لوڈ ہو رہا ہے... | 🌤 پشاور: 38°C
جابز

Rescue 1122 Jobs 2026: آسامیوں کی مکمل تفصیل، اہلیت اور Apply Online طریقہ

سرکاری ملازمت کا خواب ہر تعلیم یافتہ نوجوان دیکھتا ہے جو آج کل کے دور میں تھوڑا سا مشکل ایسے ہے کہ ایک آسامی کیلئے ہزاروں امیدوار درخواست اس امید پہ جمع کرواتے ہیں۔ کہ شاید قسمت ان پہ مہربان ہو جائے۔

 اب خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کے لیے سرکاری ملازمت حاصل کرنے کا ایک شاندار موقع میسر آیاہے۔ Rescue 1122 Jobs 2026 کے تحت خیبرپختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس نے مختلف اضلاع کے لیے باقاعدہ اور  مجموعی طور پر 800 نئی آسامیوں کا اعلان کیا ہے۔

Rescue 1122 Jobs 2026

ان آسامیوں میں ایمرجنسی فائر ریسکیور، میڈیکل ٹیکنیشن، اور ڈرائیور کی پوسٹیں شامل ہیں جس کیلئے آن لائن درخواستیں ETEA کے ذریعے وصول کی جائیں گی۔

ان آسامیوں کیلئے خیبرپختونخوا کا ڈومیسائل رکھنے والے پاکستانی شہری اپنی درخواست دے سکتے ہیں، جبکہ خواتین اور اقلیتی برادری سےامیدوار بھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔

 آن لائن درخواستیں جمع  کروانے کا آغاز 15 ستمبر 2026 سے ہوگا اور  آخری تاریخ 15 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔

اس مضمون میں Rescue 1122 Jobs 2026 کی آسامیوں، تعلیمی قابلیت، عمر کی حد، ڈومیسائل، جسمانی معیار، ٹیسٹ، درخواست دینے کا طریہ کار، درکارضروری دستاویزات اور دیگر اہم شرائط کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔

حالیہ بھرتی میں مجموعی طور پر 800 آسامیاں شامل ہیں۔ یہ نشستیں تین مختلف عہدوں کے لیے مختص کی گئی ہیں:

عہدہسکیلآسامیوں کی تعدادعمر
Emergency Medical TechnicianBPS-1235022 تا 35 سال
Fire RescuerBPS-1117522 تا 35 سال
DriverBPS-0627522 تا 35 سال
کل800

یہ تمام آسامیاں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کے لیے ہیں اور امیدواروں کی تعیناتی بھی محکمہ کی ضرورت کے مطابق کسی بھی ضلع میں کی جا سکتی ہے۔

موجودہ اشتہار میں تین اہم پوسٹیں شامل ہیں:

اس پوسٹ کے لیے 350 نشستیں رکھی گئی ہیں۔

Emergency Medical Technician — BPS-12

امیدوار کے پاس پیرا میڈیکل ڈپلومہ،نرسنگ یا LHV کی متعلقہ کوالیفیکیشن ہونی چاہیے۔ اشتہار کے مطابق ہیلتھ اور سرجیکل ٹیکنالوجی میں ڈپلومہ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔

اس پوسٹ کے لیے عمر کی حد 22 سے 35 سال ہے۔

فائر ریسکیور (Fire Rescuer)کے لیے 175 آسامیاں رکھی گئی ہیں۔

اس پوسٹ کے لیے F.Sc پری انجینئرنگ کے ساتھ Diploma in Associate Engineering یعنی DAE کی کوالیفیکیشن مقرر کی گئی ہے۔

Fire Rescuer — BPS-11

اس عہدے کے لیے بھی عمر کی حد 22 سے 35 سال ہے۔

ڈرائیور کے لیے 275 نشستیں موجود ہیں۔

اس اسامی کے لیے امیدوار کا کم از کم مڈل پاس، جسمانی طور پر مکمل تندرست اور مجاز ایل ٹی وی (LTV) یا ایچ ٹی وی (HTV) ڈرائیونگ لائسنس کا حامل ہونا لازمی ہے۔ 

اشتہار کے مطابق صرف متعلقہ سرکاری محکمے کا جاری کردہ کارآمد (Valid) ڈرائیونگ لائسنس ہی قابلِ قبول ہوگا، جبکہ لائسنس کا نیا ٹوکن (Fresh Token) کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

Driver — BPS-06

ان آسامیوں کے لیے بنیادی طور پر درج ذیل شرائط پوری کرنا ضروری ہیں:

  • امیدوار پاکستانی شہری ہو۔
  • امیدوار کے پاس خیبرپختونخوا کا ڈومیسائل ہو۔
  • عمر مقررہ حد کے اندر ہو۔
  • متعلقہ پوسٹ کی تعلیمی کوالیفیکیشن موجود ہو۔
  • امیدوار مطلوبہ جسمانی معیار پر پورا اترتا ہو۔
  • ڈرائیور کی پوسٹ کے لیے valid LTV/HTV license موجود ہو۔
  • امیدوار متعلقہ محکمہ کی مقررہ دیگر شرائط پہ پورا اترتا ہو۔

امیدواروں کی ابتدائی طور پر قابلیت چیک کی جائے گی، جبکہ بھرتی کے مختلف مراحل کے دوران تفصیلی سکروٹنی بھی کی جا سکتی ہے۔ اگر کسی مرحلے پر امیدوار نااہل پایا جائے تو اس کی درخواست خارج کی جا سکتی ہے۔

تینوں پوسٹوں کے لیے موجودہ اشتہار میں عمر کی بنیادی حد:

22 سے 35 سال

رکھی گئی ہے۔

عمر کا حساب اشتہار میں دی گئی cut-off date اور متعلقہ سرکاری رولز کے مطابق کیا جائے گا۔ جہاں عمر کی حد میں نرمی ممکن ہو، حکومتی قواعد کے تحت اسکو لاگو کیا سکتا ہے۔

یہ بھرتی عام دفتری ملازمتوں سے مختلف ہے کیونکہ Rescue 1122 میں کام کی نوعیت جسمانی طور پرفٹنس کی متقاضی ہوتی ہے۔ اسی لیے امیدواروں کے لیےجسمانی صحت کے سٹینڈرڈ مقرر کیے گئے ہیں۔

Rescue 1122 Jobs کے لیے Physical Test

جاری کردہ اشتہار کی تفصیلات کے مطابق مرد امیدواروں کے لیے:

  • کم از کم قد: 5 فٹ 6 انچ
  • سینہ: 33 انچ
  • ایک میل دوڑ: 7 منٹ

40 سال یا اس سے زیادہ عمر کے امیدواروں کے لیے ایک میل دوڑ کی حد 9 منٹ دی گئی ہے۔ خواتین امیدواروں کے لیے کم از کم قد 5 فٹ 2 انچ اور ایک میل دوڑ کا وقت 9 منٹ درج ہے۔

اس لیے امیدواروں کو صرف تحریری ٹیسٹ کی تیاری نہیں کرنی چاہیے بلکہ فزیکل ٹیسٹ کی تیاری بھی پہلے سے شروع کرنی چاہیے۔

Rescue 1122 Jobs Apply Online کے لیے امیدواروں کو ETEA کے آن لائن نظام سے اپنی درخواست جمع کرانی ہوگی۔ موجودہ اشتہار کے مطابق درخواست 15 ستمبر 2026 سے 15 اکتوبر 2026 تک جمع کروائی جا سکتی ہے۔

اگر آپ ETEA پہ رجسٹریشن کا مکمل طریقہ جاننا چاہتے ہیں تو اس پہ ہمارا تفصیلی آرٹیکل (خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمت اور ETEA آن لائن پورٹل) آپ کیلئے مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔

درخواست دینے کا بنیادی طریقہ درج ذیل ہے:

ایٹا (ETEA) کی آفیشل سرکاری ویب سائٹ پر جا کر موجودہ ریسکیو 1122 بھرتی کا اشتہار تلاش کریں۔ 

اگر اکاونٹ رجسٹر نہیں تو پہلے اکاونٹ رجسٹر کر لیں۔ 

اپنی کوالیفیکیشن کے مطابق متعلقہ پوسٹ کو منتخب کریں۔

فارم میں اپنا CNIC، نام، والد کا نام، موبائل نمبر، ڈومیسائل، تعلیمی معلومات اور دیگر مطلوبہ معلومات احتیاط سے درج کریں۔

فارم جمع کرنے سے پہلے CNIC نمبر، موبائل نمبر، تعلیمی قابلیت اور دیگر معلوماتاحتیاط سے چیک کریں۔ غلط معلومات بعد میں مسئلہ پیدا کر سکتی ہیں۔

ایٹا (ETEA) پورٹل پر درخواست کی فیس اور ادائیگی کا طریقہ کارموجود ہوتا ہے۔ امیدوار کو پورٹل پر فراہم کردہ تازہ ترین ہدایات کے مطابق فیس ادا کرنی ہوگی۔

تمام مراحل مکمل کرنے کے بعد درخواست جمع کریں اور درخواست/reference details کو محفوظ رکھیں۔

فزیکل اور اسکریننگ ٹیسٹ کے لیے ایٹا (ETEA) کی جانب سے رول نمبر سلپ اور ٹیسٹ کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔ امیدوار کو اپنی درخواست کی صورتحال (Application Status) اور ایٹا کی تازہ ترین معلومات باقاعدگی سے چیک کرنی چاہئیں۔

موجودہ آسامیوں کی آن لائن درخواستیں:

شروع: 15 ستمبر 2026

آخری تاریخ: 15 اکتوبر 2026

ہے۔ اس لیے تمام امیدواروں کو آخری دن کا انتظار کرنے کے بجائے  application window کھلتے ہی اپنی درخواست جمع کرانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

800 نشستیں صرف ایک مشترکہ میرٹ لسٹ پر نہیں بلکہ مختلف زونز اور reserved کوٹا کے مطابق تقسیم کی گئی ہیں۔

  • Merit: 60
  • Zone 01: 40
  • Zone 02: 58
  • Zone 03: 40
  • Zone 04: 39
  • Zone 05: 30
  • Zone 06: 30
  • Minority Quota: 18
  • Women Quota: 35
  • Merit: 30
  • Zone 01: 20
  • Zone 02: 28
  • Zone 03: 20
  • Zone 04: 20
  • Zone 05: 15
  • Zone 06: 15
  • Minority Quota: 9
  • Women Quota: 18
  • Merit: 53
  • Zone 01: 35
  • Zone 02: 51
  • Zone 03: 35
  • Zone 04: 35
  • Zone 05: 26
  • Zone 06: 26
  • Minority Quota: 14

مکمل زون مختص (Zone Allocation) متعلقہ اشتہار اور ایٹا (ETEA) یا ریسکیو 1122 کی سرکاری معلومات سے تصدیق کرنی چاہیے۔

Rescue 1122 کی بھرتی میں امیدواروں کو ایک سے زیادہ مراحل سے گزرنا ہوگا۔

عمومی انتخابی طریقہ کار میں:

  1. آنلائن درخواست
  2. فزیکل ٹیسٹ
  3. Screening/تحریری امتحان
  4. اسکلز ٹیسٹ جہاں لاگو ہو گا۔
  5. شارٹ لسٹنگ
  6. کاغذات کی ویریفیکیشن
  7. انٹرویو
  8. میڈیکل فٹنس
  9. فائنل سلیکشن
  10. لازمی ٹریننگ

وغیرہ شامل ہیں۔

اس لیے صرف درخواست جمع کرانا ملازمت ملنے کی ضمانت نہیں ، بلکہ امیدوار کو بھرتی کے لئے تمام مراحل کو کامیابی سے مکمل کرنا ہوں گے۔

دستیاب بھرتی کی تفصیلات کے مطابق بی پی ایس-01 سے بی پی ایس-16 (BPS-01 to BPS-16) کی آسامیوں کے لیے اسکریننگ یا تحریری ٹیسٹ میں کم از کم 40 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہے۔

حتمی انتخاب (Final Selection) کے لیے دی گئی شرح / تناسب (Weightage) کے مطابق:

  • Educational Criteria: 70 نمبر
  • ETEA Test: 20 نمبر
  • Interview: 10 نمبر

کے رکھے گئے ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ امیدوار کو صرف سکریننگ ٹیسٹ پاس کرنے کے بجائے مجموعی میرٹ کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔

درخواست دینے والے امیدواروں کو اپنی ضروری دستاویزات پہلے سے تیار رکھنی چاہئیں۔

عام طور پر درج ذیل دستاویزات اہم ہیں:

  • اصل CNIC
  • KP Domicile
  • تعلیمی اسناد
  • متعلقہ ڈپلومہ یا سرٹیفیکیٹ
  • مارکس شیٹ
  • ڈرائیور کےامیدوار کے لیے valid LTV/HTV Driving License
  • حالیہ تصاویر، اگر پورٹل پہ درخواست  یا ویریفیکیشن کے وقت طلب کی جائیں۔

کاغذات کی تصدیق کے مرحلے پہ اصل اسناد  پیش کرنا ضروری ہو سکتی ہیں، اس لیے تمام امیدواروں کو درخواست جمع کروانےکے بعد بھی اپنی تمام اصل کاغذات کو محفوظ رکھنا چاہئے۔

جی ہاں۔ موجودہ بھرتی میں خواتین کے لیے کوٹا موجود ہے اور اشتہار میں خواتین امیدواروں کی خصوصی طور پر درخواست دینے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

EMT اور Fire Rescuer کی نشستوں میں خواتین کوٹا شامل ہے، جبکہ خواتین کے لیے مقررہ فزیکل سٹینڈرڈز بھی الگ دیے گئے ہیں۔

جی ہاں۔ موجودہ بھرتی میں اقلیتی کوٹا بھی مختص کیا گیا ہے۔

امیدوار کو متعلقہ تعلیمی اور کوٹا کی  قابلیت  پوری کرنا ہوں گی۔

اگر امیدوار پہلے سے کسی سرکاری یا متعلقہ ادارے میں ملازمت کر رہا ہے تو اسے جاری کردہ بھرتی اشتہار میں دی گئی شرائط کے مطابق پراپر چینل کے زریعے درخواست دینا ہوگی۔

ایسے امیدواروں کو NOC یا محکمانہ اجازت کی ضرورت پڑ سکتی ہے، اس لیے موجودہ اشتہار کی متعلقہ شرط کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

Rescue 1122 میں منتخب ہونے والے امیدواروں کو صرف اپائنمنٹ کے بعد فوراً آپریشنل ڈیوٹی پر نہیں بھیجا جاتا بلکہ متعلقہ ٹریننگ بھی مکمل کرنا ہوتی ہے۔

موجودہ بھرتی تفصیلات کے مطابق منتخب امیدواروں کے لیے چھ ماہ کی لازمی تربیت کا ذکر کیا گیا ہے۔تربیت اور متعلقہ امتحانات (Examination) مکمل کرنا تقرری کے عمل (Appointment Process) کا اہم جزو ہے۔

بھرتی کے آخری مراحل میں منتخب امیدواروں کا میڈیکل ایگزامینیشن بھی ہوگا۔

دستیاب بھرتی کی معلومات کے مطابق طبی معائنہ (Medical Examination) پولیس اینڈ سروسز ہسپتال، پشاور میں کیا جائے گا۔

منتخب امیدواروں کے لیے Police Clearance Certificate بھی اہم ہے۔

دستیاب شرائط کے مطابق اپائنٹمنٹ لیٹر سے پہلے امیدوار کو پولیس کلئیرنس سرٹیفیکیٹ فراہم کرنا ہوگا۔

اس لیے امیدواروں کو آخری مرحلے تک پہنچنے کے بعد اس دستاویز کے لیے وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

پولیس کلئیرنگ سرٹیفیکیٹ بنوانے کا مکمل طریقہ جاننے کیلئے ہمارا یہ آرٹیکل (KP Police Character Certificate 2026) ضرور پڑہیں

اگر کوئی امیدوار ایک سے زیادہ اسامیوں کی اہلیت (Eligibility) پر پورا اترتا ہے تو اسے ہر اسامی کے لیے اشتہار میں دی گئی درخواستی شرائط (Application Requirements) کے مطابق الگ درخواست دینے اور فیس ادا کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

ایک ہی درخواست کو ہر پوسٹ کے لیے خودکار طور پر قابل قبول سمجھنا ایک غلط سوچ ہے۔

Rescue 1122 کی یہ بھرتی بڑی تعداد میں امیدواروں کو متوجہ کر سکتی ہے، اس لیے درخواست جمع کرتے وقت معمولی غلطی بھی مسئلہ بن سکتی ہے۔

خاص طور پر:

  • CNIC نمبر غلط نہ لکھیں۔
  • ڈومیسائل کی معلومات درست درج کریں۔
  • اپنی اصل کوالیفیکیشن کے مطابق پوسٹ منتخب کریں۔
  • ڈرائیور کی آسامی کے امیدوار valid LTV/HTV license کی شرط ضرور دیکھیں۔
  • فریش لائسنس ٹوکن کو valid لائسنس نا سمجھیں۔
  • فزیکل ٹیسٹ کی تیاری پہلے سے شروع کریں۔
  • ETEA کی رول نمبر سلپ محفوظ رکھیں۔
  • اصل تعلیمی دستاویزات سنبھال کر رکھیں۔
  • آخری تاریخ کے دن درخواست جمع کرنے سے گریز کریں۔
  • صرف official ETEA اور Rescue 1122 sources سے معلومات کی تصدیق کریں۔

اگر آپ اس بھرتی میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو درخواست جمع کرانے کے ساتھ ہی تیاری شروع کر دیں۔

خاص طور پر رننگ پر توجہ دیں۔ ایک میل کی مقررہ وقت کی مدت کو سامنے رکھتے ہوئے روزانہ ایکسر سائز اور رننگ روٹین بنائیں۔

اپنی پوسٹ سے متعلق بنیادی تیکنیکی معلومات کے ساتھ عمومی معلومات، انگریزی، پاکستان اسٹڈیز، اسلامیات اور متعلقہ ٹیسٹ سلیبس کی تیاری کریں، لیکن حتمی سلیبس ہمیشہ ETEA کی آفیشل ٹیسٹ کی معلومات کی تصدیق کریں۔

ڈومیسائل، قومی شناختی کارڈ (CNIC)، تعلیمی اسناد اور متعلقہ پیشہ ورانہ دستاویزات آخری وقت تک نہ چھوڑیں۔

ڈرائیور امیدوار اپنا کارآمد (Valid) ایل ٹی وی / ایچ ٹی وی لائسنس پہلے ہی چیک کر لیں کیونکہ نیا ٹوکن (Fresh Token) قابلِ قبول نہیں ہے۔

مرحلہتاریخ
اشتہارستمبر 2026
Online Applications شروع15 ستمبر 2026
    Online Applications کی آخری تاریخ15 اکتوبر 2026
Testing AgencyETEA
کل آسامیاں800

Rescue 1122 Jobs 2026 میں کتنی آسامیاں ہیں؟

اس بھرتی میں مجموعی طور پر 800 آسامیاں ہیں۔

Rescue 1122 میں کون سی پوسٹیں نکلی ہیں؟

Emergency Medical Technician، Fire Rescuer اور Driver کی پوسٹیں شامل ہیں۔

Rescue 1122 Jobs کے لیے عمر کتنی ہے؟

موجودہ اشتہار کے مطابق تینوں پوسٹوں کے لیے عمر کی حد 22 سے 35 سال ہے۔

Rescue 1122 Jobs کے لیے کون سا ڈومیسائل چاہیے؟

امیدوار کے پاس خیبرپختونخوا کا ڈومیسائل ہونا چاہیے۔

Rescue 1122 Jobs کے لیے اپلائی کہاں کرنا ہے؟

درخواست ETEA کے آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کرانی ہے۔ اپلیکیشن ونڈو 15 ستمبر 2026 سے کھل رہی ہے۔

Rescue 1122 Jobs کی آخری تاریخ کیا ہے؟

آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2026 ہے۔

ڈرائیور کے لیے کون سا لائسنس چاہیے؟

ڈرائیور اسامی کے لیے کارآمد (Valid) ایل ٹی وی یا ایچ ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس ضروری ہے۔ نیا ڈرائیونگ لائسنس ٹوکن (Fresh Token) قبول نہیں کیا جائے گا۔

کیا خواتین Rescue 1122 میں اپلائی کر سکتی ہیں؟

جی ہاں، خواتین کے لیے کوٹہ موجود ہے اور انہیں درخواست دینے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

کیا فزیکل ٹیسٹ بھی ہوگا؟

جی ہاں، جسمانی معیار (Physical Standard) اور دوڑ کا ٹیسٹ (Running Test) بھرتی کے عمل کا حصہ ہیں۔

📤 شیئر کریں: 📱 واٹس ایپ 📘 فیس بک 🐦 ٹوئٹر

Leave a Comment

📊 KP آج — لائیو
Monday، 14 September 2026
اسلامی تاریخ — 2026
🌤️ پشاور
38°C
صاف آسمان، گرم
💵 USD/PKR
278
▲ تازہ
⛽ پیٹرول
248 Rs
▼ فی لیٹر
🥇 سونا
236K
▲ تازہ

📱 واٹس ایپ الرٹ

KP کی تازہ خبریں اور جابز — سیدھے واٹس ایپ پر پائیں

📲 ابھی جوائن کریں
KP Updates