خیبر پختونخوا میں بڑھتی مہنگائی، محدود آمدنی، غربت جیسے عوامل کی وجہ سے اچھا علاج بہت سے لوگوں کی پہنچ سے باہر ہو چکا تھا۔ ایسے میں خیبر پختونخوا حکومت نے جناب عمران خان صاحب کے دور میں صوبے کے عوام کو صحت کارڈ پہ علاج کی سہولت فراہم کی لیکن اس میں بھی وقت کے ساتھ بے قاعدگیاں نوٹ کی گئی۔
ان مسائل سے نمٹنے کیلئے Sehat Card Plus Bio Metric Varification کے تحت علاج کے لیے ہر مریض کی بائیو میٹرک شناخت کی تصدیق کا نظام مزید منظم کیا گیا ہے۔

متعلقہ ہسپتال میں علاج یا داخلے کے وقت مستحق فرد کی شناخت کی تصدیق اہم مرحلہ ہوتاہے، تاکہ صحت کارڈ کی سہولت درست اور مستحق مریض تک پہنچ سکے۔
صحت کارڈ پلس کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق پروگرام میں مستحق افراد کی شناخت کا بنیادی ذریعہ CNIC ہے، جس کے ذریعے ہسپتال کے صحت کارڈ کاؤنٹر پر مریض کی معلومات کی تصدیق اور داخلے کا عمل مکمل کیا جاتا ہے۔
Sehat Card Plus Bio Metric Varification کیا ہے؟
بائیومیٹرک تصدیق ایک بہت اہم اور مفید شناختی عمل ہے جو متعلقہ مریض کی شناخت کو ایک بائیومیٹرک مشین کے ذریعے مکمل کیا جاتا ہے۔
اس کا بنیادی مقصد یہ جانچنا ہے کہ علاج کے لیے صحت کارڈ استعمال کرنے والا شخص وہی ہے جس کے شناختی ریکارڈ پر صحت کارڈ کی سہولت موجود ہے۔

حکومت نے صحت کارڈ پلس پہ علاج کیلئے فروری 2025 میں متعلقہ ہسپتال میں داخلے کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کے نظام کو متعارف کرایا تھا۔
سرکاری پروگرام کے مطابق پہلے مرحلے میں نجی ہسپتالوں میں داخلوں کے لیے بائیومیٹرک تصدیق ضروری کی گئی اور بعد کے مرحلے میں اسے مزید ہسپتالوں تک بڑھایا گیا۔
Sehat Card Plus Varification کیوں کی جاتی ہے؟
بائیومیٹرک تصدیق کا بنیادی مقصد مریض کی شناخت کو یقینی بنانا ہے۔ صرف شناختی کارڈ کی معلومات پہ انحصار کے بجائے بائیومیٹرک تصدیق سے مریض کی شناخت کی ایک اضافی سطح قائم ہوتی ہے۔
اس عمل کے اہم مقاصد میں درج ذیل عوامل شامل ہیں:
- مریض کی شناخت کی درست تصدیق
- صحت کارڈ کی سہولت کے درست فرد تک استعمال کو یقینی بنانا
- علاج کے ریکارڈ کو متعلقہ مریض کے ساتھ منسلک رکھنا
- ہسپتال کے ریکارڈ میں شناخت سے متعلق غلطیوں کو کم کرنا
- صحت کارڈ کے نظام میں شفافیت اور ریکارڈ مینجمنٹ کو بہتر بنانا
صحت کارڈ پلس کے سرکاری نظام میں مریض کے علاج اور داخلے کا ریکارڈ مکمل طور پر ڈیجیٹل کیا جاتا ہے، جو شناخت کی درستگی کے پورے عمل کا ایک اہم حصہ ہے۔
Sehat Card Plus Eligibility پر علاج کے لیے اہلیت؟
صحت کارڈ پلس کی موجودہ معلومات کے مطابق خیبر پختونخوا کے وہ تمام خاندان جو نادرا میں رجسٹرڈ ہیں اور جن کے پاس درست شناختی کارڈ موجود ہے،وہ اس پروگرام کی سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔ اہلیت چیک کرنے کے لیے اپنا CNIC نمبر 9780 پر ایس ایم ایس کیا جا سکتا ہے۔
شناخت کیلئے بالغ افراد کا CNIC جبکہ 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے فارم ب استعمال ہوتا ہے۔ سرکاری معلومات کے مطابق اگر نادرا میں ریکارڈ موجود نہ ہو یا خاندانی معلومات درست نہ ہوں تو پہلے نادرا کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کروانا ضروری ہو جاتا ہے۔
Sehat Card Plus Hospital Admission کا طریقہ
صحت کارڈ پلس کے تحت علاج کے لیے مریض کو پروگرام میں شامل کسی Empaneled Hospital کا رخ کرنا ہوتا ہے۔

عام طور پر یہ عمل اس طرح ہوتا ہے:
پہلا مرحلہ:
مریض متعلقہ ہسپتال میں ڈاکٹر سے معائنہ کرواتا ہے۔
دوسرا مرحلہ:
اگر ڈاکٹر مریض کو داخل کرنے کی سفارش کرے تو مریض صحت کارڈ پلس کاؤنٹر پر جاتا ہے۔
تیسرا مرحلہ:
مریض کا CNIC یا بچے کی صورت میں فارم ب پیش کیا جاتا ہے۔
چوتھا مرحلہ:
صحت کارڈ کاؤنٹر پر موجود متعلقہ عملہ مریض کی معلومات کی تصدیق کرتا ہے۔
پانچواں مرحلہ:
ضروری تصدیق اور منظوری کے بعد مریض کو پروگرام کے تحت ہسپتال میں داخل کیا جاتا ہے۔
سرکاری طریقہ کار کے مطابق صحت کارڈ پلس کے کاؤنٹر پر Health Facilitation Officer مریض کی معلومات درج کرتا ہے اور داخلے کے عمل میں معاونت فراہم کرتا ہے۔
بائیومیٹرک تصدیق میں انگلی کا نشان کیوں لیا جاتا ہے؟
انسانی فنگر پرنٹ ہر انسان کی ایک منفرد شناختی خصوصیت ہے۔ اسی لیے دنیا بھی میں بائیومیٹرک نظام کے تحت انگلی کے نشان کو شناخت کی تصدیق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
صحت کارڈ کے تناظر میں اگر دیکھا جائے تو اس کا مقصد مریض کی شناخت کو مزید مضبوط بنانا ہے تاکہ علاج کا ریکارڈ صحیح شخص کے ساتھ منسلک رہے۔
اگر بائیومیٹرک تصدیق نہ ہو تو کیا کریں؟
اگر بائیومیٹرک تصدیق کے دوران کوئی بھی مسئلہ پیش آئے تو مریض کو خود سے علاج کا عمل چھوڑنے کے بجائے ہسپتال کے صحت کارڈ کاؤنٹر پر موجود عملے سے رابطہ کرنا چاہیے۔
اگر مسئلہ شناختی ریکارڈ، CNIC یا نادرا کے خاندانی ریکارڈ سے متعلق ہو تو نادرا میں معلومات درست کروانے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔
صحت کارڈ پلس کی سرکاری معلومات کے مطابق CNIC تسلیم نہ ہونے کی صورت میں نادرا کا ریکارڈ چیک اور اپ ڈیٹ کروانا ضروری ہو سکتا ہے۔
مزید رہنمائی کے لیے صحت کارڈ پلس کی سرکاری ہیلپ لائن 89898–0800 بھی دستیاب ہے۔
Sehat Card Plus CNIC Verification کون سی دستاویز ضروری ہے؟
ہسپتال میں داخلے کے وقت مریض کے لیے اس کااصل CNIC بنیادی شناختی دستاویز ہے۔ جبکہ بچوں کے لیے فارم ب استعمال کیا جاتا ہے۔

صحت کارڈ پلس کے طریقہ کار میں بھی ہسپتال جاتے وقت مریض کا اصل CNIC یا بچے کی صورت میں فارم ب ساتھ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اس لیے متعلقہ ہسپتال جانے سے پہلے اپنی شناختی دستاویزات ضرور ساتھ رکھیں اور یہ بھی یقینی بنائیں کہ نادرا میں آپ کا ریکارڈ درست اوراپڈیٹ شدہ ہو۔
Sehat Card Plus Treatment سہولت کیا ہے؟
صحت کارڈ پلس کے تحت مختلف طبی اور جراحی علاج کے پیکیجز موجود ہیں۔ سرکاری معلومات کے مطابق Secondary Care اور Tertiary Care کے لیے مختلف کوریج پیکیجز مقرر ہیں، جبکہ بعض مخصوص سنگین بیماریوں کے لیے اضافی کوریج بھی دستیاب ہو سکتی ہے، جو پروگرام کے قواعد اور اضافی ایپروول سے مشروط ہے۔
علاج کی کوریج میں کیس کی نوعیت کے مطابق داخلہ، ڈاکٹر کی خدمات، نرسنگ، ضروری تشخیصی ٹیسٹ، ادویات اور متعلقہ طبی یا جراحی خدمات شامل ہو سکتی ہیں۔
تاہم ہر علاج کی کوریج پروگرام کے مقررہ پیکیج اور قواعد کے مطابق ہوتی ہے۔
علاج کے بعد ریکارڈ کیسے چیک کریں؟
صحت کارڈ پلس کی موبائل ایپ کے ذریعے مستحق افراد اپنے علاج کی تاریخ، دستیاب بیلنس اور دیگر متعلقہ معلومات کا مکمل ریکارڈ دیکھ سکتے ہیں۔

آفیشل ویب سائٹ پر موبائل ایپ کے حوالے سے علاج کی تاریخ اور باقی بیلنس چیک کرنے کی سہولت کا ذکر کیا گیا ہے۔
صحت کارڈ صرف کارڈ تک محدود نہیں
موجودہ نظام میں شناخت کے لیے CNIC بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ صحت کارڈ پلس کی دستیاب معلومات کے مطابق پروگرام میں الگ فزیکل کارڈ کا ہونا لازمی نہیں بلکہ CNIC کے ذریعے ہی یہ سہولت حاصل کی جا سکتی ہے۔
اسی لیے اگر آپ صحت کارڈ پلس سے علاج کروانے جا رہے ہیں تو اپنا CNIC، نادرا ریکارڈ اور خاندانی معلومات درست رکھنا انتہائی اہم ہے۔
خلاصہ
صحت کارڈ پلس میں بائیومیٹرک تصدیق کا بنیادی مقصد مریض کی شناخت کی تصدیق اور علاج کے ریکارڈ کو درست فرد کے ساتھ منسلک رکھنا ہے۔
ہسپتال میں داخلے کے وقت مریض کو صحت کارڈ پلس کاؤنٹر پر اپنی شناختی معلومات فراہم کرنا ہوتی ہیں، جبکہ بائیومیٹرک نظام اس مریض کی شناخت کی اضافی تصدیق میں مدد دیتا ہے۔
اگر آپ صحت کارڈ پلس کی اہلیت جاننا چاہتے ہیں تو اپنا CNIC نمبر 9780 پر SMS کر کے چیک کر سکتے ہیں، جبکہ مزید رہنمائی کے لیے89898–0800پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
نوٹ: صحت کارڈ پلس کے قواعد، ہسپتالوں اور دستیاب سہولیات میں وقت کے ساتھ تبدیلی ممکن ہے، اس لیے علاج سے پہلے سرکاری صحت کارڈ پلس ذرائع سے تازہ ترین معلومات ضرور چیک کریں۔
اس حوالے سے ایک تفصیلی آرٹیکل جس میں صحت کارڈ میں رجسٹریشن ہسپتالوں کی مکمل لسٹ اور باقی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ اس آرٹیکل لنک آپکی آسانی کیلئے مہیا کیا گیا ہے۔
صحت کارڈ پلس منظور شدہ ہسپتالوں کی لسٹ 2026 – ضلع وار مکمل گائیڈ