خیبرپختونخوا کا دارالحکومت پشاور جو صوبے کا سب سے اہم اور بڑا شہری مرکز ہے۔ پشاور میں بڑھتی ہوئی آبادی، رہائشی ضروریات، ٹریفک کے دباؤ، نئی تعمیرات اور بنیادی شہری سہولیات کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث ایک منظم شہری منصوبہ بندی پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کر چکی ہے۔ اس پورے عمل میں PDA Peshawar یعنی پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایک مرکزی کردار کی حامل ہے۔
پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی شہری منصوبہ بندی، رہائشی منصوبوں، زمین کی ترقی، سڑکوں اور بنیادی شہری ڈھانچے، عمارتوں کے ضابطے، پارکس، ہارٹیکلچر اور مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تمام اہم امور کو دیکھتی ہے۔

PDA کی موجودہ سرکاری ویب سائٹ پر ہاؤسنگ اسکیموں، پلاٹوں، منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز، نیلامی، عوامی نوٹس، ٹینڈرز اور مختلف شہری سہولیات سے متعلق اہم معلومات بھی آن لائن فراہم کی جا رہی ہیں۔
PDA Peshawar کیا ہے؟
Peshawar Development Authority پشاور کی شہری ترقی اور منصوبہ بندی سے متعلق اہم سرکاری ادارہ ہے۔ جس کے کام کا دائرہ کار صرف رہائشی اسکیمیں بنانے تک محدود نہیں بلکہ شہر کے مختلف حصوں میں شہری انفراسٹرکچر، زمین کی ترقی، عمارتوں کے کنٹرول، سڑکوں، پارکس اور دیگر شہری سہولیات سے متعلق منصوبہ بندی اور اس پہ عمل درآمد تک پھیلا ہوا ہے۔
PDA کے موجودہ ادارہ جاتی ڈھانچے میں انتظامیہ، مالیات، انجینئرنگ، اسٹیٹ مینجمنٹ، لینڈ ڈویلپمنٹ و ایکوزیشن، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، بلڈنگ کنٹرول، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اور قانونی شعبے شامل ہیں۔
اس طرح PDA پشاور شہر میں شہری ترقی کے مختلف پہلوؤں کو ایک منظم انتظامی ڈھانچے کے ذریعے آگے بڑھانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہے۔
PDA کا قیام اور تاریخی پس منظر
پشاور میں شہری ڈھانچے کی باقاعدہ تشکیل اور منصوبہ بندی کی تاریخ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PDA) سے جڑی ہے۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق 1975ء میں پہلی گریٹر پشاور میٹروپولیٹن اتھارٹی قائم کی گئی تھی۔ بعد ازاں 1978ء میں صوبائی حکومت نے شہری منصوبہ بندی سے متعلق اہم آرڈیننس نافذ کیا، جس کے تحت مقامی طور پہ ترقیاتی ادارے قائم کیے گئے اور گریٹر پشاور میٹروپولیٹن اتھارٹی کو باضابطہ طور پر منظم کر کے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PDA) کے نام سے قائم کیا گیا۔
گزرتے برسوں میں مقامی حکومت اور شہری انتظامیہ کے نظام میں متعدد تبدیلیاں آئیں، تاہم PDA پشاور کی شہری ترقی سے متعلق اہم ادارے کے طور پر مختلف ادوار میں اپنا کردار خوش اسلوبی سے نبھاتی رہی۔
موجودہ PDA اپنی ویب سائٹ پر ادارے کی تاریخ، قوانین اور انتظامی ڈھانچے سے متعلق اہم اور تفصیلی دستاویزات بھی فراہم کرتی ہے۔
PDA کے بنیادی کام کیا ہیں؟
PDA کے کام مختلف شعبوں میں تقسیم ہیں۔
شہری منصوبہ بندی
شہری منصوبہ بندی کا مقصد شہر کے مختلف علاقوں میں زمین کے استعمال، رہائشی و تجارتی سرگرمیوں، سڑکوں، بنیادی سہولیات اور مستقبل کی شہری توسیع کو منظم کرنا ہے۔
پشاور جیسے تیزی سے پھیلتے شہر میں منصوبہ بندی اس لیےاہمیت کی حامل ہے کہ نئی آبادیوں کے قیام کے ساتھ پانی، سیوریج، سڑک، بجلی، پارکس اور دیگر بنیادی سہولیات بھی ان کو مناسب انداز میں فراہم کی جا سکیں۔
انجینئرنگ اور شہری انفراسٹرکچر
PDA مختلف شہری ترقیاتی منصوبوں جیسے سڑکوں، نکاسی آب، پانی کی فراہمی، انڈر پاسز کی تعمیراور دیگر بنیادی انفراسٹرکچر کی تعمیر یا بہتری میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
پی ڈی اے کے سال 2026 کے کلیدی ترقیاتی منصوبے:
- پشاور بحالی منصوبہ: شہری خوبصورتی اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی۔
- دلہ زاک چوک انڈر پاس: ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے تعمیراتی کام۔
- رنگ روڈ کے توسیعی حصے: آمدورفت کو آسان بنانے کے لیے مختلف سیکشنز کی تعمیر و مرمت۔
- پی ڈی اے ٹول پلازہ حیات آباد انڈر پاس: حیات آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک کے دباؤ میں کمی کا منصوبہ۔
پشاور میں تمام شہری تعمیرات کو مقررہ قانون اور معیارات کے مطابق ریگولیٹ کرنے میں پی ڈی اے کا بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ بنیادی اور کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
اتھارٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر PDA Building Control Regulations 2024 سمیت تمام بنیادی قوانین و ضوابط لوگوں کی آسانی کیلئے دستیاب ہیں۔
لہٰذا پی ڈی اے کے دائرہ اختیار میں کسی بھی قسم کی تعمیر شروع کرنے سے قبل شہریوں اور ڈیولپرز کے لیے ضروری ہے کہ وہ نقشے کی باقاعدہ منظوری، زوننگ قوانین اور تکنیکی ضروریات سے مکمل آگاہی حاصل کریں۔
زمین اور اسٹیٹ مینجمنٹ
PDA کے لینڈ ڈویلپمنٹ، لینڈ ایکوزیشن اور اسٹیٹ مینجمنٹ سے متعلق شعبے زمین، پلاٹوں، رہائشی منصوبوں اور دیگرمتعلقہ انتظامی امور سے نمٹاتے ہیں۔
PDA کی ویب سائٹ پر پلاٹوں اور ہاؤسنگ اسکیموں سے متعلق مختلف معلومات اور دستاویزات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
پارکس اور ہارٹیکلچر
شہری ترقی میں سبز مقامات، پارکس اور کھیلوں کی سہولیات بھی اہم ہیں۔ PDA کا Parks and Horticulture Directorate مختلف پارکس، سبز علاقوں اور شہرکی خوبصورتی سے متعلق سرگرمیوں میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
PDA Housing Schemes
پشاور میں منظم اور جدید رہائشی منصوبوں کا قیام و ارتقا پی ڈی اے کے بنیادی اور نمایاں ترجیحی شعبوں میں شامل ہے۔
حیات آباد ٹاؤن شپ
حیات آباد پشاور کے بڑے اور ماڈرن رہائشی منصوبوں میں ایک ہے۔ PDA کی آفیشل ویب سائٹ پہ اسے ایک بڑے اور مربوط رہائشی ٹاؤن شپ کے طور پر بیان کیا گیا ہے، جہاں مختلف مراحل میں رہائشی، تجارتی، تعلیمی، صحت اور سبز مقامات سے متعلق سہولیات موجود ہیں۔

حیات آباد میں PDA کی موجودہ سرگرمیاں صرف پرانے انفراسٹرکچر تک محدود نہیں۔ 2026 میں پانی کی فراہمی، ٹیوب ویلز، سیوریج اور دیگر شہری سہولیات سے متعلق متعدد نئے منصوبوں کے ٹینڈرز بھی جاری کیے گئے۔
ریگی ماڈل ٹاؤن
Regi Model Town بھی پشاور کے بڑے رہائشی منصوبوں میں شامل ہے۔ PDA کی جاری کردہ معلومات کے مطابق یہاں منظم سڑکوں، پانی، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کے ساتھ رہائشی ترقی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

2026 میں PDA نے ریگی ماڈل ٹاؤن کے زون 3 اور زون 4 میں رہائشی و تجارتی پلاٹوں اور کیفے ٹیریا کی نیلامی کے نوٹس بھی جاری کیے۔ اسی طرح ان علاقوں کی بیرونی بجلی کی فراہمی سے متعلق بھی ٹینڈرز جاری کئے گئے۔
نیو پشاور ویلی
نیو پشاور ویلی پراجیکٹ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PDA) کا ایک جدید ترین اور تاریخی میگا ہاؤسنگ پراجیکٹ ہے، جو پشاور اور نوشہرہ کے سنگم پر موٹروے (M-1) اور جی ٹی روڈ کے قریب واقع ہے۔
یہ منصوبہ ایک لاکھ کنال سے زائد وسیع اراضی پر لینڈ شیئرنگ ماڈل کے تحت تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس پراجیکٹ کو ایک اسمارٹ سٹی کے طور پربنایا جا رہا ہے، جس میں زیرِ زمین بجلی کا نظام، چوڑی شاہراہیں، منظم ویسٹ مینجمنٹ سسٹم اور سرسبز ماحول کے لیے کشادہ گرین بیلٹس شامل کی گئی ہیں۔
منصوبے میں رہائشی پلاٹوں کے ساتھ ساتھ کمرشل ہب، اسپورٹس سٹی، میڈیکل سٹی، بین الاقوامی معیار کے تعلیمی زونز اور فیملی تھیم پارکس بھی مختص رکھے گئے ہیں۔
اس میگا پروجیکٹ کا بنیادی مقصد پشاور کے مرکزی شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی اور ٹریفک کا دباؤ کم کر کے شہریوں کو ایک جدید ترین اور پرسکون رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
PDA Projects: 2026 کے اہم ترقیاتی منصوبے
ادارے کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، مختلف زونز میں سڑکوں، انڈر پاسز اور شہری سہولیات کے متعدد پراجیکٹس فی الوقت تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

ان میں درج ذیل منصوبے نمایاں ہیں۔
پشاور بحالی منصوبہ
Peshawar Revitalization Plan PDA کے موجودہ اہم منصوبوں میں شامل ہے۔
اس منصوبے کے ذریعے پشاور کے شہری انفراسٹرکچر، سڑکوں اور شہری ماحول میں بہتری لانے کے لیے مختلف منصوبے عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ PDA کی ویب سائٹ پر یہ منصوبہ 2026 کے جاری منصوبوں میں ایک ہے۔
صوبائی دارالحکومت کے تاریخی تشخص کی بحالی اور انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن سے متعلق جامع معلومات کے لیے ہمارا تفصیلی آرٹیکل پشاور ریوائٹلائزیشن پروگرام پڑھیں۔
دلہ زاک چوک انڈر پاس
دلہ زاک چوک انڈر پاس بھی PDA کے جاری نئے منصوبوں میں شامل ہے۔ PDA کے موجودہ ریکارڈ کے مطابق اس منصوبے پر تعمیراتی کام جاری ہے اور اسے پشاور کے ٹریفک مسائل کم کرنے کے لیے شہری بحالی کے منصوبوں کا حصہ بنایا گیا ہے۔
PDA ٹول پلازہ حیات آباد انڈر پاس
حیات آباد میں PDA ٹول پلازہ کے مقام پر انڈر پاس منصوبہ بھی جاری ہے۔ یہ منصوبہ رنگ روڈ اور متعلقہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت کو بہتر بنانے کے لیے زیر عمل ہے اور PDA کی موجودہ ویب سائٹ پر اسے جاری منصوبے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
رنگ روڈ کا Missing Link
شہر میں ٹریفک کے بڑھتے بہاؤ کو بہتر کرنے کے لیے وارسک روڈ سے ناصر باغ روڈ کے درمیان رنگ روڈ مسنگ لنک کے مختلف تعمیراتی پیکجز پر PDA تیزی سے کام کر وا رہا ہے۔
اس منصوبے کی تکمیل کے بعد پشاور کے مختلف حصوں کے درمیان رابطےکی بہتری اور بعض اہم شاہراہوں پر ٹریفک کے دباؤ میں کمی لانااہم مقاصد شامل ہیں۔ PDA کی ویب سائٹ پر اس منصوبے کے تحت مختلف پیکیجز کا ذکر بھی موجود ہے۔
نیا جنرل بس ٹرمینل
پشاور کا نیو جنرل بس ٹرمینل جو سردار گڑھی نزد چمکنی،جی ٹی روڈ اورناردرن بائی پاس کے قریب واقع ہے، اسکی تعمیر و ترقی پی ڈی اے کے جاری اہم منصوبوںکا اہم حصہ ہے۔
سال 2026ء میں ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے نے منصوبے کی سائٹ کا تفصیلی دورہ کیا تاکہ جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو تعمیراتی کام مقررہ مدت کے اندر ہی مکمل کرنے اور کام کی رفتار تیز رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔
یہ جدید بس ٹرمینل اندرونِ شہر ٹریفک کا دباؤ کم کرنے اور مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے قائم کیا جا رہا ہے۔
پشاور بی آر ٹی میں PDA کا کیا کردار ہے؟
پشاور بی آر ٹی منصوبے میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PDA) کا کردار بنیادی طور پر صرف تعمیراتی ایجنسی (Executing Agency) کے طور پر رہا ہے۔
پی ڈی اے نے اس منصوبے کے تحت 27 کلومیٹر طویل مرکزی کوریڈور، فلائی اوورز، انڈر پاسز، تمام جدید بس اسٹیشنز اور پیدل چلنے کے لئے راستے تعمیر کیے۔ اس کے علاوہ چمکنی اور حیات آباد میں بس ڈپوز کا سول اسٹرکچر اور ٹریک کے اطراف سروس روڈز و گرین بیلٹس کی بحالی بھی پی ڈی اے کی طرف سے کی گئی۔
اہم وضاحت: بی آر ٹی کے سول انفراسٹرکچر کی تکمیل کے بعد پی ڈی اے کی ذمہ داری ختم ہو چکی ہے۔ اس نظام کے موجودہ بس آپریشنز، فلیٹ مینجمنٹ، ٹکٹنگ اور روزمرہ انتظامی امور کی دیکھ بھال کمپنی ٹرانس پشاور (TransPeshawar) کے سپرد ہے، پی ڈی اے کے نہیں۔
PDA Online Services
شہریوں کی سہولت اور منصوبوں کی شفافیت کے فروغ کے لیے پی ڈی اے کی ڈیجیٹل خدمات مرکزی اہمیت کی حامل ہیں، جو شہریوں کی بیشتر امور کے لیے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت کو ختم کر دیتی ہے۔
اتھارٹی کے باضابطہ پورٹل پر ‘کوئیک ایکسس’ (Quick Access) کے ذریعے متعدداہم اور کلیدی ای-سروسز براہِ راست فراہم کر دی گئی ہیں، جہاں شہری گھر بیٹھے نقشوں کی تصدیق، چالان کے حصول اور درخواستوں کے اسٹیٹس کو باآسانی ٹریک کر سکتے ہیں۔، جن میں:

- پانی کے بل کی ادائیگی
- پلاٹ تلاش کرنے کی سہولت
- منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی معلومات
- ہاؤسنگ اسکیموں کی معلومات
- ای-بولی
- نیلامی سے متعلق معلومات
- عوامی نوٹس
- ٹینڈرز
- PDA کے قوانین و ضوابط
شامل ہیں۔
پانی کا بل آن لائن کیسے ادا کریں؟
پی ڈی اے کی باضابطہ ویب سائٹ پر ‘کوئیک ایکسس’ (Quick Access) سیکشن میں Pay Water Bills کی براہِ راست سہولت فراہم کی گئی ہے۔
یہ ڈیجیٹل سسٹم شہریوں کو آن لائن واٹر بلنگ پورٹل تک فوری رسائی دیتا ہے، جس سے خاص طور پر حیات آباد اور پی ڈی اے کے واٹر سپلائی نیٹ ورک سے منسلک صارفین بغیر کسی دشواری کے گھر بیٹھ با آسانی اپنے واجبات چیک اور ادا کر سکتے ہیں۔
Find Your Plot
PDA کی ویب سائٹ پر Find Your Plot کا اہم فیچر بھی رکھا گیاہے۔
اس فیچر کا بنیادی مقصد شہریوں کو PDA کے زیر انتظام پلاٹ سے متعلق معلومات تک آن لائن رسائی فراہم کرنا ہے۔ پلاٹ سے متعلق کسی بھی معاملے میں سرکاری ریکارڈ کی تصدیق غیر سرکاری معلومات کے مقابلے میں زیادہ قابل اعتماد ہوتی ہے۔
منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز
PDA کی ویب سائٹ پر Approved Housing Societies کے لیے الگ سہولت موجود ہے۔
یہ ان تمام شہریوں کے لیے بطورخاص اہم ہے جو پشاور میں پلاٹ یا گھر خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اس کے زریعےکسی بھی ہاؤسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری سے پہلے اس کی سرکاری حیثیت اور منظوری کی معلومات دیکھی جا سکتی ہیں۔ PDA ویب سائٹ کے ڈاؤن لوڈ سیکشن میں نجی ہاؤسنگ اسکیموں کی رجسٹریشن سے متعلق دستاویز بھی دستیاب ہیں۔
ہاؤسنگ اسکیموں کی معلومات
PDA کے آن لائن پورٹل پر حیات آباد اور ریگی ماڈل ٹاؤن سمیت ہاؤسنگ اسکیموں کے بنیادی ڈھانچے، سہولیات اور متعلقہ محکموں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
ای-بولی اور نیلامی
شفافیت کو فروغ دینے کے لیے پی ڈی اے کے پورٹل پر E-Bidding کی سہولت اور نیلامی کے تمام باضابطہ نوٹسز باقاعدگی سے فراہم کیے جاتےہیں، جن میں سال 2026ء کے دوران ریگی ماڈل ٹاؤن (RMT) کے رہائشی و تجارتی پلاٹوں کی نیلامی کے اشتہارات بھی شامل ہیں۔
لہٰذا رئیل اسٹیٹ کے مواقع اور پلاٹوں کی نیلامی میں دلچسپی رکھنے والے شہریوں اور سرمایہ کاروں کو غیر تصدیق شدہ اشتہارات پر انحصار کرنے کے بجائے براہِ راست پی ڈی اے کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردہ مستند نوٹسز سے رہنمائی لینی چاہئیے۔
عوامی نوٹس اور ٹینڈرز
PDA اپنی ویب سائٹ پر تازہ Public Notices اور Tenders بھی شائع کرتی رہتی ہے۔
2026 کے موجودہ ریکارڈ میں سول، بجلی، پانی، ٹیوب ویل، کھیلوں کی سہولیات اور دیگر کاموں سے متعلق متعدد ٹینڈرز موجود ہیں۔ یہ حصہ بطور خاص شہریوں، ٹھیکیداروں اور PDA کے منصوبوں میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے مفید ہے۔
E-PDA کیا ہے؟
ادارے نے تمام شہری سہولیات کو ایک چھت تلے لانے اور سہولت فراہم کرنےکے لیے ایک جامع E-PDA ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
تاہم صارفین کے لیے یہ وضاحت بہت ضروری ہے کہ یہ مرکزی پورٹل فی الوقت مکمل طور پر فعال نہیں ہوا ہے اور پی ڈی اے کی موجودہ ویب سائٹ پر اس کا اسٹیٹس بدستور ‘Coming Soon’ کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔ اس لیے شہری مکمل ڈیجیٹل نظام کے اجرا تک موجودہ دستیاب ای-سروسز سے ہی استفادہ کرسکتے ہیں۔
PDA کے مطابق مستقبل کے اس نظام کے ذریعے:
- آن لائن درخواستیں جمع کرانے
- درخواستوں کی پیش رفت دیکھنے
- ڈیجیٹل ادائیگیاں کرنے
- جائیداد اور ہاؤسنگ سے متعلق معلومات حاصل کرنے
جیسی سہولیات ایک ہی جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔
PDA میں عمارت کا نقشہ اور تعمیراتی منظوری
پشاور میں رہائشی و کمرشل تعمیرات کے حوالے سے سب سے اہم مرحلہ عمارت کے نقشے کی باضابطہ منظوری ہوتی ہے۔ پی ڈی اے اپنے پورٹل پر Building Plan Approval سے متعلق تمام تکنیکی تقاضے، ضروری دستاویزات اور منظوری کا مرحلہ وار طریقہ کار فراہم کرتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ، شہریوں اور انجینئرز کی رہنمائی کے لیے ویب سائٹ کے ڈاؤن لوڈ سیکشن میں PDA Building Control Regulations 2024 اور متعلقہ بلڈنگ بائی لاز کی پی ڈی ایف کاپیاں بھی فراہم کی گئی ہیں۔
تعمیر شروع کرنے سے پہلے متعلقہ مالک یا ڈویلپر کو یہ دیکھنا چاہیے کہ:
- زمین اور پلاٹ کی حیثیت کیا ہے؟
- تعمیر کس زون میں ہو رہی ہے؟
- کون سے تعمیراتی قواعد لاگو ہوتے ہیں؟
- نقشے کی منظوری کے لیے کون سی دستاویزات درکار ہیں؟
- متعلقہ فیس کتنی ہے؟
نوٹ: موجودہ قواعد اور فیس وقت کے ساتھ تبدیل ہو سکتی ہیں، اس لیے حتمی معلومات PDA کے تازہ سرکاری قواعد اور نوٹس سے حاصل کرنا ضروری ہے۔
PDA کے قوانین اور بلڈنگ بائی لاز
پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PDA) نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر قوانین، بائی لاز اور ضوابط کے لیے ایک مخصوص ڈاؤن لوڈ سیکشن قائم کر رکھا ہے۔ اس پورٹل پر Peshawar Development Authority Act 2017 اور جدید ترین PDA Building Control Regulations 2024 کے ساتھ ساتھ 1985 کے بلڈنگ بائی لاز اور دیگر اہم سرکاری دستاویزات بھی عوام کی رہنمائی کے لیے دستیاب ہیں۔
لہٰذا، تعمیرات یا جائیداد سے متعلق کسی بھی قانونی معاملے میں بجائے کسی غیر تصدیق شدہ یا پرانی معلومات پر انحصار کرنے کے ، براہِ راست پی ڈی اے کے آفیشل پورٹل پر موجود تازہ ترین قوانین سے رجوع کرنا ہی سب سے محفوظ اور مستند طریقہ ہے
پلاٹ خریدنے والوں کے لیے PDA کیوں اہم ہے؟
اگر کوئی شخص پشاور میں پلاٹ یا گھر خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے تو PDA سے متعلق معلومات اس کے لیے انتہائی اہم اور مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔
خاص طور پر:
ہاؤسنگ اسکیم کی منظوری:
متعلقہ ہاؤسنگ اسکیم PDA کے ریکارڈ میں منظور شدہ ہے یا نہیں۔
پلاٹ کی معلومات:
PDA کی دستیاب Find Your Plot سہولت اور متعلقہ سرکاری ریکارڈ سے معلومات حاصل کریں۔
قانونی دستاویزات:
صرف پراپرٹی ڈیلر یا اشتہار پر انحصار نہ کریں بلکہ متعلقہ سرکاری دستاویزات کی مکمل تصدیق کریں۔
تعمیراتی قواعد:
گھر یا کمرشل عمارت بنانے سے پہلے متعلقہ Building Control Regulations دیکھیں۔
نیلامی:
PDA کی طرف سے جاری کردہ اصل Auction Notice کو ترجیح دیں۔ 2026 میں ریگی ماڈل ٹاؤن کے مختلف زونز کے لیے نیلامی کے سرکاری نوٹس جاری کیے گئے۔
PDA کے موجودہ شہری چیلنجز
پشاور کی بڑھتی ہوئی آبادی اور شہری پھیلاؤ PDA کے لیے کئی مستقل چیلنجز پیدا کررہے ہیں۔
ٹریفک کا دباؤ
شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی اور گاڑیوں کی تعداد کے باعث اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھتا جا رہاہے۔ انڈر پاسز، رنگ روڈ اور سڑکوں کی بہتری کے منصوبے اسی مسئلے کو کم کرنے کی کوشش پہ مبنی ہیں۔
پانی اور سیوریج
بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ پانی کی بلا تعطل فراہمی اور سیوریج کا نظام بھی مسلسل توسیع اور بحالی چاہتا ہے۔ 2026 میں PDA کے مختلف ٹینڈرز حیات آباد میں ٹیوب ویلز، پانی اور سیوریج سے متعلق جاری کئے گئے ہیں۔
بے ہنگم تعمیرات
شہری توسیع میں غیر منظم تعمیرات سے بنیادی سہولیات اور ٹریفک پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ اسی لیے Building Control Regulations اور منظور شدہ ہاؤسنگ اسکیموں کی اہمیت بہت بڑھ جاتی ہے۔
غیر منظور شدہ ہاؤسنگ اسکیمیں
پلاٹ خریدنے والے شہریوں کے لیے کسی بھی ہاؤسنگ اسکیم کی سرکاری حیثیت جاننا انتہائی ضروری ہے۔ PDA کی ویب سائٹ پر Approved Housing Societies کے ساتھ ہاؤسنگ سے متعلق مختلف معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
PDA کے مستقبل کے منصوبے
پی ڈی اے کی آفیشل ویب سائٹ پر شہری ترقی، جدید ٹرانسپورٹیشن، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور ماحول دوست اقدامات پر مبنی مستقبل کے کئی اہم منصوبوں کا تذکرہ موجود ہے۔
تاہم، شہرویوں یا سرمایہ کاروں کے لیے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ وہ کسی بھی مجوزہ اقدام کو فعال یاتکمیل شدہ سہولت سمجھنے کے بجائے پہلے براہِ راست پی ڈی اے کے تازہ ترین سرکاری ریکارڈ سے اس کی موجودہ حیثیت (Status) کی تصدیق کریں، کیونکہ متعدد منصوبے فی الوقت محض ابتدائی یا منصوبہ بندی کے مراحل میں ہیں۔
PDA Peshawar کی موجودہ صورتحال
2026 کے موجودہ سرکاری ریکارڈ سے واضح ہوتا ہے کہ PDA صرف پرانی ہاؤسنگ اسکیموں کی دیکھ بھال تک ہی محدود نہیں بلکہ پشاور میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
موجودہ ویب سائٹ پر پشاور بحالی منصوبہ، دلہ زاک چوک انڈر پاس، رنگ روڈ کا Missing Link، PDA ٹول پلازہ حیات آباد انڈر پاس اور نئے جنرل بس ٹرمینل سمیت متعدد منصوبے In Progress دکھائے گئے ہیں۔
اسی طرح ریگی ماڈل ٹاؤن میں رہائشی و تجارتی پلاٹوں کی نیلامی، حیات آباد میں پانی اور سیوریج سے متعلق کام، بجلی کے منصوبے اور کھیلوں کی سہولیات سے متعلق سرگرمیاں بھی 2026 کے ریکارڈ میں موجود ہیں۔
آن لائن خدمات کے حوالے سے بھی PDA کی ویب سائٹ پر پانی کے بل، پلاٹ تلاش کرنے، ہاؤسنگ اسکیموں، منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز، ای-بولی، نیلامی اور دیگر معلومات تک رسائی موجود ہے، جبکہ جامع E-PDA پورٹل پہ بھی بہت جلد خدمات آنلائن دستیاب ہو جائیں گی۔
نتیجہ
پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی شہر کی شہری ترقی، منصوبہ بندی اور بنیادی ڈھانچے میں اہم کردار اداکر رہا ہے۔ حیات آباد اور ریگی ماڈل ٹاؤن جیسے بڑے رہائشی علاقوں سے لے کر شہر کی سڑکوں، انڈر پاسز، رنگ روڈ، جنرل بس ٹرمینل، پارکس اور پشاور بحالی منصوبے تک PDA کی سرگرمیاں شہر کے مختلف شعبوں میں پھیلی ہوئی ہیں۔
پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PDA) کا دائرہ کار محض روایتی تعمیراتی منصوبوں تک محدود نہیں رکھا گیا، بلکہ اس کے بنیادی ڈھانچے میں بلڈنگ کنٹرول، ہاؤسنگ سکیمز، اسٹیٹ مینجمنٹ، لینڈ ڈویلپمنٹ، ہارٹیکلچر و پارکس کی نگہداشت اور جامع شہری منصوبہ بندی جیسے کثیر الجہتی شعبے بھی شامل ہیں۔
شہریوں کے لیے PDA کی آن لائن سہولیات بھی خاص اہمیت رکھتی ہیں۔ اسلئے پانی کے بل، پلاٹ کی تلاش، منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز، ہاؤسنگ اسکیموں، نیلامی، ای-بولی، ٹینڈرز اور عوامی نوٹس جیسی معلومات آن لائن دستیاب ہیں۔
البتہ E-PDA کو فی الوقت ایک مکمل فعال ڈیجیٹل سسٹم تصور کرنا درست نہیں، کیونکہ پی ڈی اے کے آفیشل پورٹل پر اس کا اسٹیٹس بدستور ‘Coming Soon’ ظاہر ہو رہا ہے۔
اتھارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل کے مطابق، اس مرکزی پورٹل کے ذریعے تمام آن لائن درخواستوں، سرکاری فیسوں کی ادائیگی اور پراپرٹی سے متعلق معلومات و ریکارڈ کو ایک ہی ڈیجیٹلپلیٹ فارم پہ یکجا کرنے کا منصوبہ ہے۔
اس لیے پشاور کے شہریوں، خاص طور پر پلاٹ خریدنے، تعمیر کرنے یا ہاؤسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ کسی بھی فیصلے سے پہلے PDA کے تازہ سرکاری ریکارڈ، قوانین، عوامی نوٹس اور آن لائن معلومات سے تصدیق کریں۔