خیبر پختونخوا حکومت اپنے شہریوں کی سہولت کیلئے مختلف اقدامات اٹھاتی رہتی ہے، اور موجودہ وقت میں اسکا مکمل فوکس اپنی حکومت کی خدمات کو آن لائن بنا نے پہ مرکوز ہے اور ایسے کچھ پلیٹ فارمز پہلے ہی کامیابی سے یہ خدمات فراہم کر رہے ہیں۔جن کی تفصیل اکثر و بیشتر ہماری ویب سائٹ پہ پیش کی جاتی ہے۔

حکومتِ خیبر پختونخوا نے صوبے کے عوام کے لیے بلدیاتی مسائل کے فوری حل اور شکایات کے اندراج کی خاطر ایک جدید ‘احساس بلدیہ’ (Ehsas Baldia App KPK) ایپ متعارف کرائی ہے۔ خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (KPITB) کے تعاون سے تیار کردہ یہ ایپ فی الحال گوگل پلے اسٹور پر “Ehsas Baldia” کے نام سے دستیاب ہے۔
شہری اس ایپ کے ذریعے باآسانی اپنی شکایت کے ساتھ مسئلے کی تفصیل، لوکیشن اور تصاویر منسلک کر کے جمع کرا سکتے ہیں، اپنی درخواست پر ہونے والی پیش رفت (اسٹیٹس) کو ٹریک کر سکتے ہیں اور مسئلہ حل ہونے پر اپنی رائے (فیڈ بیک) بھی دے سکتے ہیں۔
یہ نظام خیبر پختونخوا میں بلدیاتی خدمات کو ڈیجیٹل بنانے اور شہریوں کے لیے شکایت درج کرنے کے عمل کو مزید آسیہ نظام خیبر پختونخوا میں بلدیاتی خدمات کو ڈیجیٹل اور شہریوں کے لیے زیادہ آسان بنانے کی کوشش ہے۔ KP Citizen Portal کے ذریعے صوبے کی دیگر آن لائن سرکاری خدمات اور شکایات سے متعلق معلومات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ان، شفاف اور منظم بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
Ehsas Baldia App KPK کیا ہے؟
صوبائی حکومت کے مطابق ایک Municipal Complaint Management System ہے جسے شہری اپنے علاقوں کے بلدیاتی مسائل کو رپورٹ کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس ایپ کا مقصد شہریوں کو بلدیاتی مسائل رپورٹ کرنے اور شکایت جمع ہونے سے حل ہونے تک اس کی پیش رفت دیکھنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
ایپ کے ذریعے شہری اپنا اکاؤنٹ بنا کر متعلقہ مسئلے کی شکایت درج کر سکتے ہیں۔ شکایت کے اندراج میں اپنا متعلقہ مقام اور ضروری تصاویر شامل کرنے کی سہولت اس لیے اہم ہے کہ متعلقہ ادارے کے لیے مسئلے کی لوکیشن اور نوعیت کو سمجھنا آسان ہوجاتا ہے۔

احساس بلدیہ ایپ صرف شکایت درج کرانے کا ذریعہ ہی نہیں، بلکہ شکایت کی تاریخ اور اس کی موجودہ صورتحال (اسٹیٹس) کو ایک ہی جگہ دیکھنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، مسئلہ حل ہونے کے بعد صارف اس پہ اپنی رائے (فیڈ بیک) بھی دے سکتا ہے۔
Ehsas Baldia App KPK Download کرنے کا طریقہ
احساس بلدیہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اینڈرائیڈ صارفین گوگل پلے اسٹور پر “Ehsas Baldia” لکھ کر تلاش کریں۔ پلے اسٹور پر ایپ بنانے والے ادارے (ڈویلپر) کے طور پر KPITB درج ہے، اس لیے ڈاؤن لوڈ کرتے وقت یہ نام ضرور چیک کر لیں۔
Ehsas Baldia App KPK پہ شکایت درج کرنے کا طریقہ
Ehsas Baldia ایپ کی موجودہ معلومات کے مطابق صارف اپنے فون نمبر کے ذریعے اکاؤنٹ بنا کر شکایت درج کر سکتا ہے۔ شکایت کے دوران مسئلے کی تفصیل، مقام اور تصاویر فراہم کی جا سکتی ہیں۔

شکایت درج کرنے کے لیےعام طور پر یہ مراحل اختیار کیے جاتے ہیں:
- اپنے Android موبائل میں Ehsas Baldia ایپ انسٹال کریں۔
- ایپ کھول کر فون نمبر کے ذریعے اکاؤنٹ بنائیں یا دستیاب login طریقہ استعمال کریں۔
- شکایت درج کرنے کے لیے متعلقہ سروس یا category منتخب کریں۔
- مسئلے کا درست مقام منتخب کریں۔ ایپ میں GPS یا دستی طور پر location فراہم کرنے کی سہولت استعمال کی جا سکتی ہے۔
- شکایت کی مکمل اور مختصر تفصیل درج کریں۔
- اگر ضرورت ہو تو مسئلے کی تصویر یا متعلقہ ویڈیو شامل کریں۔
- فراہم کردہ معلومات کا جائزہ لے کر شکایت جمع کریں۔
- شکایت جمع ہونے کے بعد اس کا status اور progress ایپ کے ذریعے چیک کی جا سکتی ہے۔
مثلاً اگر کسی علاقے میں مین ہول کا ڈھکن غائب ہے تو شکایت درج کرتے وقت صرف “مین ہول خراب ہے” لکھنے کے بجائے مقام، مسئلے کی نوعیت اور ممکنہ خطرے کی مختصر وضاحت دینا زیادہ مفید ہوگا۔
متعلقہ مسئلے کی اگر تصاویر بھی شکایت کے ساتھ شامل کی جائیں تو یہ متعلقہ حکام کو سمجھنے میں اور مسئلے کے جلد حل میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔
خیبر پختونخوا بلدیاتی شکایات میں کون سے مسائل رپورٹ کیے جا سکتے ہیں؟
احساس بلدیہ پر شہری مختلف بلدیاتی مسائل رپورٹ کر سکتے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ان کی اہم مثالیں یہ ہیں:
- سڑکوں اور گلیوں سے متعلق مسائل
- صفائی ستھرائی اور کچرے کے مسائل
- پانی کی فراہمی سے متعلق مسائل
- اسٹریٹ لائٹس کی خرابی
- ڈرینج اور نکاسیٔ آب
- مین ہولز سے متعلق مسائل
- پارکس اور عوامی سہولیات
- دیگر متعلقہ بلدیاتی خدمات
شکایت درج کرتے وقت درست category کا انتخاب بہت ضروری ہے تاکہ مسئلہ اسکے متعلقہ شعبے تک بہتر انداز میں پہنچ سکے۔
Ehsas Baldia میں Location اور تصویر کیوں ضروری ہیں؟
بلدیاتی شکایت میں مسئلے کا مقام بہت اہمیت کا حامل ہے،اگر شہری صرف مسئلے کی نوعیت لکھ دے لیکن جگہ واضح نہ کرے تو متعلقہ اہلکار کے لیے مسئلے کی جگہ تک پہنچنا مشکل ہو سکتا ہے۔
Ehsas Baldia App KPK پر شکایت درج کرتے وقت اپنے مقام (لوکیشن) کی درست نشاندہی کی سہولت موجود ہے۔

سرکاری پرائیویسی پالیسی کے مطابق، شکایت کی اصل جگہ کی نشاندہی کے لیے ایپ GPS لوکیشن کا ڈیٹا استعمال کر سکتی ہے، جبکہ تصویریں منسلک کرنے کے لیے کیمرے اور گیلری تک رسائی کی اجازت بھی ایپ کی بنیادی کارکردگی کا حصہ ہے۔
اسی لیے شکایت درج کرتے ہوئے درست مقام منتخب کرنا اور جہاں مناسب ہو مسئلے کی واضح تصاویر شامل کرنا شہری کی شکایت کو زیادہ قابلِ فہم بنا سکتا ہے۔
Ehsas Baldia میں شکایت کا Status کیسے چیک کریں؟
احساس بلدیہ کی اہم خصوصیات میں سے ایک شکایات کی لائیو ٹریکنگ ہے، جس کے ذریعے شہری اپنی شکایت پر ہونے والی پیش رفت اور موجودہ صورتحال جان سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ تمام سابقہ شکایات کا ریکارڈ (ہسٹری) بھی ایک ہی جگہ دستیاب ہوتا ہے۔ یہ سہولت بطور خاص ان مسائل کے لیے زیادہ مفید ہے جن کے حل میں کچھ وقت درکار ہوتا ہے، تاکہ شہری باآسانی اپنی پرانی اور زیرِ التواء شکایات کی تفصیلات دیکھ سکیں۔

آن لائن بلدیاتی شکایت خیبر پختونخوا کے فوائد
اس نظام سے کئی اہم فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں:
آسان رسائی
شہری اپنے موبائل فون کے ذریعے بلدیاتی مسئلے کو رپورٹ کر سکتے ہیں، جس سے شکایت درج کرنے کے لیے ہر بار متعلقہ دفتر جانے کی ضرورت ختم ہوجاتی ہے۔
شکایت کا ریکارڈ
ڈیجیٹل نظام میں درج ہونے والی شکایت کا ریکارڈ محفوظ رہتا ہے جسکو صارف اپنی complaint history با آسانی دیکھ سکتا ہے۔
مسئلے کی بہتر نشاندہی
لوکیشن اور تصاویر شامل کرنے سے متعلقہ ادارے کے لیے مسئلے کی جگہ اور صورتحال سمجھنا زیادہ آسان ہو جاتا ہے۔

Status Tracking
شہری اپنی شکایت کی progress اور status updates وقتا فوقتا دیکھ سکتے ہیں۔
شہری Feedback
شکایت کے حل کے بعد صارف اپنی رائے یا feedback فراہم کر سکتا ہے، جو سروس کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم ہو سکتا ہے۔
شکایت درج کرتے وقت شہری کن باتوں کا خیال رکھیں؟
Ehsas Baldia App KPK کے ذریعے شکایت درج کرتے وقت چند بنیادی باتوں کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ شکایت واضح اور قابلِ عمل ہو۔
سب سے پہلے مسئلے کی category منتخب کرتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کی درست اور آپکے مسئلے سے متعلقہ کیٹیگری ہی ہے۔
اس کے بعد اپنی location درست فراہم کرنی ضروری ہے تاکہ مسئلے کو بروقت حل کیا جا سکے، اس کے بعد شکایت کی تفصیل میں اصل مسئلہ مختصر لیکن واضح اور آسان الفاظ میں بیان کریں۔ اگر تصویر موجود ہو تو ایسی تصویر شامل کریں جس میں مسئلہ واضح نظر آ رہا ہو۔
غلط یا غیر متعلقہ معلومات فراہم کرنے سے گریز کریں۔ ایک ہی مسئلے کے لیے بار بار نئی شکایت درج کرنے کے بجائے پہلے سے موجود complaint کا status چیک کرنا زیادہ بہتر ہے۔
Ehsas Baldia App KPK اور e-Baldia میں کیا فرق ہے؟
ان دونوں ناموں کی یکسانیت کی وجہ سے اکثر صارفین الجھن کا شکار ہو جاتے ہیں، اس لیے ان کا فرق سمجھنا ضروری ہے:
- احساس بلدیہ (Ehsas Baldia): یہ ایک شہری موبائل ایپ ہے جسے بطور خاص بلدیاتی مسائل کی شکایات درج کرنے اور ان کی پیش رفت (ٹریکنگ) جاننے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ گوگل پلے اسٹور پر یہ ایپ “Ehsas Baldia” کے نام سے دستیاب ہے اور اس کے ڈویلپر کے طور پر Khyber Pakhtunkhwa Information Technology Board درج ہے۔
- ای بلدیہ (e-Baldia): یہ خیبر پختونخوا حکومت کا ایک جامع ڈیجیٹل بلدیاتی پلیٹ فارم ہے۔ یہ نظام تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز (TMAs) اور بلدیاتی اداروں کے مالیاتی امور، پراپرٹی، نیلامی، انتظامی نظام اور عوامی خدمات کے اندرونی نظم و نسق کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
خلاصہ: اگر آپ اپنے محلے یا گلی کے کسی بلدیاتی مسئلے (جیسے صفائی، اسٹریٹ لائٹ، یا پانی) کی فوری شکایت درج کرانا چاہتے ہیں، تو پلے اسٹور سے براہِ راست Ehsas Baldia App KPK ایپ تلاش کر کے ڈاؤن لوڈ کریں۔
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
کیا Ehsas Baldia App KPK سرکاری ایپ ہے؟
Google Play پر Ehsas Baldia کے developer کے طور پر Khyber Pakhtunkhwa Information Technology Board درج ہے۔
Ehsas Baldia App کہاں سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے؟
اینڈرائیڈ صارفین اسے گوگل پلے اسٹور پر “Ehsas Baldia” کے نام سے تلاش کر سکتے ہیں، یا اوپر دیے گئے پلے اسٹور بٹن/لنک کے ذریعے براہِ راست ایپ پیج پر جا سکتے ہیں۔
کیا شکایت کے ساتھ تصویر شامل کی جا سکتی ہے؟
جی ہاں، اپنی شکایت کو درج کرتے وقت تصاویر شامل کرنا ایک بہتر عمل ہے۔
کیا شکایت کا Status معلوم کیا جا سکتا ہے؟
جی ہاں، ایپ complaint progress اور status updates دیکھنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
کیا سابقہ شکایات بھی دیکھی جا سکتی ہیں؟
جی ہاں، ایپ میں complaint history دیکھنے کی سہولت بھی موجود ہے۔
نتیجہ
Ehsas Baldia خیبر پختونخوا حکومت کااپنے شہریوں کے لیے بلدیاتی مسائل رپورٹ کرنے کا ایک اہم ڈیجیٹل ذریعہ ہے۔ جس کے ذریعے شہری سڑکوں، صفائی، پانی، اسٹریٹ لائٹس، ڈرینج، پارکس اور دیگر عوامی سہولیات سے متعلق مسائل کی شکایت درج کر سکتے ہیں، جبکہ شکایت کی تفصیل کے ساتھ location اور تصاویر بھی شامل کی جا سکتی ہیں۔
ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ شہری شکایت درج کرنے کے بعد اس کی progress اور status دیکھ سکتے ہیں، اپنی شکایات کی ہسٹری تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور مسئلہ حل ہونے کے بعد اپنی رائے بھی دے سکتے ہیں۔
Ehsas Baldia App (KPK) ڈاونلوڈ کرنے سے پہلے Google Play پر ایپ کا نام اور developer ضرور چیک کریں تاکہ وہ اصل ایپ ہی ڈاؤن لوڈ کریں۔ اس طرح خیبر پختونخوا میں روزمرہ بلدیاتی مسائل کی بروقت نشاندہی اور متعلقہ اداروں تک ان کی رسائی کا عمل مزید آسان ہو سکتا ہے۔