لوڈ ہو رہا ہے... | 🌤 پشاور: 38°C
شوبز

ٹاپ 10 کلاسک پشتو ڈرامے: وہ شاہکار کہانیاں جنہوں نے تاریخ رقم کی

ایک زمانہ تھا کہ پشتو فلم انڈسٹری نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ افغانستان اور ایران کے پشتو علاقوں میں بھی بہت مقبول تھی۔ وقت کے ساتھ پشتو فلمز کے زوال کے بعد یہی مقام پشتو ڈراموں نے حاصل کیا بلکہ فلمز سے بھی زیادہ، کیونکہ یہ صرف ٹی وی بلکہ یوٹیوب اور دوسرے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کی بدولت پوری دنیا میں اپنی پہچان بنا چکے ہیں۔

اگر آپ بھی اس انڈسٹری کے بہترین شاہکاروں کی تلاش میں ہیں، تو Top 10 Famous Pashto Dramas کی یہ فہرست ان ڈراموں کا احاطہ کرتی ہے جنہوں نے شائقین کے دل جیتے اور پشتو ثقافت کو عالمی سطح پر نمایاں کیا۔

پشتو ڈرامہ صرف ٹی وی پر نشر ہونے والی ایک کہانی نہیں بلکہ یہ پختون معاشرے، ثقافت، روایات، خاندانی رشتوں اور روزمرہ زندگی کی ایک خوبصورت تصویر بھی ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں میں پشتو زبان میں ایسے ڈرامے اور ٹیلی فلمز پیش کیے گئے جنہوں نے ناظرین کو محظوظ کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرتی مسائل پر سوچنے کا موقع بھی دیا۔

Top 10 Famous Pashto Dramas

مشہور پشتو ڈراموں جو خاص طور پر خیبر پختونخوا، سابق قبائلی اضلاع اور افغانستان کے پشتو بولنے والے علاقوں میں اپنی الگ پہچان کی وجہ سے خاص مقام رکھتے ہیں۔ ان میں پختون معاشرے کے رسم و رواج، گھریلو مسائل، محبت، دوستی، عزت، اعتماد، رشتوں کی اہمیت اور معاشرتی برائیوں کو ایک خوبصورت اور سادہ انداز میں پیش کیا گیاہے۔

اے وی ٹی خیبر، پی ٹی وی اور دیگر پشتو انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارمز  نے پشتو ڈرامہ  کو مقبول بنانے میں کلیدی کردار ادا کیاہے۔ دوسری طرف یوٹیوب اور سوشل میڈیا  پرانے اور نئے پشتو ڈراموں کو نئی نسل میں ایک منفرد پہچان دینے میں اہم کردار ادا کر رہے۔

Top 10 Famous Pashto Dramas کا مکمل جائزہ

 آج ہم کچھ ایسے ڈرامے زیر بحث لائیں گے جن کے کردار، مکالمے اور مناظر لوگوں کو بھول نہیں رہے۔ اور ان کو  پشتو انٹرٹینمنٹ کے شائقین میں خاص مقبولیت حاصل رہی ہے۔

2016ء میںآن ائیر ہونے والا پشتو مزاحیہ ڈراما “لیوانے باچا” پشتو ڈراما انڈسٹری میں ایک منفرد اور یادگار حیثیت رکھتا ہے۔ اس ڈرامے میں پشتو فن کے عظیم اداکار سماعیل شاہد نے اپنی شاندار اور لازوال اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لیے اور منفرد اندازِ سے اس سیریل کو بے حد مقبول بنایا۔

اس ڈرامے کی اصل خوبصورتی اور انفرادیت کی وجہ اسکا صرف روایتی مزاح تک محدود ہونا نہیں، بلکہ ساتھ ساتھ معاشرتی رویوں اور روزمرہ زندگی کے مسائل پر بھی گہرا طنز کرتا ہے۔ کہانی کے مختلف کردار اور ان کے ڈائیلاگز ناظرین کو ہنسانے کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف پہلوؤں پر غور و فکر کرنے پر بھی مجبور کرتے ہیں۔


اسماعیل شاہد کی مخصوص اداکاری اور باکمال تاثرات نے “لیوانے باچا” کو ہر گھر کی پسند بنا دیا۔ آج بھی جب پشتو کے کلاسک اور شاہکار مزاحیہ ڈراموں کا ذکر ہوتا ہے تو “لیوانے باچا” کا نام شائقینِ ڈراما کی فہرست میں سرِفہرست آتا ہے۔

پشتو ڈرامہ “میم زر ما” کا شمار بہترین اور یادگار ڈراموں میں ہوتا ہے جنہیں ناظرین کی جانب سے طویل عرصے تک بے حد پذیرائی حاصل رہی۔ 2021ء میں ٹی وی پر پیش کیے جانے والے اس ڈرامے میں خاندانی مسائل، انسانی رویوں اور سنجیدہ معاشرتی موضوعات کو طنز و مزاح کے دلکش انداز میں بڑی خوبصورتی سے پیش کیا گیا۔

پشتو ڈراما نگاری کی ایک بڑی خوبی اس کی کہانیاں عام پختون گھرانے کے روزمرہ ماحول اور روایات سے جڑی ہونا ہیں، جسکی وجہ سے ناظرین خود کو ان کرداروں اور واقعات کے بہت قریب محسوس کرتے ہیں۔ اس ڈرامے میں بھی معروف اداکار اسماعیل شاہد نے اپنی مخصوص مزاحیہ اداکاری، جاندار تاثرات اور دلچسپ مکالموں سے کہانی کو شائقین کے لیے انتہائی دلکش اور یادگار بنا دیا۔

Top 10 Famous Pashto Dramas Drama Shooting

آج سوشل میڈیا اور digital پلیٹ فارمز پر اس جیسے پشتو ڈراموں کی مسلسل تلاش اس بات کا ثبوت ہے کہ معیاری اور کلاسک پشتو تفریح کے لیے شائقین کا ذوق اور دلچسپی آج بھی قائم ہے۔

2018ء میں آن ایئر ہونے والا یہ ڈراما دیہی اور معاشرتی زندگی کے ان پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے جن کو پختون معاشرے کی روایات اور اقدار میں خاص اہمیت حاصل ہے۔ 

اسکی کہانی میں گاؤں کے پرخلوص ماحول، باہمی تعلقات، خاندانی جڑت، محلے کی چھوٹی بڑی الجھنوں اور روزمرہ زندگی کی مختلف صورتحال کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا۔ اسی خالص مقامی رنگ اور فطری اندازِ بیان نے اسے دیگر ڈراموں سے ایک الگ اور منفرد پہچان دی ہے۔

نمایاں اداکاروں میں اسماعیل شاہد، جہانگیر خان اور سعید رحمان شینو شامل ہیں۔

2011ء میں پیش ہونے والا ڈرامہ “خاندان” کی کہانی ایک سنجیدہ اور فکر انگیز خاندانی موضوع پر مبنی ہے، جس میں اسماعیل شاہد اور سعید رحمان شینو جیسے نامور اور تجربہ کار  اداکاروں نے اپنی جاندار اداکاری سے کہانی کو چار چاند لگا ئے۔

Pashto Drama Shooting

پشتون معاشرے میں خاندان اور رشتوں کی پاسداری ایک بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ والدین، اولاد اور بہن بھائیوں کے مضبوط تعلقات ہماری روزمرہ زندگی کا بنیادی ستون ہیں، یہی وجہ ہے کہ ایسے ڈرامے ناظرین کے ساتھ فوراً ایک گہرا جذباتی تعلق قائم کر لیتے ہیں۔

 ڈرامے میں یہ  پیغام مؤثر طور پہ دیا گیا ہے کہ کس طرح ایک غیر محتاط یا غلط فیصلہ پورے خاندان کے سکون اور رشتوں کی مٹھاس کو متاثر کر سکتا ہے۔ یہی اصلاحی و معاشرتی پہلو ہی اس ڈرامے کو محض عام تفریح سے ایک یادگار خاندانی سیریل کا درجہ دیتا ہے۔

پشتو ڈرامہ “اعتبار” نسبتاً جدید دور کا ایک بہترین اور شاہکار سیریل ہے جو 2023ء میں اے وی ٹی خیبر پر آن ایئر ہوا، اس کی نمایاں کاسٹ میں اسماعیل شاہد اور جہانگیر خان جیسے ممتاز فنکار شامل ہیں جنہوں نے اپنی زبردست اداکاری سے ڈرامہ کے مرکزی کرداروں میں جان ڈال دی۔ 

اس ڈرامے کی کہانی اعتماد، دھوکے اور پختون خاندانی اقدار کے حساس موضوع کے گرد گھومتی ہے۔ اعتماد کسی بھی رشتے کی مضبوط بنیاد ہوتا ہے، لیکن جب یہی اعتماد ٹوٹتا ہے تو خاندانی اور معاشرتی تعلقات کا شیرازہ کس طرح بکھرتا ہے—اس تلخ حقیقت کو ڈرامے میں بے حد خوبصورتی اور مؤثر انداز کے ساتھ فلمایا گیا ہے۔

 پشتو ڈراما انڈسٹری کی روایت رہی ہے کہ تفریح کے ساتھ ساتھ اصلاحی پہلوؤں کو بھی نمایاں کرتی ہے،  “اعتبار” بھی اسی روایت کی ایک بہترین مثال ہے جو ناظرین کو ہنسانے کے ساتھ ایک مثبت معاشرتی پیغام دیتی ہے۔ اے وی ٹی خیبر جیسے پلیٹ فارمز نے ایسے معياری ڈراموں کو گھر گھر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ڈراما “خود غرضہ” کا بنیادی موضوع انسانی خود غرضی اور اس کے منفی اثرات کے گرد گھومتا ہے۔ خود غرضی ایک ایسا منفی رویہ ہے جو صرف ایک فرد کو نقصان نہیں پہنچاتا بلکہ پورے خاندان اور انکے معاشرتی تعلقات کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیتا ہے۔

 پشتو ڈرامہ میں اس نوعیت کے موضوعات کو ہمیشہ خاص اہمیت دی گئی ہے کیونکہ یہ ناظرین کو اپنے آس پاس کے رویوں پر غور و فکر کی دعوت دیتے ہیں۔ سادہ اور عام فہم زبان، فطری حالات اور مضبوط اصلاحی پیغام نے اس ڈرامے کو اصلاحی اور فیملی ڈرامے پسند کرنے والے شائقین کے لیے ایک بہترین انتخاب بنا دیا۔

یہ ڈرامہ 2019 میں آن ائیر ہوا جس میں رحمان شینو اور اسماعیل شاہد نے نمایاں کردار ادا کیے۔

ڈرامہ “تہمت” 2019 میں ریلیز کیا گیا،اس کی کہانی الزام تراشی، اعتماد اور انصاف جیسے انتہائی حساس موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔ کسی بھی شخص پر بغیر تحقیق اور ثبوت کے الزام لگانا ایک سنگین جرم ہے اور یہ کیسے ہنستے بستے خاندانوں کو بکھیر دیتا ہے—اس جذباتی کشمکش کو اسکی کہانی میں بڑی مہارت سے فلمایا گیا ہے۔ 

یہ ڈراما ناظرین کو سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے سچائی کی تحقیق کتنی ضروری ہے۔ بہترین خاندانی ماحول، جذباتی اتار چڑھاؤ اور مضبوط معاشرتی پیغام کی بدولت “تہمت” کا شمار جدید پشتو ڈراموں کے ایک انتہائی اہم اور قابلِ ذکر سیریل کے طور پر ہوتا ہے۔

مرکزی کرداروں میں  اسماعیل شاہد اور جہانگیر خان نمایاں ہیں۔

2022ء میں پیش کیا جانے والا ڈراما “بدنام او رندړ” ایک بہترین اصلاحی پشتو سیریل ہے،جس میں اسماعیل شاہد اور سعید رحمان شینو جیسے سینئر فنکاروں نے اپنی بے مثال اداکاری سے کہانی کے ہر منظر کو انتہائی یادگار بنا یا۔

یہ ڈرامہ اس بات کا خوبصورت اور واضح ثبوت ہے کہ پشتو ڈرامے صرف سطحی مزاح یا روایتی محبت کی کہانیوں تک محدود نہیں، بلکہ اس میں معاشرتی برائیوں، خاندانی تنازعات اور ناانصافی جیسے سنجیدہ مسائل کو بھی جرات سے بیان کیا جاتا ہے۔

 ڈرامے کی کہانی ناظرین کو بہترین تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ گہرا درس بھی دیتی ہے کہ غلط معاشرتی رویوں اور فیصلوں کے نتائج نہ صرف فرد بلکہ پورے خاندان اور ماحول پر کتنا اثر انداز ہوتے ہیں۔

پشتو ٹیلی فلمز اور ڈرامہ انڈسٹری میں جہانگیر خان کا نام  ایک الگ پہچان رکھتا ہے۔ 2017ء میں آن ایئر ہونے والا ڈراما “پاگل” پشتو انٹرٹینمنٹ کا ایک بے حد مقبول اور شاہکار ڈراما ہے، جس میں اسماعیل شاہد اور جہانگیر خان نے اپنی زبردست اداکاری اور باکمال کیمسٹری سے ناظرین  کو دل موہ لیا۔

یہ ڈراما جذبات، محبت اور طنز و مزاح کا ایک ایسا خوبصورت امتزاج  پیش  کرتا ہے جو شائقین کو ہر منظر میں کرداروں کے ساتھ جوڑے رکھتا ہے۔ پشتو ٹیلی فلمز اور مختصر سیریلز کی خاص بات ان کی چست اور براہِ راست کہانی ہوتی ہے، جو ناظرین کو ایک ہی نشست میں مکمل تفریح کا احساس دیتی ہے۔

 مقامی رنگ، پختون کلچر اور نامور اداکاروں کی بے ساختہ اداکاری نے “پاگل” کو پشتو ڈراما شائقین کی فہرست میں ایک خاص اور یادگار مقام دیا ہے۔

2017ء میں آن ایئر ہونے والا پشتو ڈرامہ “دا نظرہ ماشے” طنز و مزاح اور اصلاح سے بھرپور ایک انتہائی مقبول سیریل ہے۔ اس ڈرامے میں پشتو انڈسٹری کے نامور اداکار اسماعیل شاہد اور جہانگیر خان نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، اور دونوں فنکاروں کی زبردست کیمسٹری اور جاندار اداکاری نے ڈرامے کو بے حد یادگار بنا دیا ہے۔

اس ڈرامہ کا پلاٹ گھریلو مسائل، معاشرتی غلط فہمیوں اور روزمرہ زندگی کی ناہمواریوں کے گرد گھومتا ہے، جس میں پختون ثقافت کے روایتی مزاج کو بڑی خوبصورتی اور ظرافت کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اپنے بہترین طنز و مزاح اور بہترین اداکاری کے باعث یہ ڈرامہ ٹی وی پر آن ایئر ہونے کے ساتھ ساتھ یوٹیوب اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی شائقین کی طرف سے بے حد پسند کیا گیا اور آج بھی شوق سے دیکھا جاتا ہے۔

پشتو ڈراموں کی مقبولیت کے پیچھے بہت سی وجوہات ہیں۔ سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ ان ڈراموں میں  اپنےمعاشرے کو مقامی زبان میں پیش کیا جاتا ہے۔

پشتو ڈراموں میں مختلف علاقوں کے لہجوں اور روزمرہ بول چال کو جگہ ملتی ہے۔ ناظرین کو اپنی زبان میں کہانی سننا فطری طور پر زیادہ پسند آتا ہے۔

لباس، روایات، شادی بیاہ، جرگہ، خاندانی تعلقات، مہمان نوازی اور دیگر معاشرتی پہلو پشتو ڈراموں کا حصہ رہے ہیں۔

یہ چیزیں انہیں صرف تفریح نہیں بلکہ ثقافتی دستاویز کی شکل بھی دیتی ہیں۔

زیادہ تر بہترین پشتو ڈراموں میں خاندان اور رشتوں کو مرکزی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی ڈرامے گھر کے تمام افراد ایک ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکتے ہیں۔

پشتو ڈرامہ انڈسٹری میں مزاحیہ کہانیوں کے ساتھ اصلاحی پیغام دینے کی روایت بھی مضبوط رہی ہے۔ اسماعیل شاہد جیسے فنکاروں نے مزاحیہ کرداروں کو مقبول بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

ماضی میں کسی ڈرامے کی مقبولیت کا انحصار ٹی وی نشریات پر زیادہ ہوتا تھا، لیکن ٹیکنالوجی کی ترقی کی بدولت اب صورتحال تبدیل ہو چکی ہے۔

Social Media and Streaming apps

یوٹیوب اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے پرانے پشتو ڈراموں کو دوبارہ ناظرین تک پہنچایا ہے۔ نئی نسل بھی ایسے ڈرامے دیکھ سکتی ہے جو کئی سال پہلے ٹی وی پر نشر ہوئے تھے۔

پشتو مزاحیہ ڈراموں کا ذکر اسماعیل شاہد کے بغیر نا مکمل ہے۔ ان کے مخصوص مزاحیہ انداز، مکالموں کی ادائیگی اور کرداروں نے پشتو انٹرٹینمنٹ میں ایک الگ شناخت بنائی۔

ان کے کئی پرانے کردار آج بھی ناظرین کو یاد ہیں۔ خاص طور پر ایسے کردار جو عام پختون معاشرے کے مسائل اور روزمرہ زندگی کی صورتحال کو مزاحیہ انداز میں پیش کرتے تھے۔

اسی وجہ سے اسماعیل شاہد کے پشتو ڈرامے آج بھی پرانی پشتو ڈرامہ پسند کرنے والے ناظرین میں خاص مقام رکھتے ہیں۔

پشتو زبان کے ٹی وی مواد کو عام ناظرین تک پہنچانے میں اے وی ٹی خیبر کا کردار بھی بہت اہم ہے۔ اس نے پشتو ڈراموں، ٹیلی فلمز، موسیقی اور دیگر تفریحی پروگراموں کیلئے پشتو زبان کے ناظرین کو ایک مستقل پلیٹ فارم فراہم کیا۔

اے وی ٹی خیبر اور دیگر پشتو میڈیا پلیٹ فارمز کی وجہ سے مقامی فنکاروں کو اپنی زبان میں کام کرنے اور ناظرین تک پہنچنے کے مواقع ملے۔

آج تفریح کے ذرائع پہلے کے مقابلے میں لا محدود  ہیں۔ موبائل فون، یوٹیوب، سوشل میڈیا اور مختلف اسٹریمنگ پلیٹ فارمز نے ناظرین کے لیے بے شمار آپشنز پیدا کر دیے ہیں۔اس کے باوجود پشتو کے پرانے ڈرامے اپنی حیثیت  برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

اس کی بنیادی وجہ ان میں موجود سادگی، مقامی ماحول اور حقیقی زندگی سے قربت ہے۔ پرانے ڈراموں کے کردار مصنوعی محسوس نہیں ہوتے بلکہ ناظرین کو اپنے اردگرد کے لوگوں جیسے لگتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ والدین اور بزرگوں کے ساتھ ساتھ نئی نسل بھی ان پرانے ڈراموں کو دوبارہ دیکھ رہی ہے۔

پشتو ڈرامہ انڈسٹری کے لیے موجودہ ڈیجیٹل دور ایک بڑا موقع ہے۔ پہلے ایک ڈرامہ صرف ٹی وی چینل کے شیڈول تک محدود رہتا تھا، لیکن اب اسے دنیا کے مختلف حصوں میں موجود پشتو بولنے والے ناظرین تک با آسانی  پہنچایا جا سکتا ہے۔

پاکستان، افغانستان، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور دیگر ممالک میں موجود پشتو بولنے والی کمیونٹی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنے پسندیدہ ڈرامے دیکھ سکتی ہے۔

اگر آپ پشتو فلم انڈسٹری کے عروج و زوال کی کہانی جاننا چاہتے ہیں تو یہ آرٹیکل آپ کیلئے ہے۔

پشتو فلم انڈسٹری عروج سے زوال تک

اگر معیاری کہانی، اچھی پروڈکشن، مضبوط اداکاری اور جدید انداز کو پختون ثقافت کے ساتھ جوڑا جائے تو پشتو ڈرامہ مستقبل میں مزید بڑے ناظرین تک پہنچ سکتا ہے۔

✍️ مصنف کی خصوصی رائے (از قلم عبدالحفیظ)

اگر موجودہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پشتو کے پرانے ڈراموں کا انگریزی اور دیگر زبانوں میں ترجمہ کر کے انہیں نیٹ فلکس اور دیگر OTT پلیٹ فارمز پر پیش کیا جائے، تو اس سے نہ صرف پشتو ڈراما ترقی کرے گا بلکہ ملک کے لیے خطیر زرمبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے۔ آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ نیٹ فلکس کی طرز پر ایک خالص پشتو پلیٹ فارم قائم کیا جائے تاکہ پشتو زبان، کلچر اور ڈرامے کو عالمی سطح پر ایک نئی پہچان مل سکے۔

پشتو ڈرامے پختون ثقافت، زبان اور معاشرتی زندگی کی نمائندگی کرنے والے اہم تفریحی ذرائع میں شامل ہیں۔ لیوانے باچا، میم زر ما ، دا ٹول کلی گڑھے دے، خاندان، اعتبار، خود غرضہ، تہمت، بادنامہ وراندر، پاگل اور دا نظرہ ماشے جیسے ڈرامے پشتو انٹرٹینمنٹ کے مختلف ادوار اور انداز کی نمائندگی کرتے ہیں۔

کسی ایک فہرست کو تمام ناظرین کی حتمی پسند قرار دینا مشکل ہے، کیونکہ ہر دور اور ہر علاقے کے ناظرین کی پسند مختلف ہو سکتی ہے۔ تاہم یہ بات واضح ہے کہ پشتو ڈراموں نے پختون معاشرے میں تفریح کے ساتھ ساتھ زبان، ثقافت اور معاشرتی موضوعات کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

آج یوٹیوب اور سوشل میڈیا نے ان ڈراموں کو دوبارہ ناظرین کے سامنے لا کر ان کی مقبولیت کو ایک نئی زندگی دی ہے۔ پرانی نسل کے لیے یہ ڈرامے یادوں کا حصہ ہیں جبکہ نئی نسل کے لیے یہ پختون ثقافت اور روایات کو سمجھنے کا ایک ذریعہ بھی بن سکتے ہیں۔

آپ نے ان میں سے کون سا پشتو ڈرامہ دیکھا ہے؟ آپ کے خیال میں سب سے بہترین پشتو ڈرامہ کون سا ہے؟ اپنی پسند کمنٹس یا ہمارے واٹس ایپ پہ ضرور بتائیں۔ 

📤 شیئر کریں: 📱 واٹس ایپ 📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر

Leave a Comment

📊 KP آج — لائیو
Sunday، 9 August 2026
اسلامی تاریخ — 2026
🌤️ پشاور
38°C
صاف آسمان، گرم
💵 USD/PKR
278
▲ تازہ
⛽ پیٹرول
248 Rs
▼ فی لیٹر
🥇 سونا
236K
▲ تازہ

📱 واٹس ایپ الرٹ

KP کی تازہ خبریں اور جابز — سیدھے واٹس ایپ پر پائیں

📲 ابھی جوائن کریں
KP Updates