لوڈ ہو رہا ہے... | 🌤 پشاور: 38°C
خیبر پختونخوا

KPK Domicile Online Apply 2026: خیبر پختونخوا میں آن لائن ڈومیسائل بنانے کا مکمل طریقہ، کاغذات، فیس اور تصدیق

ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی پہلے ڈومیسائل بنوانے کے لیے ایک طویل طریقہ کار رائج تھا جو دفاتر کے چکروں اور تاخیر کی وجہ سے پریشانی کا سبب بنتا تھا۔ لیکن اب وقت کے ساتھ نظام بدل چکا ہے اور شہری KPK Domicile Online Apply 2026 کے ذریعے آسانی سے اپنی درخواست آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔

حکومت خیبر پختونخوا کے E-Domicile System کے تحت ویب پورٹل، KP Citizen’s Portal موبائل ایپ اور متعلقہ Citizen Facilitation Centers کے ذریعے ڈومیسائل کی درخواست، اسٹیٹس ٹریکنگ اور بعد ازاں تصدیق کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ سرکاری معلومات کے مطابق E-Domicile System صوبے کے تمام DC آفسز میں نافذ کیا جا چکا ہے جہاں درخواستوں کی وصولی اور ڈومیسائل کا اجراء آنلائن کیا جاتا ہے۔

KPK Domicile Online Apply 2026

اس گائیڈ میں ہم KPK Domicile Online Apply 2026، ضروری دستاویزات، آن لائن رجسٹریشن، درخواست جمع کرانے کا طریقہ،درخواست کی ٹریکنگ، ڈومیسائل کی ویریفیکشن اور اہم احتیاطی تدابیر تفصیل سے بیان کریں گے۔

ڈومیسائل سرٹیفکیٹ ایک سرکاری دستاویز ہے جو کسی شخص کے مستقل ضلع/علاقے سے اسکے مستقل تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔ خیبر پختونخوا میں ڈومیسائل مختلف سرکاری، تعلیمی اور ملازمت سمیت بہت سےمعاملات میں استعمال ہوتا ہے۔

عام طور پر ڈومیسائل کی ضرورت درج ذیل کاموں کے لیے پڑ سکتی ہے:

  • سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دیتے وقت
  • KPPSC اور دیگر سرکاری بھرتیوں میں
  • سرکاری جامعات اور کالجز میں داخلے کے لیے
  • صوبائی کوٹے کے تحت داخلے یا ملازمت کے لیے
  • مختلف سرکاری اسکالرشپس میں
  • بعض سرکاری سہولیات اور خدمات کے حصول کے لیے
  • ضلع یا صوبائی سطح پر مخصوص کوٹہ ثابت کرنے کے لیے

اگر ہم اسکی مثال دیکھیں تو خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں کی طرف سے رائج داخلہ پالیسی میں امیدوار سے ڈومیسائل، CNIC/Form-B اور والد یا سرپرست کے CNIC سمیت دیگر دستاویزات طلب کی جاتی ہیں۔ تاہم ہر ادارے یا ملازمت کے اشتہار کی اپنی مخصوص ضرورت ہو سکتی ہیں۔

حکومت خیبر پختونخوا نے شہریوں کو DC Office کے روایتی طریقہ کار سے نجات دلاتے ہوئے آسانی فراہم کرنے کے لیے E-Domicile System متعارف کرایا ہے۔

KPK Domicile Online Apply 2026 Online Portal

سرکاری PMRU کے مطابق اس نظام کے ذریعے شہری:

  • آن لائن ڈومیسائل درخواست جمع کرا سکتے ہیں
  • درخواست کا Tracking Code حاصل کر سکتے ہیں
  • اپنی درخواست کا Status چیک کر سکتے ہیں
  • درخواست پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ ہو سکتے ہیں
  • تصدیق کے بعد ڈومیسائل جاری کرا سکتے ہیں
  • بعض صورتوں میں ڈومیسائل کی ڈیجیٹل معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں

سرکاری معلومات کے مطابق درخواست ویب پورٹل، موبائل ایپ یا DC آفسز میں قائم Citizen Information Centers کے ذریعے جمع کی جا سکتی ہے۔

KP E-Services Citizens Portal

ڈومیسائل کے لیے بنیادی طور پر درخواست دہندہ کا خیبر پختونخوا سے مستقل رہائشی تعلق ثابت ہونا ضروری ہے۔ درخواست میں درج معلومات اور متعلقہ ریکارڈ کی سرکاری تصدیق کی جاتی ہے۔

آن لائن CFC رجسٹریشن کے موجودہ نظام میں 18 سال یا اس سے زائد عمر کے شہری کے لیے رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ رجسٹریشن کے دوران CNIC، نام، والد کا نام، تاریخ پیدائش، موبائل نمبر، پتہ، ضلع، تحصیل اور شناختی دستاویزات کی معلومات درج کرنا ہوتی ہیں۔

18 سال سے کم عمر درخواست دہندگان کے لیے CNIC کے بجائے Form-B/CRC سے متعلق معلومات درکار ہوتی ہیں، لیکن موجودہ CFC سسٹم کی شہری رجسٹریشن میں عمر کی شرط موجود ہے۔ اس لیے نابالغ درخواست دہندہ کے معاملے میں والد/والدہ یا قانونی سرپرست کے ذریعے متعلقہ آن لائن طریقہ یا DC/CFC سے موجودہ طریقہ کار کی تصدیق کرنا بہتر ہے۔

آن لائن درخواست شروع کرنے سے پہلے جو دستاویزات لازمی چائیے ہوں انہیں  تیار رکھیں۔ سرکاری پورٹل پر رجسٹریشن کے دوران CNIC، پروفائل تصویر اور دیگر شناختی معلومات کی فائلیں اپلوڈ کی جاتی ہیں۔ موجودہ CFC سسٹم میں CNIC کی فرنٹ اوربیک سمیت تصویر کے لیے فائل سائز اور فارمیٹ کی شرائط بھی دی گئی ہیں، جسکی تفصیل نیچے ڈسکس کی گئی ہے۔

KPK Domicile Online Apply 2026 - Required Documents List

NADRA کی Pak ID موبائل ایپ کے ذریعے سول رجسٹریشن سروسز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو ہماری مکمل گائیڈ دیکھیں۔

1. درخواست دہندہ کا CNIC یا Form-B/CRC

بالغ درخواست دہندہ کے لیے CNIC جبکہ نابالغ کے معاملے میں Form-B/CRC سے متعلق دستاویز درکار ہو سکتی ہے۔

2. والد، والدہ یا سرپرست کا CNIC

خصوصاً کم عمر درخواست دہندہ یا ایسے کیس میں جہاں والدین کی دستاویزات سے رہائشی تعلق ثابت کرنا ضروری ہو، متعلقہ CNIC تیار رکھیں۔

3. پاسپورٹ سائز/پروفائل تصویر

آن لائن سسٹم میں تصویر اپلوڈ کرنا پڑ سکتی ہے۔ CFC کے موجودہ رجسٹریشن فارم میں پروفائل تصویر کے لیے JPEG/JPG/PNG/GIF فارمیٹس اور زیادہ سے زیادہ 2MB فائل سائز درج ہے۔

4. تعلیمی دستاویز

بعض ڈومیسائل کیسز میں میٹرک/انٹر یا متعلقہ تعلیمی دستاویز استعمال ہو سکتی ہے۔ تاہم اسے ہر درخواست کے لیے لازمی سمجھنے کے بجائے پورٹل کی موجودہ چیک لسٹ یا متعلقہ DC آفس کی ضرورت کو ترجیح دیں۔

5. رہائش یا مستقل پتے سے متعلق ثبوت

ضرورت پڑنے پربجلی کا بل، ملکیت کی دستاویز، کرایہ نامہ یا دیگر قابل قبول رہائش کا ثبوت طلب کیا جا سکتا ہے۔ ہر کیس میں ایک ہی دستاویز لازمی ہونے کا دعویٰ نہ کریں، کیونکہ اضافی  ویریفیکیشن ضلعی انتظامیہ کی ضرورت کے مطابق ہو سکتی ہے۔

6. Affidavit/حلف نامہ

اگر متعلقہ دفتر یا درخواست کی چیک لسٹ میں مطلوب ہو تو حلف نامہ تیار کروا لیں۔ عام طور پر اس میں درخواست دہندہ کے مستقل رہائشی ہونے اور کسی دوسرے ضلع کے ڈومیسائل سے متعلق declaration شامل ہو سکتی ہے۔

اہم: انٹرنیٹ پر موجود پرانی KPK domicile guides میں مختلف فیس، اسٹامپ پیپر، تصدیق اور کاغذات کی فہرستیں ملتی ہیں۔ اس لیے 2026 میں درخواست دیتے وقت غیر سرکاری ویب سائٹس کے بجائے سرکاری پورٹل کی موجودہ checklist کو حتمی سمجھیں۔

مرحلہ 1: سرکاری پورٹل کھولیں

سب سے پہلے خیبر پختونخوا کے سرکاری E-Services Citizens Facilitation Portal پر جائیں۔

E-Services Citizens Portal — Government of KP

سرکاری پورٹل پر Domicile Certificate سروس DC Office کے تحت موجود ہے اور اس کے لیے Apply Online، FAQ اور Checklist کے حصے فراہم کیے گئے ہیں۔

KPK Domicile Online Apply 2026 — Step-by-Step

مرحلہ 2: Citizen Account بنائیں

اگر پہلے سے اکاؤنٹ موجود نہیں تو رجسٹر پہ کلک کر کے متعلقہ پیج کھولیں اور رجسٹریشن  مکمل کریں۔

رجسٹریشن لنک: Citizen Registration for E-Services

رجسٹریشن کے دوران عام طور پر درج ذیل معلومات طلب کی جاتی ہیں:

  • CNIC Number
  • CNIC Expiry Date
  • مکمل نام
  • والد کا نام
  • والد کا CNIC
  • جنس
  • تاریخ پیدائش
  • موبائل نمبر
  • Email
  • موجودہ پتہ
  • مستقل پتہ
  • Division
  • District
  • Tehsil
  • Profile Picture
  • CNIC Front
  • CNIC Back

CFC کے موجودہ رجسٹریشن فارم کے مطابق فراہم کردہ معلومات بعد میں آن لائن سروسز کےایپلیکیشن فارمز اور سرٹیفیکیٹس میں استعمال ہو سکتی ہیں، اس لیے نام، والد کا نام، CNIC اور پتہ بالکل درست اور احتیاط سے درج کریں۔

مرحلہ 3: Domicile Certificate سروس منتخب کریں

اکاؤنٹ میں Login کرنے کے بعد دستیاب E-Services میں سے:

Domicile Certificate

منتخب کریں۔

یہ سروس DC Office کے تحت درج ہے۔

آن لائن فارم میں اپنی ذاتی اور رہائشی معلومات درج کریں۔

خصوصاً ان معلومات کو درست درج کرنا ضروری ہے:

  • Applicant Name
  • Father Name
  • Date of Birth
  • CNIC/Form-B
  • Mobile Number
  • Current Address
  • Permanent Address
  • Division
  • District
  • Tehsil

ضلع کا انتخاب احتیاط سے کریں

ڈومیسائل کے معاملے میں District اور Tehsil کا انتخاب انتہائی اہم ہے۔

غلط ضلع منتخب کرنے یا مستقل پتے سے متضاد معلومات دینے کی صورت میں درخواست ویریفیکیشن کے دوران مسئلے کا شکار ہو سکتی ہے۔

اس لیے Submit کرنے سے پہلے پورا فارم احتیاط سے دوبارہ چیک کریں۔

مرحلہ 5: Documents Upload کریں

درخواست کے متعلقہ حصے میں مطلوبہ دستاویزات کی واضح تصاویر یا اسکین شدہ فائلیں اپلوڈ کریں۔

خاص خیال رکھیں کہ:

  • تصویر دھندلی نہ ہو
  • CNIC کے چاروں کونے نظر آئیں
  • CNIC Front اور Back دونوں واضح ہوں
  • نام اور CNIC نمبر پڑھنے کے قابل ہو
  • دستاویز کا کوئی حصہ کٹا ہوا نا  ہو
  • غلط یا پرانی دستاویز اپلوڈ نا کی جائیں
  • فائل کا سائز پورٹل کی مقررہ حد کے اندر ہو

موجودہ CFC رجسٹریشن سسٹم میں CNIC فائلوں کے لیے زیادہ سے زیادہ 2MB اور JPEG/JPG/PNG/GIF/PDF جیسے فارمیٹس درج ہیں۔ سروس کی مخصوص document upload requirements درخواست کے مرحلے میں دوبارہ چیک کریں۔

مرحلہ 6: درخواست Submit کریں

تمام معلومات اور documents مکمل کرنے کے بعد application کو submit کریں۔

Submit کرنے سے پہلے:

نام → CNIC → والد کا نام → تاریخ پیدائش → ضلع → تحصیل → مستقل پتہ

دوبارہ چیک کریں۔

غلط معلومات دینے سے درخواست میں تاخیر، خامی یا مسترد ہونے کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔

مرحلہ 7: Tracking Code محفوظ کریں

E-Domicile System میں درخواست جمع ہونے کے بعد درخواست گزار کو Transaction/Tracking Code فراہم کیا جاتا ہے۔ اسی کوڈ کے ذریعے درخواست کا سٹیٹس ٹریک کیا جا سکتا ہے۔

Tracking Code کا:

  • سکرین شاٹ لے لیں
  • SMS/Email محفوظ رکھیں
  • کاغذ پر نوٹ کر لیں
  • سب سے بہتر ہے کہ سکرین شاٹ یا سکین کر کے اپنے گوگل ڈرائیو میں ایک فولڈر بنا کے اس میں سیو کر لیں، گوگل اور جیمینائی تمام اینڈرائیڈ موبائلز میں ہے تو یہ بہت مفید ہو سکتا ہے۔ 

کیونکہ بعد میں درخواست کا سٹیٹس معلوم کرنے کے لیے یہ معلومات کام آ سکتی ہیں۔

اگر آپ نے ڈومیسائل کے لیےآنلائن اپلائی کیا ہے تو اپنی درخواست کی پیش رفت آن لائن track کی جا سکتی ہے۔

KPK Domicile Application Status کیسے Check

E-Domicile System کے مطابق درخواست گزار کو درخواست کے ساتھ جو ٹریکنگ کوڈ دیا جاتا ہے اسی  سے application status معلوم کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ KP کے E-Services Citizens Portal میں domicile verification کی الگ سہولت بھی موجود ہے۔

Domicile Online Verification — Government of KP

Verification page پر:

CNIC / Form-B / Domicile No

درج کرکے ڈومیسائل کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔

اگر آپ کے پاس پہلے سے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ موجود ہے اور آپ اس کی آن لائن تصدیق کرنا چاہتے ہیں تو KP کے سرکاری E-Services Portal پر Domicile Online Verification موجود ہے۔

آپ وہاں:

CNIC / Form-B / Domicile Number

میں سے متعلقہ معلومات درج کرکے verification کر سکتے ہیں۔

یہ سہولت خاص طور پر اس وقت مفید ہے جب کسی ادارے، یونیورسٹی یا ملازمت کے لیے ڈومیسائل کی verification درکار ہو۔

یہاں ایک اہم بات سمجھنا ضروری ہے۔

Online application کا مطلب یہ نہیں کہ ہر applicant کے لیے پورا process لازماً 100 فیصد گھر بیٹھے مکمل ہوگا۔

سرکاری E-Domicile System کے مطابق ڈرخواست آنلائن DC آفس کو بھیجی جاتی ہے، جہاں معلومات کی ویریفیکیشن کے بعد ڈومیسائل جاری کیا جاتا ہے۔ سرکاری نظام میں ضلعی سطح پہ Citizen Information Centers بھی موجود ہیں۔

لہٰذا اگر پورٹل یا متعلقہ ضلعی انتظامیہ آپ کو فزیکل ویریفیکیشن، اصل دستاویز، biometric یا کسی دوسرے تصدیقی عمل کے لیے بلائے تو اسکو بھی درخواست کی تصدیق کا حصہ سمجھیں۔

یہ ہر ضلع میں مختلف ہو سکتا ہے اسلئے اپنے ضلع میں اسکی مکمل معلومات لے لیں۔

ڈومیسائل کا پراسسنگ ٹائم 10 ورکنگ دن حکومت کی طرف سے متعین ہیں لیکن اس مقررکردہ مدت کے طور پرحرف آخر نا سمجھیں اسکی مدت میں تاخیر بھی ہو سکتی ہے، اسلئے کوئی جلدی کرنے کے بجائے انتظار کریں۔

Domicile Status Tracking

اگر آپ کی درخواست:

  • مکمل ہو
  • معلومات درست ہوں
  • دستاویزات واضح ہوں
  • ویریفیکیشن میں کوئی مسئلہ نہ ہو

توسارا عمل نسبتاً آسان رہتا ہے۔

اگر درخواست میں کوئی خامی، غلط معلومات یا ویریفیکیشن میں کوئی مسئلہ سامنے آئے تو مزید وقت لگ سکتا ہے۔ اسکا بہتر حل ہے کہ ساتھ ساتھ آنلائن ٹریک کرتے رہیں۔

2026 میں ڈومیسائل کی سرکاری طور پہ کوئی فیس مقرر نہیں (یہ ای سیٹیزن پورٹل کو چیک کرکے تصدیق کے بعد لکھا گیا)  

آن لائن E-Domicile سسٹم میں e-payment integration کی سہولت موجود ہے، جبکہ مختلف پرانی ویب سائٹس پر چالان یا فیس کی پرانی رقمیں درج ہیں۔

اس لیے درخواست کو جمع کرتے وقت آفیشل پورٹل پر ظاہر ہونے والی موجودہ فیس( جو کہ فری ہے) کو ہی حتمی سمجھیں۔

کسی ایجنٹ کو صرف اس لیے اضافی رقم نہ دیں کہ وہ آپ کیلئے آن لائن درخواست جمع کرانے کا دعویٰ کر رہا ہے۔

عام طور پر آنلائن سسٹم کا مقصد ہی یہ ہے کہ شہری اپنی درخواست خود جمع کرا سکیں اور DC Office جانے کے غیر ضروری چکروں کو کم کیا جا سکے۔

سرکاری E-Domicile System آن لائن درخواست جمع کروانے (online submission)، ٹریکنگ (tracking) اور ڈیجیٹل اسٹوریج (digital storage) جیسی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

اگر آپ خود درخواست جمع نہیں کروا سکتے تو کسی قابلِ اعتماد شخص یا متعلقہ ای خدمت / سٹیزن فیسیلیٹیشن سینٹر (Citizen Facilitation Center) سے مدد لی جا سکتی ہے، لیکن کسی غیر ضروری ایجنٹ کو اضافی فیس ادا کرنا بالکل لازمی نہیں ہے۔

اپنی CNIC، OTP، password یا دیگر حساس معلومات کسی غیر متعلقہ شخص کے ساتھ شیئر کرنے سے گریز کریں۔ اگر آپ میں کسی کوبھی کوئی بھی مسئلہ اس حوالے سے درپیش ہے تو ہمارے واٹس ایپ پہ رابطہ کریں آپکو کال یا ویڈیو کال(صرف پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک) پہ مکمل گائیڈ لائن دی جائے گی۔ 

اگردرخواست جمع کروانے کے بعد معلوم ہو کہ:

  • نام غلط درج ہو گیا ہے
  • CNIC غلط ہے
  • والد کا نام غلط ہے
  • ضلع یا تحصیل غلط منتخب ہو گئی ہے
  • غلط document upload ہو گیا ہے

تو فوراً اپنی درخواست کا سٹیٹس  چیک کریں۔

اگر پورٹل میں تصحیح (correction) کا آپشن دستیاب نا ہو تو متعلقہ DC آفس کےسیٹیزن Facilitation Center سے رابطہ کریں۔

ایک ہی شخص کا غلط معلومات کے ساتھ بار بار نئی درخواست جمع کرانا مسائل پیدا کر سکتا ہے، اس لیے پہلے موجودہدرخواست کی صورتحال معلوم کریں۔

درخواست میں تاخیر یا مسئلے کی چند عام وجوہات یہ ہو سکتی ہیں:

1. غلط معلومات

CNIC اوردرخواست کی معلومات میں فرق۔

2. نام کا میچ نا کرنا

CNIC، فارم ب یا تعلیمی دستاویز پر نام مختلف ہونا۔

3. غلط ضلع

مستقل پتہ اور فارم میں سیلیکٹ کردہ ضلع میں تضاد۔

4. غیر واضح دستاویزات

دھندلی یا ناقابلِ مطالعہ تصاویر۔

5. نامکمل دستاویزات

ضروری دستاویزات  میں کچھ کا اپلوڈ نا ہونا۔

6. تصدیقی مسائل

متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو مستقل رہائش سے متعلق مزید تصدیق درکار ہونا۔

7. ایک سے زیادہ ڈومیسائل کا مسئلہ

ملازمت اور دیگر سرکاری معاملات میں ڈومیسائل کی اہلیت اہم ہوتی ہے، اس لیے کسی دوسرے ضلع کے دومیسائل سے متعلق غلط declaration نا کریں۔

1. CNIC کی معلومات کے مطابق فارم بھریں۔

2. ضلع اور تحصیل کو احتیاط سے چنیں۔

3. اپنی دستاویزات پہلے سے سکین کرلیں۔

4. CNIC فرنٹ اور بیک دونوں واضح رکھیں۔

5. درخواست جمع کرنے سے پہلے ساری سپیلنگ چیک کریں۔

6. Tracking کوڈ محفوظ کریں۔

7. اپنا موبائل نمبر فعال رکھیں۔

8. اگر physical verification کے لیے بلایا جائے تو اپنی اصل دستاویزات ساتھ لے جائیں۔

9. Fee اگر کوئی ہے تو صرفآفیشل چینلز سے ادا کریں۔ (پورٹل کے مطابق نئے ڈومیسائل کی کوئی فیس مقرر نہیں)

10. نوکری یا یونیوسٹی میں داخلے کی آخری تاریخ کا انتظار نہ کریں۔

خیبر پختونخوا حکومت نے ڈومیسائل verification کے لیے بھی آن لائن سہولت فراہم کی ہے۔

سرکاری verification پورٹل پر CNIC، Form-B یا Domicile Number استعمال کرکے ڈومیسائل کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔

یہ سہولت اس لیے اہم ہے کیونکہ مستقبل میں کسی بھی ادارے کو آپ کے ڈومیسائل کی تصدیق (authenticity verify) کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

1. KP E-Services Citizens Portal

Official KP E-Services Portal

یہاں Domicile Certificate سمیت مختلف شہری خدمات دستیاب ہیں۔

2. Domicile Online Verification

Official Domicile Verification Portal

یہاں CNIC، Form-B یا Domicile Number کے ذریعے verification کی سہولت موجود ہے۔

Government KP — E-Domicile System

یہاں حکومت خیبر پختونخوا نے E-Domicile System، online application، tracking اور implementation سے متعلق معلومات فراہم کی ہیں۔

کیا KPK domicile online apply کیا جا سکتا ہے؟

جی ہاں۔ حکومت خیبر پختونخوا کے E-Domicile سسٹم کے تحت آنلائن درخواست اور درخواست کیtracking کی سہولت موجود ہے۔

KPK domicile کے لیے کون سی website استعمال کرنی ہے؟

حکومتِ خیبر پختونخوا کا E-Services Citizens Portal ڈومیسائل کی سہولت فراہم کرتا ہے، جبکہ KP Citizen’s Portal کے ذریعے بھی ای-سیٹیزن (E-Citizen) خدمات میں ڈومیسائل کی درخواست جمع کروانے کی سہولت دی گئی ہے۔

کیا domicile کے لیے DC Office جانا ضروری ہے؟

آنلائن سسٹم کی وجہ سے درخواست گھر سے جمع کروائی جا سکتی ہے، لیکن ویریفیکیشن  یا کولیکشن کے لیے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے آفس جانا ضروری ہو سکتا ہے۔

کیا domicile application کا status online check کیا جا سکتا ہے؟

جی ہاں۔ E-Domicile سسٹم درخواست کی tracking کے لیے transaction/tracking code فراہم کرتا ہے۔

کیا پرانا domicile online verify کیا جا سکتا ہے؟

اگر ڈومیسائل کا ریکارڈ سسٹم میں موجود ہو تو خیبر پختونخوا (KP) کے سرکاری پورٹل پر قومی شناختی کارڈ (CNIC)، فارم-ب یا ڈومیسائل نمبر کے ذریعے آن لائن تصدیق (verification) کی سہولت موجود ہے۔

کیا 18 سال سے کم عمر شخص domicile کے لیے apply کر سکتا ہے؟

نابالغ افراد کے لیے فارم-ب (Form-B/CRC) استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن موجودہ سٹیزن فیسیلیٹیشن سینٹر (CFC) رجسٹریشن پورٹل پر اکاؤنٹ بنانے کے لیے 18 سال یا اس سے زائد عمر کی شرط درج ہے۔ اس لیے کمسن (Minor) درخواست دہندہ کے لیے بہتر یہی ہے کہ اپنے والدین یا سرپرست کے ذریعے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ طریقہ کار کی تصدیق کر لی جائے۔

کیا domicile کی فیس online ادا ہوتی ہے؟

E-Domicile System میں ای-پیمنٹ انٹیگریشن (e-payment integration) کی سہولت موجود ہے، لیکن فیس کی موجودہ رقم (fee amount) اور دستیاب ادائیگی کے طریقے (available payment methods) درخواست جمع کرواتے وقت آفیشل پورٹل پر چیک کر لینے چاہئیں۔۔

KPK Domicile Online Apply 2026 کا نظام خیبر پختونخوا کے شہریوں کے لیے ڈومیسائل حاصل کرنے کے عمل کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ آسان اور قابلِ رسائی بناتا ہے۔ اب شہری E-Domicile System، KP Citizen’s Portal اور E-Services Citizens Portal کے ذریعے درخواست کا آغاز کر سکتے ہیں، ضروری اور درکار معلومات اور دستاویزات فراہم کر سکتے ہیں اور ٹریکنگ کوڈ کے ذریعے اپنی درخواست کی پیش رفت دیکھ سکتے ہیں۔

تاہم، آن لائن درخواست کو مکمل طور پر بغیر کسی جسمانی تصدیق کے اور گھر بیٹھے ڈومیسائل حاصل کرنا سمجھنا درست نہیں ہے۔ درخواستوں  کی تصدیق متعلقہ ڈی سی آفس (DC Office) اور ضلعی انتظامیہ کے نظام کے مطابق ہوتی ہے، اور بعض اوقات کیسز میں اصل دستاویزات کی پڑتال یا مزید تصدیق کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ درخواست میں قومی شناختی کارڈ (CNIC)، مکمل نام، والد کامکمل اور درست نام، مستقل پتہ، ضلع اور تحصیل کی معلومات بالکل درست درجہونی چائیے اور جمع کرانے سے پہلے تمام دستاویزات دوبارہ اچھی  طرح چیک کریں۔ اس طرح آپ ایڈمیشن، اسکالرشپ یا سرکاری نوکری کی آخری تاریخ کے قریب ڈومیسائل سے متعلق غیر ضروری مشکلات اور تاخیر سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

📤 شیئر کریں: 📱 واٹس ایپ 📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر

Leave a Comment

📊 KP آج — لائیو
Tuesday، 11 August 2026
اسلامی تاریخ — 2026
🌤️ پشاور
38°C
صاف آسمان، گرم
💵 USD/PKR
278
▲ تازہ
⛽ پیٹرول
248 Rs
▼ فی لیٹر
🥇 سونا
236K
▲ تازہ

📱 واٹس ایپ الرٹ

KP کی تازہ خبریں اور جابز — سیدھے واٹس ایپ پر پائیں

📲 ابھی جوائن کریں
KP Updates