خیبر پختونخوا کے محکمۂ لوکل گورنمنٹ، الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ نے پشاور ریوائٹلائزیشن پلان (PRP) کے تحت پروجیکٹ کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ یونٹ (PCMU) کے لیے مختلف آسامیوں کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھرتیاں Local Government KPK Jobs 2026 کے تحت کنٹریکٹ بنیادوں پر کی جا رہی ہیں، جن میں مختلف شعبوں کے تجربہ کار پیشہ ور افراد سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
یہ آسامیاں ایک ترقیاتی منصوبے کے لیے عارضی معاہدے (کنٹریکٹ) کی بنیاد پر جاری کی گئی ہیں۔ جن میں پروجیکٹ مینجمنٹ، ڈویلپمنٹ، انجینئرنگ، ڈیٹا، آرکیٹیکچر اور ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق مختلف شعبوں کے ماہرین کو اپنی خدمات فراہم کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔
محکمۂ بلدیات کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی پی سی ایم یو / پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی ان بھرتیوں کو موجودہ فعال ملازمتوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
Local Government KPK Jobs 2026 کی اہم تفصیلات
موجودہ آسامیاں پشاور کے بحالی منصوبے سے وابستہ ہیں۔ تمام آسامیوں پر تقرری عارضی معاہدے کی بنیاد پر ہوگی اور امیدواروں کا انتخاب ETEA کے ذریعے ہونے والے تحریری امتحان اور متعلقہ مراحل کے تحت کیا جائے گا۔

اہم معلومات:
- محکمہ: محکمۂ بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی، خیبر پختونخوا
- منصوبہ: پشاور کی بحالی کا منصوبہ
- یونٹ: Project Coordination & Monitoring Unit
- کل آسامیاں: 11
- ملازمت کی نوعیت: معاہدے کی بنیاد پر
- ڈومیسائل: خیبر پختونخوا اور ضم شدہ اضلاع
- درخواست کا ذریعہ: ETEA
- درخواست کی آخری تاریخ: 5 اکتوبر 2026
- ماہانہ معاوضہ: 75 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک
PCMU Jobs 2026 میں کون کون سی آسامیاں شامل ہیں؟
موجودہ اشتہار میں 11 مختلف آسامیاں شامل ہیں۔ ان میں دو عہدوں کے لیے ماہانہ معاوضہ 2 لاکھ روپے، جبکہ دیگر عہدوں کے لیے 75 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک مقرر کیا گیا ہے۔
| عہدہ | زیادہ سے زیادہ عمر | ماہانہ معاوضہ |
|---|---|---|
| Project Specialist | 45 سال | 200,000 روپے |
| Development Specialist | 45 سال | 200,000 روپے |
| Dashboard Developer | 40 سال | 150,000 روپے |
| Data Analyst | 40 سال | 150,000 روپے |
| Field Engineer (Civil) | 40 سال | 110,000 روپے |
| Field Engineer (Electrical) | 40 سال | 110,000 روپے |
| Field Engineer (Environment / Sanitation) | 40 سال | 110,000 روپے |
| Architect | 40 سال | 110,000 روپے |
| Social Media Manager | 40 سال | 75,000 روپے |
| Content Creator | 40 سال | 75,000 روپے |
| Video & Graphics Specialist | 40 سال | 75,000 روپے |
1. Project Specialist
اس عہدے کے لیے Project Management، Engineering یا Urban/Regional Planning میں ماسٹرز ڈگری ہونا ضروری ہے۔ امیدوار کا سرکاری بنیادی ڈھانچے یا ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی، نگرانی یا عمل درآمد کا کم از کم 7 سالہ متعلقہ تجربہ لازمی ہے۔
متعدد اداروں کے ساتھ رابطہ کاری، منصوبوں کی پیش رفت کی نگرانی، خطرات کی نشاندہی، رپورٹنگ اور فیلڈ سطح پر منصوبوں کی نگرانی کا تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جا سکتی ہے۔
زیادہ سے زیادہ عمر: 45 سال
ماہانہ معاوضہ: 2 لاکھ روپے

2. Development Specialist
اس عہدے کے لیے Development Studies، Economics، Urban/Regional Planning، Engineering یا Project Management میں ماسٹرز ڈگری درکار ہے۔
امیدوار کے پاس ترقیاتی منصوبہ بندی، منصوبوں کی تیاری، عمل درآمد، ترجیحات کے تعین، نگرانی اور جائزے سے متعلق کم از کم 7 سال کا تجربہ ہونا چاہیے۔
زیادہ سے زیادہ عمر: 45 سال
ماہانہ معاوضہ: 2 لاکھ روپے
3. Dashboard Developer
یہ عہدہ IT اور ٹیکنالوجی سے متعلق امیدواروں کے لیے ہے۔
امیدوار کے پاس Computer Science، Software Engineering، Information Technology، Data Science، Information Systems یا متعلقہ شعبے میں 16 سالہ تعلیم کی ڈگری ہونی چاہیے۔
اسکے لئے متعلقہ تجربے میں Dashboard Development، Database Administration، Data Pipeline، API Integration اور SQL جیسے شعبے شامل ہیں۔ Power BI یا Tableau کا تجربہ بھی اہمیت کا حامل ہے۔
زیادہ سے زیادہ عمر: 40 سال
ماہانہ معاوضہ: 150,000 روپے

4. Data Analyst
Data Analyst کے لیے Data Science، Statistics، Economics، Mathematics، Management Sciences، Computer Science، Business Analytics یا متعلقہ شعبے میں ماسٹرز یا 16 سالہ بیچلرز تعلیم درکار ہے۔
امیدوار کے پاس اعداد و شمار کے تجزیے، شماریاتی تجزیے، کارکردگی کی نگرانی اور معلوماتی نظام سے متعلق کم از کم 5 سال کا تجربہ ہونا چاہیے۔
زیادہ سے زیادہ عمر: 40 سال
ماہانہ معاوضہ: 1 لاکھ 50 ہزار روپے
5. Field Engineer کی تین آسامیاں
محکمہ نے تین مختلف شعبوں میں فیلڈ انجینئرز کی آسامیوں کا بھی اعلان کیا ہے:
سول انجینئر
Civil Engineering میں بیچلرز ڈگری اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کی رجسٹریشن لازمی ہے۔ امیدوار کے پاس فیلڈ سپرویژن، تعمیراتی کام یا شہری بنیادی ڈھانچے سے متعلق کم از کم 3 سال کا تجربہ ہونا چاہیے۔
ماہانہ معاوضہ: 1 لاکھ 10 ہزار روپے
الیکٹریکل انجینئر
Electrical Engineering میں بیچلرز ڈگری اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کی رجسٹریشن درکار ہے۔ بجلی کے نظام، تنصیبات، فیلڈ سپرویژن اور متعلقہ کاموں میں کم از کم 3 سال کا تجربہ ضروری ہے۔
ماہانہ معاوضہ: 1 لاکھ 10 ہزار روپے

ماحولیاتی و صفائی امور کا فیلڈ انجینئر
Environmental Engineering، Environmental Sciences، Environmental Management، Environmental Studies یا متعلقہ شعبے میں ڈگری درکار ہے۔ ماحولیاتی نگرانی، شہری انتظام یا بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں کم از کم 3 سال کا متعلقہ تجربہ ضروری ہے۔
ماہانہ معاوضہ: 1 لاکھ 10 ہزار روپے
نوٹ: تینوں عہدوں کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر 40 سال مقرر کی گئی ہے۔
6. Architect Engineer
Architect کے عہدے کے لیے Architecture میں پانچ سالہ بیچلرز ڈگری یا تسلیم شدہ مساوی تعلیم اور پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹس اینڈ ٹاؤن پلانرز کی رجسٹریشن ضروری ہے۔
امیدوار کے پاس تعمیراتی ڈیزائن، منصوبوں کے جائزے، فیلڈ نگرانی یا شہری ترقی سے متعلق کم از کم 3 سال کا تجربہ ہونا چاہیے۔ شہری خوب صورتی، تاریخی عمارتوں کے تحفظ اور شہری بحالی کے منصوبوں کا تجربہ اضافی اہمیت رکھتا ہے۔
زیادہ سے زیادہ عمر: 40 سال
ماہانہ معاوضہ: 1 لاکھ 10 ہزار روپے
7. Social Media Manager
Social Media Manager کے لیے Mass Communication، Media Studies، Digital Marketing، Marketing، Public Relations، Journalism، Communication یا متعلقہ شعبے میں بیچلرز ڈگری درکار ہے۔
امیدوار کے پاس سوشل میڈیا مینجمنٹ، ڈیجیٹل کمیونیکیشن، مواد کی منصوبہ بندی، Analytics اور Audience Engagement کا کم از کم 3 سال کا متعلقہ تجربہ ہونا چاہیے۔
زیادہ سے زیادہ عمر: 40 سال
ماہانہ معاوضہ: 75 ہزار روپے

8. Content Creator
Content Creator کے عہدے کے لیے Mass Communication، Media Studies، Digital Media، Journalism، Public Relations، English، Creative Writing یا متعلقہ شعبے میں بیچلرز ڈگری درکار ہے۔
اس عہدے پر پریس ریلیز، خبری مضامین، ویب کانٹینٹ، ویڈیو اسکرپٹس، سوشل میڈیا کے لیے مواد اور منصوبوں سے متعلق معلوماتی کانٹینٹ تیار کرنا ذمہداریوں میں شامل ہوگا۔
امیدوار کے پاس کم از کم 3 سال کا متعلقہ تجربہ اور اردو و انگریزی دونوں میں اچھی تحریری صلاحیت ہونا ضروری ہے۔ متعلقہ کام کا نمونہ بھی درخواست کے ساتھ مطلوب ہو سکتا ہے۔
زیادہ سے زیادہ عمر: 40 سال
ماہانہ معاوضہ: 75 ہزار روپے
9. Video & Graphics Specialist
اس عہدے کے لیے Media Sciences، Media Production، Graphic Design، Multimedia، Fine Arts، Visual Communication، Film/Media Production یا متعلقہ شعبے میں بیچلرز ڈگری درکار ہے۔
امیدوار کے پاس ویڈیو بنانے اور ایڈیٹنگ، گرافک ڈیزائن، موشن گرافکس، اینیمیشن یا ڈیجیٹل کانٹینٹ تیار کرنے میں کم از کم 3 سال کا تجربہ ہونا چاہیے۔
زیادہ سے زیادہ عمر: 40 سال
ماہانہ معاوضہ: 75 ہزار روپے
Peshawar Revitalization Plan Jobs کی مدت کتنی ہے؟
اعلان کردہ آسامیوں کی تفصیل کے مطابق تمام ملازمتوں پہ تقرری عارضی معاہدے کی بنیاد پر ہوگی اور منصوبے کی مدت کے مطابق جاری رہے گی۔ منصوبہ مکمل ہونے یا PCMU ختم ہونے کی صورت میں یہ عہدے بھی ختم ہو سکتے ہیں۔
امیدواروں کو یہ بات درخواست دینے سے پہلے ضرور مدنظر رکھنی چاہیے کہ ان آسامیوں پر مستقل سرکاری ملازمت یا مستقل ہونے کا حق حاصل نہیں ہوگا۔
KPK Government Jobs 2026درخواست کیلئے اہلیت
موجودہ اشتہار کے مطابق امیدوار کے پاس خیبر پختونخوا یا ضم شدہ اضلاع کا حقیقی ڈومیسائل ہونا ضروری ہے۔
ہر عہدے کے لیے تعلیمی قابلیت، تجربہ اور عمر کی الگ شرائط ہیں، اس لیے امیدوار کو درخواست دینے سے پہلے اپنے مطلوبہ عہدے کی مکمل اہلیت چیک کر لینی چائیے۔
ETEA Jobs 2026 کے لیے درخواست کیسے دی جائے؟
اہل امیدوار ETEA کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ کیونکہ ETEA اپنی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست اور بھرتی سے متعلقہ خدمات فراہم کرتا ہے۔
درخواست دینے کا طریقہ یہ ہے:
- ETEA کی ویب سائٹ کھولیں۔
- متعلقہ شعبے کی آسامی منتخب کریں۔
- اپنی ذاتی، تعلیمی اور پیشہ ورانہ معلومات درج کریں۔
- درخواست جمع کرنے کے بعد بننے والی فیس جمع کرانے کی رسید حاصل کریں۔
- ٹیسٹ کی مقررہ فیس دیے گئے طریقۂ کار کے مطابق ادا کریں۔
- فیس جمع کرانے کی اصل رسید اپنے پاس محفوظ رکھیں۔
- درخواست میں دیا گیا اپنا موبائل نمبر فعال رکھیں تاکہ ETEA کی جانب سے ٹیسٹ اور رول نمبر سلپ سے متعلق ضروری اطلاعات موصول ہو سکیں۔
ETEA کی سرکاری ویب سائٹ:
ETEA
خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمتوں اور ETEA کے ذریعے آن لائن درخواست سے نتائج تک مکمل طریقہ کار جانیں۔
Local Government KPK Jobs 2026 کی آخری تاریخ
دستیاب تفصیلی اشتہار کے مطابق آن لائن درخواستیں 20 ستمبر 2026 سے شروع ہوئی ہیں اور درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 اکتوبر 2026 ہے۔
نوٹ: مختلف سوشل میڈیا اور ذرائع پہ آخری تاریخ کو مختلف طرح سے بیان کیا گیا ہے تو بہتر یہی ہے کہ صرف ETEA کی سرکاری ویب سائٹ پہ ہی چیک کریں۔
اہم شرائط
- امیدوار کا خیبر پختونخوا یا ضم شدہ اضلاع کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے۔
- ایک سے زیادہ آسامیوں کے لیے الگ الگ درخواستیں جمع کرانی ہوں گی۔
- غیر ملکی ڈگری رکھنے والے امیدوار کو HEC کی مساوی سند پیش کرنا ہوگی۔
- سرکاری ملازمین طے شدہ سرکاری طریقۂ کار کے تحت درخواست دے سکیں گے۔
- اصل دستاویزات اور تصدیق شدہ نقول انٹرویو کے وقت طلب کی جا سکتی ہیں۔
- نامکمل یا آخری تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔
- غلط یا جعلی معلومات فراہم کرنے کی صورت میں امیدوار کی درخواست مسترد کی جا سکتی ہے۔
- امتحان یا انٹرویو کے لیے سفری یا یومیہ الاؤنس نہیں دیا جائے گا۔
- تمام آسامیوں پہ بھرتی میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔
خلاصہ
خیبر پختونخوا کے محکمۂ بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی نے پشاور کی بحالی کے منصوبے کے تحت مختلف آسامیوں کا اعلان کیا ہے۔
ان میں منصوبہ بندی، ترقیاتی امور، معلوماتی ٹیکنالوجی، اعداد و شمار، انجینئرنگ، فن تعمیر اور ڈیجیٹل ابلاغ سے متعلق عہدے شامل ہیں۔
ان آسامیوں میں ماہانہ معاوضہ 75 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر عہدے کے لحاظ سے 40 یا 45 سال مقرر کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا اور ضم شدہ اضلاع کا ڈومیسائل رکھنے والے اہل امیدوار ETEA کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ تفصیلی اشتہار کے مطابق درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 اکتوبر 2026 ہے۔
درخواست دینے سے پہلے تمام امیدواروں کو اپنے متعلقہ عہدے کی تعلیمی قابلیت، تجربے اور دیگر شرائط ضرور پڑھ لینی چاہئیں۔