خیبر پختونخوا کے تمام بورڈز کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے۔ جہاں بہت سے طلبہ کو کامیابی ملی وہیں کافی طلبہ ناکامی سے بھی دوچار ہوئے۔ خیبر پختونخوا بورڈز نتائج کے بعد ایسے طلبہ کو ایک اور موقع دیتے ہیں تاکہ وہ دوبارہ امتحانات دے کر اپنے فیل شدہ پیپرز پاس کر کے اپنے سال کو ضائع ہونے سے بچا سکیں۔ BISE Kohat Matric Supplementary Exam 2026 ایسے ہی طلبہ کے لیے ایک اہم موقع ہے، جس کے تحت وہ سپلیمنٹری یا ری اپیئر امتحان دے کر اپنی تعلیمی صورتحال بہتر بنا سکتے ہیں۔
BISE Kohat Matric Result 2026 چیک کرنے کے لیے طلباء ہمارا تفصیلی گائیڈ بھی دیکھ سکتے ہیں، جس میں رزلٹ چیک کرنے کا طریقہ اور اہم معلومات شامل ہیں۔
اسی حوالے سے BISE کوہاٹ نے میٹرک (SSC) سپلیمنٹری / Annual-II Examination 2026 کے لیے اہم اعلان جاری کر دیا ہے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ نے امتحانی شیڈول، فیس اور آن لائن درخواست جمع کرانے کے طریقہ کار سے متعلق اہم تفصیلات بھی جاری کی ہیں۔

اعلان کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرک کے Annual-II امتحانات 7 اکتوبر 2026 سے شروع ہوں گے۔ ریگولر، پرائیویٹ، ری اپیئر، سپلیمنٹری اور مارکس امپروومنٹ کے امیدوار مقررہ تاریخوں کے اندر اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
BISE Kohat Matric Supplementary Exam 2026 اہم تاریخیں
طلباء کے لیے سب سے اہم تاریخیں درج ذیل ہیں:
| تفصیل | آخری تاریخ / شیڈول |
|---|---|
| سنگل فیس کی آخری تاریخ | 02 ستمبر 2026 |
| ڈبل فیس کی آخری تاریخ | 10 ستمبر 2026 |
| ٹرپل فیس کی آخری تاریخ | 18 ستمبر 2026 |
| امتحانات کا باقاعدہ آغاز | 07 اکتوبر 2026 |
18 ستمبر 2026 کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔
BISE Kohat Matric Supplementary Fee 2026 – سپلیمنٹری فیس شیڈول
BISE Kohat نے مختلف کیٹیگریز کے امیدواروں کے لیے نارمل، ڈبل اور ٹرپل فیس کا شیڈول بھی جاری کیا ہے۔
| کیٹیگری | سنگل فیس | ڈبل فیس | ٹرپل فیس |
|---|---|---|---|
| نویں جماعت (ریگولر/پرائیویٹ — ری اپیئر/سپلیمنٹری) |
Rs. 3,000 | Rs. 4,200 | Rs. 5,400 |
| دسویں جماعت (ریگولر/پرائیویٹ — تازہ/ری اپیئر) |
Rs. 3,200 | Rs. 4,400 | Rs. 5,600 |
| مارکس امپروومنٹ (نویں، دسویں یا دونوں سال) |
Rs. 3,600 | Rs. 5,100 | Rs. 6,600 |
| اضافی مضامین / دینی اسناد | Rs. 4,200 | Rs. 6,200 | Rs. 8,200 |
ایسے تمام طلباء جو سپلیمنٹری امتحان دینا چاہتے ہیں انکو یہی مشورہ ہے کہ غیر ضروری اضافی فیس سے بچنے کے لیے اپنی درخواست مقررہ وقت اور سنگل فیس کے ساتھ ہی جمع کروا لیں۔
BISE Kohat Supplementary Exam 2026 Miscellaneous Fees – متفرق فیس شیڈول
متحانی فیس کے علاوہ بعض مخصوص معاملات میں اضافی فیس بھی لاگو ہوگی۔
- Change of Center Fee: 5,000 روپے
- Amanuensis Fee: 3,000 روپے
- Result Fee: 500 روپے
– Marks Improvement: اصلی سرٹیفکیٹ وصول کرتے وقت 400 روپے اضافی فیس جمع کروانا ہوگی۔
BISE Kohat Supplementary Exam کے لیے اپلائی کیسے کریں؟
پرائیویٹ اور ری اپیئر امیدواروں کو آن لائن درخواست جمع کرانے کے لیے بورڈ کی ویب سائٹ استعمال کرنا ہوگی۔

درخواست دینے کا طریقہ درج ذیل ہے:
1. BISE Kohat کی آفیشل ویب سائٹ کھولیں۔
2. میٹرک Annual-II / Supplementary Examination 2026 کے آن لائن فارم کا آپشن منتخب کریں۔
3. اپنی مطلوبہ معلومات درج کریں۔
4. متعلقہ امتحانی کیٹیگری منتخب کریں۔
5. آن لائن چالان جنریٹ کریں۔
6. مقررہ فیس National Bank of Pakistan (NBP) کی کسی بھی متعلقہ برانچ میں جمع کروائیں۔
7. آن لائن فارم کا پرنٹ حاصل کریں۔
8. پرنٹ شدہ فارم اور بینک چالان بورڈ کی ہدایات کے مطابق جمع کروائیں۔
ریگولر طلباء کے لیے کیا طریقہ ہوگا؟
سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ریگولر طلباء کا ڈیٹا متعلقہ ادارے اپنے آن لائن پورٹل لاگ اِن کے ذریعے بورڈ کو فراہم کریں گے۔
اس لیے ریگولر طلباء کو چاہیے کہ وہ اپنے اسکول یا کالج کی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں اور فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کے بارے میں بروقت معلومات حاصل کریں۔
BISE Kohat Roll Number Slip 2026:
امتحانات شروع ہونے سے پہلے امیدواروں کی Roll Number Slips بورڈ کی ویب سائٹ سے دستیاب ہوں گی۔
طلباء کو چاہیے کہ امتحان سے قبل اپنی رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کرکے اس پر درج:
- امتحانی مرکز
- رول نمبر
- مضامین
- امتحان کی تاریخ
- امتحان کا وقت
کو اچھی طرح چیک کریں۔
:تصویر سے متعلق اہم ہدایت
BISE Kohat کی جانب سے طلباء کو تصویر کے حوالے سے بھی اہم ہدایت دی گئی ہے۔
امتحان شروع ہونے کے بعد امیدوار کی تصویر میں کسی قسم کی تبدیلی یا تصحیح کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس لیے آن لائن فارم جمع کرواتے وقت امیدوار اپنی تصویر اور دیگر ذاتی معلومات احتیاط سے درج کریں۔
BISE Kohat Matric Annual-II Exam 2026 کن طلباء کے لیے ہے؟
یہ امتحان مختلف کیٹیگریز کے ایسے امیدواروں کے لیے اہم ہے جو:
- نویں جماعت میں سپلیمنٹری یا ری اپیئر کرنا چاہتے ہیں۔
- دسویں جماعت میں ری اپیئر کرنا چاہتے ہیں۔
- دسویں جماعت کا تازہ امتحان متعلقہ کیٹیگری کے تحت دینا چاہتے ہیں۔
- اپنے نمبروں میں بہتری کے لیے Marks Improvement کا امتحان دینا چاہتے ہیں۔
- اضافی مضامین کا امتحان دینا چاہتے ہیں۔
- متعلقہ دینی اسناد/مضامین کی کیٹیگری میں امتحان دینا چاہتے ہیں۔
BISE Kohat Matric Supplementary Exam 2026 Last Date
| فیس کی قسم | آخری تاریخ |
|---|---|
| سنگل فیس | 2 ستمبر 2026 |
| ڈبل فیس | 10 ستمبر 2026 |
| ٹرپل فیس | 18 ستمبر 2026 |
تمام طلباء کو یاد دہانی کروتے چلیں کہ 18 ستمبر 2026 کے بعد کوئی بھی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔ اس لئے کوشش کریں کہ بروقت اپنی دستاویزات اور فیس جمع کروا لیں۔
امتحانات کب شروع ہوں گا؟
BISE Kohat کے مطابق میٹرک (SSC) Annual-II / Supplementary Examination 2026 کا آغاز:
امتحانات کا آغاز: 7 اکتوبر 2026
بورڈ امتحان کے مراکز اور تفصیلی پیپر شیڈول جاری کرے گا، جو یہاں اپڈیٹ کر دیا جائے گا۔

پرائیویٹ اور دوبارہ امتحان دینے والے تمام طلباؑ آخری تاریخ کا انتظار کرنے کے بجائے جلد از جلد اپنی فیس اور درخواست جمع کروا کے اسکا پرنٹ اپنے پاس محفوظ کر لیں۔
خلاصہ:
BISE Kohat Matric Supplementary / Annual-II Exam 2026 کے لیے امتحانات 7 اکتوبر 2026 سے شروع ہوں گے۔ سنگل فیس کے ساتھ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 ستمبر، ڈبل فیس کی آخری تاریخ 10 ستمبر جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ آخری تاریخ 18 ستمبر 2026 ہے۔
امیدوار مقررہ تاریخ کے اندر آن لائن فارم مکمل کرکے چالان کے ذریعے فیس جمع کروائیں اور بورڈ کی ہدایات کے مطابق اپنا فارم جمع کرائیں۔