لوڈ ہو رہا ہے... | 🌤 پشاور: 38°C
Uncategorized

PTA Mobile Registration 2026: موبائل فون رجسٹریشن کا مکمل طریقہ

پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد بیرونِ ملک روزگار یا کاروبار کے سلسلے میں مقیم ہے جو سال بعد یا کاروباری حضرات سالوں بعد مختصر مدت کیلئے پاکستان آتے ہیں۔

موبائل فونز کی PTA Mobile Registration 2026 پالیسی کی وجہ سے پاکستان آنے والے پاکستانیوں کو اکثر اپنے موبائل فون پر پاکستانی سم استعمال کرنے کے لیے پی ٹی اے رجسٹریشن کی ضرورت پیش آتی ہے۔

PTA Mobile Registration 2026

بیرون ملک سے آنے والے افراد میں سے کچھ مختصر مدت کے لیے پاکستان آتے ہیں، جبکہ کچھ اپنا موبائل فون مستقل طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

ان دونوں صورتوں کے لیے رجسٹریشن کا الگ الگ طریقۂ کار ہے۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں کے لیے 120 دن کی عارضی رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے۔ مستقل استعمال کے لیے موبائل فون کی باقاعدہ رجسٹریشن اور قابلِ اطلاق ٹیکس کی ادائیگی ضروری ہو سکتی ہے۔

اس مضمون میں دونوں طریقوں کی مرحلہ وار وضاحت کی گئی ہے، تاکہ آپ اپنی ضرورت کے مطابق درست طریقہ اختیار کر سکیں۔

پاکستان میں بیرون ملک سے لائے گئے موبائل فون کو مقامی موبائل نیٹ ورک پر استعمال کرنے کے لیے اس کی آئی ایم ای آئی (IMEI) متعلقہ PTA نظام میں لیگل منظوری ضروری ہے۔ 

اس مقصد کے لیے حکومت کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (DIRBS) استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ نظام موبائل فون کی شناخت اور اس کی قانونی حیثیت کی جانچ پڑتال کرتا ہے۔ غیر منظور شدہ یا قواعد کے خلاف رجسٹر ہونے والے فون کو پاکستانی موبائل نیٹ ورکس پر بلاک کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ کا فون پہلے ہی منظور شدہ اور رجسٹرڈ ہے تو عام طور پر اسے دوبارہ رجسٹر کرانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

عارضی رجسٹریشن:  بیرونِ ملکرہائش پزیر پاکستانیوں اور ایسے غیر ملکی شہری جو لیگل ویزا پہ مختصر مدت کے لیے پاکستان آتے ہیں اور اپنا ذاتی فون استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ انکو اس سہولت کے تحت ایک فون کو عارضی رجسٹریشن کے زریعے 120 دن تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مستقل رجسٹریشن:  ایسے تمام افراد جو اپنا موبائل فون پاکستانی سم کے ساتھ طویل مدت یا مستقل طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ان کو  PTA کے مطلوبہ ٹیکس کی ادائیگی کے بعد اپنی ڈیوائس کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنا ہوتا ہے۔

سب سے پہلے اگر بات کریں عارضی رجسٹریشن کی تو  پی ٹی اے نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور پاکستان آنے والے غیر ملکی شہریوں کے لیے عارضی موبائل رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرائی ہے۔

PTA Temporary Mobile Registration

جس کے ذریعے اہل افراد اپنے ذاتی موبائل فون کو ہر بار دورۂ پاکستان کے دوران 120 دن تک بغیر کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس ادا کیے استعمال کر سکتے ہیں۔ 

بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنے شناختی کارڈ اور نائیکوپ سے متعلق معلومات کے لیے ہماری NADRA PakID App کی مکمل گائیڈ بھی پڑھ سکتے ہیں۔

یہ سہولت ان افراد کے لیے ہے جو پاکستان میں مختصر مدت کے لیے قیام کرتے ہیں اور اپنا موبائل فون مستقل طور پر پاکستان میں نہیں رکھنا چاہتے۔

نوٹ: اس سہولت سے سال میں صرف ایک بار ہی فائدہ لینا ممکن ہے۔

  • بیرونِ ملک مقیم پاکستانی شہری۔
  • بیرونِ ملک ملازمت کرنے والے پاکستانی۔
  • بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبہ۔
  • پاکستان آنے والے غیر ملکی شہری۔

اس سہولت کے تحت ایک درخواست گزار صرف ایک موبائل فون سال میں ایک ہی بار رجسٹر کروا سکتا ہے۔

درخواست دینے سے پہلے یہ معلومات تیار رکھیں

  1. پاکستانی شناختی کارڈ، نائیکوپ یا متعلقہ شناختی دستاویز۔
  2. پاسپورٹ نمبر۔
  3. پاکستان آمد کی تاریخ اور متوقع روانگی کی تاریخ۔
  4. درخواست گزار کے اپنے نام پر جاری پاکستانی موبائل سم۔
  5. موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر۔
  6. فعال ای میل ایڈریس اور موبائل نمبر۔

موبائل فون کا آئی ایم ای آئی معلوم کرنے کے لیے فون کے ڈائلر میں *#06# ملائیں۔ اگر فون ڈوئل سم ہے تو اس کے دونوں آئی ایم ای آئی نمبر درکار ہوں گے۔

پی ٹی اے کے ڈیوائس رجسٹریشن نظام dirbs کی ویب سائٹ کھولیں

PTA Device Registration System

 یہاں اکاؤنٹ بنانے یا لاگ اِن کرنے کا آپشن منتخب کریں۔

اگر آپ کا پہلے سے اکاؤنٹ موجود نہیں تو نیا اکاؤنٹ بنائیں۔ اپنی شناختی معلومات، ای میل اور مطلوبہ تفصیلات درج کریں۔

اگر پورٹل ای میل یا موبائل نمبر کی تصدیق مانگے تو موصول ہونے والے کوڈ یا لنک کے ذریعے تصدیق مکمل کریں۔

اکاؤنٹ میں لاگ اِن ہونے کے بعد عارضی موبائل رجسٹریشن کے آپشن کا انتخاب کریں۔ درخواست میں اپنی حیثیت کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانی یا غیر ملکی شہری کا متعلقہ آپشن منتخب کریں۔

اپنا پاسپورٹ نمبر، شناختی معلومات، پاکستان آمد کی تاریخ اور متوقع روانگی کی تاریخ درج کریں۔

درخواست میں دی گئی معلومات آپ کے اصل سفری ریکارڈ کے مطابق ہونی چاہییں۔کیونکہ آپ کی پاکستان آمد کی تصدیق امیگریشن ریکارڈ سے کی جاتی ہے۔

اپنے فون کا آئی ایم ای آئی نمبر درج کریں۔ ڈوئل سم فون کی صورت میں دونوں آئی ایم ای آئی نمبر درج کرنا لازمی ہوتا ہے۔

اپنے نام پر جاری شدہ پاکستانی موبائل سم کا نمبر درج کریں۔ اس سہولت کے لیے سم درخواست گزار کے اپنے نام پر رجسٹر ہونا بہت ضروری ہے۔

نظام موبائل آپریٹر کے ذریعے سم کی ملکیت کی تصدیق کرتا ہے۔ اگر سم آپ کے نام پر نہیں ہے تو درخواست آگے نہیں بڑھ سکتی۔

درج کردہ اپنی تمام معلومات دوبارہ چیک کریں اور درست ہونے کی صورت میں درخواست جمع کر وا دیں۔  dirbs نظام آپ کی شناخت، پاکستان آمد اور سم کی ملکیت کی تصدیق کرتا ہے۔

درخواست کی منظوری کے بعد آپ  کوموبائل فون درج کردہ پاکستانی سم کے ساتھ استعمال کرنے کی اجازت مل جاتی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ عارضی رجسٹریشن کے تحت فون صرف اسی سم کے ساتھ مقامی نیٹ ورک پر کام کرے گا جسے درخواست میں درج کیا گیا تھا۔ کسی اور سم کے استعمال پر نیٹ ورک کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

یہ مدت پاکستان آمد کی تاریخ سے شروع ہو جاتی ہے۔  اور 120 دن مکمل ہونے کے بعد عارضی سہولت کے تحت رجسٹر کیے گئے آئی ایم ای آئی مقامی موبائل نیٹ ورک پر استعمال نہیں ہو سکیں گے۔

اگر وہی شخص دوبارہ پاکستان آتا ہے تو اسے دوبارہ درخواست دینا ہوگی۔ اس کے لیے پہلے استعمال کی گئی معلومات کے مطابق عارضی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ فون کو 120 دن سے زیادہ یا مستقل طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو مستقل رجسٹریشن کا طریقہ اختیار کریں۔ کیونکہ یہ سہولت سال میں صرف ایک بار ہی رجسٹریشن کی اجازت دیتی ہے۔

 PTA Mobile Registration for Overseas Pakistanis: مستقل رجسٹریشن کا طریقہ

اگر آپ بیرونِ ملک سے کوئی بھی موبائل فون اپنی فیملی کیلئے پاکستان لائے ہیں اور اسے پاکستانی سم کے ساتھ مستقل استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کو اس فون کیلئے مستقل رجسٹریشن کی ضرورت ہوگی۔

PTA Mobile permanent  Registration for Overseas Pakistanis

اس کیلئے موبائل فون کے آئی ایم ای آئی کی جانچ، قابلِ اطلاق ٹیکس کا تعین اور ٹیکس کی ادائیگی کے بعد ڈیوائس کی رجسٹریشن شامل ہے۔

 موبائل فون پر ٹیکس اور ڈیوٹی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے قواعد کے مطابق لاگو ہوتے ہیں، جبکہ پی ٹی اے ڈیوائس کی تکنیکی جانچ اور رجسٹریشن کے عمل کی ذمہ دارہے۔

مستقل رجسٹریشن کے لیے ضروری چیزیں
  • شناختی کارڈ یا پاسپورٹ۔
  • موبائل فون کا آئی ایم ای آئی  IMEI نمبر۔
  • موبائل فون کا برانڈ اور اس کا ماڈل۔
  • درخواست گزار کی ذاتی معلومات۔
  • قابلِ اطلاق ٹیکس کی ادائیگی کے لیے رقم۔
مرحلہ 1: موبائل فون کا آئی ایم ای آئی معلوم کریں

اپنے موبائل فون کے ڈائلر میں *#06# ملائیں۔ اسکرین پر ظاہر ہونے والا آئی ایم ای آئی IMEI نمبر نوٹ کر لیں۔

 PTA Mobile Registration for Overseas Pakistanis

اگر فون ڈوئل سم ہے تو دونوں آئی ایم ای آئی IMEI نمبر نوٹ کریں۔ فون کے ڈبے پر بھی یہ نمبر درج ہو سکتا ہے۔

مرحلہ 2: پی ٹی اے رجسٹریشن پورٹل کھولیں

پی ٹی اے کے ڈیوائس رجسٹریشن نظام  dirbs کی ویب سائٹ کھولیں:

PTA Device Registration System

یہاں دستیاب رجسٹریشن یا درخواست کے آپشن میں جائیں۔

اپنی شناخت کے مطابق شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی معلومات درج کریں۔

یاد رہے کہ شناختی کارڈ پہ رجسٹریشن کیلئے ٹیکس کی رقم پاسپورٹ کے مقابلے میں زیادہ ہے اس لئے بہتر یہی ہے کہ اگر ممکن ہو تو مستقل رجسٹریشن اپنے پاسپورٹ پہ ہی کروائیں۔

اپنے فون کا آئی ایم ای آئی  IMEI نمبر درج کریں۔ نظام اس کی تکنیکی حیثیت اور درستگی کی جانچ پڑتال کرتا ہے۔

 آئی ایم ای آئی IMEI کے غلط اندراج،  یا اگر یہ ڈپلیکیٹ یا بلاک شدہ ہو تو آپکی درخواست مسترد کی جا سکتی ہے۔

درخواست کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد نظام قابلِ اطلاق کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس کی ادائیگی کے لیے پیمنٹ سلپ آئیڈینٹیفکیشن (PSID) جاری کرتا ہے۔

ٹیکس کی رقم موبائل فون کی تفصیلات اور متعلقہ قواعد کے مطابق مختلف ہوتی ہے۔ اس لیے ہر موبائل فون کے لیے ایک ہی مقررہ رقم نہیں بتائی جا سکتی۔

یہ معلومات آپ کے درج کردہ ای میل اور موبائل نمبر پہ آپکو ارسال کی جاتی ہیں۔

پی ایس آئی ڈی جاری ہونے کے بعد اس پر درج ہدایات کے مطابق ٹیکس کی رقم ادا کریں۔

Payment of Mobile Registration

ادائیگی صرف مجاز بینکنگ ذرائع سے کریں اور اس کی رسید محفوظ رکھیں۔ پی ٹی اے کے مطابق موبائل فون کی رجسٹریشن کے لیے قابلِ اطلاق ٹیکس اور ڈیوٹی کی ادائیگی لازمی ہے۔

ادائیگی کی تصدیق کے بعد متعلقہ نظام میں موبائل فون کا آئی ایم ای آئی رجسٹرہو جاتا ہے۔ جس کے بعد فون پاکستانی موبائل نیٹ ورک پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 PTA Tax Check Online: موبائل فون کا ٹیکس اور رجسٹریشن کیسے چیک کریں؟

موبائل فون خریدنے سے پہلے یا رجسٹریشن کی درخواست دینے سے پہلے اس کی حیثیت معلوم کرنا از حد ضروری ہے۔

آپ موبائل فون کا آئی ایم ای آئی IMEI  نمبر معلوم کر کے پی ٹی اے کے دستیاب ڈیوائس ویریفکیشن نظام  DIRBS سے اس کی حیثیت با آسانی چیک کر سکتے ہیں۔

آفیشل ویب سائٹ:

PTA DIRBS Device Verification

فون کی حیثیت چیک کرتے وقت یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ صرف فون کا آن ہونا یا سم کا چلنا مستقلرجسٹریشن کا ثبوت نہیں۔ کیونکہ عارضی رجسٹریشن یا رومنگ کے ذریعے بھی فون مخصوص مدت تک کام کر سکتا ہے۔

تفصیلعارضی رجسٹریشنمستقل رجسٹریشن
کس کے لیے؟اہل بیرونِ ملک پاکستانی اور غیر ملکیمستقل استعمال کے خواہش مند افراد
مدت120 دنرجسٹریشن برقرار رہنے تک
ٹیکسعارضی سہولت میں ڈیوٹی اور ٹیکس سے استثناقابلِ اطلاق ٹیکس ادا کرنا ہوتا ہے
فون کی تعدادایک ہینڈ سیٹمتعلقہ قواعد کے مطابق
دوبارہ درخواستاگلے دورے پر دوبارہ درخواستعام طور پر دوبارہ ادائیگی درکار نہیں، اگر رجسٹریشن برقرار ہو
Difference between Temprory and Permanent Registration

امیگریشن ریکارڈ کی تصدیق نہیں ہو رہی

اگر آپ پاکستان پہنچ چکے ہیں لیکن پورٹل آپ کی انٹری کی تصدیق نہیں کر رہا تو ممکن ہے سفری ریکارڈ ابھی انکے نظام میں اپڈیٹ نا ہوا ہو۔

اپنے پاسپورٹ کی معلومات دوبارہ چیک کرکے کچھ دیر بعد دوبارہ کوشش کریں ۔

آئی ایم ای آئی غلط ظاہر ہو رہا ہے

فون کے ڈائلر میں *#06# ملا کر نمبر دوبارہ دیکھیں۔ اگر نمبر فون کے ڈبے یا دستاویزات سے مختلف ہو تو متعلقہ سروس سینٹر سے رابطہ کریں۔

پی ایس آئی ڈی یا ٹیکس کی ادائیگی میں مسئلہ

پی ایس آئی ڈی پر درج معلومات اور ادائیگی کی حیثیت چیک کریں۔ ادائیگی صرف مجاز ذرائع سے کریں اور رسید محفوظ رکھیں۔

درخواست منظور ہونے کے باوجود سم نہیں چل رہی

فونری اسٹارٹ کریں، سم کی حالت چیک کریں اور آئی ایم ای آئی کے رجسٹریشن سٹیٹس کی تصدیق کریں۔ اگر مسئلہ برقرار رہے تو متعلقہ موبائل آپریٹر یا پی ٹی اے کو کمپلینٹ کریں۔

یہ تمام عمل ویب سائٹ کے بجائے آپ اپنی سم کے زریعے بھی کر سکتے ہیں اس کیلئے  اپنے موبائل کے ڈائلر سے  #8484* ملائیں اور متعلقہ آپشنز کو منتخب کر کے اپنے IMEI کا اندراج کریں اور درخواست کو مکمل کریں۔

اہم احتیاطیں

  • کسی غیر متعلقہ شخص کو اپنا پاسپورٹ، شناختی کارڈ یا ذاتی معلومات بلا ضرورت نہ دیں۔
  • پی ٹی اے منظوری کے نام پر غیر سرکاری ایجنٹوں کو رقم دینے سے گریز کریں۔
  • موبائل فون خریدتے وقت اس کی رجسٹریشن اور ٹیکس کی حیثیت چیک کریں۔
  • ٹیکس کی رقم معلوم کرنے کے لیے صرف سرکاری نظام پر انحصار کریں۔
  • عارضی رجسٹریشن کو مستقل منظوری ناسمجھیں۔

پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ موبائل فون خریدتے وقت اس کی ٹیکس ادائیگی اور درست رجسٹریشن کی حیثیت ضرور چیک کریں۔

کیا بیرونِ ملک پاکستانی کو 120 دن کی عارضی رجسٹریشن کے لیے ٹیکس دینا ہوتا ہے؟

اہل درخواست گزار کو عارضی رجسٹریشن کی مقررہ مدت کے لیے کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس سے استثنا حاصل ہوتا ہے۔

کیا عارضی رجسٹریشن ہر فون کے لیے حاصل کی جا سکتی ہے؟

یہ سہولت ایک درخواست گزار کے ایک موبائل ہینڈ سیٹ کے لیے سال میں صرف ایک ہی بار فراہم کی گئی ہے۔

کیا 120 دن مکمل ہونے کے بعد فون مستقل طور پر بند ہو جاتا ہے؟

عارضی رجسٹریشن کے تحت رجسٹر کیے گئے آئی ایم ای آئی مقامی موبائل نیٹ ورک پر 120 دن گزرنے پہ استعمال نہیں ہو سکیں گے۔ مستقل استعمال کے لیے متعلقہ رجسٹریشن کا عمل اور ٹیکس کی ادائیگی مکمل کرنا ہوگی۔

کیا پی ٹی اے رجسٹریشن کے لیے موبائل فون پاکستان لانا ضروری ہے؟

عارضی رجسٹریشن کے لیے پاکستان آمد اور امیگریشن ریکارڈ کی تصدیق ضروری ہے۔ مستقل رجسٹریشن کے لیے اپنی صورتِ حال کے مطابق سرکاری پورٹل کی ہدایات پر عمل کریں۔

کیا ٹیکس ادا کرنے کے بعد فون ہمیشہ کے لیے منظور ہو جاتا ہے؟

ٹیکس کی ادائیگی کے بعد متعلقہ نظام میں فون مستقل طور پہ رجسٹر ہو جاتا ہے، بشرطیکہ آئی ایم ای آئی اور ڈیوائس دیگر شرائط پر پورا اترتے ہوں۔

پاکستان میں موبائل فون کی رجسٹریشن آپ کے استعمال کی نوعیت پر منحصر ہوتی ہے۔ اگر آپ اوور سیز پاکستانی ہیں اور مختصر دورے  یا چھٹی گزارنےکے لیے پاکستان آ رہے ہیں تو 120 دن کی عارضی رجسٹریشن آپ کے لیے موزوں ہے۔

لیکن اگر آپ اپنا موبائل فون فیملی کیلئے  مستقل طور پر پاکستانی سم کے ساتھ استعمال  میں رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کومستقل رجسٹریشن اور قابلِ اطلاق ٹیکس کی ادائیگی کا عمل مکمل کرنا ہوگا۔

درست معلومات اور سرکاری پورٹل کے ذریعے درخواست دینے سے آپ غیر ضروری اخراجات اور رجسٹریشن کے مسائل سے بچ سکتے ہیں۔

📤 شیئر کریں: 📱 واٹس ایپ 📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر

Leave a Comment

📊 KP آج — لائیو
Monday، 28 September 2026
اسلامی تاریخ — 2026
🌤️ پشاور
38°C
صاف آسمان، گرم
💵 USD/PKR
278
▲ تازہ
⛽ پیٹرول
248 Rs
▼ فی لیٹر
🥇 سونا
236K
▲ تازہ

📱 واٹس ایپ الرٹ

KP کی تازہ خبریں اور جابز — سیدھے واٹس ایپ پر پائیں

📲 ابھی جوائن کریں
KP Updates