لوڈ ہو رہا ہے... | 🌤 پشاور: 38°C
تعلیم

Government Nursing Colleges in Peshawar 2026 : داخلہ، اہلیت اور اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ

ڈاکٹر بننا ہر شخص کا ایک خواب ہوتا ہے کیونکہ جتنا پوٹینشل اور پیسہ اس شعبے میں ہے مشکل سے کسی اور شعبے میں میسر ہوتا ہے۔ لیکن پاکستان جیسے ملک میں ڈاکٹر بننا ایک بہت مہنگی تعلیم ہے جو متوسط یا غریب گھرانے کے لئے افورڈ کرنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔

Government Nursing Colleges in Peshawar 2026

 یہی وجہ ہے کہ میڈیکل فیلڈ میں کم خرچ اور بہترین کیریئر کے حصول کے لیے طلبہ Government Nursing Colleges in Peshawar 2026 کے بی ایس نرسنگ داخلوں کو ایک بہترین اور باوقار متبادل کے طور پر ترجیح دے رہے ہیں۔

 ایسے تمام طلبا جو ڈاکٹری کی مہنگی تعلیم کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتے ان کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ میڈیکل کا ایک اور اہم ترین و با عزت شعبہ نرسنگ کا ہے جس کے اخراجات تو میڈیکل کے مقابلے میں کم لیکن کیرئیر انتعہائی شاندار بن سکتا ہے۔ 

 خیبر پختونخوا میں ہر سال بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات BS Nursing میں داخلے کے لیے درخواست جمع کرواتے ہیں۔ پشاور میں موجود سرکاری نرسنگ کالجز اور ادارے ان طلبہ کو ایک اچھا موقع فراہم کرتے ہیں جو میڈیکل کے اس اہم شعبے میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں۔

اگر آپ نے بھی F.Sc Pre-Medical کیا ہے اور نرسنگ میں داخلہ لینےکے خواہشمند ہیں تو آپ کیلئے پشاور کے سرکاری نرسنگ اداروں، داخلے کی اہلیت، KMU-CAT، آن لائن اپلائی کرنے کے طریقے اور ضروری دستاویزات کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔

پشاور کے سرکاری نرسنگ کالجز میں 2026-27 کے داخلے، اہلیت، میرٹ اور آن لائن اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ جانیں۔

KPK Medical University Admissions 2026 Guide

اس مضمون میں پشاور کے اہم سرکاری نرسنگ اداروں کے ساتھ BS Nursing Admission 2026-27 کی موجودہ اہلیت اور آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ آسان الفاظ میں بتایا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں محکمہ صحت نے پشاور کے تین بڑے تدریسی ہسپتالوں سے منسلک نرسنگ اسکولز کو Government Colleges of Nursing کا درجہ دیا تھا۔ ان میں شامل ہیں:

  • Government College of Nursing, Lady Reading Hospital (LRH), Peshawar
  • Government College of Nursing, Khyber Teaching Hospital (KTH), Peshawar
  • Government College of Nursing, Hayatabad Medical Complex (HMC), Peshawar

خیبر پختونخوا کے ان سرکاری اسکولز آف نرسنگ کو اپ گریڈ کر کے گورنمنٹ کالجز آف نرسنگ کا درجہ دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن سال 2020 (سیشن 2020–2021 کے آغاز پر) میں جاری کیا گیا تھا۔

اس اقدام کے اہم مقاصد درج ذیل ہیں:

  • ڈپلومہ پروگرام کا خاتمہ: پاکستان نرسنگ کونسل (PNC) اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی پالیسی کے تحت پرانے 3 سالہ جنرل نرسنگ ڈپلومہ کو بتدریج ختم کیا گیا۔
  • 4 سالہ بی ایس نرسنگ کا آغاز: صوبائی ہیلتھ سروسز اکیڈمی (PHSA) کے ماتحت نرسنگ اسکولوں (جیسے پشاور، ایبٹ آباد، سوات، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان وغیرہ) کو ڈگری کالجز کا درجہ دے کر خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کے تحت 4 سالہ بی ایس نرسنگ (Generic BS Nursing) ڈگری پروگرام سے منسلک کیا گیا۔
Government College of Nursing, LRH Peshawar

اس کے علاوہ پشاور میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ سائنسز بھی موجود ہے، جو حیات آباد پشاور میں واقع ہے اور موجودہ 2026-27 کے سینٹرلائزڈ نرسنگ ایڈمیشن پورٹل (Centralized Nursing Admission Portal) پر بی ایس نرسنگ کے لیے باقاعدہ رجسٹرڈ اور لسٹڈ ہے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال (LRH) پشاور کا ایک تاریخی، اہم اور بڑا سرکاری تدریسی ہسپتال ہے۔ محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کے تحت اس سے منسلک نرسنگ اسکول کو اپ گریڈ کر کے “گورنمنٹ کالج آف نرسنگ” کا باقاعدہ درجہ دیا گیا تھا۔ 

یہاں زیرِ تعلیم طلبہ و طالبات کو تعلیم کے دوران ہسپتال کے وسیع اور جدید کلینیکل ماحول میں براہِ راست مریضوں کی دیکھ بھال اور عملی تربیت (Clinical Training) کے بہترین مواقع میسر آتے ہیں۔

خیبر ٹیچنگ ہسپتال (KTH) پشاور کا ایک اہم اور باوقار سرکاری تدریسی ہسپتال ہے۔ محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کے تحت اس سے منسلک نرسنگ اسکول کو بھی اپ گریڈ کر کے “گورنمنٹ کالج آف نرسنگ” کا باقاعدہ درجہ دیا گیا تھا۔

 اس تدریسی ہسپتال سے منسلک ہونے کے باعث یہاں کے نرسنگ طلبہ و طالبات کو نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہسپتال کے پیشہ ورانہ کلینیکل ماحول میں عملی تربیت (Clinical Training) اور طبی مہارتیں سیکھنے کے بھرپور مواقع میسر آتے ہیں۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (HMC) کا شمار پشاور کے بڑے اور جدید ترین سرکاری تدریسی ہسپتالوں میں ہوتا ہے۔ اس ہسپتال سے منسلک اسکول آف نرسنگ کو اپ گریڈ کر کے باقاعدہ “گورنمنٹ کالج آف نرسنگ” کا درجہ دیا گیا تھا۔

جس کا مقصد یہاں 4 سالہ بی ایس نرسنگ (BS Nursing) ڈگری پروگرام کا باضابطہ آغازکرنا تھا اور ساتھ ساتھ طلبہ کو اعلٰی تعلیمی معیار کے ساتھ بہترین کلینیکل تربیت فراہم ہو سکے۔

پشاور میں نرسنگ کی اعلیٰ تعلیم کے لیے ایک اور نمایاں اور کلیدی ادارہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ سائنسز (KMU-INS) ہے۔

 خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کے موجودہ 2026-27 کے نرسنگ ایڈمیشن پورٹل پر انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ سائنسز پشاور، 4 سالہ بی ایس نرسنگ (BS Nursing) پروگرام کے لیے باقاعدہ رجسٹرڈ اور لسٹڈ ہے۔

اس ادارے میں داخلے کے لیے کے ایم یو کی فیکلٹی آف نرسنگ اپنے سینٹرلائزڈ ایڈمیشن سسٹم (Centralized Admission System) کے تحت طلبہ سے آن لائن درخواستیں وصول کرتی ہے، جس سے میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر داخلوں کے عمل کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

 BS Nursing میں داخلے کے لیے امیدوار کے پاس درج ذیل اہلیت ہونی چاہیے:

  • F.Sc Pre-Medical یا equivalent qualification
  • F.Sc میں کم از کم 50 فیصد نمبر
  • عمر 17 سے 35 سال کے درمیان
  • KMU-CAT 2026 میں شرکت
BS Nursing 2026-27 Eligibility

KMU کے مطابق خیبر پختونخوا، ضم شدہ اضلاع ،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دیگر صوبوں کے امیدوار بھی مقررہ شرائط کے مطابق درخواست دے سکتے ہیں۔

یعنی صرف F.Sc پری میڈیکل کی اہلیت کافی نہیں بلکہ موجودہ ایڈمیشن کے طریقہ کار میں KMU-CAT بھی اہم شرط ہے۔

خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کے موجودہ 2026-27 کے داخلہ پورٹل کے مطابق، 4 سالہ بی ایس نرسنگ (BS Nursing) کے میرٹ ایگریگیٹ (Aggregate) کا تعین تین بنیادی امتحانات کے نمبروں کو ملا کر کیا جاتا ہے:

  1. میٹرک (Matric / SSC): میٹرک کے حاصل کردہ نمبروں کا مخصوص تناسب۔
  2. ایف ایس سی پری میڈیکل (FSc Pre-Medical / HSSC): انٹرمیڈیٹ کے حاصل کردہ نمبروں کی ویٹج۔
  3. کے ایم یو کیٹ (KMU-CAT): یونیورسٹی کے داخلہ انٹری ٹیسٹ کے نمبر۔

ان تینوں کے مقررہ فیصد تناسب (Weightage) کو یکجا کر کے حتمی میرٹ لسٹ تیار کی جاتی ہے جس کی بنیاد پر طلبہ کو داخلہ دیا جاتا ہے۔:

تعلیمی ریکارڈوزن
SSC / Matric یا equivalent10%
F.Sc Pre-Medical / HSSC یا equivalent50%
Entrance Test / KMU-CAT40%

اس حساب سے F.Sc کے نمبروں کا میرٹ میں سب سے زیادہ حصہ ہے، جبکہ KMU-CAT بھی aggregation  میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

کے ایم یو (KMU) نےتمام امیدواروں کی سہولت کے لیے اپنی ویب سائٹ پر ایک ایگریگیٹ کیلکولیٹر (Aggregate Calculator) بھی فراہم کیا ہے، جس کے ذریعے وہ میٹرک، ایف ایس سی (F.Sc) اور کے ایم یو کیٹ (KMU-CAT) کے نمبر درج کر کے آسانی سے اپنا حتمی ایگریگیٹ چیک کر سکتے ہیں۔

کے ایم یو کیٹ (KMU-CAT) دراصل خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کا باقاعدہ انٹری ٹیسٹ (Entrance Test) ہے۔

KMU CAT for BS Nursing

موجودہ BS Nursing Admission 2026-27 کے لیے KMU نے واضح کیا ہے کہ امیدوار کا KMU-CAT 2026 کے امتحان میں شرکت کرنا ضروری ہے۔

اس لیے اگر آپ پشاور میں BS Nursing میں داخلہ لینا چاہتے ہیں تو داخلہ پراسس شروع کرنے سے پہلے KMU-CAT سے متعلق طریقہ کار ضرور دیکھ لیں۔

کے ایم یو (KMU) نے نرسنگ میں داخلوں کے لیے ایک باقاعدہ سینٹرلائزڈ آن لائن پورٹل قائم کیا ہوا ہے، جہاں امیدوار اپنی داخلہ کی درخواست مکمل طور پر آن لائن جمع کروا سکتا ہے۔

Step 1: KMU Nursing Admission Portal کھولیں

سب سے پہلے کے ایم یو (KMU) کے آفیشل نرسنگ ایڈمیشن پورٹل پر جائیں، جہاں اکاؤنٹ بنانے کے لیے Apply Here یا Create Account کا آپشن موجود ہوتا ہے۔

(اس لنک پہ کلک کریں): CREATE ACCOUNT KMU

اکاونٹ بنانے کے لیے امیدوار کو اپنی بنیادی معلومات درج کرنا ہوتی ہیں۔

موجودہ رجسٹریشن فارم میں عام طور پر یہ معلومات شامل کی جاتی ہیں:

  • CNIC یا B-Form نمبر
  • پاسورڈ جو آپ نے سیٹ کرنا ہوتا ہے
  • آپکا Email
  • CNIC issuance date یا Date of Birth
  • متعلقہ پروگرام
  • متعلقہ انسٹیٹیوٹ

اکاؤنٹ بنانے کے بعد پورٹل پہ لاگ ان کریں اور اپنی ضروری ذاتی معلومات (Personal Information) اور تعلیمی کوائف (Educational Information) کا مکمل اور درست اندراج کریں۔

KMU BS Nursing Admission 2026 Online Apply

اپنا پورا نام، والد کا نام، شناختی معلومات، تعلیمی ریکارڈ اور دوسری تمام معلومات بہت احتیاط سے درج کریں۔

کے ایم یو (KMU) کے ایڈمیشن پورٹل کے مطابق، امیدوار کو اپلائی کرنے سے پہلے اپنے تمام مطلوبہ دستاویزات کی اسکین شدہ کاپیاں (Scanned Copies) تیار رکھنی چاہئیں۔

اہم دستاویزات کی لسٹ میں شامل ہیں:

  • CNIC یا B-Form کی دونوں سائیڈز
  • F.Sc یا equivalent کی مارکس شیٹ
  • میٹرک سرٹیفیکیٹ یا DMC
  • Secondary School Certificate / Science Certificate
  • کے ایم یو کیٹ (KMU-CAT) انٹری ٹیسٹ سے متعلق دستاویز (رزلٹ کارڈ / رول نمبر سلپ)۔
  • ڈومیسائل
  • پاسپورٹ سائز فوٹوز
  • دیگر متعلقہ دستاویزات، اگر لاگو ہوں
  • معذوری کا سرٹیفکیٹ (Disability Certificate)، اگر امیدوار معذور افراد کے مخصوص کوٹے (Disability Quota) کے تحت اپلائی کر رہا ہو۔

کے ایم یو (KMU) کے نئے طریقہ کار کے مطابق تمام امیدواروں کو دستاویزات کی ہارڈ کاپیاں (Hard Copies) دستی طور پر یونیورسٹی میں جمع کروانے کی ضرورت نہیں، بلکہ آن لائن درخواست کے دوران ہی تمام مطلوبہ دستاویزات کی اسکین شدہ کاپیاں اپلوڈ کرنا کافی ہوتا ہے۔

  • پروگرام اور ادارے کا انتخاب: درخواست میں امیدوار کو متعلقہ بی ایس نرسنگ (BS Nursing) پروگرام اور دستیاب اداروں یا کیمپسز کی ترجیحات (Institute Preferences) کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔
  • دستیاب ادارے: موجودہ کے ایم یو سینٹرلائزڈ پورٹل پر فیکلٹی آف نرسنگ کے تحت مختلف ادارے لسٹڈ ہیں، جن میں انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ سائنسز، کے ایم یو پشاور بھی شامل ہے۔
  • ترجیحات کی تصدیق: درخواست کو حتمی طور پر جمع (Submit) کرنے سے پہلے اپنے منتخب کردہ اداروں کی ترجیحات کی اچھی طرح جانچ پڑتال کر لیں۔

درخواست جمع کروانے سے پہلے درج کردہ تمام معلومات دوبارہ ضرور چیک کریں۔

کے ایم یو (KMU) کے موجودہ پورٹل کے مطابق درخواست ایک بار جمع (Submit) ہو جائے تو اس کے بعد اس میں کوئی ردوبدل یا ترمیم نہیں کی جا سکتی۔

اس لیے جمع کروانے سے پہلے خاص طور پر یہ معلومات چیک کریں:

  • نام
  • CNIC/B-Form
  • تاریخ پیدائش
  • F.Sc کے حاصل کردہ نمبر
  • میٹرک کے حاصل کردہ نمبر
  • ڈومیسائل
  • KMU-CAT کی معلومات
  • ترجیحی تدریسی ادارہ

درخواست کو جمع (Submit) کروانے کے بعد پورٹل سے چالان فارم یا بینک ڈپازٹ سلپ (Challan Form / Bank Deposit Slip) جنریٹ ہوتی ہے۔

اس چالان کے ذریعے ایپلیکیشن پروسیسنگ کی مقررہ فیس متعلقہ بینک برانچ میں جمع کرانی ہوتی ہے۔

کے ایم یو (KMU) کے مطابق فیس جمع کروانے کے بعد پیمنٹ اسٹیٹس کی تصدیق (Payment Status Verification) تقریباً 72 گھنٹے تک ہو سکتی ہے۔

یہ بات یاد رکھیں کہ آپکی طرف سے صرف فیس جمع کروا دینا ہی کافی نہیں، بلکہ پورٹل پر پیمنٹ اسٹیٹس کا باقاعدہ ویریفائی ہونا بھی لازمی ہے۔

آن لائن درخواست کا عمل جب مکمل ہو جائےتو اس کے بعد وہ ایپلیکیشن فارم (Application Form) ڈاؤن لوڈ کر کے محفوظ کر لینا ایک سمجھداری کا کام ہے۔

کیونکہ یہ فارم داخلے کے اگلے مراحل میں کام دے سکتا ہے، اس لیے اس کی ایک پرنٹ شدہ یا پی ڈی ایف کاپی اپنے پاس لازمی رکھیں۔

موجودہ کے ایم یو (KMU) نرسنگ ایڈمیشن پورٹل کے مطابق بی ایس نرسنگ (BS Nursing) سیشن 2026-27 کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9 اکتوبر 2026، شام 5 بجے تک ہے۔

ایڈمیشن پورٹل پر باقاعدہ رجسٹریشن کا آغاز 21 جون 2026 سے ہو چکا ہے۔ اس لئے تمام امیدواروں کے لیے بہتر ہے کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار نا کریں، کیونکہ درخواست مکمل کرنے، دستاویزات اپلوڈ کرنے یا فیس ویریفکیشن سمیت تمام عوامل میں کسی بھی تکنیکی مسئلے کی صورت میں اضافی وقت بھی لگ سکتا ہے۔

خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کے ایڈمیشن پورٹل پر بی ایس نرسنگ (BS Nursing) پروگرام میں مختلف نشستوں کے لیے مخصوص کیٹیگریز اور کوٹے (Categories & Quotas) مختص کیے گئے ہیں۔۔

ان میں شامل ہیں:

  •  اوپن میرٹ Open Merit
  • نئے ضم شدہ اضلاع (Newly Merged Districts / قبائلی اضلاع) کے لیے مخصوص کوٹہ۔
  • آزاد جموں و کشمیر
  • بلوچستان
  • پنجاب
  • سندھ
  • جنرل سیلف فنانس  Self Finance
  • Foreign سیلف فنانس
  •  اقلیت Minority
  • معذور افراد

ہر کوٹے (Quota) کی اپنی مخصوص اہلیت اور شرائط ہوتی ہیں، اس لیے درخواست جمع (Submit) کرتے وقت اپنی درست کیٹیگری کا انتخاب کرنا انتہائی ضروری ہے۔

درخواست کے جمع ہونے اور میرٹ کا عمل مکمل ہونے کے بعد منتخب امیدواروں (Selected Candidates) کے لیے اگلا مرحلہ انٹرویو یا سیٹ الاٹمنٹ (Placement) کا ہو سکتا ہے۔

کے ایم یو (KMU) کی میرٹ لسٹ سے متعلق ہدایات کے مطابق محض میرٹ لسٹ میں نام آ جانا حتمی داخلے کی ضمانت نہیں ہوتا، بلکہ اصل دستاویزات کی تصدیق (Documents Verification) بھی لازمی ہوتی ہے۔

منتخب ہونے والے تمام امیدوار کے لیے مقررہ وقت کے اندر اپنی ایڈمیشن فیس جمع کروانا لازمی ہو جاتا ہے۔

اگر مقررہ تاریخ تک فیس جمع نا کی صورت میں داخلے کا حق ختم ہو سکتا ہے اور وہ خالی شدہ نشست (Vacant Seat) میرٹ پر موجود کسی اور امیدوار کو دے دی جائے گی۔

اس لیے میرٹ لسٹ کے اجرا کے بعد کے ایم یو (KMU) کی جانب سے جاری کردہ تمام ہدایات کو بغور دیکھنا اور ان پر سختی سے عمل کرنا ازحد ضروری ہے۔

نرسنگ کی فیلڈ میں داخلے کے لیے نشستوں کی تعداد اور صنفی تفریق (Gender Distribution) متعلقہ داخلہ اشتہار، ادارے اور مخصوص کوٹے کے مطابق جاری کی جاتی ہے۔

اس لیے امیدواروں کو سنی سنائی یا عمومی معلومات پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے تعلیمی سیشن کے باقاعدہ آفیشل اشتہار اور متعلقہ ادارے کے معیارِ اہلیت کا بغور جائزہ ضرور لینا چاہیے۔

پشاور میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال (LRH)، خیبر ٹیچنگ ہسپتال (KTH) اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (HMC) کے گورنمنٹ کالجز آف نرسنگ کو صوبائی محکمہ صحت نے 4 سالہ بی ایس نرسنگ (BS Nursing) ڈگری پروگرام کے لیے اپگریڈ کیا تھا۔

دوسری جانب، خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے موجودہ 2026-27 کے سینٹرلائزڈ نرسنگ آفیشل ایڈمیشن پورٹل پر انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ سائنسز (INS-KMU) پشاور واضح طور پر درج ہے، اور اسی پورٹل پر بی ایس نرسنگ کی موجودہ اہلیت اور درخواست جمع کروانے کا مکمل طریقہ کار بھی فراہم کیا گیا ہے۔

چنانچہ اگر آپ LRH، KTH یا HMC کے نرسنگ کالجز کی نشستوں کی تفصیل یا داخلے کے طریقہ کار کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، تو متعلقہ سال کے باقاعدہ آفیشل داخلہ اشتہار اور ہدایات کا جائزہ ضرور لیں۔

اگر آپ BS Nursing میں داخلہ لینے کو خواہشمند  ہیں تو درخواست شروع کرنے سے پہلے یہ تیار رکھیں:

1۔ F.Sc Pre-Medical کی DMC تیار رکھیں۔

F.Sc کے نمبروں کا میرٹ میں 50 فیصد حصہ ہے، اس لیے تعلیمی ریکارڈ بہت اہم ہے۔

2۔ KMU-CAT کی لازمی شرط اور مطلوبہ نمبروں کی تفصیلات ضرور دیکھ لیں۔

موجودہ 2026-27 داخلہ میں KMU-CAT میں شمولیت لازمی ہے۔

3۔ ڈومیسائل تیار رکھیں۔

داخلہ کی درخواست میں ڈومیسائل کی معلومات درکار ہوتی ہیں۔

4۔ تمام دستاویزات کی clear سکین کاپیاں بنائیں۔

تمام ضروری دستاویزات کی صاف اور مکمل scanned کاپیاں پہلے سے تیار رکھیں تاکہ درخواست جمع کرواتے وقت کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

5۔ درخواست جمع کرنے سے پہلے معلومات دوبارہ چیک کریں۔

KMU کے مطابق جمع شدہ درخواست میں بعد میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔

6۔ فیس کی ادائیگی کی تصدیق کریں۔

Challan generate اور fee جمع کرنے کے بعد payment status بھی ضرور check کریں۔

7۔ آفیشل ویب سائٹ پر تازہ معلومات دیکھتے رہیں۔

میرٹ لسٹ، انٹرویو، سیٹ الاٹمنٹ (Placement) اور فیس جمع کروانے سے متعلق تمام اہم معلومات اور تفصیلات داخلے کے عمل کے دوران ساتھ ساتھ جاری کی جا سکتی ہیں۔۔

نرسنگ میں داخلوں کے دوران مختلف غیر سرکاری ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز پر متضاد یا غیر مصدقہ معلومات پوسٹ کی جاتی ہیں۔

اس لیے تمام امیدواروں کیلئے ضروری ہے کہ داخلے کی آخری تاریخ، اہلیت، فیس، میرٹ لسٹ اور کوٹہ سے متعلق تمام تر تفصیلات ہمیشہ کے ایم یو (KMU) یا خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کے آفیشل ذرائع سے ہی چیک کر کے اسکی تصدیق کریں۔

 کے ایم یو نے اپنا سینٹرلائزڈ پورٹل فراہم کر رکھا ہے، جہاں آن لائن درخواست، معیارِ اہلیت، داخلہ شیڈول اور تمام ضروری ہدایات باقاعدہ دستیاب ہوتی ہیں۔

پشاور میں نرسنگ کی تعلیم کے خواہشمند طلبہ کے لیے کئی اہم سرکاری کالجز قائم کیے گئےہیں۔ 

جو محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے گورنمنٹ کالج آف نرسنگ LRH، گورنمنٹ کالج آف نرسنگ KTH اور گورنمنٹ کالج آف نرسنگ HMC کو 4 سالہ بی ایس نرسنگ (BS Nursing) ڈگری پروگرام کے لیے باقاعدہ اپگریڈ کر کے سرکاری نرسنگ کالجز کا درجہ دیا تھا۔

 اس کے علاوہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کا اپنا ذیلی ادارہ انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ سائنسز (KMU-INS) پشاور بھی موجودہ سینٹرلائزڈ ایڈمیشن سسٹم کا ایک اہم حصہ ہے۔

بی ایس نرسنگ داخلہ سیشن 2026-27 کے لیے بنیادی اہلیت درج ذیل ہے:

  • تعلیمی قابلیت: ایف ایس سی پری میڈیکل (F.Sc Pre-Medical) یا مساوی تعلیم میں کم از کم 50 فیصد نمبر۔
  • عمر کی حد: 17 سے 35 سال۔
  • انٹری ٹیسٹ: کے ایم یو کیٹ (KMU-CAT 2026) میں شرکت لازمی ہے۔
  • میرٹ فارمولا: میٹرک کے 10 فیصد، ایف ایس سی کے 50 فیصد اور انٹری ٹیسٹ (KMU-CAT) کے 40 فیصد نمبر شامل کر کے حتمی میرٹ تشکیل دیا جاتا ہے۔

امیدوار KMU کے آفیشل نرسنگ ایڈمیشن پورٹل پر آن لائن اکاؤنٹ بنا کر اپنی درخواست مکمل کرکے جمع کروا سکتے ہیں، تمام مطلوبہ دستاویزات بھی اپلوڈ کی جا سکتی ہیں-

فیس چالان جنریٹ کر کے پروسیسنگ فیس متعلقہ بینک میں ادائیگی کر سکتے ہیں، اور داخلے کے تمام مراحل سے متعلق تازہ ترین معلومات آن لائن حاصل کی جا سکتی ہیں۔

2026-27 کے موجودہ شیڈول کے مطابق آنلائن درخواست کی آخری تاریخ 9 اکتوبر 2026 شام 5 بجے ہے۔

اہم نوٹ: داخلے کی تاریخیں، نشستوں کی تعداد، کوٹہ جات، فیس کا شیڈول اور معیارِ اہلیت ہر تعلیمی سیشن کے مطابق تبدیل ہو سکتے ہیں۔

 اس لیے درخواست جمع کرنے سے قبل متعلقہ سال کے آفیشل داخلہ اشتہار اور کے ایم یو (KMU) کے باقاعدہ ایڈمیشن پورٹل سے تازہ ترین معلومات کی تصدیق ضرور کر لیں۔

General Helpline

  • 091-9217266
  • 091-9217696-97

📤 شیئر کریں: 📱 واٹس ایپ 📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر

Leave a Comment

📊 KP آج — لائیو
Thursday، 24 September 2026
اسلامی تاریخ — 2026
🌤️ پشاور
38°C
صاف آسمان، گرم
💵 USD/PKR
278
▲ تازہ
⛽ پیٹرول
248 Rs
▼ فی لیٹر
🥇 سونا
236K
▲ تازہ

📱 واٹس ایپ الرٹ

KP کی تازہ خبریں اور جابز — سیدھے واٹس ایپ پر پائیں

📲 ابھی جوائن کریں
KP Updates