لوڈ ہو رہا ہے... | 🌤 پشاور: 38°C
خیبر پختونخوا

KP Arms License Verification Nadra: خیبر پختونخوا میں اسلحہ لائسنس کا مکمل طریقہ کار

کسی بھی ملک میں شہری اپنی حفاظت اور کچھ شوق کیلئے اسلحہ خریدتے ہیں،جس کو قانونی تحفظ دینے کیلئے وہاں کی حکومت ضروری جانچ پڑتال کے بعد اس شہری کو لائسنس جاری کر دیتی ہے۔

 خیبر پختونخوا میں بھی اکثر افراد نے مختلف وجوہات کی بنا پر گھروں میں اسلحہ رکھا ہوا ہے، جس کے قانونی اندراج کو ڈیجیتلائزڈ کرنےاور بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کو آسان بنانے کے لیے KP Arms License Verification Nadra کے نظام کو لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ حکومت کے وضع کردہ قواعد و ضوابط کے تحت تمام لائسنسز کا مکمل اور شفاف ریکارڈ برقرار رکھا جا سکے۔

KP Arms License Verification Nadra

  خیبر پختونخوا میں اسلحہ لائسنس کے حصول، تجدید اور تصدیق کے لیے اب روایتی کاغذی کارروائی کے ساتھ ساتھ جدید پلیٹ فارمز پہ ڈیجیٹل سہولیات بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔ اس پورے عمل میں درخواست گزار کے قومی شناختی کارڈ کی جانچ، نادرا سے بائیومیٹرک تصدیق، پولیس ویریفکیشن اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی حتمی منظوری جیسے اہم مراحل شامل ہیں۔

شہریوں کی آسانی کے لیے حکومتِ خیبر پختونخوا نے Dastak پلیٹ فارم بھی متعارف کروایا ہے، جس کے ذریعے اسلحہ لائسنس کے لیے آن لائن درخواست جمع کروانے، فیس کی ادائیگی، درخواست کا اسٹیٹس ٹریک کرنے اور لائسنس کی فوری تصدیق جیسی تمام سہولیات گھر بیٹھے میسر ہیں۔

خیبر پختونخوا میں اسلحہ لائسنس ایک قانونی اور سیکیورٹی سے متعلق ضروری اور لازمی درکار دستاویز ہے، اس لیے اس کے اجراء کا عمل صرف درخواست جمع کروانے تک محدود نہیں ہوتا۔ درخواست گزار کی  جانب سے فراہم کردہ معلومات اور شناختی دستاویزات  کی جانچ پڑتال کے بعد متعلقہ سیکیورٹی اور انتظامی مراحل مکمل کیے جاتے ہیں۔

Dastak کے سرکاری نظام میں لائسنس ویریفکیشن اور درخواست ٹریک کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جبکہ نادرا بائیومیٹرک تصدیق شناخت کی جانچ کے اہم مراحل میں شامل ہے۔

KP Arms License Verification Nadra Procedure

یہ بات ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ   نادرا کا بنیادی کردار شناخت اور بائیومیٹرک تصدیق تک ہے نادرا بذات خود اسلحہ لائسنس جاری نہیں کرتا۔جبکہ لائسنس کے اجراء کا معاملہ متعلقہ حکومتی اتھارٹی اور قانونی طریقہ کار کے تحت ہوتا ہے۔

خیبر پختونخوا میں حکومت کی جانب سے اسلحہ لائسنس کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار ڈیجیٹل نظام کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔ Dastak پلیٹ فارم شہریوں کو مختلف سرکاری خدمات آن لائن حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

نئی درخواست دیتے وقت درخواست گزار کو اپنی ذاتی معلومات مکمل طور پہ درست درج کرنی چاہئیں اور درکار ضروری دستاویزات بھی فراہم کرنی چاہئیں۔ غلط CNIC، نام، پتے یا دیگر معلومات بعد کے تصدیقی مراحل میں مسئلہ پیدا کر سکتی ہیں۔

آن لائن درخواست کے دوران فراہم کردہ معلومات کا ریکارڈ بعد میں شناخت، سیکیورٹی اور لائسنس سے متعلق کارروائی کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔

حکومتِ خیبر پختونخوا کا جدید ڈیجیٹل سروس پلیٹ فارم دستک (Dastak) شہریوں کو اسلحہ لائسنس سے متعلق تمام خدمات ایک ہی جگہ شفاف اور آسان انداز میں فراہم کرتا ہے۔ نئے لائسنس کے حصول، تجدید یا تصدیق کے لیے درج ذیل مراحل مکمل کرنا ہوتے ہیں:

اگر دستک ایپ کے بارے میں مکمل معلومات جاننا چاہتے ہیں تو ہمارا تفصیلی آرٹیکل ضرور پڑھیں۔

دستک ایپ: خیبر پختونخوا میں سرکاری خدمات کی فراہمی کا انقلابی ڈیجیٹل پلیٹ فارم

  • پورٹل یا ایپ تک رسائی: سب سے پہلے دستک پورٹل یا موبائل ایپ اوپن کریں اور اپنا بنیادی اکاونٹ رجسٹر کریں۔ اگر پہلے سے اکاونٹ موجود ہے تو لاگ ان کریں۔
  • سروس کا انتخاب: سروسز مینو میں جا کر اسلحہ لائسنس کے آپشن (جیسے نیا لائسنس، تجدید، یا ٹرانسفر) کو منتخب کریں۔
  • معلومات کا اندراج: آن لائن فارم میں اپنی درست ذاتی معلومات، شناختی کارڈ کا اندراج اور اسلحے کی مطلوبہ کیٹیگری درج کریں۔
  • دستاویزات اپلوڈ کرنا: درخواست کے ساتھ درکار ضروری دستاویزات (شناختی کارڈ کی کاپی، پاسپورٹ سائز تصویر، ڈومیسائل، اور دیگر مطلوبہ سرٹیفکیٹس) کی اسکین شدہ نقول منسلک کریں۔
  • فیس کی ادائیگی: سسٹم کے ذریعے جاری کردہ پی ایس آئی ڈی (PSID) یا چالان کوڈ کے تحت مطلوبہ سرکاری فیس آن لائن بینکنگ، ایزی پیسہ یا جاز کیش کے ذریعے ادا کریں۔
  • بائیومیٹرک و پولیس تصدیق: جاری کردہ شیڈول کے مطابق نادرا کے ذریعے فنگر پرنٹس بائیومیٹرک اور متعلقہ تھانے یا سکیورٹی برانچ سے کریکٹر ویریفکیشن مکمل کروائیں۔
  • آن لائن اسٹیٹس ٹریکنگ: درخواست جمع ہونے کے بعد پورٹل پر دیے گئے ٹریکنگ آئی ڈی کے ذریعے اپنی فائل کی پیش رفت کو کسی بھی وقت لائیو چیک کریں۔
  • حتمی منظوری اور لائسنس کا اجراء: تمام قانونی، انتظامی اور سیکیورٹی مراحل کی جانچ پڑتال کے بعد مجاز اتھارٹی کی حتمی منظوری سے اسمارٹ لائسنس کارڈ جاری کر دیا جاتا ہے۔

KP Arms License Requirements: ضروری دستاویزات اور اہلیت

اسلحہ لائسنس کے لیے درکار دستاویزات لائسنس کی قسم اور متعلقہ سروس کے مطابق مختلف ہو سکتی ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت کے سرکاری سروس پورٹل کے مطابق انفرادی اسلحہ لائسنس کے لیے درخواست فارم، CNIC، پولیس ویریفکیشن ، بائیو میٹرک ویریفیکیشن سلپ ، اگر سرکاری ملازم ہے تو پے سلپ یا محکمے کی طرف سے جاری کردہ  اجازت نامہ اور 300 روپے کے اسٹامپ پیپر پر حلف نامہ جیسی دستاویزات درکار ہو تی ہیں۔

کچھ صورتوں میں اضافی دستاویزات یا تصدیق بھی طلب کی جا سکتی ہے، اس لیے درخواست دینے سے پہلے متعلقہ  سروس کیلئے درکار تازہ معلومات  چیک کرنا بہتر ہے۔

عام طور پر درج ذیل چیزیں درکار ہو سکتی ہیں:

  • اصل CNIC اور اس کی کاپی
  • درخواست فارم
  • پاسپورٹ سائز تصاویر
  • مطلوبہ حلف نامہ
  • پولیس ویریفکیشن
  • بائیو میٹرک سلپ
  • متعلقہ فیس کی ادائیگی کا ثبوت
  • لائسنس کی قسم کے مطابق اضافی دستاویزات
  • سرکاری ملازم ہونے کی صورت میں محکمے کا اجازت نامہ اور کچھ صورتوں ساتھ پے سلپ بھی

نوٹ: یہ شرائط و ضوابط ہر قسم کے لائسنس کے لیے یکساں نہیں ہوتے اسلئے تازہ معلومات چیک کر کے پھر اپلائی کریں ۔

پولیس اور سیکیورٹی ویریفکیشن کیسے ہوتی ہے؟

اسلحہ لائسنس کے عمل میں پولیس ویریفکیشن ایک اہم مرحلہ ہے۔ درخواست گزار کی فراہم کردہ معلومات اور متعلقہ ریکارڈ کی جانچ کی جا سکتی ہے۔

عام انفرادی لائسنس کے لیے پولیس ویریفکیشن کا ذکر سرکاری سروس معلومات میں موجود ہے، جبکہ بعض مخصوص اقسام کے لائسنس کے لیے مزید سیکیورٹی اداروں کی ویریفکیشن  بھی درکار ہو سکتی ہے۔

اسی وجہ سے درخواست گزار کے لیے ضروری ہے کہ وہ درخواست میں درست اور مکمل معلومات فراہم کرے۔

اسلحہ لائسنسنگ کے ڈیجیٹل نظام میں نادرا بائیومیٹرک تصدیق شناخت کی تصدیق کا اہم ذریعہ بن چکا ہے۔ بائیومیٹرک عمل کے دوران درخواست گزار کی شناخت نادرا کے ریکارڈ سے ملا کے چیک کی جاتی ہے۔ 

Nadra Arms License Verification Biometric

اس عمل کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ درخواست دینے والا شخص وہی ہے جس کا ریکارڈ  شناختی کارڈ کے تحت درخواست جمع کی گئی ہے۔

اگر بائیومیٹرک تصدیق میں مسئلہ پیش آئے تو درخواست گزار کو متعلقہ نادرا مرکز یا متعلقہ سرکاری سروس سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔

اگر آپ کے پاس خیبر پختونخوا کا اسلحہ لائسنس موجود ہے اور آپ اس کی آن لائن تصدیق کرنا چاہتے ہیں تو Dastak پر Verify Your License سروس استعمال کی جا سکتی ہے۔

عام طور پر تصدیق کے لیے:

  1. Dastak کے سرکاری پورٹل پر جا کے لاگ ان کریں۔
  2. Verify Your License کا آپشن منتخب کریں۔
  3. Document Number درج کریں۔
  4. CNIC نمبر درج کریں۔
  5. مطلوبہ ویریفیکیشن مکمل کریں۔
  6. دستیاب لائسنس ریکارڈ دیکھیں۔
KP Arms License Verification Online

Dastak کےموجودہ  نظام میں لائسنس کی معلومات میں لائسنس نمبر، CNIC، ہتھیار کی معلومات، Weapon Number، Bore، Coverage اور Issue/Expiry Dates جیسی تفصیلات ظاہر ہو تی ہیں۔

اگر آپ نے اسلحہ لائسنس کے لیے درخواست جمع کرائی ہے تو بار بار متعلقہ دفتر کے چکر لگانے کے بجائے دستک ایپ کی Track Application سہولت سے درخواست کا اسٹیٹس گھر بیٹھے معلوم کیا جا سکتا ہے۔

اس کے لیے عام طور پر:

  • Tracking یا Application ID اپنے پاس رکھیں۔
  • CNIC نمبر تیار رکھیں۔
  • Dastak پر Track Application سیکشن کھولیں۔
  • مطلوبہ معلومات درج کریں۔
  • درخواست کی موجودہ صورتحال چیک کریں۔

درخواست گزار کو Application ID یا Tracking Number محفوظ رکھنا چاہیے کیونکہ یہ بعد میں درخواست کی پیش رفت معلوم کرنے کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔

اسلحہ لائسنس کی فیس ایک ہی مقررہ رقم نہیں ہوتی بلکہ لائسنس کی قسم، کیٹیگری اور coverage کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہے۔

KP Arms License Fee
کیٹیگری / سروسسرکاری فیس (تقریباً)
صوبائی اسلحہ لائسنس (Provincial License)3,910 روپے
آل پاکستان اسلحہ لائسنس (All Pakistan License)9,410 روپے
سرکاری ملازمین کے لیے (Government Servants)315 روپے
اسٹامپ پیپر (عام ہتھیار)300 روپے
اسٹامپ پیپر (ہیوی ویپن جیسے 222 / 223)2,000 روپے

KP Arms License Renewal کا طریقہ کار

اسلحہ لائسنس کی مدت ختم ہونے کے بعد اسے قانونی طور پر برقرار رکھنے کے لیے تجدید ضروری ہو تی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کے سرکاری سروس پورٹل پر Individual Arms License کے لیے پانچ سال بعد تجدید کا ذکر موجود ہے۔

Dastak پلیٹ فارم پر Arms License Renewal کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

تجدید کے وقت موجودہ لائسنس کی معلومات، شناختی دستاویزات، مطلوبہ فیس اور دیگر requirements فراہم کرنا پڑ سکتی ہیں۔

بہتر ہے کہ لائسنس کی expiry date کا انتظار کرنے کے بجائے مناسب وقت پہلے درکار تجدید کیلئے طریقہ کار چیک کر لیں۔

حکومتِ خیبر پختونخوا کے ڈیجیٹلائزیشن فریم ورک اور محکمہ داخلہ (Home Department) کے قوائد و ضوابط کے تحت پرانے دستی (بُک/کاپی) لائسنسوں کو جدید اور محفوظ نظام میں منتقل کرنے کے لیے “Copy to Card Conversion” سروس باقاعدہ طور پر متعارف کروائی گئی ہے۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد جعلی اور غیر تصدیق شدہ لائسنسوں کا خاتمہ اور تمام پرانے ریکارڈ کو نادرا اور پولیس ڈیٹا بیس کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔

KP Arms License Card - Copy to Card Conversion

اگر کسی شہری کے پاس پہلے سےتصدیق شدہ دستی اسلحہ لائسنس موجود ہے، تو اسے ازسرِنو نیا لائسنس اپلائی کرنے کے بجائے سب سے پہلے دستک (Dastak) پورٹل یا متعلقہ ضلعی اسلحہ لائسنس برانچ کے ذریعے یہ تصدیق کرنی چاہیے کہ آیا اس کا پرانا لائسنس Copy to Card Conversion سروس کا اہل ہے یا نہیں۔ 

اس سروس کے تحت پرانے لائسنس کے اصل ریکارڈ، اسلحے کے اندراج اور بائیومیٹرک تصدیق کی جانچ کے بعد بغیر کسی طویل کارروائی کے نیا جدید کیو آر کوڈ والا ڈیجیٹل اسمارٹ کارڈ جاری کر دیا جاتا ہے۔

اسلحہ لائسنس کے قانونی اندراج میں اس کی Coverage (جغرافیائی حدود) بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ محکمہ داخلہ اور نادرا کے مرکزی ڈیجیٹل ڈیٹا بیس میں ہر لائسنس کی حدود واضح طور پر درج  ہیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دورانِ چیکنگ اس کے دائرہ کار کی آسانی سے تصدیق کر سکیں۔

حکومتی قواعد و ضوابط اور فیس کے نظام میں کوریج کو دو بنیادی کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے:

  • خیبر پختونخوا کوریج (KP Jurisdiction): اس کیٹیگری کے تحت جاری ہونے والا لائسنس صرف خیبر پختونخوا کی حدود میں مؤثر ہوتا ہے اور اس کی سرکاری فیس نسبتاً کم ہوتی ہے۔
  • آل پاکستان کوریج (All Pakistan Jurisdiction): یہ لائسنس پورے ملک کی حدود میں قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے، جس کے حصول یا توسیع کے لیے حکومت کی جانب سے الگ اور زیادہ فیس مقرر کی گئی ہے۔

لائسنس کے حصول یا ڈیجیٹل تجدید کے وقت درخواست جمع کروانے سے پہلے  شہری کو اپنی نقل و حرکت اور ضرورت کے مطابق درست کوریج کا انتخاب کرنا ضروری ہے تاکہ کسی بھی قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

صرف کم فیس کی بنیاد پر کسی category کا انتخاب کرنے کے بجائے متعلقہ قواعد اور اپنے قانونی استعمال کے مطابق درست category منتخب کرنا ضروری ہے۔

خیبر پختونخوا کے ڈیجیٹل Arms Licensing نظام میں صرف نئے لائسنس اور تجدید ہی شامل نہیں ہیں بلکہ دیگر متعلقہ خدمات کو بھی ڈیجیٹل کیا گیا ہے۔

سرکاری ڈیجیٹلائزیشن رپورٹ میں درج خدمات میں شامل ہیں:

  • Arms License Issuance
  • Arms License Renewal
  • Weapon Change
  • Copy to Card Conversion
  • Cartridge Increase
  • Duplicate Card
  • Provincial to All Pakistan Conversion

ان میں سے ہر سروس کے لیے الگ قانونی شرائط، ضوابط اور ضروری دستاویزات مقرر کی گئی ہیں جن کو پورا کرنا لازمی ہے۔ درخواست گزار کو اپنی متعلقہ سروس کے مطابق ہی تمام مطلوبہ تصدیق اور مراحل مکمل کرنا ہوتے ہیں۔

اسلحہ لائسنس کا اجراء مکمل طور پہ خودکار عمل نہیں ہے۔ درخواست کو متعلقہ قانونی، انتظامی اور سیکیورٹی کی ضروری شرائط پوری کرنا ہوتی ہیں۔

درخواست میں غلط معلومات، نامکمل دستاویزات، شناختی تصدیق میں مسئلہ یا سیکیورٹی ویریفکیشن سے متعلق کوئی رکاوٹ درخواست کے فیصلے کو متاثر کر سکتی ہے۔

اس لیے درخواست گزار کو چاہیے کہ:

  • تمام معلومات درست درج کرے۔
  • CNIC کی معلومات میں غلطی نہ کرے۔
  • مطلوبہ دستاویزات مکمل فراہم کرے۔
  • بائیومیٹرک تصدیق مکمل کرے۔
  • پولیس ویریفکیشن کے لیے درست معلومات فراہم کرے۔
  • مقررہ فیس درست طریقے سے ادا کرے۔

اسلحہ لائسنس کی عمر سے متعلق مختلف غیر سرکاری ویب سائٹس پر مختلف معلومات مل سکتی ہیں۔ اس لیے کسی مخصوص عمر کو حتمی شرط سمجھنے سے پہلے موجودہ سرکاری قوانین اور متعلقہ اتھارٹی کے قوائد و ضوابط دیکھنا ضروری ہے۔

اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ اہلیت کو صرف عمر تک محدود نہ سمجھا جائے کیونکہ اسلحہ لائسنس کے لیے شناخت، سیکیورٹی ویریفکیشن اور دیگر قانونی شرائط بھی اہم ہوتی ہیں۔ عمومی طور پہ شناختی کارڈ کے اجراء کے بعد ہر شہری ضرورت کے تحت لائسنس کے اجراء کا اہل ہو جاتا ہے۔

لائسنس حاصل کرنے کے بعد بھی لائسنس ہولڈر پر متعلقہ قوانین اور لائسنس کی شرائط کی پابندی لازم رہتی ہے۔

لائسنس ہولڈر کو چاہیے کہ:

  • لائسنس کی ایکسپائری ڈیٹ یاد رکھے۔
  • بروقت تجدید کروائے۔
  • لائسنس کی معلومات میں کسی بھی  تبدیلی کی صورت میں متعلقہ اتھارٹی سے رجوع کرے۔
  • ہتھیار کے ریکارڈ سے متعلق تمام قانونی شرائط پوری کرے۔
  • لائسنس اور ہتھیار سے متعلق دستاویزات محفوظ رکھے۔
  • کسی بھی قانونی تبدیلی کے لیے غیر سرکاری ایجنٹ کے بجائے متعلقہ سرکاری ادارے سے رابطہ کرے۔

کیا خیبر پختونخوا میں اسلحہ لائسنس آن لائن اپلائی کیا جا سکتا ہے؟

جی ہاں، حکومت خیبر پختونخوا کے Dastak پلیٹ فارم پر Arms Licensing سے متعلق ڈیجیٹل خدمات دستیاب ہیں۔ درخواست گزار کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی منتخب کردہ سروس کے مطابق تمام مقررہ شرائط، دستاویزات اور تصدیقی مراحل کو بروقت اور درست طریقے سے مکمل کرے۔

کیا KP Arms License کی آن لائن verification ہو سکتی ہے؟

جی ہاں، Dastak پر Verify Your License سروس کے ذریعے Document Number اور CNIC کی مدد سے دستیاب لائسنس ریکارڈ کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔

کیا نادرا اسلحہ لائسنس جاری کرتا ہے؟

نہیں۔ نادراصرف  شناخت اور بائیومیٹرک کے تصدیقی عمل میں کردار ادا کرتا ہے، جبکہ اسلحہ لائسنس کا اجراء متعلقہ حکومتی licensing authority کے قانونی طریقہ کار کے تحت ہوتا ہے۔

KP Arms License کی renewal کتنے عرصے بعد ہوتی ہے؟

سرکاری KP سروس پورٹل پر Individual Arms License کے لیے پانچ سال بعد تجدید کا ذکر موجود ہے۔ تاہم اپنے لائسنس کی مدتِ میعاد اور تجدید سے متعلق موجودہ شرائط و ضوابط کی تصدیق سرکاری نظام کے ذریعے ضرور کر لیں۔

کیا پرانے دستی اسلحہ لائسنس کو کارڈ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے؟

حکومت خیبر پختونخوا کی ڈیجیٹل سروسز میں Copy to Card Conversion شامل ہے۔پرانے لائسنس کے معاملے میں تمام مطلوبہ شرائط اور ضروری دستاویزات کی تفصیلات دستک پورٹل یا متعلقہ اسلحہ لائسنسنگ اتھارٹی سے براہِ راست معلوم کی جانی چاہئیں۔

Arms License کی فیس کتنی ہے؟

فیس لائسنس کی قسم، coverage اور دیگر عوامل کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے۔ اس لیے مقرر کردہ موجودہ سرکاری فیس کو ترجیح دیں۔

سرکاری معلومات کہاں سے حاصل کریں؟

اسلحہ لائسنس ایک بہت قانونی اور حساس معاملہ ہے، اس لیے تازہ معلومات کے لیے غیر متعلقہ لوگوں یا سوشل میڈیا پوسٹس پر انحصار کرنے کے بجائے خیبر پختونخوا حکومت کے سرکاری ذرائع سے تصدیق کریں۔

Dastak پر درخواست، لائسنس ویریفیکیشن اور دیگر ڈیجیٹل خدمات سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا حکومت کے سرکاری پورٹل پر متعلقہ سروس کی شرائط و ضوابط اور قانونی معلومات دستیاب ہیں۔

خیبر پختونخوا میں اسلحہ لائسنسنگ کا نظام روایتی کاغذی کارروائی سے تیزی سے ڈیجیٹل نظام کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔ Dastak کے ذریعے نئی درخواست، renewal، application tracking اور license verification جیسی سہولیات دستیاب ہیں، جبکہ نادرا سے بائیومیٹرک کا عمل شناخت کی جانچ کے اہم مراحل میں شامل ہے۔

اگر آپ KP Arms License Verification Nadra، آن لائن درخواست، renewal، فیس یا لائسنس verification سے متعلق معلومات تلاش کر رہے ہیں تو سب سے اہم بات یہ ہے کہ اپنی درخواست اور دستاویزات موجودہ سرکاری requirements کے مطابق مکمل کریں اور فیس یا eligibility سے متعلق پرانی معلومات کے بجائے تازہ سرکاری معلومات کو ترجیح دیں۔

📤 شیئر کریں: 📱 واٹس ایپ 📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر

Leave a Comment

📊 KP آج — لائیو
Sunday، 23 August 2026
اسلامی تاریخ — 2026
🌤️ پشاور
38°C
صاف آسمان، گرم
💵 USD/PKR
278
▲ تازہ
⛽ پیٹرول
248 Rs
▼ فی لیٹر
🥇 سونا
236K
▲ تازہ

📱 واٹس ایپ الرٹ

KP کی تازہ خبریں اور جابز — سیدھے واٹس ایپ پر پائیں

📲 ابھی جوائن کریں
KP Updates