لوڈ ہو رہا ہے... | 🌤 پشاور: 38°C
شوبز

پشتو سینما کا ڈیجیٹل انقلاب: OTT پلیٹ فارمز نے فلم انڈسٹری کو کیسے نئی زندگی دی؟

خیبر پختونخوا کا روایتی پشتو سینما کلچر ایک زمانے میں صوبے کا سب سے بڑا تفریحی اور معاشی مرکز ہوا کرتا تھا۔ پشاور کے فردوس، شبستان، ناز، اور ناولٹی جیسے تاریخی سینما ہاؤسز صرف فلمیں دکھانے کے مراکز نہیں تھے، بلکہ عیدین اور تہواروں پر اربوں روپے کی نقد گردش کا ذریعہ تھے۔ جس سے نا صرف فلم انڈسٹری بلکہ اس سے جڑے لوگوں کی خوشحالی کا ایک ذریعہ بھی تھا۔

گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ کے عرصے میں پشتو سنیما شدید زوال کا شکار ہوا جسکی وجہ سے فلم سازوں نے اس میں سرمایہ کاری روک دی اور مجبورا سنیما مالکان نے شدید نقصانات اور درج ذیل وجوہات کی بنا پر سینما ہالز کو مسمار کر کے شاپنگ مالز اور پلازوں میں تبدیل کرنا شروع کر دیا:

  • سیکیورٹی خدشات: صوبے میں سیکیورٹی تحفظات اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ۔
  • فیمیلیز کا گریز: سنگل اسکرینز لچر پن اور غیر معیاری اسکرپٹ کی بناء پر فیملیز کی آمد کا خاتمہ۔
  • پراپرٹی کی ویلیو میں اضافہ: پشاور کے مرکز میں زمینوں کی تجارتی قیمتیں (Commercial Land Values( کا اربوں روپے تک پہنچ جانا بھی سنیما حالز کےخاتمے کا ایک اہم جزو بنا۔
Downfall of Pahto Cinema

 سٹریمنگ ایپس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے فروغ سے پہلے انڈسٹری کے تمام  ماہرین اسے پشتو سنیما کا خاتمہ سمجھ رہے تھے۔

“پشتو فلم انڈسٹری کے عروج اور زوال کی مکمل تاریخ

 ان حالات کو سمجھتے ہوئے کچھ نجی پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز نے خاموشی سے “Direct-to-Digital” ماڈل اپنایا۔ جس سےآج پشتو فلمیں اور ڈرامے سینما ہالز کے محتاج رہنے کے بجائے براہِ راست 4K ریزولیوشن میں گلوبل اسٹریمنگ نیٹ ورکس پر ریلیز ہو رہے ہیں۔

پشتو فلمز اور ڈرامہ محض ایک جگہ تک محدود نہیں رہے بلکہ مختلف علاقائی اور عالمی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اپنی شناخت بنا چکے ہیں:

Pashto Cinema Digital Transformation

(الف) ZEE5 اور Amazon Prime (عالمی لائسنسنگ ماڈل)

زی 5 اور ایمزون پرائم کسی تعارف کے محتاج نہیں اور پوری دنیا میں کروڑوں لوگ ان پہ اپنی ہسندیدہ موویز اور سیریز دیکھتے ہیں۔ ان بین الاقوامی سطح کے پلیٹ فارمز کو اوورسیز پختونوں تک رسائی کے لیے پریمیم فلموں کے ڈیجیٹل رائٹس فروخت کیے جاتے ہیں:

  • فلمیں: ‘خبردار’ (Khabardar) اور ‘زما ارمان’ (Zama Arman) (ڈائریکٹر: مظفر خان / اسٹارنگ: ارباز خان، شاہد خان)، اور ایکشن فلم ‘دشمنی’ (Dushmaney) (ڈائریکٹر: سلیم مراد / پروڈیوسر: شاہد خان)۔
  • ماڈل: مڈل ایسٹ اور یو کے کے ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے آن ڈیمانڈ اسٹریمنگ کے لیے لائسنسنگ۔
  • MOBY گروپ کا سٹریمنگ پلیٹ فارم Darya.net جہاں افغان اور پشتو زبان کے ڈرامے، ویب سیریز اور تفریحی شوز ایچ ڈی کوالٹی میں دستیاب ہیں۔

(ب) Tamasha اور Tapmad (مقامی OTT نیٹ ورکس)

پاکستان کی سب سے مقبول مقامی OTT ایپس نے پشتو کے بلاک بسٹر ڈراموں اور ہٹ فلموں کو اپنے پریمیم کیٹلاگ کا حصہ بنایا ہے:

  • ڈرامے: ڈائریکٹر نادر خان کا مشہور ڈراما سیریل ‘تاندې اوربلونه’ (Tande Orbaloona) اور ‘خوگ ژوند’ (Khog Zhwand) (اسٹارنگ: عجب گل، سمبل، جہاں زیب خان)۔
  • فلمیں: ‘بدنام’ (Badnam) (ڈائریکٹر: سلیم مراد) اور ‘سر تیزے’ (Sar Tezey) (ڈائریکٹر: ارباز خان)۔
  • ماڈل: ٹیلی کام سبسکرپشن اور AVOD ماڈل کے تحت کے پی اور پنجاب کی موبائل مارکیٹ کو ہدف بنایا جاتا ہے۔
  • اس کے علاوہ PTCL کے ملکیتی پلیٹ فارم Shoqپہ بھی کچھ پشتو کانٹینٹ دستیاب ہے۔
Pashto Cinema Digital Transformation

(ج) AVT Khyber App اور HUM Pashto 1 پورٹلز

  • پلیٹ فارمز: کچھ اور ایپس (Dedicated iOS/Android Apps) پر ‘زما مینہ’ (Zama Meena) (ڈائریکٹر: قیصر صنوبر) اور ‘مینے نہ توبہ دہ’ (Meena Na Toba Da) جیسے طویل ڈراما سیریلز لائیو اور ویڈیو آن ڈیمانڈ (VOD) پر دستیاب ہیں۔

(د) ڈیجیٹل میوزک پورٹلز (Spotify, Apple Music & SoundCloud)

  • فنکار و پروجیکٹس:  اگر پشتو میوزک کی بات جائے تو بات اور بھی امید افزاء ہے جہاں پشتو میوزک کی لیجنڈ گلوکارہ گل پانڑہ کا بلاک بسٹر ٹریک ‘منگہ پختانہ یو’(Manga Pukhtana Yu)، ہمایوں خان کا روایتی کلام، اور فورٹریس ریکارڈز (Fortress Records) کے بینر تلے سردار علی ٹکر کے کلاسیک رباب و غزل ٹریکس باقاعدہ ان اسٹریمنگ مونیٹائزیشن پر اپلوڈ ہیں۔

پشتو انڈسٹری کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پہ شناخت دینے میں کچھ نامور ناموں نے بہت اعلی کام کیا جس نے پشتو سنیما اور ڈرامہ انڈسٹری کو نئی پہچان مہیا کی۔ 

ان لوگوں کا ذکر نا کرنا سخت زیادتی اور ان کی حوصلہ شکنی ہوگی:

پروڈیوسر / ڈائریکٹراہم پروجیکٹس (فلمیں/ڈرامے)ٹیکنالوجی اور ڈسٹری بیوشن پارٹنر
شاہد خان (پروڈیوسر/ایکٹر)‘شریک’، ‘بدنام’، ‘دشمنی’Pashto HD Movies / یوٹیوب پریمیم اور OTT
ارباز خان (ڈائریکٹر/ایکٹر)‘سر تیزے’، ‘ضدی پختون’RED Cinema Cameras / ZEE5 و پرائیویٹ پورٹلز
سلیم مراد (سینئر ڈائریکٹر)‘خبردار’، ‘خاندانی دشمنی’Sony FX9 / MCNs اور Tamasha App
نادر خان (ڈراما ڈائریکٹر)‘تاندې اوربلونه’، ‘خوگ ژوند’AVT Network / Tapmad اسٹریمنگ

پرائیویٹ پروڈکشن ہاؤسز اور MCNs

پشاور، سوات اور لاہور کے مرکزی نیٹ ورکس جیسے Khyber VillagePashto HD Movies, Musarrat Audio/Video, اور Srour Records  باقاعدہ طور پر ملٹی چینل نیٹ ورکس (MCNs) کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ یہ پروڈکشن ہاؤسز مواد کو YouTube Content ID اور DRMتکنیک کے ذریعے محفوظ بنا کر بین الاقوامی پورٹلز پر جاری کرتے ہیں۔

(آسان الفاظ میں، MCN ایک ایسی تھرڈ پارٹی کمپنی ہوتی ہے جو بہت سے ڈیجیٹل کنٹینٹ کریئیٹرز یا یوٹیوب چینلز کو ایک چھت تلے جمع کرتی ہے اور ان کے چینلز کو پروفیشنل انداز میں چلانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔)

تحقیق سے یہ اہم حقیقت سامنے آتی ہے کہ پشتو شو بز انڈسٹری کی معاشی بقا کا 70٪ سے 80٪ انحصار مشرقِ وسطیٰ )(Middle East کی مارکیٹ پر ہے۔

Pashto Cinema Digital Transformation - Capturing Gulf Market

پشتو ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن کا معاشی بریک ڈاؤن:

  • 55% — مشرقِ وسطیٰ (UAE, KSA, Qatar) -> اعلیٰ ترین CPM اور Ad Revenue
  • 20% — یورپ، برطانیہ اور شمالی امریکہ (Pashtun Diaspora)
  • 15% — پاکستانی مقامی ناظرین -> کم Ad Rates / Low CPM
  • 10% — سوشل میڈیا برانڈز، سپانسرشپ اور پروموشنل لنکس

مالیاتی فائدے کی بنیادی وجوہات:

  1. CPM نرخوں کا فرق: پاکستان میں 1,000 ویوز پر ملنے والا ایڈ ریونیو (CPM) معمولی ہوتا ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات (Dubai/Abu Dhabi) اور سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پختونوں کی طرف سے ملنے والے ویوز کا CPM 5 سے 8 گنا زیادہ ہوتا ہے۔
  2. بجٹ کی ریکوری: اسی اوورسیز پریمیم ٹریفک سے حاصل ہونے والے ریونیو (ڈالر اور خلیجی کرنسیز) کی بدولت پروڈیوسرز سینما ٹکٹ کی فروخت پر انحصار کیے بغیر اپنے پریمیم پروجیکٹس کا بجٹ آسانی سے باؤنس بیک (Recover) کر لیتے ہیں۔

درپیش چیلنجز: پائریسی، ماڈل کی حدود اور سرکاری بے حسی

صنعت کی پیشرفت کے باوجود تین بڑی رکاوٹیں سامنے آئی ہیں:

  1. بے لگام ڈیجیٹل پائریسی (Unregulated Piracy): ٹک ٹاک، فیس بک پیجز اور گمنام ویب سائٹس پر نئی فلموں کے کلپس اور گانے کاپی کر کے اپلوڈ کر دیے جاتے ہیں، جس سے اصل پروڈیوسرز کو فائنینشل نقصان ہوتا ہے۔ اس حوالے سے اگر قانون سازی کی جائے تو اس اندسٹری کو اور بھی ترقی مل سکتی ہے۔
  2. صرف AVOD پر انحصار: پشتو انڈسٹری زیادہ تر AVOD (Ad-Supported Video on Demand) یعنی اشتہارات پر چلنے والے ماڈل پر منحصر ہے۔ جب تک ڈائریکٹ SVOD (Subscription Video on Demand) کا اپنا مستقل پشتو پلیٹ فارم نہیں بنے گا، تب تک 50 کروڑ پلس بجٹ کی میگا فلم بننا مشکل رہے گا۔ آج کل کے ڈیجیٹل دور میں ناصرف آساں ہے بلکہ وقت کی اہم ضرورت بھی ہے۔
  3. حکومتی اعلانات بمقابلہ حقیقت: خیبر پختونخوا کے کلچر اینڈ ہیریٹیج ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ڈیجیٹل آرکائیونگ پورٹل اور فلم فنڈز کے بڑے بڑے دعوے تو کئی بار کیے گئے، لیکن عملی طور پر حکومت کا کوئی ایک بھی باقاعدہ فعال اسٹریمنگ پورٹل نا موجود ہے نا اس حوالے سے کوئی عملی کام کیا گیا ہے۔ یہ تمام تر بزنس نجی انویسٹرز کی اپنی سرمایہ کاری پر چل رہا ہے۔

پشتو سنیما کا پشاور کے پرانے ہالز سے نکل کر اسمارٹ فونز، برانڈڈ ایپس اور بین الاقوامی OTT پلیٹ فارمز پر منتقل ہونا انڈسٹری کی موت نہیں بلکہ ایک کامیاب ڈیجیٹل ارتقا ہے۔ 

اگرچہ سنگل اسکرینز کے دروازے بند ہو چکے ہیں، لیکن 4K ٹیکنالوجی، شاہد خان اور ارباز خان جیسے پروڈیوسرز کی جدید منصوبہ بندی، اور خلیجی ممالک میں مقیم پختونوں کی مالی سرپرستی کی بدولت پشتو شو بز انڈسٹری آج ماضی کے مقابلے میں زیادہ بڑے اور بین الاقوامی کینوس پر موجود ہے۔ 

ضرورت اس امر کی ہے کہ اب خیبر پختونخوا کا اپنا نیٹفلیکس یا ایمزون پرائم جیسا پشتو کا OTT پلیٹ فارم کا قیام نا گزیر ہو چکا ہے۔

📤 شیئر کریں: 📱 واٹس ایپ 📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر

Leave a Comment

📊 KP آج — لائیو
Saturday، 1 August 2026
اسلامی تاریخ — 2026
🌤️ پشاور
38°C
صاف آسمان، گرم
💵 USD/PKR
278
▲ تازہ
⛽ پیٹرول
248 Rs
▼ فی لیٹر
🥇 سونا
236K
▲ تازہ

📱 واٹس ایپ الرٹ

KP کی تازہ خبریں اور جابز — سیدھے واٹس ایپ پر پائیں

📲 ابھی جوائن کریں
KP Updates