پاکستان میں روایتی طور پر ریٹائرڈ افراد کو پنشن ماضی میں ڈاک خانوں کے ذریعے ادا کی جاتی تھی اور رجسٹروں میں ان کی ماہانہ پنشن کا اندراج کیا جاتا تھا، جس سے اکثر بے ایمانی کی شکایات سامنے آتی تھیں۔ ان شکایات کے ازالے کے لیے زیادہ تر پنشنز کی ادائیگی بینکوں کے ذریعے شروع کی گئی، اور بینکوں پر یہ ذمہ داری بھی عائد کی گئی کہ ایک مخصوص مدت کے بعد NADRA Proof of Life Certificate 2026 کے ذریعے پنشنرز سے زندہ ہونے کا ثبوت حاصل کیا جائے۔
اس مقصد کے لیے روایتی طریقہ کار میں بینک کا جاری کردہ فارم کسی گزیٹڈ آفیسر سے تصدیق کروا کر جمع کروانا پڑتا تھا، تاہم اب اس عمل کو مزید شفاف اور آسان بنانے کے لیے نادرا کی بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے تاکہ پنشنرز گھر بیٹھے یا قریبی مرکز سے اپنی تصدیق باآسانی مکمل کر سکیں۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (NADRA) نے پنشنرز کے لیے Proof of Life Certificate کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کرتے ہوئے کچھ سہولیات بھی فراہم کر دی ہیں۔ اس نئے نظام کا مقصد پنشنر ز کی زندگی کی تصدیق کو آسان بنانا، ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھنا اور غیر ضروری کاغذی کارروائی کیلئے دفتروں کے چکر لگانے میں کمی لانا ہے۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ Proof of Life کی تصدیق کے بنیادی عمل کا تعلق بینک سے نہیں بلکہ پنشن فراہم کرنے والے ادارے سے ہے۔ NADRA صرف شناخت اور بایومیٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کرتا ہے، جبکہ پنشن کا مکمل ریکارڈ متعلقہ پنشن مہیا کرنے والا ادارہ برقرار رکھتا ہے۔
NADRA Proof of Life Certificate 2026 کیا ہے؟
Proof of Life Certificate ایک ایسی تصدیقی دستاویز ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ پنشن حاصل کرنے والا شخص حیات ہے۔ پنشن کے ریکارڈ کو درست اور تازہ رکھنے کے لیے یہ تصدیق ضروری ہوتی ہے تاکہ غیر متعلقہ یا غلط ادائیگیوں کے امکانات کم کیے جا سکیں۔
NADRA نے اس مقصد کے لیے بایومیٹرک ویریفکیشن سمیت مختلف ڈیجیٹل سہولیات متعارف کرائی ہیں۔
کیا Proof of Life Certificate کے لیے بینک جانا ضروری ہے؟
یہ بات بطورخاص سمجھنا ضروری ہے کہ Proof of Life Certificate کے لیے پنشنر کو محض بینک سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ اگر پنشنر کو اپنی ز ندگی کی تصدیق یا پنشن ریکارڈ سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اسے اپنے متعلقہ پنشن فراہم کرنے والے ادارے سے رابطہ کرنا ہوگا۔ جو ضروری تصدیقی عمل کے بعد اسکی پینشن جاری رکھنے کے احکامات دے سکتا ہے۔
البتہ تمام بینکوں کے لیے ایک الگ ڈیجیٹل تصدیقی نظام موجود ہے، جس کے ذریعے مجاز بینک National Pensioners Register میں پنشنر کا Proof of Life status چیک کر سکتے ہیں۔
یعنی آسان الفاظ میں:
پنشن کا ریکارڈ → متعلقہ پنشن ادارہ
شناخت اور بایومیٹرک تصدیق → NADRA
پنشن کی ادائیگی اور متعلقہ بینکنگ معاملات → بینک
PakID App سے Proof of Life کیسے کریں؟
اہل پنشنرز کے لیے نادرا کی جاری کردہ PakID موبائل ایپ ایک آسان ذریعہ ہے۔ جس کے ذریعے گھر بیٹھے شناختی خدمات تک رسائی با آسانی حاصل کی جا سکتی ہے اور متعلقہ سہولت سے Proof of Life کا عمل بھی مکمل کیا جا سکتا ہے۔

بعض صورتوں میں قریبی خاندان کا فرد بھی اپنے PakID اکاؤنٹ کے ذریعے پنشنر کی جانب سے یہ سہولت حاصل کر سکتا ہے، تاہم اس کے لیے مقرر کردہ شناختی اور تصدیقی مراحل مکمل کرنا ضروری ہوتے ہیں۔
نادرا کی PakID موبائل ایپ کے ذریعے پنشنرز گھر بیٹھے باآسانی اپنی بائیو میٹرک تصدیق مکمل کر سکتے ہیں۔ ایپ کے طریقہ کار اور دیگر آن لائن سہولیات کی تفصیلات جاننے کے لیے ہماری NADRA PakID App 2026 گائیڈ ملاحظہ کریں۔
NADRA Pension Verification: اگر PakID میں ریکارڈ نظر نہ آئے تو کیا کریں؟
اگر PakID میں Proof of Life یا پنشن کا ریکارڈ نظر نہیں آ رہا تو فوراً یہ نہ سمجھنے کے بجائے کہ سروس بند ہے یا آپ کا ریکارڈ ختم ہو گیا ہے۔ سب سے پہلے اپنے متعلقہ پنشن فراہم کرنے والے ادارے سے رابطہ کریں اور چیک کروائیں:

- کیا آپ کا پنشن ریکارڈ موجود ہے؟
- کیا آپ کی شناختی معلومات درست درج ہیں؟
- کیا آپ کا ریکارڈ NADRA کے نظام سے منسلک ہے؟
- کیا آپ National Pensioners Register میں شامل ہیں؟
- کیا پنشن ریکارڈ میں کسی معلومات کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے؟
اگر بنیادی پنشن ریکارڈ ہی متعلقہ ادارے کی جانب سے NADRA کے نظام میں موجود یا درست نہیں، تو صرف NADRA سے رابطہ کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
National Pensioners Register کیا ہے؟
NADRA نے پنشنرز کے لیے National Pensioners Register قائم کیا ہے، جس کابنیادی مقصد پنشنرز کا مستند ڈیجیٹل ریکارڈ برقرار رکھنا اور ان کی شناخت و زندگی کی حیثیت کی تصدیق کو آسان بنانا ہے۔
اس نظام کے تحت پہلے مرحلے میں CGA اور MAG کے زیر انتظام پنشنرز کو شامل کیا گیا ہے۔ NADRA کے مطابق مستقبل میں دیگر وفاقی اور صوبائی سرکاری اداروں کے پنشنرز کو بھی اس نظام میں شامل کیا جائے گا۔

پنشنر کی وفات کی صورت میں کیا ہوگا؟
National Pensioners Register کو پنشنر کی موت کی صورت میں اطلاع کے نظام کے ساتھ بھی مربوط کیا گیا ہے۔ NADRA کے مطابق ہیلتھ ڈپارٹمنٹ یا Civil Registration Management System کے ذریعے کسی بھی پنشنر کی وفات رپورٹ ہونے کی صورت میں متعلقہ پنشن کنٹرولر کوفوری طور پہ ڈیجیٹل اطلاع فراہم کی جا ئے گی۔
اس نظام کا مقصد پنشن ریکارڈ کو بروقت اپ ڈیٹ کرنا اور غلط یا غیر ضروری پنشن ادائیگیوں کے امکانات کو کم کرنا ہے۔
NADRA Proof of Life Certificate 2026 کی سہولت کہاں دستیاب ہے؟
NADRA کے مطابق پنشنرز کو اس سہولت تک رسائی کے لیے مختلف ذرائع فراہم کیے گئے ہیں، جن میں شامل ہیں:
- PakID موبائل ایپ
- NADRA Registration Centres
- Union Councils
- Nadra e-Sahulat فرنچائزز
- NADRA کی اپنی موبائل سروسز
NADRA کے مطابق ملک بھر میں 5,000 سے زائد e-Sahulat فرنچائزز، 988 سے زیادہ NADRA Registration Centres اور تقریباً 500 Union Councils کے ذریعے یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ جبکہ پنشنرز کو ان مراکز پر ترجیحی بنیادوں پہ سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
گھر سے باہر جانے میں مشکل رکھنے والے پنشنرز کے لیے سہولت
بزرگ، معذور یا محدود نقل و حرکت رکھنے والے پنشنرز کے لیے NADRA نے موبائل سروسز بھی فراہم کی ہیں۔
ان میں Mobile Registration Vans، Biker Services اور ManPack Registration Services شامل ہیں، جن کا مقصد ایسے افراد تک شناختی سہولیات پہنچانا ہے جو کسی مرکز تک آسانی سے نہیں پہنچ سکتے۔
Proof of Life Certificate مفت ہے
NADRA نے Proof of Life Certificate کی سہولت پنشنرز کے لیے بالکل مفت رکھی ہے۔ اس کے لیے مختلف ذرائع دستیاب ہونے کی وجہ سے پنشنرز کو صرف ایک مخصوص مرکز یا طریقہ کار پر انحصارکرنے کی ضرورت نہیں رہی۔
پنشنرز کے لیے اہم احتیاط
اگر PakID میں ریکارڈ ظاہر نہیں ہو رہا تو کسی غیر سرکاری ایجنٹ یا غیر متعلقہ شخص کو اپنی شناختی معلومات فراہم نہ کریں ،بلکہ پہلے اپنے متعلقہ پنشن فراہم کرنے والے ادارے سےاپنے ریکارڈ کے بارے میں معلومات لیں ۔
کسی بھی شناختی خدمات، PakID یا NADRA سے متعلق رہنمائی کے لیے صرف سرکاری ذرائع کو استعمال کریں، تاکہ آپ کی پرائیویسی اور معلومات محفوظ رہ سکیں۔
NADRA ہیلپ لائن 1777
اگر مسئلہ صرف شناختی خدمات، PakID یا NADRA سے متعلق ہو تو شہری نادری کی ہیلپ لائن1777 پر بھی رابطہ کر کے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ہیلپ لائن کے ذریعےصرف شناختی خدمات، درخواست کی صورتحال، شکایات اور عمومی رہنمائی سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
خلاصہ
Proof of Life Certificate کے نئے نظام کا بنیادی مقصد پنشنرز کے لیے زندگی کی تصدیق کو آسان، مفت اور زیادہ ڈیجیٹل بنانا ہے۔
پنشنر کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ:
پنشن ریکارڈ کا بنیادی ذمہ دار صرف متعلقہ پنشن ادارہ ہے، جبکہ NADRA صرف شناخت اور تصدیق کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
اگر PakID میں Proof of Life کا آپشن یا ریکارڈ نظر نہ آئے تو سب سے پہلے متعلقہ پنشن ادارے سے اپنا ریکارڈ چیک کروائیں۔ جبکہ PakID یا NADRA کی شناختی سہولیات سے متعلق کسی بھی تکنیکی رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن1777 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
یوں نادرا کی جانب سے پنشنرز کو غیر ضروری سفر، کاغذی کارروائی اور بار بار دفاتر کے چکروں سے بچانے کے لیے ایک زیادہ آسان اور ڈیجیٹل نظام فراہم کیا جا رہا ہے۔