نادرا ایک سرکاری ادارہ جو مارچ 2000 میں باقاعدہ طور پہ نیشنل رجسٹریشن آرگنائزیشن (NRO) اور ڈیجیٹل نیشنل ڈائریکٹوریٹ (DND) کے انظمام کے بعد قائم کیا گیا۔ اپنے قیام کے بعد سے اس نے کچھ اعلی معیار کے سسٹم بنائے جس نے شہریوں کے ڈیٹا کو اور منظم اور محفوظ بنایا۔
ان میں ایک NADRA PakID App 2026 پاکستان کی نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (NADRA) کی سرکاری موبائل ایپلی کیشن ہے، جس کے ذریعے پاکستانی شہری اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے مختلف شناختی خدمات کے لیے آن لائن درخواست دینا بہت آسان بنایا گیا ہے۔
اس ایپ کے ذریعے صارفین کئی شناختی دستاویزات کی تجدید، ترمیم، دوبارہ اجرا اور متعلقہ درخواستوں کا سٹیٹس بآسانی چیک کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنے اور آن لائن فیس ادا کرنے اور کرنے جیسی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

PakID کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ اپنے شناختی کارڈ کی ڈیجیٹل یا آنلائن کاپی بھی حاصل کر سکتے ہیں جو باآسانی پی ڈی ایف فارمیٹ میں ضرورت کے مطابق شئیر کر سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ کئی سروسز سے متعلق کئی ایسے مراحل جو پہلے نادرا دفاتر جا کر کرنا پڑتے تھے،
اب موبائل فون کے ذریعے گھر بیٹھےشروع کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم یہ بات ذہن نشین کرنا ضروری ہے کہ ہر سروس مکمل طور پر گھر بیٹھے مکمل ہوناممکن نہیں۔ درخواست کی نوعیت، شناختی ریکارڈ اور تصدیق کی ضرورت کے مطابق بعض معاملات میں نادرا رجسٹریشن سینٹر جانا لازمی ہو سکتا ہے۔
NADRA PakID App کن پاکستانیوں کے لیے ہے؟
PakID App صرف پاکستان میں موجود شہریوں کے لیے نہیں بلکہ بیرون ملک موجود Overseas Pakistanis کے لیے بھی اہم ڈیجیٹل سہولت ہے۔

یہ ایپ بالخصوص ان افراد کے لیے مفید ہے جو:
- پاکستان میں مقیم پاکستانی شہری ہیں۔
- بیرونِ ملک رہتے ہیں۔
- NICOP رکھتے ہیں۔
- POC کے اہل ہیں۔
- اپنی شناختی دستاویزات کی تجدید یا ترمیم کروانا چاہتے ہیں۔
- گم شدہ شناختی کارڈ یا متعلقہ دستاویز کے دوبارہ اجرا کے لیے اہل ہیں۔
NADRA کی فراہم کردہ سروسز میں CNIC، NICOP، POC، CRC اور FRC سمیت مختلف دستاویزات شامل ہیں، جبکہ PakID ان میں سے متعدد خدمات کے لیے آن لائن درخواست جمع کروانے کا اہم ذریعہ ہے۔
PakID App میں کون کون سی NADRA Online Services دستیاب ہیں؟
PakID میں دستیاب خدمات درخواست گزار کی شناخت، سروس کی قسم اور مخصوص کیس کے مطابق مختلف ہو سکتی ہیں۔
اہم خدمات جو اس ایپ میں شامل کی گئی ہیں:

- CNIC Renewal
- CNIC Modification
- CNIC Reprint/Lost
- NICOP Fresh
- NICOP Renewal
- NICOP Modification
- NICOP Reprint/Lost
- Update of Non-Printable Field
- POC سے متعلق درخواستیں
- مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنا
- درخواست کا اسٹیٹس چیک کرنا
- آن لائن فیس ادا کرنا
- بعض معاملات میں ڈیجیٹل شناختی سہولیات تک رسائی
- پاسپورٹ کی تجدید
- پاسپورٹ کی دوبارہ پرنٹنگ
- پاسپورٹ میں ترمیم
- بائیو میٹرک تصدیق
- اگر نادرا آفس جانا ہو تو پیشگی اپائنمنٹ
- ڈرائیونگ لائسنس
NADRA کی اوورسیز پاکستانیوں کی سروسز میں PakID کے ذریعے شناختی دستاویزات کی پروسیسنگ، فیملی کمپوزیشن، درخواست ٹریکنگ، دستاویزات اپ لوڈ کرنے اور آن لائن فیس ادائیگی جیسی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
CNIC Online کے لیے PakID App کیسے استعمال کریں؟
پاکستان میں موجود شہریوں کے لیے CNIC Online Services PakID کی اہم سہولیات میں شامل ہیں۔
NADRA کے مطابق PakID کے ذریعے CNIC کی تجدید، ترمیم، گمشدہ کارڈ کا دوبارہ اجرا اور بعض غیر مطبوعہ (جن کیلئے پرنٹڈ داستاویزات کی ضرورت نہیں)معلومات کی اپ ڈیٹ جیسی درخواستیں جمع کی جا سکتی ہیں۔
CNIC Renewal کے لیے PakID App کا طریقہ
اگر آپ کے شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے والی ہے یا اس کی تجدید درکار ہے تو عمومی طور پر یہ مراحل اختیار کیے جا سکتے ہیں:
- PakID App کھولیں۔
- اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ میں لاگ اِن کریں۔
- CNIC کی متعلقہ سروس منتخب کریں۔
- اپنی معلومات کی تصدیق کریں۔
- ایپ کی ہدایات کے مطابق تصویر، بائیومیٹرک اور دیگر مطلوبہ معلومات فراہم کریں۔
- مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں۔
- درخواست کا جائزہ لیں۔
- متعلقہ فیس ادا کریں۔
- درخواست جمع کریں۔
- PakID کے ذریعے درخواست کا اسٹیٹس ٹریک کریں۔
NADRA کی موجودہ معلومات کے مطابق PakID میں لائیو تصویر، فنگر پرنٹ بائیومیٹرک، ڈیجیٹل دستخط اور دستاویزات اپ لوڈ کرنے جیسی سہولیات موجود ہیں۔
PakID App Registration: اکاؤنٹ کیسے بنائیں؟
PakID کی کسی بھی آن لائن سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے سب سے پہلے PakID موبائل ایپ پر آپ کا اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔ NADRA کی موجودہ معلومات کے مطابق کوئی بھی پاکستانی شہری CNIC کی تفصیلات، فعال پاکستانی موبائل نمبر اور درست ای میل ایڈریس استعمال کرکے PakID پر اکاؤنٹ بنا سکتا ہے۔

PakID App Registration کے لیے کیا چاہیے؟
اکاؤنٹ بنانے سے پہلے درج ذیل چیزیں تیار رکھیں:
- اپنا CNIC نمبر یا متعلقہ شناختی معلومات
- فعال موبائل نمبر (پاکستانی نمبر)
- فعال ای میل ایڈریس
- اسمارٹ فون
- انٹرنیٹ کنکشن
- موبائل اور ای میل پر موصول ہونے والے OTP کی رسائی
PakID App میں Registration کا طریقہ
مرحلہ 1: PakID App انسٹال کریں
اپنے موبائل فون میں NADRA کی سرکاری PakID Mobile App انسٹال کریں۔ یہ ایپ Android اور iOS دونوں پلیٹ فارمز پہ دستیاب ہے۔
مرحلہ 2: Register کا آپشن منتخب کریں
ایپ کھولنے کے بعد Register پر کلک کریں تاکہ نیا اکاؤنٹ بنانے کا عمل شروع ہو سکے۔
مرحلہ 3: اپنی معلومات درج کریں
رجسٹریشن فارم میں جو معلومات مانگی گئی ہیں وہ درستگی سے درج کریں۔ اس میں آپ کا شناختی کارڈ نمبر، فعال پاکستانی موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس شامل ہوتے ہیں۔
اپنی معلومات بالکل درست درج کریں کیونکہ بعد میں تصدیق کے دوران غلط معلومات کی وجہ سے مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے، اور رجسٹریشن میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔
مرحلہ 4: Next پر کلک کریں
تمام مطلوبہ معلومات درج کرنے کے بعد Next پر کلک کریں تاکہ اگلے مرحلے میں جایا جا سکے۔
مرحلہ 5: موبائل اور ای میل OTP کی تصدیق کریں
تمام ضروری معلومات کے اندراج کے بعد NADRA آپ کے موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس پر باری باری OTP بھیجتا ہے۔ موصول ہونے والے دونوں زرائع پہ OTP درج کرکےایپ میں تصدیق مکمل کریں۔
مرحلہ 6: اکاؤنٹ کی رجسٹریشن مکمل کریں
OTP کی کامیاب تصدیق کے بعد PakID اکاؤنٹ بنانے کا عمل مکمل ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد آپ اپنے اکاؤنٹ میں لاگ اِن کرکے دستیاب خدمات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
اکاؤنٹ بننے کے بعد کیا کیا جا سکتا ہے؟
PakID اکاؤنٹ بنانے کے بعد صارف اپنی اہلیت اور دستیاب سروس کے مطابق مختلف خدمات حاصل کر سکتا ہے، جن میں CNIC، NICOP اور دیگر متعلقہ خدمات شامل ہو سکتی ہیں۔
PakID کے ذریعے درخواست جمع کرانے، دستاویزات اپ لوڈ کرنے، بائیومیٹرک تصدیق، آن لائن فیس ادائیگی اور درخواست کا اسٹیٹس ٹریک کرنے جیسی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔
اگر OTP موصول نہ ہو تو کیا کریں؟
اگر موبائل یا ای میل پر OTP موصول نہ ہو تو:
- موبائل نمبر درست ہونے کی تصدیق کریں۔
- ای میل ایڈریس دوبارہ چیک کریں۔
- Email کے Spam یا Junk فولڈر کو دیکھیں۔
- کچھ دیر انتظار کرکے OTP دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
- اگر مسئلہ برقرار رہے تو NADRA کی سرکاری Help & Support سروس سے رابطہ کریں۔

اہم بات
PakID اکاؤنٹ بنانا اور کسی شناختی دستاویز کی درخواست مکمل کرنادو الگ الگ مراحل ہیں۔ اکاؤنٹ بن جانے کے بعد بھی مخصوص سروس کے لیے اضافی معلومات، دستاویزات، بائیومیٹرک تصدیق (ایپ کے اندر ہی دستیاب) یا نادرا رجسٹریشن سینٹر کا دورہ(اگر ضرورہ ہوا) درکار ہو سکتا ہے۔
اس لیے اکاؤنٹ بنانے کے بعد اپنی مطلوبہ سروس منتخب کرتے وقت اس کی موجودہ Eligibility، Required Documents، Fee اور Application Process تفصیل سے ضرور چیک کر لیں کیونکہ ہر سروس کیلئے درکار ضروری دستاویزات مختلف ہو سکتی ہیں۔
CNIC Modification کے لیے PakID App کیسے استعمال کریں؟
اگر شناختی ریکارڈ میں ایسی معلومات تبدیل کرنی ہوں جن کی ترمیم PakID کے ذریعے ممکن ہو تو متعلقہ CNIC Modification سروس استعمال کی جا سکتی ہے۔
درخواست گزار کو اپنی مطلوبہ ترمیم منتخب کرکے تمام متعلقہ معلومات فراہم کرنا ہوتی ہیں۔ترمیم کی نوعیت کے مطابق NADRA اضافی دستاویزات یا مزید تصدیق بھی طلب کر سکتا ہے۔
اس لیے درخواست جمع کرنے سے پہلے اپنی مطلوبہ ترمیم کے لیے ضروری دستاویزات اور شرائط تفصیل سے چیک کرلیں۔
CNIC Reprint یا Lost Card کے لیے PakID App
اگر شناختی کارڈ گم ہو جائے یا دوبارہ کارڈ درکار ہو تو PakID میں CNIC Reprint/Lost سروس استعمال کی جا سکتی ہے۔
NADRA کے PakID FAQ کے مطابق CNIC کے لیے Renewal، Modification، Reprint/Lost اور Update of Non-Printable Field جیسی خدمات دستیاب ہیں۔
پہلی مرتبہ CNIC بنانے کے لیے PakID App کا کیا طریقہ ہے؟
پہلی مرتبہ CNIC بنوانے کا طریقہ عام CNIC Renewal سے مختلف ہے۔ NADRA کے مطابق پہلی مرتبہ CNIC کی درخواست سرپرست (والدین یا پھر بہن بھائی جو فیملی سرٹیفیکیٹ میں درج ہوں) کے PakID اکاؤنٹ سے شروع کی جا سکتی ہے، لیکن درخواست مکمل کرنے کے باقی مراحل جیسے بائیو میٹرک، فارم کی گزیٹڈ
آفیسر سے تصدیق وغیرہ کے لیے درخواست گزار اورسرپرست کو نادرا مرکز جانا سکتا ہے۔
NICOP Online: PakID App سے NICOP کیسے حاصل کریں؟
National Identity Card for Overseas Pakistanis (NICOP) بیرونِ ملک مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے اہم شناختی دستاویز ہے۔

PakID App اوورسیز پاکستانیوں کے لیے NICOP سے متعلق متعدد خدمات فراہم کرتی ہے، جن میں:
- Fresh NICOP
- NICOP Renewal
- NICOP Modification
- NICOP Reprint/Lost
- Update of Non-Printable Field
شامل ہیں۔
NICOP Renewal کے لیے PakID App کا طریقہ
اگر کسی اوورسیز پاکستانی کی NICOP کی تجدید درکار ہو تو PakID App میں متعلقہ Renewal سروس منتخب کی جا سکتی ہے۔
اس کیلئے نارمل طرایقہ کار یہ ہے:
- PakID App کھولیں۔
- اپنے اکاونٹ میں لاگ اِن کریں۔
- مطلوبہ NICOP سروس منتخب کریں۔
- Renewal کا آپشن منتخب کریں۔
- موجودہ ضروری معلومات چیک کریں۔
- مطلوبہ ضروری معلومات فراہم کریں۔
- ضروری دستاویزات اپ لوڈ کریں۔
- تصویر اور بائیومیٹرک تصدیق کے مراحل مکمل کریں۔
- فیس ادا کریں۔
- درخواست جمع کریں۔
- درخواست کا اسٹیٹس آن لائن چیک کریں۔
مطلوبہ دستاویزات اور تصدیقی مراحل درخواست کی نوعیت کے حساب سے مختلف ہو سکتے ہیں۔
NICOP New Application کیسے شروع کریں؟
جو اوورسیز پاکستانی پہلی مرتبہ NICOP کے لیے اہل ہوں، وہ PakID App میں New NICOP سروس منتخب کرکے درخواست شروع کر سکتے ہیں۔
درخواست کے دوران ذاتی معلومات، مطلوبہ دستاویزات اور مقررہ تصدیقی مراحل مکمل کرنے پڑتے ہیں۔ کچھ مخصوص کیسز میں پاکستانی یا غیر ملکی پاسپورٹ، رہائشی اجازت نامہ اور دیگر متعلقہ دستاویزات درکار ہو سکتی ہیں۔
خاندانی رشتے یا شناخت کی اضافی تصدیق بھی بعض معاملات میں ضروری ہو سکتی ہے۔
NICOP Modification اور Reprint/Lost
اوورسیز پاکستانی PakID کے ذریعے NICOP میں قابلِ ترمیم معلومات تبدیل کرنے یا گم شدہ کارڈ کے دوبارہ اجرا کے لیے متعلقہ سروس استعمال کر سکتے ہیں۔
اگر NICOP گم ہو جائے تو Reprint/Lost سروس استعمال کی جا سکتی ہے۔ درخواست گزار کو ایپ میں دی گئی ہدایات کے مطابق معلومات اور مطلوبہ دستاویزات فراہم کرکے متعلقہ فیس ادا کرنا ہوتی ہے۔
Overseas Pakistanis کے لیے PakID App کے اہم فوائد
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے PakID کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ شناختی دستاویزات سے متعلق متعدد کام بیرونِ ملک رہتے ہوئے آن لائن شروع کیے جا سکتے ہیں۔
PakID کے ذریعے اہل صارفین کو:
- شناختی دستاویزات کی پروسیسنگ
- فیملی کمپوزیشن سے متعلق سہولت
- درخواست ٹریکنگ
- دستاویزات اپ لوڈ کرنے
- آن لائن فیس ادائیگی
- متعلقہ ڈیجیٹل سروسز تک رسائی
جیسے فوائد حاصل ہیں۔
اس سہولت کی وجہ سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بہت سے شناختی معاملات پاکستان آئے بغیر شروع اور حاصل کر سکتے ہیں، اگر متعلقہ سروس ان کے کیس میں آن لائن دستیاب ہو۔
POC Online کے لیے PakID App کیسے استعمال کریں؟
Pakistan Origin Card (POC) پاکستانی نژاد ان افراد کے لیے ہے جو NADRA کی مقررہ اہلیت پر پورا اترتے ہوں۔
NADRA کے مطابق بعض غیر ملکی افراد جن کے والدین یا دادا دادی پاکستانی یا سابق پاکستانی ہوں، سابق پاکستانی شہری، پاکستانی شہری سے شادی شدہ بعض غیر ملکی افراد اور دیگر مقررہ کیٹیگریز POC کے اہل ہو سکتے ہیں۔
New POC کے لیے عمومی طریقہ
- PakID App ڈاؤن لوڈ کریں۔
- اکاؤنٹ بنائیں یا لاگ اِن کریں۔
- New POC منتخب کریں۔
- ذاتی معلومات درج کریں۔
- مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں۔
- ضرورت پڑنے پر نادرا رجسٹریشن سینٹر جائیں۔
- PakID میں درخواست کا اسٹیٹس ٹریک کریں۔
بعض POC درخواستوں میں بائیومیٹرک تصدیق یا تصویر کے لیے نادرا مرکز جانا پڑ سکتا ہے۔
PakID App سے FRC اور Family Registration کی سہولت
Family Registration Certificate (FRC) بھی نادرا کی اہم شناختی دستاویزات میں شامل ہے۔
NADRA اپنی مہیا کردہ خدمات میں FRC کو CNIC، NICOP، POC اور CRC کے ساتھ شمار کرتا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے PakID سروسز میں فیملی کمپوزیشن اور متعلقہ معلومات تک رسائی کی سہولت بھی موجود ہے۔
تاہم FRC یا کسی مخصوص خاندانی سروس کے لیے دستیاب آپشنز اور موجودہ طریقہ کار PakID میں موجود تازہ معلومات کے مطابق چیک کرنا چاہیے۔ فلحال کی دستیاب سہولیات میں FRC پاک آئی ڈی ایپ سے حاصل کیا جا سکتا ہے جسکی فیس تقریبا 2000 پاکستانی روپے ہے۔
PakID App میں بائیومیٹرک تصدیق کیسے ہوتی ہے؟
PakID میں شناخت کی تصدیق کے لیے ڈیجیٹل طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔ NADRA کے مطابق ایپ میں:
- فنگر پرنٹ بائیومیٹرک
- لائیو تصویر
- ڈیجیٹل دستخط
جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
اگر موبائل کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق مکمل نہ ہو اور نادرا سینٹر جانا پڑے، تو خیبر پختونخوا میں موجود NADRA اور Passport Offices کی تفصیلات بھی دیکھیں۔
تاہم ہر درخواست میں تمام مراحل ضرورت کے مطابق مختلف ہو سکتے ہیں۔ اگر موبائل کے ذریعے تصدیق مکمل نہ ہو سکے یا درخواست کی نوعیت اضافی تصدیق کا تقاضا کرے تو نادرا درخواست گزار کو رجسٹریشن سینٹر جانے کی ہدایت کر سکتا ہے۔
نوٹ: زیادہ تر نارمل کیسز میں تصدیقی عمل ایپ کے زریعے ہو جاتا ہے۔
PakID App میں دستاویزات کیسے اپ لوڈ کریں؟
درخواست کے دوران NADRA مطلوبہ دستاویزات کی فہرست فراہم کرتا ہے۔ درخواست گزار موبائل فون کے ذریعے مطلوبہ دستاویزات کی تصاویر یا فائلیں اپ لوڈ کر سکتا ہے۔
اچھے نتائج حاصل کرنے کے لیے:
- دستاویزواضح طور پر نظر آنی چاہیے۔
- تصویر صاف اور واضح ہونی چاہیے۔
- اہم معلومات کٹی ہوئی نہیں ہونی چاہیے۔
- دھندلی یا بہت زیادہ اندھیرے والی تصویر سےاپلوڈ کرنے سے گریز کریں۔
- صرف مطلوبہ اور درست دستاویز اپ لوڈ کریں۔
PakID App میں آن لائن فیس کیسے ادا کریں؟
PakID میں مختلف شناختی خدمات کے لیے آن لائن ادائیگی کی سہولت موجود ہے۔
سروس کے لحاظ سے دستیاب ادائیگی کے طریقوں میں:
- Credit Card
- Debit Card
- JazzCash
- Easypaisa
- e-Sahulat
- Raast
جیسے پلیٹ فارمز شامل ہو سکتے ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ نادرا نے شہریوں کی سہولت کیلئے ایپ کے اندر ہی پیمنٹ کی سہولت فراہم کی ہوئی ہے۔
PakID App میں درخواست کا اسٹیٹس کیسے چیک کریں؟
PakID کے اہم فیچرز میں ایک Application Tracking بھی شامل ہے۔
درخواست جمع کرنے کے بعد صارف اپنے PakID اکاؤنٹ میں متعلقہ درخواست کا اسٹیٹس دیکھ سکتا ہے۔ اگر مزید معلومات یا دستاویزات درکار ہوں تو ایپ میں دی گئی ہدایات کے مطابق فراہم کی جا سکتی ہیں۔
PakID App میں Digital ID اور Digital Cards
NADRA کے موجودہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں بعض ڈیجیٹل کارڈز اور شناختی سہولیات بھی شامل ہیں۔
دستیاب ڈیجیٹل کارڈز میں:
- Digital ID
- Arms License
- Vehicles Card
- NADRA Service Card
- PEC Card
شامل ہیں، تاہم ان کی دستیابی صارف، سروس اور متعلقہ اہلیت کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے۔
NADRA کی Digital ID سہولت میں قابلِ تصدیق دستاویزات کے لیے QR Code اور Offline Verification جیسی خصوصیات بھی بیان کی گئی ہیں۔
PakID Single Sign-On کیا ہے؟
PakID اب صرف شناختی کارڈ کی درخواست تک محدود نہیں رہا۔ NADRA نے PakID Single Sign-On (SSO) کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔
اس سہولت کے ذریعے درست CNIC، NICOP یا POC رکھنے والے اور تصدیق شدہ PakID اکاؤنٹ کے حامل صارف ایک لاگ اِن کے ذریعے متعدد سرکاری آن لائن خدمات تک با آسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
NADRA کے مطابق صارف کی معلومات اس کی اجازت کے بغیرکسی کو بھی شیئر نہیں کی جاتیں۔
PakID App استعمال کرنے کے لیے کن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے؟
PakID استعمال کرتے وقت عام طور پر درج ذیل چیزیں درکار ہو سکتی ہیں:
- اسمارٹ فون
- انٹرنیٹ کنکشن
- فعال موبائل نمبر
- درست CNIC، NICOP یا متعلقہ شناختی معلومات
- مطلوبہ دستاویزات
- صاف اور واضح تصویر
- بائیومیٹرک تصدیق کے لیے مناسب موبائل سہولت
- آن لائن فیس ادا کرنے کا ذریعہ
مطلوبہ چیزیں نامل سروسز کیلئے میسر ہوتی ہیں لیکن یہ کچھ سروسز کے لحاظ سے مختلف بھی ہو سکتی ہیں۔
PakID App میں درخواست مسترد یا واپس کیوں ہو سکتی ہے؟
PakID درخواست میں مسئلہ مختلف وجوہات کی وجہ سے پیدا ہو سکتا ہے، مثلاً:
- غلط معلومات درج کرنا
- NADRA ریکارڈ اور درخواست میں فرق
- غیر واضح دستاویزات
- نامکمل دستاویزات
- بائیومیٹرک تصدیق میں مسئلہ
- تصویر کے معیار کا مسئلہ
- اضافی تصدیق کی ضرورت
- مخصوص سروس کی اہلیت یا تقاضے پورے نہ ہونا
اگر نادرا کی طرف سے مزید معلومات یا دستاویزات طلب کی گئی ہیں تو درخواست گزار کو PakID میں فراہم کردہ ہدایات کے مطابق فوری فراہم کرنی چاہیے۔
PakID App استعمال کرتے وقت کن غلطیوں سے بچنا چاہیے؟
غیر سرکاری ایپ سے گریز کریں
PakID صرف نادرا کی سرکاری ایپ یا سرکاری ویب سائٹ سے حاصل کریں۔ نادرا اپنی ویب سائٹ پر PakID کو اپنی Official NADRA Mobile Application قرار دیتا ہے۔
غلط معلومات درج نہ کریں
نام، تاریخ پیدائش، والدین کی معلومات اور دیگر شناختی تفصیلات درج کرتے وقت خاص احتیاط کریں، کہ غلط اندراج نا ہو۔
غیر واضح دستاویز اپ لوڈ نہ کریں
دھندلی، کٹی ہوئی یا غیر واضح دستاویز درخواست میں مسائل ہ پیدا کر سکتی ہیں، اسلئے ساری دستاویزات کو اچھے سکینر سے سکین کرنے کے بعد اپ لوڈ کریں یا اگر موبائل سے سکین کر رہے تو بیک کیمرا سہی سے صاف کر کے استعمال کریں۔
اپنا اکاؤنٹ کسی دوسرے شخص کے حوالے نہ کریں
اپنی شناختی معلومات، پاس ورڈ، OTP اور دیگر حساس معلومات کسی غیر متعلقہ شخص کے ساتھ شیئر نہ کریں، تاکہ کسی بھی قسم کی پیچیدگی یا نا خوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
جعلی ویب سائٹس سے بچیں
فیس، درخواست اور شناختی معلومات صرف نادرا کے سرکاری پلیٹ فارم کے ذریعے فراہم کریں، اور کسی بھی انجان یا غیر متعلقہ ویب سائٹ پہ اپنی معلومات کو شئیر نا کریں۔
PakID App اور NADRA Registration Centre میں کیا فرق ہے؟
PakID App کا مقصد نادرا کی بہت سی شناختی خدمات کو ڈیجیٹل بناکر گھر بیٹھے راسئی فراہم کرنا ہے، جبکہ نادرا رجسٹریشن سینٹر ان معاملات کودیکھتا ہے جن میں فزیکل تصدیق یا اضافی کارروائی درکار ہو۔
PakID کے ذریعے:
- درخواست آن لائن شروع کی جا سکتی ہے۔
- دستاویزات اپ لوڈ کی جا سکتی ہیں۔
- فیس ادا کی جا سکتی ہے۔
- درخواست ٹریک کی جا سکتی ہے۔
نادرا رجسٹریشن سینٹر میں ضرورت کے مطابق:
- اضافی تصدیق
- بائیومیٹرک کارروائی
- تصویر
- اصل دستاویزات کی جانچ
- پیچیدہ شناختی معاملات کی تکمیل
- گزیٹڈ آفیسر یا اپنے علاقے کے ناظم یا مشران سے تصدیقی عمل
ہو سکتی ہے۔
اس لیے PakID کو نادرا سینٹر کا مکمل متبادل سمجھنے کے بجائے نادرا کی ڈیجیٹل سروسز کا مرکزی ذریعہ سمجھنا زیادہ درست ہے۔
Overseas Pakistanis کے لیے PakID App کیوں اہم ہے؟
بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نادرا کی ڈیجیٹل خدمات کی حامل PakID App خاص اہمیت رکھتی ہیں کیونکہ شناختی دستاویزات سے متعلق ہر معاملے کے لیے پاکستان آنا عملی طور پر خاصا دشوار ہو سکتا ہے۔
PakID کے ذریعے اہل اوورسیز پاکستانی:
- NICOP کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
- NICOP Renew کرا سکتے ہیں۔
- NICOP میں قابلِ ترمیم معلومات اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔
- گم شدہ NICOP کے دوبارہ اجرا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
- POC سے متعلق دستیاب درخواستیں دے سکتے ہیں۔
- مطلوبہ دستاویزات آن لائن اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
- فیس ادا کر سکتے ہیں۔
- درخواست کا اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں۔
PakID App کی موجودہ سرکاری حیثیت
NADRA کی موجودہ معلومات کے مطابق PakID اس کی سرکاری آفیشل موبائل ایپ ہے، جو Android اور iOS دونوں پلیٹ فارمز پہ دستیاب ہے۔
NADRA کی PakID معلومات کا موجودہ ورژن 7 جولائی 2026 کو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔ چونکہ فیس، سروسز، دستاویزات اور پراسیسنگ کے تقاضے وقت کے ساتھ تبدیل ہو سکتے ہیں، اس لیے درخواست دینے سے پہلے نادرا کی تازہ سرکاری معلومات ضرور چیک کریں۔
NADRA PakID App کے بارے میں اکثر پوچھے جانے والے سوالات
کیا PakID App نادرا کی سرکاری ایپ ہے؟
جی ہاں، PakID نادرا کی سرکاریآفیشل موبائل ایپ ہے، جو شناختی خدمات، درخواستوں اور ٹریکنگ کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
کیا اوورسیز پاکستانی PakID App استعمال کر سکتے ہیں؟
جی ہاں۔ نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی PakID کے ذریعے متعدد آن لائن خدمات فراہم کی ہیں۔
کیا PakID App سے NICOP Online بن سکتی ہے؟
اہل درخواست گزار PakID کے ذریعے Fresh NICOP، Renewal، Modification اور Reprint/Lost جیسی دستیاب خدمات کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
کیا PakID App سے CNIC Renewal ہو سکتی ہے؟
جی ہاں، نادرا کے مطابق CNIC Renewal PakID کے ذریعے دستیاب خدمات میں شامل ہے۔
کیا پہلی بار CNIC PakID سے بن سکتا ہے؟
درخواست شروع کی جا سکتی ہے، لیکن پہلی مرتبہ CNIC کے لیے بعض مراحل مکمل کرنے کے لیے درخواست گزار اور خون کے رشتہ دار کو نادرا مرکز جانا پڑ سکتا ہے۔
کیا PakID App سے گم شدہ CNIC دوبارہ حاصل کیا جا سکتا ہے؟
جی ہاں، PakID میں CNIC کے لیے Reprint/Lost سروس موجود ہے۔
کیا PakID App سے POC کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے؟
جی ہاں، اہل افراد PakID کے ذریعے New POC کی درخواست شروع کر سکتے ہیں۔ بعض صورتوں میں بائیومیٹرک تصدیق یا تصویر کے لیے نادرا مرکز جانا پڑ سکتا ہے۔
کیا PakID App میں درخواست ٹریک کی جا سکتی ہے؟
جی ہاں، درخواست ٹریکنگ PakID کی بنیادی سہولیات میں شامل ہے۔
کیا PakID App سے فیس آن لائن ادا کی جا سکتی ہے؟
جی ہاں، سروس کے لحاظ سے مختلف ادائیگی کے طریقے دستیاب ہو سکتے ہیں، جن میں Credit/Debit Card، JazzCash، Easypaisa، e-Sahulat, Nayapay, Zindagi App اور Raast شامل ہیں۔
کیا ہر نادرا کام PakID App سے مکمل ہو جاتا ہے؟
نہیں۔ بہت سی خدمات آن لائن شروع یا مکمل کی جا سکتی ہیں، لیکن بعض درخواستوں میں اضافی تصدیق یا نادرا رجسٹریشن سینٹر کا دورہ ضروری ہو سکتا ہے۔
PakID App 2026: آخری بات
NADRA PakID App پاکستانی شہریوں اور اوورسیز پاکستانیوں کو شناختی خدمات کی فراہمی کو زیادہ آسان اور ڈیجیٹل بنانے کی سمت میں ایک اہم سہولت ہے۔
پاکستان میں موجود شہری CNIC Renewal، Modification اور Reprint/Lost جیسی خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جبکہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے NICOP کی Fresh، Renewal، Modification اور Reprint/Lost خدمات خاصی اہمیت رکھتی ہیں۔
اس کے علاوہ PakID میں دستاویزات اپ لوڈ کرنے، بائیومیٹرک تصدیق، لائیو تصویر، ڈیجیٹل دستخط، آن لائن فیس ادائیگی اور درخواست کی ٹریکنگ جیسی سہولیات بھی شامل ہیں۔
تاہم صارفین کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ہر سروس کے تقاضے ایک جیسے نہیں ہوتے۔ بعض درخواستیں مکمل طور پر آن لائن مکمل ہو سکتی ہیں، جبکہ بعض معاملات میں اضافی تصدیق یا نادرا سینٹرجاناضروری ہوجاتا ہے۔
درخواست جمع کروانے سے پہلے اپنی درکار سروس کی موجودہ فیس، مطلوبہ دستاویزات، پراسیسنگ ٹائم اور تازہ شرائط نادرا کی سرکاری ویب سائٹ سے ضرور چیک کریں۔