ہر حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ اسکا دارالحکومت باقی شہروں سے زیادہ خوبصورت اور منفرد نظر آئے، اسکے لئے اپنے ادوار میں مختلف اقدامات اٹھائے جاتے ہیں اور خطیر رقم خرچ کی جاتی ہے تاکہ شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگا سکیں۔
اسی سلسلے کو بڑھاتے ہوئے موجودہ خیبر پختونخوا حکومت نے بھی اپنے صوبائی دارالحکومت کو سرسبز، خوبصورت اور شہریوں کے لیے ایک بہتر رہائشی شہر بنانے کے لیے پشاور ریواٹلائزیشن پلان (Peshawar Revitalization Plan) کا آغاز کیا تھا، جسکے تحت مختلف منصوبے شروع کئے گئے۔
انہی منصوبوں میں ایک شہر کے مختلف علاقوں میں موجود 34 پارکس کی بحالی، اپ گریڈیشن اور جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا جسکے تحت کام کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔
اس منصوبے کے بنیادی مقاصد میں صرف پارکس کی تزئین و آرائش نہیں بلکہ شہریوں کو صحت مند ماحول، بہتر تفریحی سہولیات اور فیملیز کے لیے محفوظ عوامی مقامات کی فراہمی ہے ۔ حکومت کےاس وژن کا مقصد پشاور کو دوبارہ ایک سرسبز اور خوبصورت شہر کے طور پر ترقی دینا ہے، جہاں شہریوں کو بہتر اورمعیاری زندگی گزارنے کے مواقع میسر ہوں۔
پشاور کی تاریخی شناخت اور گرین سٹی کا تصور
پشاور کا شمار برصغیر کے چند قدیم ترین اور ثقافتی شہروں میں کیا جاتا ہے اور تاریخی طور پر یہ”پھولوں کا شہر” بھی کہلاتا رہا ہے۔ شہر کے باغات، درخت اور سبز علاقے اس کی خوبصورتی میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
وقت گزرتا گیا اور شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی، شہری پھیلاؤ، تعمیراتی سرگرمیوں (ہاوسنگ سوسائٹیز اور پلازے وغیرہ)اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے شہر کے متعدد پارکس اور سبز مقامات شدید متاثر ہوئے۔
اسی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پشاور ریواٹلائزیشن پلان متعارف کرایا گیا ہے، تاکہ شہری ماحول کو بہتر بنایا جا سکے اور پشاور کی خوبصورتی کو دوبارہ بحال کیا جا سکے۔

Peshawar Revitalization Plan کیا ہے؟
پشاور ریواٹلائزیشن پلان ایک شہری ترقیاتی منصوبہ ہے، جس کے ذریعے شہر کے موجودہ تفریحی مقامات کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔
اس منصوبے کے بنیادی مقاصد کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:
– عوامی پارکس کی حالت کو بہتر بنانا۔
– شہریوں کو محفوظ اور صاف تفریحی مقامات کی فراہمی۔
– شجرکاری کے ذریعے ماحول کو بہتر بنانا۔
– بچوں، نوجوانوں اور خاندانوں کے لیے بہتر سہولیات پیدا کرنا۔
– پشاور کی خوبصورتی اور ماحولیاتی معیار کو بہتر بنانا۔
34 پارکس کی اپ گریڈیشن کی ضرورت
پشاور کے 34 پارکس کی اپ گریڈیشن کے دوران یہاں مختلف جدید سہولیات کی جا ئیں گی تاکہ یہ ہر عمر کے افراد کے لیے زیادہ مفید اور پرکشش بن سکیں۔
جاگنگ اور واکنگ ٹریکس
مہنگے جمز اور ہیلتھ سینٹرز عام لوگوں کی پہنچ سے باہر ہونے کی وجہ سے شہریوں کی جسمانی صحت کو مختلف مسائل کا سامنا ہے، ان مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے پارکس میں واکنگ اور جاگنگ ٹریکس کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ یہ سہولت خاص طور پر بزرگ افراد، نوجوانوں اور روزانہ ورزش کرنے والے شہریوں کے لیے فائدہ مند ہوگی۔

بچوں کے لیے جدید پلے ایریاز
جدید ہاوسنگ سوسائیٹیز کی تعمیر سے بچوں کیلئے کھیل کے میدان اور تفریحی مقامات ناپید ہوتے جا رہے تھے ان پارکس کے اپ گرید ہونے سے ان کو تفریحی اور صحت مند سرگرمیوں کے لیے محفوظ کھیل کے میدان، جدید جھولے اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاکہ کھلے اور محفوظ ماحول میں وقت گزار سکیں، جو ان کی صحت مند زندگی اور نشونماکیلئے ضروری ہے۔

فیملی تفریحی سہولیات
شہر میں فیمیلیز کیلئے کئی پارکس تو موجود ہیں لیکن ان میں خاندانوں کے لیے آرام دہ نشستیں، سایہ دار جگہیں، خوبصورت لینڈ اسکیپنگ اور بہتر ماحول جیسی سہولیات تقریبا نا ہونے کے برابر تھی، ان پارکس کو اپ گریڈ کر کے یہ تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاکہ شہری اپنے اہلخانہ کے ساتھ معیاری وقت گزار سکیں۔

جدید روشنی اور سیکیورٹی نظام
رات کے اوقات میں اکثر لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے نا خوشگوار واقعات پیش آنے کے خدشات کے پیش نظر ایک جدید اور سولر سسٹم پہ مبنی لائٹنگ کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی تھی جو اس اپ گریڈیشن میں شہریوں کی سہولت اور حفاظت کے لیے جدید ایل ای ڈی اور سولر لائٹنگ سسٹم تنصیب کی جا رہی ہے۔جس سے پارکس میں آمد و رفت مزید آسان اور محفوظ ہو جائے گی۔

شجرکاری: پشاور کو دوبارہ سرسبز بنانے کا منصوبہ
پشاور ریواٹلائزیشن پلان میں شجرکاری کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، کیونکہ بڑھتی ہوئی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت اور پودے لگانے کی ضرورت ہے۔ تاکہ آنے والاے وقت میں ان چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔
اس منصوبے کے تحت:
- کژیر تعداد میں نئے سایہ دار اور پھول دار درخت لگائے جائیں گے۔
- خوبصورت سبزہ زار بنائے جائیں گے۔
- پودوں کی دیکھ بھال کے لیے بہتر آبپاشی کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔
- پارکس کے قدرتی ماحول کو بہتر بنایا جائے گا۔
درخت اور سبز علاقے نا صرف شہر کے درجہ حرارت کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ صاف ہوا، بہتر ماحول اور شہریوں کی صحت کے لیے بھی انتہائی اہم ہیں۔
ماحول دوست پشاور بنانے میں پارکس کا کردار
ترقی یافتہ اور جدید شہروں میں پارکس ناصرف تفریحی مقامات کے طور پہ ضروری تصور کئے جاتے ہیں بلکہ یہ ماحول اور فضا کو بھی بہتر بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
پشاور میں پارکس کی بحالی سے:
- بڑی تعداد میں درخت لگانے سے فضائی آلودگی کو کم کرنےمیں مدد ملے گی۔
- درختوں کی شجرکاری گرمی کی شدت کم کرنے میں کلیدی کردارادا کرے گی۔
- سبزے کی فراوانی سے شہریوں کو صاف اور پرسکون ماحول ملے گا۔
- پرندوں اور دیگر قدرتی حیات کے لیے بہتر ماحول کی فراہمی ممکن ہوگی۔
- منصوبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بھی ایک مثبت قدم ثابت ہو سکتا ہے۔
شہریوں کے لیے فوائد
پشاور ریواٹلائزیشن پلان مکمل ہونے کے بعد شہریوں کو متعدد فوائد حاصل ہوں گے۔
جنکی تفصیل نیچے بیان کی گئی ہے،
- بہتر تفریحی مقامات۔
- بچوں کے لیے محفوظ کھیل کے مواقع۔
- نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیاں۔
- خاندانوں کے لیے معیاری وقت گزارنے کی جگہیں۔
- شہری زندگی کے دباؤ میں کمی۔
پارکس کی بہتری سے لوگوں کو گھر کے قریب ہی تفریح اور ورزش کی سہولت دستیاب ہوگی۔
پشاور کی خوبصورتی اور سیاحت پر اثرات
پشاور نہ صرف ایک تاریخی شہر ہے بلکہ خیبر پختونخوا کا اہم ثقافتی اور تجارتی مرکز بھی ہے۔ خوبصورت پارکس اور بہتر شہری ماحول اس کے مجموعی امیج کو بہتر بنانے میں مدد دیں گے۔

ایک صاف، سرسبز اور خوبصورت شہر مقامی سیاحت کو بھی فروغ دے سکتا ہے، کیونکہ سیاح ہمیشہ ایسے مقامات کو ترجیح دیتے ہیں جہاں شہری سہولیات بہتر ہوں۔
منصوبے کی بروقت تکمیل اور نگرانی
ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی صرف تعمیر تک محدود نہیں ہوتی بلکہ مستقل دیکھ بھال بھی ضروری ہوتی ہے۔
پشاور ریواٹلائزیشن پلان کے تحت اسکے معیار کو برقرار رکھنے، کام کی نگرانی اور بروقت تکمیل پرخصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ شہری طویل عرصے تک ان سہولیات سے فائدہ حاصل کر سکی۔
شہریوں کا کردار
پارکس اور عوامی مقامات کی حفاظت اور دیکھ بھال صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس کیلئے شہریوں کا تعاون بھی ضروری ہے۔
عوام کو چاہیے کہ:
- پارکس کی صفائی کا خیال رکھیں اور کچرہ ادھر ادھر پھینکنے کے بجائے باسکٹ ڈرمز کا استعمال کریں ۔
- پودے اور درخت کسی بھی پارک یا مقام کی خوبصورتی تصور کیے جاتے ہیں اسلئے بطور ذمہ دار شہری اس امر کو یقینی بنائیں کہ ان کو نقصان نا پہنچنے دیں۔
- پارک میں مہیا کی گئی عوامی سہولیات کا ذمہ داری سے استعمال کریں، تاکہ تمام لوگ اس سے لمبے عرصے تک مستفید ہو سکیں۔
عوامی تعاون سے ہی یہ منصوبہ سب کیلئے ایک کامیاب مثال بن سکتا ہے۔
پشاور ریواٹلائزیشن پلان سے متعلق عام سوالات (FAQs)
پشاور ریواٹلائزیشن پلان کیا ہے؟
پشاور ریواٹلائزیشن پلان ایک شہری ترقیاتی منصوبہ ہے جس کا مقصد شہر کے پارکس اور عوامی مقامات کو جدید سہولیات کے ساتھ بہتر بنانا ہے۔
اس منصوبے میں کتنے پارکس شامل ہیں؟
اس منصوبے کے تحت پشاور کے 34 پارکس کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔
اس منصوبے کا بنیادی مقصد کیا ہے؟
اس کا مقصد شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات فراہم کرنا، شجرکاری کو فروغ دینا اور پشاور کو زیادہ خوبصورت اور سرسبز بنانا ہے۔
پارکس کی اپ گریڈیشن سے شہریوں کو کیا فائدہ ہوگا؟
شہریوں کو بہتر تفریحی مقامات، واکنگ ٹریکس، بچوں کے لیے کھیل کے میدان اور صاف ماحول میسر آئے گا۔
موجودہ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے صوبائی دارالحکومت کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ سوات میں بھی 12 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام شروع کر دیا ہے
نتیجہ
پشاور ریواٹلائزیشن پلان صرف پارکس کی بحالی کا منصوبہ نہیں بلکہ ایک بہتر، سرسبز اور جدید پشاور کی تعمیر کی جانب اہم قدم ہے۔
34 پارکس کی اپ گریڈیشن، شجرکاری اور جدید سہولیات کی فراہمی سے شہر کے ماحول، خوبصورتی اور شہریوں کے معیارِ زندگی میں مثبت تبدیلی آنے کی امید ہے۔
اگر یہ منصوبہ کامیابی سے تکمیل پا جائے اور اس کو مستقل بنیادوں پر برقرار رکھا گیا تو پشاور ایک بار پھر پاکستان کے خوبصورت، صاف ستھرے اور ماحول دوست شہروں میں نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے۔
Useful info and atleast in urdu someone started to write about kpk