خیبر پختونخوا وائی فائی منصوبہ 2026: آج کی ڈیجیٹل دنیا میں آگے بڑھنے کے لیے انٹرنیٹ تک آسان رسائی ایک اہم بنیادی ضرورت بن چکی ہے- جسکی ضرورت ہر طبقے کے لوگوں کو ہوتی ہے خاص طور پہ اگر پاکستان اور خیبر پختونخوا میں جہاں موبائل انٹر نیٹ صرف برائے نام ہے اور اکثرسہی کام نہیں کرتا۔
ایسے میں اگر کوئی فری لانسر گھر سے باہر کسی کام سے نکلا ہو اور کلائنٹ کوئی ڈسکشن کرنا چاہے تو بغیر انٹر نیٹ کے ممکن نہیں ہوگا۔ اسی ظرح اگر کوئی بزنس مین بطور خاص اگر انٹرنیشنل ڈیلز کیلئے اہم ای میل کرنا چاہے یا جواب دینا چاہے اور کسی بھی وجہ سے اگر انٹر نیٹ کی رسائی اس تک نہیں تو بھی وہ مشکلات کا سامنا کرے گا۔
انہی سب مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے عوام کے لیے ایک اہم اور تاریخی منصوبے کا افتتاح کیا ہے۔ جسے خیبر پختونخوا وائی فائی منصوبہ 2026 کا نام دیا گیا ہے۔ اور اس کا مقصد شہریوں کو پبلک مقامات پہ مفت اور تیز انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
یہ اقدام صوبے میں لوگوں میں ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینے کی جانب ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔

منصوبے کا افتتاح اور بنیادی مقصد
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا جس کا بنیادی ہدف عوام کو بلا معاوضہ انٹرنیٹ کی سہولت دینا اور صوبے بھر میں ڈیجیٹل رسائی کو عام کرنا ہے۔
وزیر اعلی کے مطابق موجودہ دور میں انٹرنیٹ محض ایک سہولت نہیں بلکہ تعلیم، روزگار، کاروبار اور سرکاری خدمات تک رسائی کے لیے ایک بنیادی ضرورت کا درجہ اختیار کر چکا ہے۔
منصوبے کے مختلف مراحل!
1۔ پشاور سے آغاز
منصوبے کی ابتداء پشاور شہرسے کی گئی ہے۔ جہاں اہم سرکاری مقامات، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر مفت وائی فائی نیٹ ورک نصب کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ اس بنیاد پر کیا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت ہونے کے ناطے پشاور میں شہریوں کی بڑی تعداد روزانہ ان مقامات سے استفادہ کرتی ہے۔
2۔ دیگر اضلاع تک توسیع
حکومتی منصوبہ بندی کے مطابق پشاور میں کامیاب نفاذ کے بعد یہ سہولت خیبر پختونخوا کے دیگر بڑے اضلاع تک بڑھائی جائے گی جن میں یہ شہر شامل ہیں۔
- ایبٹ آباد
- مردان
- سوات
- کوہاٹ
- بنوں
- ڈی آئی خان
اس توسیعی حکمت عملی کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کے شہری بھی جدید ڈیجیٹل سہولیات سے محروم نہ رہیں۔
خیبر پختونخوا وائی فائی منصوبہ 2026منصوبے کی اہمیت اور فوائد
- تعلیمی مواقع میں اضافہ: مفت انٹرنیٹ کی بدولت طلبہ آن لائن کورسز اور تحقیقی مواد اور تعلیمی وسائل تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے جس سے معیار تعلیم میں بہتری کی توقع ہے۔
- روزگار اور فری لانسنگ کے نئے دروازے: نوجوانوں کے لیے فری لانسنگ اور آن لائن کاروبار اور ڈیجیٹل ملازمتوں کے مواقع بڑھیں گے جو خاص طور پر بے روزگاری میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
- ڈیجیٹل گورننس کو تقویت: صوبائی حکومت کے مطابق یہ منصوبہ ڈیجیٹل گورننس کے وسیع تر ایجنڈے کا حصہ ہے جس کے تحت سرکاری خدمات کو مزید آن لائن اور شفاف بنایا جا رہا ہے۔
- عوامی خدمات تک بہتر رسائی: انٹرنیٹ کی سہولت سے عام شہری سرکاری اداروں کی آن لائن خدمات اور معلومات اور رابطہ کاری تک زیادہ آسانی سے پہنچ سکیں گے۔
حکومتی وژن اور مستقبل کے اقدامات:
خیبر پختونخوا حکومت کا مؤقف ہے کہ ڈیجیٹل شعبے میں ترقی کے لیے مزید منصوبے بھی زیر غور ہیں جن میں سرکاری اداروں کی آن لائن سروسز کو وسعت دینا اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا شامل ہے- حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات صوبے کو ڈیجیٹل میدان میں دیگر صوبوں کے ہم پلہ لانے میں معاون ثابت ہوں گے۔
نتیجہ
خیبر پختونخوا وائی فائی منصوبہ 2026 صرف ایک انٹرنیٹ سہولت نہیں بلکہ صوبے میں سماجی و معاشی ترقی کی جانب ایک وسیع تر کوشش کا حصہ ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور ڈیجیٹل شاہکار جانئے دستک ایپ کے بارے
اگر یہ خیبر پختونخوا وائی فائی منصوبہ 2026 منصوبہ بندی کے مطابق کامیابی سے مکمل اور دیگر اضلاع تک توسیع دیا جاتا ہے. تو اس سے تعلیم اور روزگار اور مجموعی معاشی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی قوی امید ہے آنے والے دنوں میں یہ دیکھنا اہم ہو گا کہ حکومت اس منصوبے کو کس رفتار اور معیار سے صوبے کے دیگر حصوں تک پہنچاتی ہے۔
:اکثر پوچھے جانے والے سوالات
سوال: خیبر پختونخوا وائی فائی منصوبہ 2026 کا آغاز کہاں سے کیا گیا؟
جواب: اس منصوبے کا پہلا مرحلہ صوبائی دارالحکومت پشاور سے شروع کیا گیا ہے۔
سوال: یہ سہولت آئندہ کن شہروں تک پہنچائی جائے گی؟
جواب: پشاور کے بعد یہ سہولت ایبٹ آباد اور مردان اور سوات اور کوہاٹ اور بنوں اور ڈی آئی خان سمیت دیگر اضلاع تک بڑھائی جائے گی۔
سوال: اس خیبر پختونخوا وائی فائی منصوبہ 2026 کا افتتاح کس نے کیا؟
جواب: منصوبے کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کیا۔
سوال: یہ منصوبہ عام شہریوں کے لیے کیوں اہم ہے؟
جواب: یہ منصوبہ تعلیم اور روزگار اور آن لائن کاروبار اور سرکاری خدمات تک رسائی کو آسان بنا کر ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دے گا۔