کی تصدیق اور ٹیکس سے متعلق ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

بلاشبہ خریدار کیلئے آن لائن ریکارڈ ایک مضبوط ابتدائی جانچ کا ذریعہ ضرور ہے، لیکن یہ ممکنہ فراڈ، حادثے کی ہسٹری، اندرونی مکینیکل خرابی یا دستاویزات کی پیچیدگیوں کی مکمل ضمانت ہرگز نہیں۔

اسکو ایک مثال سے سمجھتے ہیں کہ اگر گاڑی کا ڈیٹا آن لائن ریکارڈ میں بالکل صاف اور درست نظر آرہا، مگر حقیقت میں اس کی باڈی کے چیسس فریم، کٹے ہوئے انجن نمبر یا فزیکل پرزوں میں سنگین ردوبدل موجود ہو سکتا ہے۔

 اسی لیے استعمال شدہ گاڑی کی خریداری کے وقت آن لائن ریکارڈ کی تصدیق، اصل دستاویزات کی جانچ پڑتال، قابل اعتماد ورک شاپ سے مکمل فزیکل معائنہ اور بائیو میٹرک کے ذریعے قانونی ملکیت کی منتقلی کو لازمی اپنانا بہت ضروری ہے تاکہ آپ کی جمع پونجی محفوظ رہ سکے۔

خیبر پختونخوا میں گاڑی خریدنے سے پہلے آن لائن تصدیق کرنا ایک ایسا ضروری اور لازمی قدم ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

سرکاری ایکسائز پورٹل کے ذریعے  گاڑی کی دستیاب معلومات چیک کریں، ضرورت کے مطابق Zama KP کی متعلقہ سہولت بھی استعمال  کریں اور پھر آن لائن ریکارڈ کو اصل دستاویزات اور گاڑی کے شناختی نمبرز سے لازماً ملائیں۔

سب سے اہم اصول یہ ہے کہ رقم ادا کرنے سے پہلے مکمل  تصدیق کریں، اور تصدیق صرف فروخت کنندہ کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر نہیں بلکہ سرکاری ریکارڈ سے کریں۔

📤 شیئر کریں: 📱 واٹس ایپ 📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر

Leave a Comment

📊 KP آج — لائیو
Tuesday، 6 October 2026
اسلامی تاریخ — 2026
🌤️ پشاور
38°C
صاف آسمان، گرم
💵 USD/PKR
278
▲ تازہ
⛽ پیٹرول
248 Rs
▼ فی لیٹر
🥇 سونا
236K
▲ تازہ

📱 واٹس ایپ الرٹ

KP کی تازہ خبریں اور جابز — سیدھے واٹس ایپ پر پائیں

📲 ابھی جوائن کریں
KP Updates