لوڈ ہو رہا ہے... | 🌤 پشاور: 38°C
تعلیم

میٹرک کے بعد کیا کریں؟ خیبر پختونخوا طلبہ کے لیے تعلیم، اسکلز اور مفت کورسز کی مکمل گائیڈ 2026

خیبر پختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز کی جانب سے میٹرک کے نتائج کے بتدریج اعلان کے ساتھ ہی طلبہ اور ان کے والدین کے لیے سب سے اہم مرحلہ شروع ہو جاتا ہے۔ رزلٹ کے بعد سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال “Matric ke baad kya karein” ہوتا ہے، کیونکہ میٹرک کے بعد کس فیلڈ یا شعبے کا انتخاب کیا جائے، یہی فیصلہ ایک طالب علم کے مستقبل کا تعین کرتا ہے۔

موجودہ دور میں صرف روایتی طرز تعلیم پر انحصار کرنا کامیابی کے بجائے بعض اوقات ناکامی سے بھی دوچار کر دیتا ہے، اس لئے جدید مارکیٹ کی ڈیمانڈ اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق شعبے یا عملی مہارتوں کا انتخاب کرنا ضروری ہو چکا ہے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ کچھ ڈیمانڈنگ سکلز کو سیکھنا آپ کو اخراجات کی پریشانی سے نکال دیتا ہے اور ساتھ میں عملی تجربہ مستقبل میں کامیابی کا ضامن بھی بن جاتا ہے۔

اگر آپ نتائج کے بعد آئندہ کے تعلیمی یا پیشہ ورانہ سفر کے حوالے سے الجھن کا شکار ہیں، تو درج ذیل جامع گائیڈ لائن آپ کی درست سمت میں رہنمائی کرے گی۔

Matric ke baad kya karein

جن طلبہ نے میٹرک میں بہترین نمبر حاصل کیے ہیں، ان کے لیے روایتی اور اعلیٰ تعلیمی شعبوں کے دروازے کھلے ہیں:

•          ایف ایس سی پری میڈیکل (FSc Pre-Medical): ایم بی بی ایس (MBBS)، بی ڈی ایس (BDS) اور فارمیسی جیسے شعبوں میں جانے کے خواہشمندوں کے لیے۔

•          ایف ایس سی پری انجینئرنگ (FSc Pre-Engineering): کور انجینئرنگ، سول، مکینیکل، سافٹ وئیر، کیمیکل، اور آرکیٹیکچر میں کیریئر بنانے کے لیے۔ یہ یونیورسٹی پہ منحصر کرتا ہے کہ کون کون سی فیلڈ میں انجینئیرنگ کروا رہے۔

•          ایڈوانسڈ آئی سی ایس (ICS): اعلیٰ جامعات سے سافٹ ویئر انجینئرنگ، اے آئی اور کمپیوٹر سائنس کی ڈگری کے لیے۔

Matric ke baad kya karein - Career Guide

اگر آپ کے نمبر متوقع معیار سے کم آئے ہیں یا میرٹ کی وجہ سے روایتی کالجز میں داخلہ ملنا مشکل لگ رہا ہے، تو اس کیلئے پریشان ہونے کے بجائے درج ذیل جدید اور تیز رفتاری سے بڑھتے ہوئے شعبوں پر غور کریں:

 انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر سائنس (ICS)

آج کی جاب مارکیٹ میں سب سے زیادہ ڈیمانڈ آئی ٹی کی ہے۔ سادہ ڈگریوں کے بجائے کمپیوٹر سائنس کا انتخاب آپ کو درج ذیل جدید فیلڈز کی طرف لے جاتا ہے:

•          آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) اور ڈیٹا سائنس

•          سائبر سیکیورٹی (Cyber Security)

•          ویب و ایپ ڈویلپمنٹ اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ

  • اور بھی کافی ریلیٹڈ کورسز ہیں جن میں کیرئیر بنایا جا سکتا ہے۔

 الائیڈ ہیلتھ سائنسز (Allied Health Sciences):

میڈیکل کے شعبے میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ صرف MBBS تک محدود رہنے کے بجائے 4 سالہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈگری پروگرامز کا انتخاب کر سکتے ہیں، جن کا میرٹ کم ہوتا ہے لیکن جاب مارکیٹ میں مانگ بہت زیادہ ہے:

•          بی ایس نرسنگ (BS Nursing): پاکستان اور بیرونِ ملک فوری روزگار کا بہترین ذریعہ۔

•          میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی (MLT)

•          ریڈیالوجی، الٹراساؤنڈ اور آپریشن تھیٹر ٹیکنالوجی

 ایسوسی ایٹ انجینئرنگ ڈپلوما (DAE – 3 Years)

عملی اور تکنیکی صلاحیت رکھنے والے طلبہ کے لیے 3 سالہ DAE کورس ایک بہترین اور وقت کی بچت والا طریقہ ہے۔

Matric ke baad kya karein - DAE Career

•          جدید ٹیکنالوجیز: سولر و رینیوایبل انرجی (Solar Technology)، میکاٹرونکس، الیکٹرانکس اور روبوٹکس۔

•          فائدہ: صنعتی شعبے میں فوری ملازمت اور خلیجی ممالک (Gulf Countries) میں ٹیکنیکل ویزے کے بہترین مواقع۔

 ڈیجیٹل آرٹس، کامرس اور سوشل سائنسز (FA / I.Com)

سائنس کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی بہترین کیریئر کے مواقع موجود ہیں:

•          ڈیجیٹل مارکیٹنگ و ای کامرس (E-Commerce)

•          گرافک و یو آئی / یو ایکس (UI/UX) ڈیزائننگ

•          قانون

•          (LLB) اور سی ایس ایس (CSS) کی بنیادی تیاری

بہت سے طلبہ مالی مشکلات یا دیگر وجوہات کی بنا پر میٹرک کے بعد کالج کی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے۔ ان کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ صرف 6 ماہ سے 1 سال میں ایک جدید اسکل سیکھ کر بہترین کیریئر بنایا جا سکتا ہے۔

خیبر پختونخوا کے نوجوان، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل مستقبل کے امکانات پر
ہماری خصوصی رپورٹ پڑھیں۔

لنک: مصنوعی ذہانت اور خیبر پختونخوا کے نوجوان

🚀 ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ایس ای او (Digital Marketing & SEO)

بہت ہی ہائی ڈیمانڈنگ اور بہترین کورس جو گوگل پر ویب سائٹس کو ٹاپ پر لانا، برانڈز کی آن لائن مارکیٹنگ کرنا اور سوشل میڈیا پر اشتہارات چلانے پہ مبنی ہے۔

خلاصہ (Summary): یہ فیلڈ ان طلبہ کے لیے بہترین ہے جو بزنس، رائٹنگ اور ریسرچ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اسے سیکھ کر لوکل مارکیٹ، ای کامرس برانڈز اور عالمی سطح پر ریموٹ (Remote) جابز آسانی سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Matric ke baad kya karein - high demanding skills

 فل اسٹیک ویب ڈویلپمنٹ (Full-Stack Web Development)

جدید ویب سائٹس اور آن لائن سسٹمز بنانا (WordPress, HTML/CSS, JavaScript, Python)۔

خلاصہ (Summary): لاجیکل سوچ رکھنے والے طلبہ کے لیے بہترین راستہ۔ 6 سے 8 ماہ کی سخت مشق کے بعد آپ فری لانسنگ (Fiverr/Upwork) کے علاوہ سافٹ ویئر ہاؤسز میں ڈویلپر کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔

Web Development, Digital Marketing, Graphics Designing

 UI/UX اور گرافک ڈیزائننگ (Graphic & UI/UX Design)

موبائل ایپس، ویب سائٹس کے انٹرفیس اور برانڈز کے لیے ویژول ڈیزائنز تیار کرنا آج کل بہت ڈیمانڈ میں ہے اگر سیکھ کے ایکسپرٹ لیول کی پریکٹس اور موک اپس کے بعد مارکیٹ میں جگہ بنائی جا سکتی ہے۔

خلاصہ (Summary): تخلیقی صلاحیت (Creativity) رکھنے والے طلبہ کے لیے فوری روزگار کا ذریعہ۔ اس شعبے میں کالج کی ڈگری سے زیادہ آپ کا پریکٹیکل پورٹ فولیو اہم ہوتا ہے۔

 ویڈیو ایڈیٹنگ اور 3D اینیمیشن (Video Editing & Motion Graphics)

یوٹیوبرز، میڈیا ہاؤسز اور برانڈز کے لیے پروفیشنل ویڈیوز اور اینیمیشنز تیار کرنا۔

خلاصہ (Summary): موجودہ دور میں ویڈیو کنٹینٹ کی مانگ سب سے زیادہ ہے۔ مختصر وقت میں سیکھ کر فری لانسنگ اور میڈیا انڈسٹری میں اعلیٰ معاوضہ کمانے کا زبردست موقع۔

 ای کامرس اور ورچوئل اسسٹنٹ (E-Commerce & Virtual Assistant)

ایمیزون (Amazon)، دراز (Daraz)، یا شاپائف (Shopify) پر آن لائن اسٹورز کا انتظام سنبھالنا۔

خلاصہ (Summary): آن لائن بزنس مینجمنٹ کی صلاحیت۔ یہ اسکل سیکھ کر طلبہ گھر بیٹھے بیرونِ ملک کے کلائنٹس کے اسٹورز سنبھال کر ماہانہ آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔

ان جدید اسکلز کو سیکھنے کے لیے خطیر رقم کی ضرورت نہیں، درج ذیل سرکاری و نجی پلیٹ فارمز یہ کورسز مفت یا انتہائی کم فیس میں کرواتے ہیں:

1.         DigiSkills.pk (ڈیجی اسکلز): حکومتِ پاکستان کا آن لائن پلیٹ فارم، جو SEO، گرافک ڈیزائننگ، ورڈپریس اور فری لانسنگ کے مفت کورسز بمعہ سرکاری سرٹیفکیٹ فراہم کرتا ہے۔

2.         NAVTTC و KPYEP (خیبر پختونخوا یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام): کے پی کے طلبہ کے لیے ڈگری کالجز اور فنی اداروں میں ویب ڈویلپمنٹ، آئی ٹی اور سیکیورٹی کے مفت عملی کورسز۔

3.         e-Rozgaar Program (ای روزگار): ٹیکنیکل، کری ایٹو اور ڈیجیٹل ڈومینز میں مفت آن لائن ٹریننگ اور فری لانسنگ کی تیاری۔

4.         PITB / Google Career Certificates: گوگل کے عالمی سرٹیفکیٹس (UX Design, IT Support, Data Analytics) کے لیے 100% مفت اسکالرشپس۔

5.         Saylani Welfare / Bano Qabil: پشاور اور دیگر شہروں میں فُل اسٹیک ویب ڈویلپمنٹ، AI اور گرافک ڈیزائننگ کی مفت آن سائیڈ کلاسز۔

6.         مفت یوٹیوب ذرائع: خود سے سیکھنے کے لیے GFXMentor (ڈیجیٹل آرٹس)، CodeWithHarry (ویب ڈویلپمنٹ)، اور HBA Services (SEO و مارکیٹنگ) جیسے بہترین اردو/ہندی چینلز۔

1.        صلاحیت اور شوق کا جائزہ لیں: صرف فیلڈ یا اسکل کا “اسکوپ” نہ دیکھیں، بلکہ یہ دیکھیں کہ آپ کی اپنی دلچسپی اور رجحان کس طرف ہے۔

Educational and career counseling

2.         پلان بی (Plan B) لازمی رکھیں: صرف ایک ہی راستے پر منحصر نہ رہیں، اپلائی کرتے وقت یا اسکل چنتے وقت متبادل آپشن ذہن میں رکھیں۔

3.         عملی پورٹ فولیو بنائیں: اگر آپ اسکلز کی طرف جا رہے ہیں، تو زبانی بات کے بجائے اپنا عملی کام (Portfolio) تیار رکھیں جو آپ کی قابلیت کا ثبوت ہو۔

میٹرک کا نتیجہ زندگی کا اختتام نہیں بلکہ ایک نیا موڑ ہے۔ اس لئے بد دل یا ڈیپریشن کے بجائے نئے راستے اور کیرئیر چنیں چاہے آپ ڈگری کا انتخاب کریں یا کسی جدید اسکل کا، آپ کی محنت، مستقل مزاجی اور سیکھنے کا جذبہ ہی آپ کو کامیاب بنائے گا۔

والدین کا بھی فرض ہے کہ ایسے موقع پہ اپنی اولاد کا ساتھ دیں اور یقین دلائیں کہ وہ اپنی محنت اور لگن سے آگے جا سکتے ہیں تاکہ وہ ہمت نا ہاریں اور نئے سرے سے اپنی محنت شروع کریں۔

📤 شیئر کریں: 📱 واٹس ایپ 📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر

Leave a Comment

📊 KP آج — لائیو
Thursday، 6 August 2026
اسلامی تاریخ — 2026
🌤️ پشاور
38°C
صاف آسمان، گرم
💵 USD/PKR
278
▲ تازہ
⛽ پیٹرول
248 Rs
▼ فی لیٹر
🥇 سونا
236K
▲ تازہ

📱 واٹس ایپ الرٹ

KP کی تازہ خبریں اور جابز — سیدھے واٹس ایپ پر پائیں

📲 ابھی جوائن کریں
KP Updates