لوڈ ہو رہا ہے... | 🌤 پشاور: 38°C
تعلیم

BISE Kohat Matric Supplementary Exam 2026: فیس اور آخری تاریخ کا مکمل شیڈول

خیبر پختونخوا کے تمام بورڈز کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے۔ جہاں بہت سے طلبہ کو کامیابی ملی وہیں کافی طلبہ ناکامی سے بھی دوچار ہوئے۔ خیبر پختونخوا بورڈز نتائج کے بعد ایسے طلبہ کو ایک اور موقع دیتے ہیں تاکہ وہ دوبارہ امتحانات دے کر اپنے فیل شدہ پیپرز پاس کر کے اپنے سال کو ضائع ہونے سے بچا سکیں۔ BISE Kohat Matric Supplementary Exam 2026 ایسے ہی طلبہ کے لیے ایک اہم موقع ہے، جس کے تحت وہ سپلیمنٹری یا ری اپیئر امتحان دے کر اپنی تعلیمی صورتحال بہتر بنا سکتے ہیں۔

BISE Kohat Matric Result 2026 چیک کرنے کے لیے طلباء ہمارا تفصیلی گائیڈ بھی دیکھ سکتے ہیں، جس میں رزلٹ چیک کرنے کا طریقہ اور اہم معلومات شامل ہیں۔

اسی حوالے سے BISE کوہاٹ نے میٹرک (SSC) سپلیمنٹری / Annual-II Examination 2026 کے لیے اہم اعلان جاری کر دیا ہے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ نے امتحانی شیڈول، فیس اور آن لائن درخواست جمع کرانے کے طریقہ کار سے متعلق اہم تفصیلات بھی جاری کی ہیں۔

BISE Kohat Matric Supplementary Exam 2026

اعلان کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرک کے Annual-II امتحانات 7 اکتوبر 2026 سے شروع ہوں گے۔ ریگولر، پرائیویٹ، ری اپیئر، سپلیمنٹری اور مارکس امپروومنٹ کے امیدوار مقررہ تاریخوں کے اندر اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

طلباء کے لیے سب سے اہم تاریخیں درج ذیل ہیں:

تفصیل آخری تاریخ / شیڈول
سنگل فیس کی آخری تاریخ 02 ستمبر 2026
ڈبل فیس کی آخری تاریخ 10 ستمبر 2026
ٹرپل فیس کی آخری تاریخ 18 ستمبر 2026
امتحانات کا باقاعدہ آغاز 07 اکتوبر 2026

18 ستمبر 2026 کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔

BISE Kohat نے مختلف کیٹیگریز کے امیدواروں کے لیے نارمل، ڈبل اور ٹرپل فیس کا شیڈول بھی جاری کیا ہے۔

کیٹیگری سنگل فیس ڈبل فیس ٹرپل فیس
نویں جماعت
(ریگولر/پرائیویٹ — ری اپیئر/سپلیمنٹری)
Rs. 3,000 Rs. 4,200 Rs. 5,400
دسویں جماعت
(ریگولر/پرائیویٹ — تازہ/ری اپیئر)
Rs. 3,200 Rs. 4,400 Rs. 5,600
مارکس امپروومنٹ
(نویں، دسویں یا دونوں سال)
Rs. 3,600 Rs. 5,100 Rs. 6,600
اضافی مضامین / دینی اسناد Rs. 4,200 Rs. 6,200 Rs. 8,200

ایسے تمام طلباء جو سپلیمنٹری امتحان دینا چاہتے ہیں انکو یہی مشورہ ہے کہ غیر ضروری اضافی فیس سے بچنے کے لیے اپنی درخواست مقررہ وقت اور سنگل فیس کے ساتھ ہی جمع کروا لیں۔

متحانی فیس کے علاوہ بعض مخصوص معاملات میں اضافی فیس بھی لاگو ہوگی۔

  • Change of Center Fee: 5,000 روپے
  • Amanuensis Fee: 3,000 روپے
  • Result Fee: 500 روپے

– Marks Improvement: اصلی سرٹیفکیٹ وصول کرتے وقت 400 روپے اضافی فیس جمع کروانا ہوگی۔

پرائیویٹ اور ری اپیئر امیدواروں کو آن لائن درخواست جمع کرانے کے لیے بورڈ کی ویب سائٹ استعمال کرنا ہوگی۔

BISE Kohat Matric Supplementary Exam 2026 - how to apply

درخواست دینے کا طریقہ درج ذیل ہے:

1. BISE Kohat کی آفیشل ویب سائٹ کھولیں۔

2. میٹرک Annual-II / Supplementary Examination 2026 کے آن لائن فارم کا آپشن منتخب کریں۔

3. اپنی مطلوبہ معلومات درج کریں۔

4. متعلقہ امتحانی کیٹیگری منتخب کریں۔

5. آن لائن چالان جنریٹ کریں۔

6. مقررہ فیس National Bank of Pakistan (NBP) کی کسی بھی متعلقہ برانچ میں جمع کروائیں۔

7. آن لائن فارم کا پرنٹ حاصل کریں۔

8. پرنٹ شدہ فارم اور بینک چالان بورڈ کی ہدایات کے مطابق جمع کروائیں۔

سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ریگولر طلباء کا ڈیٹا متعلقہ ادارے اپنے آن لائن پورٹل لاگ اِن کے ذریعے بورڈ کو فراہم کریں گے۔

اس لیے ریگولر طلباء کو چاہیے کہ وہ اپنے اسکول یا کالج کی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں اور فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کے بارے میں بروقت معلومات حاصل کریں۔

امتحانات شروع ہونے سے پہلے امیدواروں کی Roll Number Slips بورڈ کی ویب سائٹ سے دستیاب ہوں گی۔

طلباء کو چاہیے کہ امتحان سے قبل اپنی رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کرکے اس پر درج:

  • امتحانی مرکز
  • رول نمبر
  • مضامین
  • امتحان کی تاریخ
  • امتحان کا وقت

کو اچھی طرح چیک کریں۔

BISE Kohat کی جانب سے طلباء کو تصویر کے حوالے سے بھی اہم ہدایت دی گئی ہے۔

امتحان شروع ہونے کے بعد امیدوار کی تصویر میں کسی قسم کی تبدیلی یا تصحیح کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس لیے آن لائن فارم جمع کرواتے وقت امیدوار اپنی تصویر اور دیگر ذاتی معلومات احتیاط سے درج کریں۔

یہ امتحان مختلف کیٹیگریز کے ایسے امیدواروں کے لیے اہم ہے جو:

  • نویں جماعت میں سپلیمنٹری یا ری اپیئر کرنا چاہتے ہیں۔
  • دسویں جماعت میں ری اپیئر کرنا چاہتے ہیں۔
  • دسویں جماعت کا تازہ امتحان متعلقہ کیٹیگری کے تحت دینا چاہتے ہیں۔
  • اپنے نمبروں میں بہتری کے لیے Marks Improvement کا امتحان دینا چاہتے ہیں۔
  • اضافی مضامین کا امتحان دینا چاہتے ہیں۔
  • متعلقہ دینی اسناد/مضامین کی کیٹیگری میں امتحان دینا چاہتے ہیں۔
فیس کی قسم آخری تاریخ
سنگل فیس 2 ستمبر 2026
ڈبل فیس 10 ستمبر 2026
ٹرپل فیس 18 ستمبر 2026

تمام طلباء کو یاد دہانی کروتے چلیں کہ 18 ستمبر 2026 کے بعد کوئی بھی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔ اس لئے کوشش کریں کہ بروقت اپنی دستاویزات اور فیس جمع کروا لیں۔

BISE Kohat کے مطابق میٹرک (SSC) Annual-II / Supplementary Examination 2026 کا آغاز:

امتحانات کا آغاز: 7 اکتوبر 2026

بورڈ امتحان کے مراکز اور تفصیلی پیپر شیڈول جاری کرے گا، جو یہاں اپڈیٹ کر دیا جائے گا۔

BISE Kohat Matric Supplementary Exam 2026 - preparation

پرائیویٹ اور دوبارہ امتحان دینے والے تمام طلباؑ آخری تاریخ کا انتظار کرنے کے بجائے جلد از جلد اپنی فیس اور درخواست جمع کروا کے اسکا پرنٹ اپنے پاس محفوظ کر لیں۔

BISE Kohat Matric Supplementary / Annual-II Exam 2026 کے لیے امتحانات 7 اکتوبر 2026 سے شروع ہوں گے۔ سنگل فیس کے ساتھ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 ستمبر، ڈبل فیس کی آخری تاریخ 10 ستمبر جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ آخری تاریخ 18 ستمبر 2026 ہے۔

امیدوار مقررہ تاریخ کے اندر آن لائن فارم مکمل کرکے چالان کے ذریعے فیس جمع کروائیں اور بورڈ کی ہدایات کے مطابق اپنا فارم جمع کرائیں۔

📤 شیئر کریں: 📱 واٹس ایپ 📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر

Leave a Comment

📊 KP آج — لائیو
Friday، 14 August 2026
اسلامی تاریخ — 2026
🌤️ پشاور
38°C
صاف آسمان، گرم
💵 USD/PKR
278
▲ تازہ
⛽ پیٹرول
248 Rs
▼ فی لیٹر
🥇 سونا
236K
▲ تازہ

📱 واٹس ایپ الرٹ

KP کی تازہ خبریں اور جابز — سیدھے واٹس ایپ پر پائیں

📲 ابھی جوائن کریں
KP Updates