لوڈ ہو رہا ہے... | 🌤 پشاور: 38°C
ٹورازم

Tourism Business License in Khyber Pakhtunkhwa: آن لائن لائسنس حاصل کرنے کا مکمل طریقہ

سیاحت کے حوالے سے خیبر پختونخوا کسی تعارف کا محتاج نہیں، ہر سال لاکھوں لوگ پاکستان بھر اور دنیا بھر سے اپنے خاندانوں کے ساتھ یہاں کا رخ کرتے ہیں، جو نا صرف صوبائی بلکہ مقامی سطح پر بھی معیشت کے فروغ کا باعث بنتا ہے۔ 

اسی اہمیت کے پیش نظر صوبائی حکومت نے سیاحتی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے Tourism Business License in Khyber Pakhtunkhwa کا باقاعدہ نظام متعارف کرایا ہے تاکہ سیاحت سے وابستہ تمام شعبہ جات کو ایک منظم قانونی دائرہ کار میں لایا جا سکے۔

Tourism Business License in Khyber Pakhtunkhwa

دنیا کے اکثر ملک سیاحت کے شعبے سے بھاری ریونیو اکٹھا کرتے ہیں اور اسے باقاعدہ ایک صنعت کا درجہ حاصل ہے۔ اس سلسلے میں وہ ممالک سیاحتی علاقوں میں کاروباروں کیلئے لائسنس جاری کرتے ہیں چاہے وہ ہوٹلز ہوں، گائیڈ ہوں، یا کوئی بھی کاروباری سرگرمی۔

اس سے نا صرف فیس کی مد میں حکومت کو ریونیو ملتا ہے بلکہ اس سے وہ کاروباری ادارے ملکی قانون کی پاسداری کے پابند ہو جاتے ہے جس سے غیرملکی سیاحوں کو تحفظ کا احساس ہوتا ہے ۔

خیبر پختونخوا حکومت نے بھی سیاحت کے شعبے سے وابستہ افراد اور کاروباری اداروں کے لیے ‘ٹورازم بزنس لائسنس’ کا حصول لازمی قرار دے دیا ہے اور اس کے اجراء کو پہلے سے زیادہ آسان اور ڈیجیٹل بنا دیا ہے۔

خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی (KPCTA) کے Tourist Services Wing نے سیاحتی کاروباروں کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ کے لیے آن لائن نظام متعارف کروا دیا ہے، جس کے ذریعے کاروباری افراد گھر بیٹھے درخواست جمع کرانے، ضروری دستاویزات اپ لوڈ کرنے، درخواست کی پیش رفت دیکھنے اور اسکی منظوری کے بعد ڈیجیٹل لائسنس حاصل استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ نظام بطور خاص ایسےتمام کاروباری اداروں کے لیے اہم ہے جو سیاحت اور مہمان نوازی( Hospitality) کے شعبے میں اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ اس میں ہوٹل، گیسٹ ہاؤس، ریسٹورنٹ، کیفے، ٹریول اور ٹور آپریٹرز، رینٹ اے کار سروسز، ٹکٹنگ کاروبار اور ٹورسٹ گائیڈز سمیت مختلف اہم شعبے شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا کے معروف سیاحتی مقامات میں کالام بھی شامل ہے، جہاں ہر سال بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔

کالام کے معروف سیاحتی مقامات

اس آن لائن سہولت کے ذریعے کاروباری افراد نا صرف نئے لائسنس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں بلکہ اپنے کاروبار سے متعلق لائسنسنگ کے عمل کو بھی ڈیجیٹل انداز میں مکمل کر سکتے ہیں۔ Business Management Information System (BMIS) Portal اس پورے عمل کے لیے مرکزی آن لائن پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، جبکہ اس نظام کو KPCTA کا Tourist Services Wing آپریٹ کرتا ہے۔

KP tourism license online نظام کا بنیادی مقصد سیاحتی کاروباروں کو ایک باقاعدہ ریگولیٹری نظام میں لانا اور لائسنسنگ کے عمل کو زیادہ شفاف اور آسان بنانا ہے۔

اس آن لائن نظام کے ذریعے درخواست گزار کو ہر مرحلے کے لیے متعلقہ دفتر کے بار بار چکر لگانے کے بجائے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم استعمال کرنے کی سہولت ملتی ہے۔ جس پہ گھر بیٹھے درخواست جمع ہونے کے بعد اس کی پیش رفت بھی آن لائن ڈیش بورڈ کے ذریعے دیکھی جا سکتی ہے۔

اس اقدام سے سیاحتی کاروباروں کی دستاویزی رجسٹریشن کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سروس کے معیار، شفافیت اور سیاحوں کے لیے زیادہ منظم ماحول پیدا کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

KPCTA کے مطابق اس اقدام کا مقصد کاروباری خدمات کو بہتر بنانا اور خیبر پختونخوا بھر میں محفوظ اور معیاری سیاحت کو فروغ دینا بھی ہے۔ اس طرح لائسنسنگ کا نظام صرف کاروباری اداروں کی رجسٹریشن تک محدود نہیں رہتا بلکہ سیاحتی خدمات کے معیار اور سیاحوں کے لیے بہتر ماحول پیدا کرنے کی کوشش کا بھی حصہ بنتا ہے۔

سیاحتی کاروبار کے لیے لائسنس حاصل کرنے کا ابتدائی مرحلہ آن لائن پورٹل پر اکاؤنٹ بنانا ہے۔ BMIS Portal KP کے ذریعے درخواست گزار اپنے بنیادی کوائف درج کرکے اکاؤنٹ بنا سکتا ہے۔

BMIS Portal KP پر اکاؤنٹ کیسے بنایا جائے؟

عام طور پر رجسٹریشن کے دوران نام، شناختی کارڈ نمبر، رابطہ معلومات، ای میل ایڈریس اور فون نمبر جیسی معلومات درکار ہوتی ہیں۔ اکاؤنٹ بنانے کے بعد درخواست گزار اپنے ڈیش بورڈ میں داخل ہو کر لائسنس کے لیے درخواست کا عمل شروع کر سکتا ہے۔

KP tourism license online کیسے حاصل کریں؟

اکاؤنٹ کی رجسٹریشن کے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکی فراہم کردہ معلومات درست ہوں، کیونکہ درخواست کی جانچ پڑتال اور بعد کے مراحل میں یہی معلومات استعمال ہوتی ہیں۔

BMIS / Tourist E-License Portal

اکاؤنٹ بنانے کے بعد درخواست گزار اپنے کاروبار کی نوعیت کے مطابق متعلقہ category منتخب کرتا ہے۔ اس کے بعد آن لائن application form میں کاروبار اور لائسنس سے متعلق مطلوبہ معلومات درج کی جاتی ہیں۔ درخواست مکمل کرنے سے پہلے payment details اور کاروبار کی نوعیت کو بھی احتیاط سے چیک کرنا ضروری ہے۔

آن لائن درخواست مکمل ہونے کے بعد سسٹم کی جانب سے challan generate کیا جاتا ہے، جسے پرنٹ کرکے مقررہ فیس Bank of Khyber کی کسی بھی برانچ میں جمع کرائی جا سکتی ہے۔ اس کے بعد درخواست کے لیے مطلوبہ دستاویزات پورٹل پر upload کی جاتی ہیں۔

تمام معلومات اور دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد درخواست گزار اپنی درخواست جمع کرتا ہے۔ درخواست جمع ہونے کے بعد اسے متعلقہ محکمہ کو processing اور review کے لیے بھیج دیا جاتا ہے۔

درخواست گزار بی ایم آئی ایس (BMIS) ڈیش بورڈ کے ذریعے اپنی درخواست کی پیش رفت اور موجودہ صورتحال کا آن لائن جائزہ لے سکتا ہے۔ 

درخواست کی جانچ پڑتال کے دوران اگر ‘ٹورسٹ سروسز ونگ’ کی ٹیم کو  مزید معلومات یا کسی اضافی دستاویز کی ضرورت محسوس کرے، تو اس سے متعلق نوٹیفیکیشن بھی ڈیش بورڈ پر ارسال کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے درخواست گزاروں کو چائییے کہ وہ  پورٹل پہ اپنے ڈیش بورڈ کو باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں۔

متعلقہ محکمے کی جانب سے درخواست کی منظور ی کے بعد درخواست گزار کو لائسنس نمبر جاری کر دیا جاتا ہے اور ڈیش بورڈ پر بھی درخواست کی صورتِ حال اپ ڈیٹ ہو جاتی ہے۔ منظوری کے بعد کیو آر کوڈ (QR Code) کا حامل ڈیجیٹل لائسنس براہِ راست ڈیش بورڈ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے، جسے بوقتِ ضرورت پرنٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

خیبر پختونخوا میں سیاحت سے متعلق مختلف کاروباری سرگرمیوں اور اداروں کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور لائسنسنگ کو لازم قرار دیا گیا ہے،اس میں ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز، ریسٹورنٹس، ٹریول اور ٹور ایجنسیاں، رینٹ اے کار سروسز، ٹکٹنگ کاروبار اور ٹورسٹ گائیڈز شامل ہیں۔

Tourism Business License کے لیے کن کاروباروں کو لائسنس حاصل کرنا ہوگا؟

سادہ الفاظ میں اب سیاحوں کو رہائش، کھانے پینے، سفری سہولیات، ٹورز، گاڑیوں کے کرائے، ٹکٹنگ یا گائیڈنگ جیسی خدمات فراہم کرنے والے متعلقہ کاروبار اس نظام کے تحت لازمی لائسنس حاصل کریں گے۔

ٹریول اور ٹور ایجنسیوں کے لیے travel agency license KP حاصل کرنے کا عمل بھی BMIS Portal کے ذریعے آن لائن مکمل کیا جا سکتا ہے۔

درخواست گزار کو سب سے پہلے اپنے کاروبار کی مناسب category منتخب کرنی ہوگی۔ اس کے بعد آن لائن درخواست فارم میں کاروبار اور لائسنس سے متعلق مطلوبہ معلومات درج کی جائیں گی۔

درخواست مکمل کرنے کے بعد فیس کی ادائیگی اور کاروبار کی نوعیت کو چیک کرنا ہوگا۔ اس کے بعد سسٹم سے جاری کردہ چالان کو پرنٹ کرکے مقررہ فیس Bank of Khyber کی کسی بھی برانچ میں جمع کرائی جا سکتی ہے۔

فیس کی ادائیگی کے بعد مطلوبہ ڈاکیومنٹس پورٹل پر اپلوڈ کرکے درخواست جمع کی جائے گی۔ درخواست متعلقہ محکمے کو جانچ پڑتال اور جائزے (Review)کے لیے بھیج دی جائے گی۔

درخواست گزار بی ایم آئی ایس (BMIS) ڈیش بورڈ کے ذریعے اپنی درخواست کی صورتِ حال اور پیش رفت کا کسی بھی وقت آن لائن جائزہ لے سکتا ہے۔

ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کے مالکان کے لیے بھی hotel license KP حاصل کرنے کی سہولت آن لائن دستیاب ہے۔ اس کیلئے درخواست گزار BMIS Portal پر اکاؤنٹ بنانے کے بعد اپنے کاروبار سے متعلق  category منتخب کرے گا اور مطلوبہ معلومات درخواست فارم میں درج کرے گا۔

اس کے بعد فیس کی ادائیگی اور کاروبار کی نوعیت چیک کرکے generated چالان پرنٹ کیا جائے گا اور مقررہ فیس Bank of Khyber کی کسی بھی برانچ میں جمع کرائی جا سکے گی۔

مطلوبہ ضروری کاغذات کو اپلوڈ کرنے کے بعد درخواست جمع کی جائے گی۔ متعلقہ محکمہ درخواست کا جائزہ لے گا اور درخواست گزار BMIS dashboard کے ذریعے اس کی پراگریس اور سٹیٹس دیکھ سکے گا۔

آن لائن نظام کا ایک اہم فائدہ یہ ہے کہ درخواست گزار اپنی درخواست کی پیش رفت خود بھی دیکھ سکتا ہے۔ درخواست جمع ہونے کے بعد اپنے BMIS dashboard میں لاگ اِن کرکے موجودہ status چیک کیا جا سکتا ہے۔

درخواست کی پیش رفت کے دوران Tourist Services Wing کی ٹیم کی جانب سے اگر مزید معلومات یا کسی اضافی دستاویز کی ضرورت ہو تو اس حوالے سے درخواست بھی dashboard پر پوسٹ کی جا سکتی ہے۔

اسی لیے درخواست گزار اپنی درخواست جمع  کرنے کے بعد dashboard کو باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں، تاکہ کسی اضافی معلومات یا ڈاکیومنٹس کی درخواست کی صورت میں بروقت جواب دیا جا سکے۔

متعلقہ محکمہ درخواست اور فراہم کردہ معلومات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کرے گا۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں درخواست گزار کو لائسنس نمبر جاری کر دیا جائے گا اور بی ایم آئی ایس (BMIS) ڈیش بورڈ پر درخواست کی صورتِ حال بھی اپ ڈیٹ کر دی جائے گی۔

QR Generated License

منظوری کے بعد درخواست گزار اپنے بی ایم آئی ایس (BMIS) ڈیش بورڈ سے کیو آر کوڈ (QR Code) کا حامل ڈیجیٹل لائسنس براہِ راست ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔ بوقتِ ضرورت اس ڈیجیٹل لائسنس کو پرنٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

یہ ڈیجیٹل لائسنس کاروباری فرد کے لیے اپنے لائسنس کا ریکارڈ محفوظ رکھنے کا آسان ذریعہ بھی فراہم کرتا ہے۔

خیبر پختونخوا میں سیاحتی شعبے کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور ڈیجیٹل لائسنسنگ کا نظام متعارف ہونے کے بعد کاروباری افراد کے لیے لائسنس کے حصول کا تمام عمل پہلے سے کہیں زیادہ آسان، شفاف اور منظم ہو گیا ہے

اس نظام کے ذریعے:

  • لائسنس کے لیے آن لائن درخواست دی جا سکتی ہے۔
  • کاروبار کی متعلقہ category منتخب کی جا سکتی ہے۔
  • کاروبار اور لائسنس سے متعلق مطلوبہ معلومات آن لائن فراہم کی جا سکتی ہیں۔
  • ضروری ڈاکیومنٹس پورٹل پر اپلوڈ کیے جا سکتے ہیں۔
  • جاری کردہ چلان سے Bank of Khyber کی کسی بھی برانچ میں اپنی مقررہ فیس جمع کرائی جا سکتی ہے۔
  • درخواست کی پیش رفت اور موجودہ صورتِ حال کا بی ایم آئی ایس (BMIS) ڈیش بورڈ کے ذریعے آن لائن جائزہ لیا جا سکتا ہے۔
  • اضافی معلومات یا دستاویزات کی فراہمی سے متعلق پیغام ڈیش بورڈ پر دیکھا جا سکتا ہے۔
  • منظوری کے بعد لائسنس نمبر حاصل کیا جا سکتا ہے۔
  • کیو آر کوڈ (QR Code) کا حامل ڈیجیٹل لائسنس بی ایم آئی ایس (BMIS) ڈیش بورڈ سے ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کیا جا سکتا ہے

اس اقدام کا مقصد کاروباری خدمات کو بہتر بنانا اور خیبر پختونخوا میں محفوظ اور معیاری سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

آن لائن درخواست جمع کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کی آپکی فراہم کردہ معلومات درست  مکمل ہیں۔ دیگر نام، CNIC، موبائل نمبر اور ای میل، کاروباری تفصیلات اور دیگر مطلوبہ معلومات درج کرتے وقت کسی بھی غلطی سے گریز کریں۔

اسی طرح تمام مطلوبہ دستاویزات واضح اور درست شکل میں اپ لوڈ کریں اور درخواست جمع کرانے سے پہلے پورے فارم کو ایک بار پھر غور  سے  چیک کر لیں۔ تاکہ کسی غلطی کا امکان نا رہے۔ 

فیس کی ادائیگی سے قبل اسکی تفصیلات اور اپنے کاروبار کے دائرہ کار (اسکوپ) کی بھی تسلی کے ساتھ تصدیق کر لیں۔ درخواست جمع کرانے کے بعد بی ایم آئی ایس (BMIS) ڈیش بورڈ کو باقاعدگی سےچیک کرتے رہیں، کیونکہ ‘ٹورسٹ سروسز ونگ’ کی جانب سے کسی اضافی معلومات یا دستاویزات سے متعلق پیغام وہیں بھیجا جا سکتا ہے۔

اگر کسی کاروباری فرد کو آن لائن لائسنسنگ کے عمل کے دوران مزید رہنمائی یا مدد درکار ہو تو Tourist Facilitation Helpline 1422 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ سہولت ان تمام افراد کے لیے مفید ہے جو آن لائن درخواست، لائسنسنگ کے عمل یا دیگر متعلقہ معاملات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں سیاحت سے متعلق کاروباروں کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور لائسنسنگ نظام صوبے میں سیاحتی خدمات کو زیادہ منظم اور ڈیجیٹل بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Tourism Business License in Khyber Pakhtunkhwa کے ذریعے ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز، ریسٹورنٹس، ٹریول اور ٹور ایجنسیاں، رینٹ اے کار سروسز، ٹکٹنگ کاروبار اور ٹورسٹ گائیڈز اپنے متعلقہ کاروبار کے لیے آن لائن لائسنسنگ کے عمل سے گزر سکتے ہیں۔

Bپورٹل پر اکاؤنٹ کی رجسٹریشن، کیٹیگری کے انتخاب، فارم کی تکمیل، فیس چالان کے اجراء، بینک آف خیبر میں فیس کی ادائیگی اور دستاویزات کی اپ لوڈنگ سمیت تمام ضروری مراحل آن لائن مکمل کیے جا سکتے ہیں۔

درخواست جمع ہونے کے بعد اسے متعلقہ محکمے کو جانچ پڑتال اور جائزے کے لیے بھیج دیا جاتا ہے، جبکہ درخواست گزار بی ایم آئی ایس (BMIS) ڈیش بورڈ کے ذریعے اپنی درخواست کی پیش رفت اور موجودہ صورتِ حال کو چیک کر سکتا ہے۔

اگر مزید معلومات یا دستاویزات درکار ہوں تو ‘ٹورسٹ سروسز ونگ’ کی جانب سے اس سے متعلق پیغام بھی ڈیش بورڈ پر ارسال کر دیا جاتا ہے۔

درخواست منظور ہونے کے بعد لائسنس نمبر جاری کر دیا جاتا ہے اور کیو آر کوڈ (QR Code) کا حامل ڈیجیٹل لائسنس براہِ راست بی ایم آئی ایس (BMIS) ڈیش بورڈ سے ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کیا جا سکتا ہے۔

📤 شیئر کریں: 📱 واٹس ایپ 📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر

Leave a Comment

📊 KP آج — لائیو
Sunday، 30 August 2026
اسلامی تاریخ — 2026
🌤️ پشاور
38°C
صاف آسمان، گرم
💵 USD/PKR
278
▲ تازہ
⛽ پیٹرول
248 Rs
▼ فی لیٹر
🥇 سونا
236K
▲ تازہ

📱 واٹس ایپ الرٹ

KP کی تازہ خبریں اور جابز — سیدھے واٹس ایپ پر پائیں

📲 ابھی جوائن کریں
KP Updates