لوڈ ہو رہا ہے... | 🌤 پشاور: 38°C
خیبر پختونخوا

پشاور ریوائٹلائزیشن پروگرام: اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری، شہر جدید شہری سہولیات کی جانب گامزن

پشاور کا ماضی ثقافت، روایات اور مہمان نوازی سے بھرا ہوا ہے۔ اسے ماضی میں پھولوں کا شہر بھی کہا جاتا تھا کیونکہ یہ باغوں اور پھولوں کی سرزمین تھا، جو بڑھتی ہوئی آبادی اور بے ہنگم تعمیرات کی وجہ سے اپنی رونق کھو بیٹھا۔

اب حکومتِ خیبرپختونخوا کی جانب سے شروع کردہ Peshawar Revitalization Program کے تحت اس شہر کو اس کی پرانی خوبصورتی اور ہریالی کی طرف لوٹانے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

گزشتہ حکومتوں نے اپنے اپنے ادوار میں کچھ اقدامات اٹھائے اسکی خوبصورتی کو بحال کرنے کیلئے لیکن ماضی کی دہشت گردی کے واقعات نے وہ سب ملیا میٹ کر دیا تھا۔ جو

Peshawar Revitalization Program

موجودہ خیبرپختونخوا حکومت نے بالآخرکچھ سنجیدہ اقدامات اٹھاتے ہوئے پشاور کو جدید، منظم اور عوام دوست شہر بنانے کے لیے پشاور ریوائٹلائزیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت اربوں روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

ان منصوبوں کا مقصد شہر کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنا، ٹریفک کے مسائل کا حل، شہری سہولیات میں اضافہ، ماحول کی بہتری اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

حکومت کے مطابق یہ منصوبےنا صرف سڑکوں اور عمارتوں کی تعمیر  بلکہ پشاور کے شہریوں کو بہتر معیارِ زندگی، محفوظ سفری سہولیات، سرسبز ماحول اور جدید شہری انفراسٹرکچر فراہم کرنے کی ایک جامع حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

منظور شدہ منصوبوں میں شہر کے مختلف شعبوں کی ترقی کو مدنظر رکھا گیا ہے، جن میں پارکس، سڑکیں، ٹریفک، ڈرینیج، بجلی، ریلوے اور مستقبل کے انفراسٹرکچر منصوبے شامل ہیں۔

حکومت نے 999.7 ملین روپے کی لاگت سے پشاور کے 34 عوامی پارکس کی بحالی، تزئین و آرائش اور جدید سہولیات کی فراہمی کی منظوری دی ہے۔ اس منصوبے سے شہریوں کو بہتر تفریحی مقامات اور سرسبز ماحول میسر آئے گا۔

اگر آپ عوامی پارکس کی اپگریڈیشن پہ تفصیلی آرٹیکل پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لنک آپ کیلئے ہے

Peshawar Revitalization Program - Parks Upgradation

5.24 ارب روپے کی لاگت سے پیر زکوڑی سے کارخانوں مارکیٹ تک بجلی کی اوور ہیڈ تاروں کو زیر زمین منتقل کیا جائے گا، جس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ، بجلی کی فراہمی میں بہتری اور نا خوشگوار حادثات کے خطرات میں کمی آئے گی۔

Peshawar Revitalization Program - Underground wire transfer

ارب روپے کے منصوبے کے تحت کارخانوں مارکیٹ سے امن چوک تک یونیورسٹی روڈ اور سوری پل سے چمکنی اسٹیشن تک سڑکوں کی ری سرفیسنگ اور بحالی کی جائے گی تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے۔

9.673 ارب روپے کی لاگت سے ورسک روڈ سے ناصر باغ روڈ تک رنگ روڈ کے شمالی حصے (فیز-II) کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے، جو شہر کے ٹریفک نظام کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Peshawar Revitalization Program - Ring Road

50 ملین روپے کی لاگت سے رنگ روڈ اور کوہاٹ روڈ چوک پر ٹریفک کے دیرینہ مسائل کو مستقل ختم کرنے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی اور انجینئرنگ ڈیزائنکو بھی منصوبے کا حصہ بنایا گیا ہے۔

3.438 ارب روپے سے شاہی کھٹہ نالہ (Shahi Khatta Drain) کی بحالی اور بہتری کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے، جس سے نکاسی آب کے نظام میں مسائل میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

100 ملین روپے کی لاگت سے پشاور ویلی ریلوے کے تحت مضافاتی (Suburban) ریل سروس کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی اور منصوبہ بندی کی منظوری دی گئی ہے، جس سے مستقبل میں جدید پبلک ٹرانسپورٹ کی راہ ہموار ہوگی۔

Peshawar Revitalization Program - Urban Train

حکومت نے 50 ملین روپے سے پشاور کے لیے نئی رنگ روڈ کی تعمیر کے فزیبلٹی اسٹڈی کی بھی منظوری دی ہے تاکہ مستقبل کی ٹریفک ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کی جا سکے۔

ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد امید ہے کہ پشاور میں ٹریفک جام اور روڈ حادثات میں نمایاں کمی آئے گی، سفر زیادہ محفوظ اور تیز ہوگا، نکاسی آب کا نظام بہتر ہوگا، پارکس اور عوامی مقامات کی حالت میں نمایاں بہتری آئے گی جبکہ جدید انفراسٹرکچر سے کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ بجلی کی تاروں کو زیر زمین منتقل کرنے اور سرسبز مقامات کی بحالی سے شہر کی خوبصورتی اور ماحول دونوں بہتر ہوں گے، جبکہ مستقبل کی شہری ضروریات کے مطابق ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کی بنیاد بھی مضبوط ہوگی۔

پشاور ریوائٹلائزیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت منظور کیے گئے یہ منصوبے لوگوں کی جانب سے شہر کو جدید، محفوظ اور پائیدار شہر بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیے جا رہے ہیں۔

 اگر یہ منصوبے مقررہ وقت اور معیار کے مطابق تکمیل پا لیتے ہیں تو پشاور نا صرف شہریوں کیلئے بہترین سہولیات سے آراستہ ہوجائے گا بلکہ سرمایہ کاری، کاروبار اور سیاحت کے لیے بھی مزید پرکشش شہر بن  سکتا ہے۔ جس کے اثرات نا صرف صوبے کی ترقی اور  معیشت بلکہ ملک کی معیشت پہ بھی نظر آئیں گے۔ 

📤 شیئر کریں: 📱 واٹس ایپ 📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر

Leave a Comment

📊 KP آج — لائیو
Tuesday، 4 August 2026
اسلامی تاریخ — 2026
🌤️ پشاور
38°C
صاف آسمان، گرم
💵 USD/PKR
278
▲ تازہ
⛽ پیٹرول
248 Rs
▼ فی لیٹر
🥇 سونا
236K
▲ تازہ

📱 واٹس ایپ الرٹ

KP کی تازہ خبریں اور جابز — سیدھے واٹس ایپ پر پائیں

📲 ابھی جوائن کریں
KP Updates