لوڈ ہو رہا ہے... | 🌤 پشاور: 38°C
جابز

PTET Mobile App for PTCL Pensioners — Life Certificate کی رجسٹریشن اور جمع کرانے کا مکمل طریقہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایمپلائز ٹرسٹ (PTET) ایک نیم سرکاری خود مختار ادارہ ہے جو 1996میں ایک حکومتی ایکٹ کے تحت قائم کیا گیا۔ اس کا بنیادی مقصد پی ٹی سی ایل (PTCL) اور سابقہ T&T کے ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو پنشن اور دیگر ریٹائرمنٹ فوائد کی بروقت ادائیگی اور اسکے لئے فنڈز کی دیکھ بھال کرنا ہے۔ 

پنشنرز کے لیے پنشن کا حصول جاری رکھنے کی خاطر لائف سرٹیفکیٹ ایک لازمی شرط ہے تاکہ کسی بھی قسم کے فراڈ اور بدعنوانی کی روک تھام کی جا سکے۔ یہ سرٹیفکیٹ ہر چھ ماہ بعد جمع کروانا ضروری ہے ورنہ پنشن روک دی جاتی ہے۔ اب اس عمل کو آسان بنانے کے لیے متعارف کروائی گئی PTET Mobile App for PTCL Pensioners کے ذریعے پنشنرز گھر بیٹھے اپنی تصدیق باآسانی مکمل کر سکتے ہیں۔

 ریٹائرڈ پنشنرز میں زیادہ تر عمر رسیدہ افراد شامل ہیں جن کیلئے اکثر یہ عمل ایک تکلیف دہ ہوتا ہے۔

PTET Mobile App for PTCL Pensioners

اب PTET نے لائف سرٹیفیکیٹ  جمع کرانے کا عمل آسان بناتے ہوئے اپنی موبائل ایپ متعارف کروا دی ہے۔ جس کے  ذریعے پنشنر اپنے اسمارٹ فون سے اپنی شناخت اور  زندگی کی موجودگی کی تصدیق کے لیے مطلوبہ معلومات اور تصویر جمع کرا سکتا ہے۔

اس ایپ سے روایتی کاغذی کارروائی اور ہر بارمتعلقہ دفتر جانے کی ضرورت ختم ہو سکتی ہے۔ PTET نے اپنی ویب سائٹ پر اس موبائل ایپ کو Digital Life Certificate کے لیے باقاعدہ ایک سہولت کے طور پر شامل کیا ہے۔

یہ سہولت بطور خاص ایسے PTCL Pensioners کے لیے اہمیت رکھتی ہے جو عمر رسیدہ ہیں، دوسرے شہروں میں رہتے ہیں یا کسی وجہ سے PTET کے دفتر تک پہنچنے میں دشواری محسوس کرتے ہیں۔

یہ ایک موبائل ایپلی کیشن ہے جسے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایمپلائز ٹرسٹ نے پنشنرز کی Digital Life Verification کے لیے متعارف کرایا ہے۔ یہ فلحال گوگل پلے پر دستیاب ہے۔

اس ایپ کو اسمارٹ فون میں انسٹال کرنے کے بعد  GPS اور Camera استعمال کرتے ہوئے پنشنر کی تصدیق کی جاتی ہے۔ اس ایپ کا اہم فیچر  لی گئی تصویر میں تاریخ، وقت اور مقام کی معلومات شامل کی جا سکتی ہیں اس سے PTET کو یہ تصدیق کرنے میں مدد ملے گی کہ متعلقہ پنشنر حیات ہے اور تصدیق کے لئے ہر وقت موجود ہے۔

پی ٹی ای ٹی (PTET) کی آفیشل ویب سائٹ پر پنشنرز کی سہولت کے لیے PTET Android App (Digital Life Certificate) فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کا مکمل طریقہ کار سمجھنے کے لیے ٹیکسٹ اور ویڈیو مینوئل دونوں دستیاب ہیں۔ جس کا لنک نیچے فراہم کر دیا گیا ہے۔

لائف سرٹیفیکیٹ کا بنیادی مقصداس بات کی تصدیق کرنا ہے کہ پنشنر  حیات ہے اور زندگی کی تصدیق کے بعد متعلقہ پنشنر کی ادائیگی جاری رہنی چاہیے۔

پی ٹی ای ٹی (PTET) کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام پنشنرز کو سال میں دو مرتبہ یعنی مارچ اور ستمبر میں لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانا لازمی ہے۔ 

روایتی طریقے میں Life Certificate پر مجاز افسر یا بینک کے متعلقہ افسر سے تصدیق کرانا پڑتی ہے۔  Digital Life Certificate کا مقصد اسی عمل کو زیادہ آسان اور جدید بنانا ہے۔

پنشنرز کے لیے NADRA Proof of Life Certificate 2026 کی مکمل معلومات یہاں پڑھیں۔

اہم نوٹ: PTET ایپ کے اجراء کے باوجود فلحال متعلقہ بینک برانچ کا مینیجر یا مجاز آفیسر متعلقہ پنشنرز کی روایتی تصدیق جاری رکھیں گے اور اس حوالے نئے طریقہ کار پہ PTET اور بینکوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ اور نیا طریقہ کار بہت جلد نافذ کر دیا جائے گا تو شاید پھر بینک جا کے تصدیق کی ضرورت نا رہے۔

PTET نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر بھی PTET Android App (Digital Life Certificate) کا لنک فراہم کیا ہوا ہے۔

تاہم اس ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے بھی ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے, جہاں ڈیویلپر کا نام حفیظ الرحمان درج ہے اور یہی آفیشل ایپ ہے۔ آپ لوگوں کی آسانی کیلئے ڈاونلوڈ لنک فراہم کر دیا گیا ہے۔

اہم احتیاط: پنشنرز کو کسی غیر معروف ویب سائٹ یا WhatsApp لنک سے APK فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے بجائے PTET کی آفیشل ویب سائٹ یا Google Play پر موجود متعلقہ ایپ استعمال کرنی چاہیے۔

PTET کی آفیشل ویب سائٹ

Google Play پر PTET App

ایپ کی انسٹالیشن کے بعد ایک اہم مرحلہ پنشنر کی پہلی مرتبہ رجسٹریشن مکمل کرنا ہوتا ہے۔  PTET ایپ کے فراہم کردہ ٹیوٹوریل کے مطابق رجسٹریشن کےلئے پنشنر سے بنیادی معلومات حاصل کی جاتی ہیں، جن میں نام، CNIC، PPO یا پنشن سے متعلق نمبر اور دیگر ضروری معلومات شامل ہیں۔

PTET Mobile App Registration

عمومی طور پر طریقہ کار اس طرح ہے:

Google Play Store کھولیں اور PTET ایپ تلاش کریں۔ ایپ انسٹال کرنے کے بعد اسے کھولیں۔

ایپ کو موبائل کیمرا اور Location/GPS کی اجازت دینا لازمی ہے کیونکہ Digital Life Certificate کے عمل میں پنشنر کی تصویر اور موجودگی کی تصدیق کے لیے یہ سہولیات استعمال کی جاتی ہیں۔

پنشنرز کو پہلی بار ایپ انسٹالیشن  کے بعد اس پہ رجسٹریشن کرنا ہوتی ہے۔ اس کیلئے نام، CNIC، PPO/RF نمبر اور دیگر مطلوبہ معلومات درست درج کرنا لازمی ہے۔

ایپ میں ایک اہم فیچر پنشنر کی تصویر لینے کا بھی ہے۔ جس میں پنشنر تصویر لینے کے ساتھ تاریخ، وقت، Latitude/Longitude اور Address جیسی GPS معلومات بھی شامل کر سکتا ہے۔

GPS / Location in App

اس فیچر کو استعمال کرنے کےلیے تصویر بناتے وقت موبائل کا GPS/Location آن رکھنا ضروری ہے۔

 رجسٹریشن کے بعدپنشنر کی جانب سےفراہم کردہ معلومات کی PTET  تصدیق کرتا ہے۔ جس کے بعد ایپ میں لاگ ان کر کے اپنا لائف سرٹیفیکیٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بات ذہن میں رکھیں کہ  ایک بار رجسٹریشن کے بعد ہر بار رجسٹریشن کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ اسلئے رجسٹریشن کے بعد PTET کی جانب سے تصدیقی عمل مکمل ہونے تک انتظار کریں۔

رجسٹریشن کی منظور ی کے بعد پنشنر کو دوبارہ رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں، بلکہ وہ براہِ راست ایپ میں لاگ اِن ہو کر بائیو میٹرک / تصدیق (Verification) کا عمل مکمل کر سکتے ہیں۔ 

Life Certificate Submission

اس کے بعد:

  1. PTET App کھولیں۔
  2. اپنے رجسٹرڈ اکاؤنٹ سے لاگ اِن کریں۔
  3. Verification کا آپشن منتخب کریں۔
  4. Verify Yourself یا متعلقہ verification option منتخب کریں۔
  5. Location/GPS آن رکھیں۔
  6. ایپ کے اندر ہی کیمرا سے اپنی تازہ تصویر لیں۔
  7. تصویر میں چہرہ واضح ہوناضروری ہے۔
  8. تصویر کے بعد اسے submit کریں۔
  9. درخواست PTET کی جانب سے verification کے لیے بھیجی جائے گی۔
  10. بعد میں ایپ میں ہی verification اسٹیٹس دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ مرحلہ بہت اہم تصور کیا جاتاہے کیونکہ اسی تصویر کی بنیاد پر Digital Life Verification کی جاتی ہے۔

پنشنر کو چاہیے کہ:

  • چہرہ مکمل طور پر واضح ہو۔
  • روشنی مناسب ہو۔
  • بہت زیادہ اندھیرا یا تیز روشنی نہ ہو۔
  • تصویر میں دوسرا شخص موجود نہ ہو۔
  • چہرے پر غیر ضروری چیزیں نہ ہوں۔
  • اگر چشمہ یا ٹوپی کی وجہ سے چہرہ واضح نہیں ہو رہا تو انہیں اتار دینا بہتر ہے۔
  • موبائل کو مناسب فاصلے پر رکھیں۔
  • Location/GPS فعال رکھیں۔
  • تصویر ایپ کے اندر سے بنائیں، پہلے سے موجود پرانی تصویر استعمال کرنے سے گریز کریں۔

لائف سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لیے لی جانے والی تصویر میں مقام (لوکیشن) اور وقت کااندراج  خودکارطریقے سے ہو جاتا ہے جو تصدیق کا عمل مکمل کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔

اگر تصویر یا ویریفکیشن کسی بھی وجہ سے مسترد ہو جائے تو بجائے پریشان ہونے کے یہ چیزیں دوبارہ چیک کریں:

• مناسب روشنی: چہرے پر واضح اور مناسب روشنی ہونی چاہیے تاکہ خدوخال صاف نظر آئیں۔

• کیمرے کی صفائی: تصویر لینے سے پہلے موبائل کیمرے کا لینز اچھی طرح صاف کر لیں۔

آسان ڈیجیٹل سہولت

• لوکیشن (GPS): موبائل کی لوکیشن اور GPS سروس آن رکھنا یقینی بنائیں تاکہ درست مقام ٹیگ ہو سکے۔

• مستحکم انٹرنیٹ: تصدیق کے دوران فعال اور مستحکم انٹرنیٹ کنکشن استعمال کریں۔

• چہرے کا زاویہ: چہرہ اسکرین کے بالکل سامنے رکھیں تاکہ چہرہ مکمل اور واضح نظر آئے۔

• ایپ اپ ڈیٹ: تصدیقی عمل کے لیے PTET App کا ہمیشہ تازہ ترین ورژن استعمال کریں۔

اگر اس کے باوجود بھی مسئلہحل نہیں ہوتا  تو PTET کے Life Certificate سے متعلق فراہم کردہ فون نمبر یا ای میل پہ رابطہ کر کے مدد لی جا سکتی ہے۔  

 واٹس ایپ نمبر : 0334-1117838

ای میل : care@ptet.com.pk

ایپ کی پہلی بار استعمال کے وقت پنشنر کے لیے رجسٹریشن مکمل کرنا ضروری ہے۔ رجسٹریشن کےلئے فراہم کردہ معلومات PTET کے ریکارڈ کے ساتھ verify کی جاتی ہیں۔ اسلئے دوران رجسٹریشن یہ معلومات درست درج کریں۔

اس کے بعد  ایپ کے ذریعے Life Verification کا عمل کیا جا سکتا ہے۔  اس لیے جن  بھی PTCL پنشنرز حضرات نے ابھی تک ایپ پہ اپنا اکاؤنٹ کی رجسٹریشن مکمل نہیں کی، ان کے لیے بہتر ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی رجسٹریشن کر لیں تاکہ Life Certificate verification کے حصول میں کوئی مسئلہ درپیش نا ہو۔

پی ٹی ای ٹی (PTET) کی آفیشل ویب سائٹ پہ جاری کردہ ہدایات کے مطابق پنشنرز کے لیے سال میں دو مرتبہ لائف سرٹیفکیٹ جمع کروانا لازمی ہے:

  • یکم مارچ
  • یکم ستمبر

PTET نے یہ دو بارجمع کروانے کا وقت  بینکوں کے طریقہ کار کے ساتھ ہم آہنگ رکھنے کے لیے جاری رکھا ہوا ہے۔

لائف سرٹیفکیٹ کا مقصدبنیادی طور پہ پنشنر کے حیات ہونے کی تصدیق کرنا ہے۔ پی ٹی ای ٹی کی ہدایات کے تحت تمام متعلقہ  بینک بھی لائف اور نان میرج سرٹیفکیٹ (Life/Non-Marriage Certificate) سے متعلق مقررہ ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کے پابند ہیں، اور بروقت یہ سرٹیفکیٹ جمع نہ کروانے کی صورت میں پنشنر کا متعلقہ اکاؤنٹ معطل کیاجا سکتا ہے۔ یا پنشن روکی بھی جا سکتی ہے۔ 

اسی لیے تمام پنشنرز کو اپنا Life Certificate بروقت جمع کروانا چاہئیے اور اس میں تاخیر سے بچنا چاہئیے تاکہ پنشن کی ضبطی کا سامنا نا کرنا پڑے۔  بطور خاص بزرگ پنشنرز کے لیے یہ اہم ہے کہ مقررہ مہینے یا آخری دن کا انتظار نا کریں۔

ڈیجیٹل لائف ویریفکیشن کی یہ سہولت اوور سیز  پی ٹی سی ایل پنشنرز کے لیےبھی نہایت مفید ثابت ہوسکتی ہے، کیونکہ محض لائف سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لیے پاکستان کا سفر کرنا خاصا مشکل اورمہنگا عمل ہو جاتاہے۔

پی ٹی ای ٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر “Release of Pension Abroad” کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جس کے تحت ٹرسٹ بیرونِ ملک مقیم تمام پنشنرز کو درپیش مسائل کے حل اور  پنشن سے متعلق تمام ضروری خدمات ان کو فراہم کرتا ہے۔

Release of Pension Abroad

 بیرونِ ملک  رہائش پزیر تمام پنشنرز کو یہ تسلی ضرور کر لینی چاہیے کہ PTET نے ان کیلئے موجودہ صورتحال میں ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کا کون سا مخصوص طریقہ وضح کیا ہے۔ 

اگر ایپ کے ذریعے تصدیق میں کوئی مسئلہ درپیش ہو، تو PTET کے لائف سرٹیفکیٹ رابطہ ڈیسک سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 رابطے کیلئے  متعلقہ ای میل اور واٹس ایپ نمبر اوپر شئیر کیا جا چکا ہے۔

اس نئے وضح کا سب سے اہم فائدہ یہی ہے کہ اس کے زریعے Life Verification کو مزید آسان اور ڈیجیٹل بنایاگیا ہے۔

ایک عمر رسیدہ یا بیمار پنشنر کے لیے ہر مرتبہ کاغذی سرٹیفکیٹ تیار کرنا، تصدیق کروانا اور متعلقہ دفتر یا بینک کے چکر لگانا ایک مشکل عمل بن جاتا ہے۔ 

اب موبائل ایپ کے ذریعے تصویر، مقام اور دیگر مطلوبہ معلومات کی ڈیجیٹل طریقے سے فراہمی کے بعد  یہ عمل نسبتاً آسان ہو گیاہے۔ 

پی ٹی ای ٹی کی اس  آفیشل ایپ کی پرائیویسی پالیسی کے مطابق پنشنر کی تصدیق کے لیے پنشن نمبر اور لوکیشن کا ڈیٹا حاصل کیا جاتا ہے، جبکہ ایپ کے محفوظ استعمال کیلئے  ڈیوائس سے متعلق کچھ معلومات بھی درکار ہو سکتی ہیں۔ 

پالیسی میں یہ  بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ ڈیٹا کسی بھی قسم کی مارکیٹنگ، اشتہارات یا تجارتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ گوگل پلے پر موجود ڈیٹا سیفٹی سیکشن میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ تمام صارفین کا ڈیٹا کسی تیسرے فریق (Third Party) کے ساتھ شیئر نہیں کیا جاتا اور تمام ڈیٹا ترسیل کے دوران مکمل طور پر اینکرپٹڈ (Encrypted) رہتا ہے۔

اس لئے تمام پنشنرزکیلئے یہ لازمی ہی کہ وہ ہمیشہ صرف PTET کی آفیشل ایپ ہی استعمال کریں اور اپنا PPO، CNIC، password یا دیگر حساس معلومات کسی غیر متعلقہ شخص کے ساتھ شیئر نا کریں۔

اگر کسی پنشنر کو Digital Life Certificate، پنشن یا تصدیق کے حوالے سے کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو PTET نے اپنے Care Desk کے ذریعے رابطے کی سہولت فراہم کر رکھی ہے۔

PTET کے مطابق پنشنر اپنی شکایت یا مسئلے کے ساتھ یہ معلومات فراہم کرے:

  • RF/PPO نمبر
  • پنشنر کا نام
  • CNIC نمبر
  • موجودہ موبائل نمبر
  • مسئلے کی مختصر تفصیل

PTET کے مطابق، پی ٹی ای ٹی کی پنشن ہیلپ لائنز  پیر تا جمعہ، صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک رہنمائی کے لیے کھلی رہتی ہیں۔

پی ٹی سی ایل کے تمام بزرگ پنشنرز اور انکی بیواوں کے لیے PTET موبائل ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی سہولت ایک بڑی گیم چینجرہے۔

 اس کے زریعے اب پنشنرز اسمارٹ فون کے کیمرے اور جی پی ایس کی مدد سے گھر بیٹھے لائف ویریفکیشن کا عمل با آسانی مکمل کر سکتے ہیں،

جس سے نا صرف روایتی کاغذی کارروائی سے چھٹکارا ملےگا بلکہ نئے وضح کردہ طریقہ کار کے نافذالعمل ہونے کے بعد دفاتر اور بینکوں کے غیر ضروری چکروں کی زحمت بھی ختم ہو جائے گی۔

اس کیلئے ضروری ہے کہ پنشنر پہلی مرتبہ استعمال کیلئے اپنی Registration مکمل کریں، اپنی تمام معلومات بالکل درست درج کریں، Location/GPS آن رکھیں،  تازہ تصویر واضح  بنائیں اور Life Certificate مقررہ وقت پر جمع کروائیں۔

PTET کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق لائف سرٹیفکیٹ جمع کروانے کے لیے یکم مارچ اور یکم ستمبر کی تاریخیں مقرر کی گئی ہیں، اس لیے پنشن کی بلا تعطل فراہمی کے لیے تمام پنشنرزاپنی لائف ویریفکیشن مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنا لازمی ہے۔

📤 شیئر کریں: 📱 واٹس ایپ 📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر

Leave a Comment

📊 KP آج — لائیو
Sunday، 4 October 2026
اسلامی تاریخ — 2026
🌤️ پشاور
38°C
صاف آسمان، گرم
💵 USD/PKR
278
▲ تازہ
⛽ پیٹرول
248 Rs
▼ فی لیٹر
🥇 سونا
236K
▲ تازہ

📱 واٹس ایپ الرٹ

KP کی تازہ خبریں اور جابز — سیدھے واٹس ایپ پر پائیں

📲 ابھی جوائن کریں
KP Updates