خیبر پختونخوا (KPK) میٹرک رزلٹ 2026: خیبر پختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز کے تحت سالانہ نہم (9th) اور دسویں (10th) جماعت کے امتحانات 2026 میں شرکت کرنے والے لاکھوں طلبہ و طالبات ان دنوں اپنے نتائج کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

جو ہر سال کی طرح اس بار بھی تمام بورڈز کی جانب سے پیپروں کی جانچ پڑتال، مارکنگ، رزلٹ کی تیاری اور تصدیقی مراحل مکمل کیے جا رہے ہیں۔
اگر آپ نے خیبر پختونخوا کےمندرجہ ذیل کسی بھی بورڈ سے میٹرک یا نہم کا امتحان دیا ہے۔
BISE Peshawar، Mardan، Swat، Abbottabad، Kohat، Bannu، Malakand یا Dera Ismail Khan (DI Khan)
تو اس آرٹیکل میں آپ کو رزلٹ کی متوقع تاریخ، پوزیشن ہولڈرز کی معلومات، آن لائن رزلٹ چیک کرنے کے تمام طریقے، SMS سروس، گزٹ (Gazette)، مارک شیٹ، ری چیکنگ، سپلیمنٹری امتحانات اور تمام بورڈز کی آفیشل ویب سائٹس کی مکمل معلومات ایک ہی جگہ پر مل جائیں گی۔
KPK Matric Result 2026 Expected Date
تعلیمی ذرائع اور گزشتہ برسوں کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے توقع کی جا رہی ہے کہ خیبر پختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز جولائی 2026 کے آخری ہفتے میں میٹرک (Class 10th) اور Class 9th Annual Examination 2026 کے نتائج جاری کر سکتے ہیں۔ اگرتاخیر کی کوئی خاص وجہ نا بنی۔
متوقع تاریخ: 25 جولائی سے 30 جولائی 2026 کے درمیان رزلٹ کے اعلان سے قبل تمام بورڈز حسب روایت:
- پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ایک روز پہلے کریں گے۔
- نمایاں طلباء کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جا سکتی ہے۔
- اگلے دن صبح تقریباً 10:00 بجے تمام طلباء کا رزلٹ آن لائن جاری کیا جائے گا۔
اہم نوٹ: ابھی تک کسی بھی بورڈ کی جانب سے حتمی تاریخ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ جیسے ہی آفیشل اعلان ہوگا، اس آرٹیکل کو فوری طور پر اپڈیٹ کر دیا جائے گا۔
KPK Matric Result 2026 میں شامل بورڈز
خیبر پختونخوا کے درج ذیل تمام بورڈز سے تقریبا ایک ہی عرصے میں نتائج جاری کرنے کی توقع ہے:
- BISE Peshawar
- BISE Mardan
- BISE Swat
- BISE Abbottabad
- BISE Kohat
- BISE Bannu
- BISE Malakand
- BISE Dera Ismail Khan (DI Khan)
How to Check KPK Matric Result 2026 Online?
رزلٹ کے دن لاکھوں طلباء ایک ہی وقت میں ویب سائٹس وزٹ کرتے ہیں، جس کی وجہ سے بعض اوقات سرور سست یا عارضی طور پر بند ہو جاتے ہیں۔ اسی لیے بہتر ہے کہ آپ رزلٹ چیک کرنے کے تمام طریقے پہلے سے جان لیں۔

1. Check KPK Board Result by Roll Number
یہ سب سے آسان اور زیادہ استعمال ہونے والا طریقہ ہے۔
طریقہ کار:
- اپنے متعلقہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ کھولیں۔
- Results یا Matric Result 2026 والے سیکشن میں جائیں۔
- اپنا درست Roll Number درج کریں۔
- Search یا Submit پر کلک کریں۔
- چند سیکنڈ میں آپ کا مکمل رزلٹ کارڈ سکرین پر ظاہر ہو جائے گا۔
- آپ رزلٹ کو PDF میں محفوظ یا پرنٹ بھی کر سکتے ہیں۔ (یہ آپشن ویب سائٹ پہ ڈیپینڈ کرتا ہے)
2. Check KPK Matric Result by Name
بعض اوقات بورڈز رول نمبر کے ساتھ ساتھ نام (Name) کے ذریعے بھی رزلٹ سرچ کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔
اگر آپ کو اپنا رول نمبر یاد نہ ہو تو:
- اپنا پورا نام درج کریں۔
- والد کا نام منتخب کریں۔
- متعلقہ ریکارڈ سے اپنا رزلٹ دیکھیں۔
نوٹ: تمام بورڈز میں یہ سہولت دستیاب ہونا ضروری نہیں۔ اور زیادہ تر رول نمبر پہ ہی رزلٹ شو کرتے ہیں۔
3. Check KPK Result by SMS
اگر انٹرنیٹ دستیاب نہ ہو یا ویب سائٹ اوپن نہ ہو رہی ہو تو SMS کے ذریعے بھی رزلٹ معلوم کیا جا سکتا ہے۔
طریقہ:
- موبائل کا Message کھولیں۔
- اپنا Roll Number لکھیں۔
- اپنے متعلقہ بورڈ کے SMS کوڈ پر بھیج دیں۔
- چند لمحوں میں آپ کے حاصل کردہ نمبرز SMS کے ذریعے موصول ہو جائیں گے۔

تمام بورڈز کے ایس ایم ایس کوڈز:
BISE Peshawar: Type your Roll Number and send to 9818.
BISE Mardan: Send your Roll Number to 8583.
BISE Swat: Send your Roll Number to 8333.
BISE Abbottabad: Send your Roll Number to 9810.
BISE Kohat: Send your Roll Number to 9817.
BISE Bannu: Send your Roll Number to 9812.
BISE D.I. Khan: Send your Roll Number to 9815.
BISE Malakand: Send your Roll Number to 8582.
نوٹ: یہ کوڈز تصدیق کے بعد لکھے گئے لیکن یہ مختلف ہو سکتے ہیں، اس لیے رزلٹ والے دن اپنے متعلقہ بورڈ کا آفیشل SMS کوڈ ضرور چیک کریں۔
4. Check Result Through Gazette PDF
اگر آپ کسی پورے اسکول، کالج، ضلع یا تحصیل کا رزلٹ ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں تو Result Gazette بہترین ذریعہ ہے۔
رزلٹ کے اعلان کے فوراً بعد:
- Gazette PDF جاری کر دی جاتی ہے۔
- اس میں تمام امیدواروں کے نتائج شامل ہوتے ہیں۔
- آپ رول نمبر یا نام کے ذریعے آف لائن سرچ بھی کر سکتے ہیں۔
اس آرٹیکل میں رزلٹ جاری ہوتے ہی KPK Matric Result Gazette 2026 PDF Download Link شامل کر دیا جائے گا۔
اگر آپ ایک ہی پیج پہ تمام بورڈز کا رزلٹ دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ پیج بطور خاص آپ لوگوں کیلئے بناہا گیا ہے تاکہ آپ ایک ہی جگہ آسانی سے نتائج دیکھ سکیں۔
Position Holders 2026
تمام تعلیمی بورڈز رزلٹ کے اعلان سے تقریباً ایک دن قبل موزیشن پولڈرز کے نام جاری کرتے ہیں جو بالترتیب:
- پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے نام جاری کرتے ہیں۔
- حاصل کردہ نمبرز اور سکول کی تفصیلات بھی شائع کی جاتی ہیں۔
- بعض بورڈز ان طلباء کو اعزازی تقریب میں انعامات اور اسناد بھی دیتے ہیں۔
پوزیشن ہولڈرز کی مکمل لسٹ جاری ہوتے ہی اسی پیج پر شامل کر دی جائے گی۔

KPK Matric Result Card
آن لائن رزلٹ صرف ابتدائی معلومات فراہم کرتا ہے جبکہ اصل Detailed Marks Certificate (DMC) یا Result Card چند روز بعد متعلقہ اسکول یا بورڈ کے ذریعے جاری کیا جاتا ہے۔
اس میں درج ذیل معلومات شامل ہوتی ہیں:
- طالب علم کا نام
- رول نمبر
- والد کا نام
- رجسٹریشن نمبر
- مضامین کے حاصل کردہ نمبر
- کل نمبر
- گریڈ
- فیصد (Percentage)
- رزلٹ اسٹیٹس (Pass/Fail)
Rechecking / Re-totaling Process
اگر کسی طالب علم کو اپنے حاصل کردہ نمبروں پر اعتراض ہو تو وہ بورڈز کی مقررہ مدت کے اندر:
- Paper Rechecking
- Re-totaling
- Recounting
کے لیے آن لائن یا بورڈ آفس میں درخواست دے سکتا ہے۔
ہر بورڈ اپنی مقررہ فیس اور آخری تاریخ کے مطابق درخواستیں وصول کرتا ہے۔
Supplementary / Second Annual Examination
جو طلباء کسی ایک یا زیادہ مضامین میں کامیاب نہ ہو سکیں، وہ:
- Second Annual Examination
- Supplementary Examination
میں دوبارہ امتحان دے سکتے ہیں۔
ان امتحانات کا شیڈول متعلقہ بورڈ بعد میں جاری کرتا ہے۔
Official Websites of All KPK Educational Boards
| تعلیمی بورڈ | آفیشل ویب سائٹ |
| BISE Peshawar | www.bisep.edu.pk |
| BISE Mardan | www.bisemdn.edu.pk |
| BISE Swat | www.bisess.edu.pk |
| BISE Abbottabad | www.biseatd.edu.pk |
| BISE Kohat | www.bisekt.edu.pk |
| BISE Bannu | www.biseb.edu.pk |
| BISE Malakand | www.bisemalakand.edu.pk |
| BISE Dera Ismail Khan | www.bisedik.edu.pk |
Frequently Asked Questions (FAQs)
KPK Matric Result 2026 کب آئے گا؟
توقع ہے کہ میٹرک اور نہم کے نتائج 25 سے 30 جولائی 2026 کے درمیان جاری کیے جائیں گے۔
کیا تمام بورڈز ایک ہی دن رزلٹ جاری کریں گے؟
زیادہ تر مواقع پر خیبر پختونخوا کے تمام بورڈز ایک ہی تاریخ یا ایک دو (زیادہ بھی ہو سکتے) دنوں میں نتائج جاری کرتے ہیں، تاہم حتمی فیصلہ ہر بورڈ خود کرتا ہے۔
کیا SMS سے رزلٹ چیک کیا جا سکتا ہے؟
جی ہاں، ہر بورڈ اپنے مخصوص SMS کوڈ (اوپر شئیر کر دئے گئے) کے ذریعے رزلٹ معلوم کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
کیا گزٹ بھی جاری ہوگی؟
جی ہاں، تمام بوردز اپنے رزلٹ کے اعلان کے فوراً بعد Gazette PDF جاری کر دیتے ہیں۔
اگر ویب سائٹ نہ کھلے تو کیا کریں؟
رزلٹ والے دن زیادہ رش کی وجہ سے ویب سائٹس عارضی طور پر سست ہو سکتی ہیں۔ ایسی صورت میں:
- چند منٹ بعد دوبارہ کوشش کریں۔
- SMS سروس استعمال کریں۔
- Gazette PDF سے بھی رزلٹ چیک کیا جا سکتا ہے۔
کے پی اپڈیٹس کی جانب سے اہم نوٹ:
یہ آرٹیکل مسلسل اپڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ جیسے ہی خیبر پختونخوا کے کسی بھی تعلیمی بورڈ کی جانب سے Result Date، Official Notification، Position Holders List، SMS Codes، Gazette PDF یا دیگر اہم معلومات جاری ہوں گی، انہیں فوری طور پر اسی صفحے پر شامل کر دیا جائے گا۔
لہٰذا اس پیج کو Bookmark کر لیں اور تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے روزانہ وزٹ کرتے رہیں۔ اگر آپ کا کسی بھی بورڈ کے رزلٹ سے متعلق کوئی سوال ہو تو نیچے کمنٹ سیکشن میں ضرور پوچھیں، ہماری ٹیم آپ کی رہنمائی کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔